آنحضرت ﷺ کی وفات
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۶۶
دیبا چه تفسیر القرآن
دوسرے کے حقوق پر چھاپے مارنا اور ایک دوسرے کی جان اور مال کو اپنے لئے جائز سمجھنا جو
ہمیشہ ہی بداخلاقی کے زمانہ میں انسان کی سب سے بڑی لعنت ہوتا ہے آپ نے نہ چاہا کہ جب
تک اس روح کو کچل نہ دیں اور جب تک بنی نوع انسان کی جانوں اور ان کے مالوں کو وہی
تقدس اور وہی حرمت نہ بخش دیں جو خدا تعالیٰ کے مقدس مہینوں اور خدا تعالیٰ کے مقدس اور
با برکت مقاموں کو حاصل ہے آپ اس دنیا سے گزر جائیں ۔ کیا عورتوں کی ہمدردی ، ماتحت
لوگوں کی ہمدردی ، بنی نوع انسان میں امن اور آرام کے قیام کی خواہش اور بنی نوع انسان میں
مساوات کے قیام کی خواہش اتنی شدید دنیا کے کسی اور انسان میں پائی جاتی ہے؟ کیا آدم سے
لے کر آج تک کسی انسان نے بھی بنی نوع انسان کی ہمدردی کا ایسا جذبہ اور ایسا جوش دکھایا
ہے؟ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں آج تک عورت اپنی جائیداد کی مالک ہے۔ جبکہ یورپ نے اس
درجہ کو اسلام کے تیرہ سو سال بعد حاصل کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں داخل ہونے والا ہر
شخص دوسرے کے برابر ہو جاتا ہے خواہ وہ کیسی ہی ادنی اور ذلیل سمجھی جانے والی قوم سے تعلق
رکھتا ہو۔ حریت اور مساوات کا جذبہ صرف اور صرف اسلام نے ہی دنیا میں قائم کیا ہے اور ایسے
رنگ میں قائم کیا ہے کہ آج تک بھی دنیا کی دوسری قومیں اس کی مثال پیش نہیں کر سکتیں ۔ ہماری
مسجد میں ایک بادشاہ اور ایک معزز ترین مذہبی پیشوا اور ایک عامی برابر ہیں ان میں کوئی فرق
اور امتیاز قائم نہیں کر سکتا ۔ جبکہ دوسرے مذاہب کے معبد بڑوں اور چھوٹوں کے امتیاز کو اب تک
ظاہر کرتے چلے آئے ہیں ۔ گو وہ تو میں شاید حریت اور مساوات کا دعویٰ مسلمانوں سے بھی زیادہ
بلند آواز سے کر رہی ہیں ۔
صلى الله
عروسه
آنحضرت ﷺ کی وفات جب اس سفر سے آپ واپس آ رہے تھے ، تو راستہ
میں پھر ہیں میں پھر آپ نے اپنے صحابہ کو اپنی وفات کی خبر دی۔
آپ نے فرمایا اے لوگو! میں تمہاری طرح کا ایک آدمی ہوں قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ کا پیغامبر
میری طرف آئے اور مجھے اُس کا جواب دینا پڑے ۔ پھر فرمایا اے لوگو! مجھے میرے مہربان اور
خبر دار آقا نے خبر دی ہے کہ نبی اپنے سے پہلے نبی کی نصف عمر پاتا ہے ( رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو بتا یا گیا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر ۱۲۰ سال کے قریب تھی اور اس سے آپ
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۶۷
دیبا چه تفسیر القرآن
نے استدال کیا کہ میری عمر ساٹھ سال کے قریب ہو گی ۔ ۳۸۲ چونکہ اُس وقت آپ کی عمر
باسٹھ تریسٹھ سال کی تھی آپ نے اس طرف اشارہ فرمایا کہ میری عمر اب ختم ہونے والی معلوم
ہوتی ہے۔ اس حدیث کے یہ معنی نہیں کہ ہر نبی اپنے سے پہلے آنے والے نبی سے آدھی عمر پاتا
ہے بلکہ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر اور
اپنی عمر کا مقابلہ کیا ہے ) اور مجھے خیال ہے کہ اب جلدی مجھے بلایا جائے گا اور میں فوت ہو جاؤں
گا۔ اے میرے صحابہ ! مجھ سے بھی خدا کے سامنے سوال کیا جائے گا اور تم سے بھی سوال کیا
جائے گا تم اُس وقت کیا کہو گے؟ اُنہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! ہم کہیں گے کہ آپ نے خوب
اچھی طرح اسلام کی تبلیغ کی اور آپ نے اپنی زندگی کو کلی طور پر خدا کے دین کی خدمت کے لئے
لگا دیا اور آپ نے بنی نوع انسان کی خیر خواہی کو کمال تک پہنچا دیا ۔ اللہ آپ کو ہماری طرف سے
بہتر سے بہتر بدلہ دے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ کیا تم اس بات کی گواہی نہیں
