حجتہ الوداع اور آنحضرتﷺ کا ایک خطبہ

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۶۳
دیبا چه تفسیر القرآن
کہ نماز کے بہانہ سے وہاں جمع ہوا کریں گے اور منافقانہ مشورے کیا کریں گے، وہ گرا دی
جائے اور اُن کو مجبور کیا جائے کہ وہ مسلمانوں کی دوسری مسجدوں میں نماز پڑھا کریں ، مگر باوجود
اتنی بڑی شرارت کے ان کو کوئی بدنی یا مالی سزا نہ دی گئی ۔
تبوک سے واپسی کے بعد طائف کے لوگوں نے بھی آکر اطاعت قبول کر لی اور اس کے
بعد عرب کے متفرق قبائل نے باری باری آکر اسلامی حکومت میں داخلہ کی اجازت چاہی اور
تھوڑے ہی عرصہ میں سارے عرب پر اسلامی جھنڈا لہرانے لگا۔
صلى الله
حجۃ الوداع اور آنحضرت ﷺ کا ایک خطبہ نویں سال ہجری میں آپ نے مکہ کا حج فرمایا اور اُس دن
آپ پر قرآن شریف کی یہ مشہور آیت نازل ہوئی کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ
و اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلامَ دینا، ۳۸۰ یعنی آج میں
نے تمہارے دین کو تمہارے لئے مکمل کر دیا ہے اور جتنے روحانی انعامات خدا تعالیٰ کی طرف سے
بندوں پر نازل ہو سکتے ہیں وہ سب میں نے تمہاری اُمت کو بخش دیئے ہیں اور اس بات کا فیصلہ
کر دیا ہے کہ تمہارا دین خالص اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر مبنی ہو۔
یہ آیت آپ نے مزدلفہ کے میدان میں جبکہ حج کے لئے لوگ جمع ہوتے ہیں سب لوگوں
کے سامنے بہ آواز بلند پڑھ کر سنائی ۔ مزدلفہ سے کوٹنے پر حج کے قواعد کے مطابق آپ منی میں
ٹھہرے اور گیارھویں ذوالحجہ کو آپ نے تمام مسلمانوں کے سامنے کھڑے ہو کر ایک تقریر کی
جس کا مضمون یہ تھا۔
اے لوگو ! میری بات کو اچھی طرح سنو کیونکہ میں نہیں جانتا کہ اس سال کے
بعد کبھی بھی میں تم لوگوں کے درمیان اس میدان میں کھڑے ہو کر کوئی تقریر کروں گا۔
تمہاری جانوں اور تمہارے مالوں کو خدا تعالیٰ نے ایک دوسرے کے حملہ سے قیامت
تک کے لئے محفوظ قرار دیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے ہر شخص کے لئے وراثت میں اُس کا
حصہ مقرر کر دیا ہے ۔ کوئی وصیت ایسی جائز نہیں جو دوسرے وارث کے حق کو نقصان
پہنچائے ۔ جو بچہ جس کے گھر میں پیدا ہو وہ اُس کا سمجھا جائے گا اور اگر کوئی بدکاری کی

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۶۴
دیبا چه تفسیر القرآن
بناء پر اُس بچے کا دعویٰ کرے گا تو وہ خود شرعی سزا کا مستحق ہوگا ۔ جو شخص کسی کے باپ
کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتا ہے یا کسی کو جھوٹے طور پر اپنا آقا قرار دیتا ہے خدا
اور اُس کے فرشتوں اور بنی نوع انسان کی لعنت اُس پر ہے ۔ اے لوگو! تمہارے کچھ
حق تمہاری بیویوں پر ہیں اور تمہاری بیویوں کے کچھ حق تم پر ہیں ۔ ان پر تمہارا حق یہ
ہے کہ وہ عفت کی زندگی بسر کریں اور ایسی کمینگی کا طریق اختیار نہ کریں جس سے
خاوندوں کی قوم میں بے عزتی ہو۔ اگر وہ ایسا کریں تو تم ( جیسا کہ قرآن کریم کی
ہدایت ہے کہ با قاعدہ تحقیق اور عدالتی فیصلہ کے بعد ایسا کیا جا سکتا ہے ) انہیں سزا
دے سکتے ہو مگر اس میں بھی سختی نہ کرنا۔ لیکن اگر وہ کوئی ایسی حرکت نہیں کرتیں جو
خاندان اور خاوند کی عزت کو بٹہ لگانے والی ہو تو تمہارا کام ہے کہ تم اپنی حیثیت کے
مطابق ان کی خوراک اور لباس وغیرہ کا انتظام کرو۔ اور یاد رکھو کہ : لرو۔ اور یا در ھو کہ ہمیشہ اپنی بیویوں
سے اچھا سلوک کرنا کیونکہ خدا تعالیٰ نے ان کی نگہداشت تمہارے سپرد کی ہے۔
عورت کمزور وجود ہوتی ہے اور وہ اپنے حقوق کی خود حفاظت نہیں کر سکتی ۔ تم نے جب
ان کے ساتھ شادی کی تو خدا تعالیٰ کو ان کے حقوق کا ضامن بنایا تھا اور خدا تعالیٰ کے
قانون کے ماتحت تم ان کو اپنے گھروں میں لائے تھے ( پس خدا تعالیٰ کی ضمانت کی
تحقیر نہ کرنا اور عورتوں کے حقوق کے ادا کرنے کا ہمیشہ خیال رکھنا ) اے لوگو ! تمہارے
ہاتھوں میں ابھی کچھ جنگی قیدی بھی باقی ہیں ۔ میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ان کو وہی
کچھ کھلانا جو تم خود کھاتے ہو اور ان کو وہی پہنانا جو تم خود پہنتے ہو۔ اگر ان سے کوئی ایسا
قصور ہو جائے جو تم معاف نہیں کر سکتے تو ان کو کسی اور کے پاس فروخت کر دو کیونکہ وہ
خدا کے بندے ہیں اور ان کو تکلیف دینا کسی صورت میں بھی جائز نہیں ۔ اے لوگو ! جو
کچھ میں تم سے کہتا ہوں سنو اور اچھی طرح اس کو یا درکھو۔ ہر مسلمان دوسرے مسلمان
کا بھائی ہے تم سب ایک ہی درجہ کے ہو۔ تم تمام انسان خواہ کسی قوم اور کسی حیثیت
کے ہو انسان ہونے کے لحاظ سے ایک درجہ رکھتے ہو۔ یہ کہتے ہوئے آپ نے اپنے
دونوں ہاتھ اُٹھائے اور دونوں ہاتھوں کی اُنگلیاں ملا دیں اور کہا جس طرح ان دونوں

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۶۵
دیبا چه تفسیر القرآن
ہاتھوں کی اُنگلیاں آپس میں برابر ہیں اسی طرح تم بنی نوع انسان آپس میں برا بر ہو ۔
تمہیں ایک دوسرے پر فضیلت اور درجہ ظاہر کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ تم آپس میں
بھائیوں کی طرح ہو ۔ پھر فرمایا کیا تمہیں معلوم ہے آج کونسا مہینہ ہے؟ کیا تمہیں معلوم
ہے یہ علاقہ کونسا ہے؟ کیا تمہیں معلوم ہے یہ دن کونسا ہے؟ لوگوں نے کہا ہاں ! یہ مقدس
مہینہ ہے، یہ مقدس علاقہ ہے اور یہ حج کا دن ہے۔ ہر جواب پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے تھے جس طرح یہ مہینہ مقدس ہے، جس طرح یہ علاقہ مقدس ہے، جس طرح یہ
دن مقدس ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کی جان اور اُس کے مال کو مقدس
قرار دیا ہے اور کسی کی جان اور کسی کے مال پر حملہ کرنا رنا ایسا ایسا ہی ہی نا۔ نا جائز ہے جیسے جیسے کہ اس
مہینے اور اس علاقہ اور اس دن کی ہتک کرنا ۔ یہ حکم آج کیلئے نہیں ، کل کیلئے نہیں بلکہ
اُس دن تک کیلئے ہے کہ تم خدا سے جا کر ملو ۔ پھر فرمایا۔ یہ باتیں جو میں تم سے آج کہتا
ہوں ان کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دو کیونکہ ممکن ہے کہ جو لوگ آج مجھ سے سن رہے
ہیں اُن کی نسبت وہ لوگ ان پر زیادہ عمل کریں جو مجھ سے نہیں سن رہے ۔۳۸۱
یہ مختصر خطبہ بتاتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی نوع انسان کی بہتری اور ان کا
امن کیسا مد نظر تھا اور عورتوں اور کمزوروں کے حقوق کا آپ کو کیسا خیال تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم محسوس کر رہے تھے کہ اب موت قریب آ رہی ہے شاید اللہ تعالیٰ آپ کو بتا چکا تھا کہ اب
آپ کی زندگی کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں ۔ آپ نے نہ چاہا کہ وہ عورتیں جو انسانی پیدائش کے
شروع سے مردوں کی غلام قرار دی جاتی تھیں ان کے حقوق کو محفوظ کرنے کا حکم دینے سے پہلے
آپ اس دنیا سے گزر جائیں ۔ وہ جنگی قیدی جن کو لوگ غلام کا نام دیا کرتے تھے اور جن پر
طرح طرح کے مظالم کیا کرتے تھے آپ نے نہ چاہا کہ ان کے حقوق کو محفوظ کر دینے سے پہلے
آپ اِس دنیا سے گزر جائیں ۔ وہ بنی نوع انسان کا باہمی فرق اور امتیاز جو انسانوں میں سے
بعض کو تو آسمان پر چڑھا دیتا تھا اور بعض کو تحت الثریٰ میں گرا دیتا تھا۔ جو قوموں قوموں اور
ملکوں ملکوں کے درمیان تفرقہ اور لڑائی پیدا کرنے اور اس کو جاری رکھنے کا موجب ہوتا تھا
آپ نے نہ چاہا کہ جب تک اس تفرقہ اور امتیاز کو مٹا نہ دیں اس دنیا سے گزر جائیں ۔ وہ ایک

آج 10 میں سے 10 باقی