دیتے کہ اللہ ایک ہی ہے اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اُس کے بندے اور رسول ہیں اور جنت بھی
حق ہے اور دوزخ بھی حق ہے اور یہ کہ موت بھی ہر انسان کو ضرور آنی ہے اور موت کے بعد زندگی
بھی ہر انسان کو ضرور ملے گی اور قیامت بھی ضرور آتی ہے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ تمام بنی نوع انسان کو
قبروں میں سے دوبارہ زندہ کر کے اکٹھا کرے گا ۔ انہوں نے کہاہاں يَا رَسُولَ اللہ ! ہم اس
کی گواہی دیتے ہیں ۔ اس پر آپ نے خدا تعالیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اے اللہ ! تو بھی گواہ
رہ کہ میں نے انہیں اصول اسلام پہنچا دیئے ہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس حج سے واپس آنے کے بعد برابر مسلمانوں کے اخلاق
اور ان کے اعمال کی اصلاح میں مشغول رہے اور مسلمانوں کو اپنی وفات کے دن کی امید کے
لئے تیار کرتے رہے ۔ ایک دن آپ خطبہ کے لئے کھڑے ہوئے اور فرمایا۔ آج مجھے اللہ تعالیٰ
کی طرف سے الہام ہوا ہے کہ اُس دن کو یاد کرو جب خدا تعالیٰ کی نصرتیں اور اُس کی طرف سے
فتوحات ت گزشتہ لز زمانہ سے بھی زیادہ زور سے آئیں گی اور ہر قوم وملت کے لوگ اسلام
فوج در فوج داخل ہونے شروع ہوں گے ۔ پس اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اب تم
خدا تعالیٰ کی تعریف میں لگ جاؤ اور اُس سے دعا کرو کہ دین کی بنیاد جو تم نے قائم کی ہے وہ اس
اسلام میں
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۶۸
دیبا چه تفسیر القرآن
میں سے ہر قسم کے رخنوں کو دور کرے۔ اگر تم یہ دعائیں کرو گے تو خدا تعالیٰ ضرور تمہاری
دعاؤں کو سنے گا ۔ اسی طرح آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ نے اپنے بندے سے کہا کہ خواہ تم ہمارے
پاس آجاؤ اور خواہ تم دنیا کی اصلاح کا کام بھی کچھ اور مدت کرو۔ خدا کے اس بندے نے
جواب میں کہا کہ مجھے آپ کے پاس آنا زیادہ پسند ہے ۔ جب آپ نے یہ بات مجلس میں سنائی تو
حضرت ابو بکر رو پڑے۔ صحابہ کو تعجب ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اسلام کی فتوحات کی
خبر سنا رہے اور ابوبکر رو رہے ہیں ۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں میں نے کہا اس بڑھے کو کیا ہو گیا کہ یہ
خوشی کی خبر پر روتا ہے ! روتا ہے! مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھتے تھے کہ ابو بکر ہی آپ کی بہ آپ کی بات کو صحیح
سمجھتا ہے اور اُس نے یہ سمجھ لیا ہے کہ اس سورۃ میں میری وفات کی خبر ہے ۔ آپ نے فرمایا ابو بکر
مجھ کو بہت ہی پیارا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے غیر محدود پیار کرنا جائز ہوتا تو میں ابوبکر
سے ایسا ہی پیار کرتا ۔ اے لوگو! مسجد میں جتنے لوگوں کے دروازے کھلتے ہیں آج سے سے
دروازے بند کر دیئے جائیں صرف ابوبکر کا دروازہ کھلا رہے۔ ۳۸۳
سے سب
اس میں یہ پیشگوئی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر خلیفہ ہوں
گے اور نماز پڑھانے کے لئے مسجد میں اس راستہ سے آنا پڑے گا ۔ اس واقعہ کے مدتوں
بعد جب حضرت عمر خلیفہ تھے ایک دفعہ آپ مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے فرما یا بتاؤ
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالفتح والی سورۃ میں سے کیا مطلب نکلتا ہے؟ گویا اس مضمون کے
متعلق آپ نے اپنے ہم مجلسوں کا امتحان لیا جس کے سمجھنے سے وہ اس سورۃ کے نزول کے وقت
قاصر رہے تھے ۔ ابن عباس جو اس واقعہ کے وقت دس گیارہ برس کے تھے اُس وقت کوئی
۱۷ - ۱۸ سال کے نوجوان تھے ۔ باقی صحابہ تو نہ بتا سکے ابن عباس نے کہا اے امیر المؤمنین !
اس سورۃ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر دی گئی ہے کیونکہ نبی جب اپنا کام کر لیتا
ہے تو پھر دنیا میں رہنا پسند نہیں کرتا ۔ حضرت عمرؓ نے کہا سچ ہے میں تمہاری ذہانت کی داد دیتا
ہوں ۔۳۸۴ جب یہ سورۃ نازل ہوئی ابوبکر اس کا مفہوم سمجھے مگر ہم نہ سمجھ سکے ۔
آخر وہ دن آگیا جو ہر انسان پر آتا ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا کام دنیا میں ختم
کر چکے ، خدا کی وحی تمام و کمال نازل ہو چکی ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ سے
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۶۹
دیبا چه تفسیر القرآن
ایک نئی قوم اور ایک نئے آسمان اور ایک نئی زمین کی بنیاد ڈال دی گئی ۔ بونے والے نے زمین
میں ہل چلایا ، پانی دیا اور بیج بود یا اور فصل تیار کی ۔ اب فصل کے کانٹے کا کام اس کے ذمہ نہ تھا۔
وہ ایک مزدور کی حیثیت سے آیا اور ایک مزدور ہی کی حیثیت سے اسے اس دنیا سے جانا تھا
کیونکہ اُس کا انعام اس دنیا کی چیزیں نہیں تھیں بلکہ اُس کا انعام اپنے پیدا کرنے والے اور
اپنے بھیجنے والے کی رضا تھی ۔ جب فصل کٹنے پر آئی تو اُس نے اپنے رب سے یہی خواہش کی کہ
وہ اب اُسے دنیا سے اُٹھالے اور یہ فصل بعد میں دوسرے لوگ کاٹیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
بیمار ہوئے کچھ دن تو تکلیف اُٹھا کر بھی مسجد میں نماز پڑھانے کے لئے آتے رہے۔ آخر یہ
طاقت بھی نہ رہی کہ آپ مسجد میں آسکتے ۔ صحابہ کبھی خیال بھی نہیں کر سکتے تھے کہ آپ فوت ہو
جائیں گے ۔ مگر آپ بار بار انہیں اپنی وفات کے قرب کی خبر دیتے ۔ ایک دن صحابہ کی مجلس لگی
ہوئی تھی کہ آپ نے فرمایا اگر کسی شخص سے غلطی ہو جائے تو بہتر یہی ہوتا ہے کہ اس دنیا میں اس
کا ازالہ کر دے تا کہ خدا کے سامنے شرمندہ نہ ہو۔ اگر میرے ہاتھ سے نادانستہ طور پر کسی کا حق
مارا گیا ہو تو وہ مجھ سے اپنا حق مانگ لے ۔ اگر بے جانے بوجھے مجھ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو
آج وہ مجھ سے بدلہ لے لے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ خدا تعالیٰ کے سامنے شرمند ہ ہوں ۔
دوسرے صحابہ پر تو یہ بات سن کر رقت طاری ہو گئی اور ان کے دل میں یہی خیال گزرنے لگے کہ
کس طرح تکلیف اُٹھا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے آرام کی صورت پیدا کرتے رہے
ہیں ۔ کس طرح آپ بھوکا رہ کر ان کو کھلاتے رہے ہیں ۔ اپنے کپڑوں کو پیوند لگا کر اُن کو کپڑے
پہناتے رہے ہیں پھر بھی دوسروں کے حقوق کا آپ کو اتنا خیال ہے کہ آپ اُن سے مطالبہ
کرتے ہیں کہ اگر بے جانے بوجھے مجھ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو آج مجھ سے بدلہ لے لے۔ مگر
ایک صحابی آگے بڑھے اور اُنہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! مجھے آپ سے ایک دفعہ تکلیف پہنچی
تھی ۔ جنگ کی صفیں تیار ہو رہی تھیں کہ آپ صف میں سے ہو کر آگے بڑھے اُس وقت آپ کی
کہنی میرے جسم کو لگ گئی تھی ۔ چونکہ آپ نے فرمایا کہ بے جانے بوجھے بھی اگر کسی کو نقصان پہنچا
ہو تو مجھ سے بدلہ لے لے تو میں چاہتا ہوں کہ اس وقت آپ سے اُس تکلیف کا بدلہ لے لوں ۔
وہ صحابہ جو غم کے سمندر میں ڈوب رہے تھے یکدم اُن کی حالت میں تغیر پیدا ہوا۔ ان کی آنکھوں
انوار العلوم جلد ۲۰
٣٧٠
دیبا چه تفسیر القرآن
میں سے خون ٹپکنے لگا اور ہر شخص یہ محسوس کرتا تھا کہ یہ شخص جس نے ایسے موقع پر بجائے نصیحت
حاصل کرنے کے اس قسم کی بات چھیڑ دی ہے سخت سے سخت سزا کا مستحق ہے مگر اُس صحابی نے
پرواہ نہ کی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم ٹھیک کہتے ہو تمہارا حق ہے کہ بدلہ لو اور آپ
نے کروٹ بدلی اور اپنی پیٹھ اُس کی طرف کر دی اور فرمایا لو میرے کہنی مارلو۔ اُس صحابی نے کہا
يَا رَسُولَ الله ! جب میرے کہنی لگی تھی اُس وقت میرا جسم ننگا تھا کیونکہ میرے پاس کر تہ نہ تھا کہ
میں اُسے پہنتا۔ آپ نے فرمایا میرا کر تہ اُٹھا دو اور ننگے جسم پر کہنی مار کر اپنا بدلہ لے لو۔ اُس
صحابی نے آپ کا کرتہ اُٹھایا اور کانپتے ہوئے ہونٹوں اور آنسو بہاتی آنکھوں سے جھک کر آپ
کی کمر کو بوسہ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کیا ؟ اس نے جواب میں کہا يَا رَسُولَ الله !
جب آپ فرماتے ہیں کہ آپ کی موت قریب ہے تو آپ کو چھونے اور پیار کرنے کے مواقع
ہمیں کب تک ملیں گے ۔ بیشک جنگ کے موقع پر مجھے آپ کی کہنی لگی تھی ، لیکن کس کے دل میں
اُس کہنی لگنے کا بدلہ لینے کا خیال بھی آسکتا ہے ۔ میرے دل میں خیال آیا کہ جب رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آج مجھ سے بدلہ لے لو تو چلو اس بہانہ سے میں آپ کو پیار ہی کر
لوں ۔ ۳۸۵ وہی صحابہ جن کے دل غصہ سے خون ہو رہے تھے اس بات کو سن کر اُنہی کے دل
میں اس حسرت سے بھر گئے کہ کاش ! یہ موقع ہم کو نصیب ہوتا !
مرض بڑھتا گیا ، موت قریب آتی گئی ۔ مدینہ کا سورج باوجود پہلے کی سی آب و تاب سے
چمکنے کے صحابہ کی نظروں میں زرد رہنے لگا۔ دن چڑھتے تھے مگر اُن کی آنکھوں پر تاریکی کے
پردے پڑتے چلے جاتے تھے آخر وہ وقت آ گیا جب کہ خدا کے رسول کی روح دنیا کو چھوڑ کر
اپنے پیدا کرنے والے کے حضور میں حاضر ہونے والی تھی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سانس
تیز ہونے لگا اور سانس لینے میں تکلیف محسوس ہونے لگی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
عائشہ سے فرمایا میرا سر اُٹھا کر اپنے سینہ کے ساتھ رکھ لو کیونکہ لیٹے لیٹے سانس نہیں لیا جاتا۔
حضرت عائشہ نے آپ کا سر اُٹھا کر اپنے سینہ کے ساتھ لگا لیا اور آپ کو سہارا دے کر بیٹھ گئیں۔
موت کی تکلیف آپ پر طاری تھی ۔ آپ گھبراہٹ سے بیٹھے بیٹھے کبھی اس پہلو پر جھکتے تھے اور کبھی
اُس پہلو پر اور فرماتے تھے خدا برا کرے یہود اور نصاری کا کہ اُنہوں نے اپنے نبیوں کے مرنے