کھانے پینے میں سادگی اور تقویٰ

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۷۶
دیبا چه تفسیر القرآن
اسی طرح آپ ہمیشہ صحابہ کو نصیحت کرتے رہتے تھے کہ اجتماع کے موقع پر بد بودار چیزیں
کھا کر مسجد میں نہ آیا کریں ۔ ۳۹۸
سڑکوں کی صفائی کا آپ خاص طور پر وعظ فرماتے تھے ۔ اگر سڑک پر جھاڑیاں یا پتھر یا اور
کوئی گندی چیز پڑی ہوتی تو آپ خود اُس کو اُٹھا کر سڑک سے ایک طرف کر دیتے اور فرماتے کہ جو شخص
سڑکوں کی صفائی کا خیال رکھتا ہے، خدا اُس پر خوش ہوتا ہے اور اسے ثواب عطا فرماتا ہے ۔ ۳۹۹
اسی طرح آپ فرماتے تھے رستہ کو روکنا نہیں چاہئے ۔ رستوں پر بیٹھنا یا ان میں کوئی ایسی
چیز ڈال دینا جس سے مسافروں کو تکلیف ہو یا رستہ میں قضائے حاجت وغیرہ کرنا یہ خدا تعالیٰ کو
نا پسند ہیں ۔۴۰۰
پانی کی صفائی کا بھی آپ کو خاص خیال تھا آپ ہمیشہ اپنے صحابہ کو یہ نصیحت فرماتے تھے کہ
کھڑے پانی میں کسی قسم کا گند نہیں ڈالنا چاہئے ۔ اسی طرح کھڑے پانی میں بول و براز کرنے
سے بھی آپ سختی سے روکتے تھے ۔ ا
کھانے پینے میں سادگی اور تقومی کھانے پینے میں آپ سادگی کو ہمیشہ لوظ رکھتے تھے ۔ کھانے میں کبھی نمک زیادہ ہو
جائے یا نمک نہ ہو یا کھانا خراب پکا ہو، تو آپ کبھی اظہار نا راضگی نہیں فرماتے تھے ۔ جہاں تک
ممکن ہو سکتا تھا آپ ایسا کھانا کھا کر پکانے والے کو دشکنی سے بچانے کی کوشش کرتے تھے لیکن
اگر بالکل ہی نا قابل برداشت ہوتا تو آپ صرف ہاتھ کھینچ لیتے تھے اور یہ ظاہر نہیں کرتے تھے کہ
مجھے اس کھانے سے تکلیف پہنچتی ہے ۔ ۴۰۲
جب آپ کھانا کھانے لگتے تو کھانے کی طرف متوجہ ہو کر بیٹھتے اور فرماتے مجھے یہ تکبرانہ
رویہ پسند نہیں کہ بعض لوگ ٹیک لگا کر کھانا کھاتے ہیں گویا وہ کھانے سے مستغنی ہیں ۔ ۴۰۳
-
جب آپ کے پاس کوئی چیز آتی تو اپنے صحابہ میں بانٹ کر کھاتے ۔ چنانچہ آپ کے پاس
ایک دفعہ کچھ کھجوریں آئیں آپ نے صحابہ کا اندازہ لگایا تو سات سات کھجوریں فی کس آتی
تھیں ۔ اس پر آپ نے سات سات کھجور میں صحابہ میں بانٹ دیں ۔ ۴۰۴
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کی روٹی بھی پیٹ بھر

انوار العلوم جلد ۲۰
کر نہیں کھائی ۔ ۲۰۵
۳۷۷
دیبا چه تفسیر القرآن
ایک دفعہ آپ رستہ میں سے گزر رہے تھے کہ آپ نے دیکھا ایک بکری بھون کر لوگوں نے
رکھی ہوئی ہے اور دعوت منا رہے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر اُن لوگوں نے آپ
کو بھی دعوت دی مگر آپ نے انکار کر دیا ؟ ۴۰ اس کی یہ وجہ نہیں تھی کہ آپ بھونا ہوا گوشت کھانا
پسند نہیں کرتے تھے بلکہ آپ کو اس قسم کا تکلف پسند نہیں تھا کہ پاس ہی غرباء تو بھو کے پھر رہے
ہوں اور اُن کی آنکھوں کے سامنے لوگ بکرے بھون بھون کر کھا رہے ہوں ۔ ورنہ دوسری
احادیث سے ثابت ہے کہ آپ بھونا ہوا گوشت بھی کھا لیا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ سے بھی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی تین دن متواتر
پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا اور یہی حالت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک رہی ۔ ۴۰۷
کھانے کے متعلق آپ اس بات کا خاص طور پر خیال رکھتے تھے کہ کوئی بغیر بُلائے کسی
دعوت کے موقع پر دوسرے کے گھر کھانا کھانے کے لئے نہ چلا جائے ۔ ایک دفعہ ایک شخص نے
آپ کی دعوت کی اور یہ بھی درخواست کی کہ آپ چار آدمی اپنے ساتھ اور بھی لیتے آئیں۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے گھر کے دروازہ پر پہنچے تو آپ کو معلوم ہوا کہ ایک
پانچواں شخص بھی آپ کے ساتھ ہے۔ جب گھر والا باہر نکلا تو آپ نے اُس سے کہا کہ آپ نے
ہمیں پانچ آدمیوں کو دعوت کیلئے بلایا تھا آپ چاہیں تو اس کو بھی اجازت دے دیں اور چاہیں تو
اس کو رخصت کر دیں ۔ گھر والے نے کہا نہیں میں ان کی بھی دعوت کرتا ہوں یہ بھی اندر
آجائیں ۔ ۴۰۸
جب آپ کھانا کھاتے تو ہمیشہ بسم اللہ کہہ کر شروع کیا کرتے تھے اور جب کھانا کھا کر
فارغ ہوتے تو ان الفاظ میں خدا کی تعریف فرماتے ۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ حَمُدًا كَثِيرًا طَيِّبًا
مُبَارَكاً فِيهِ غَيْرَ مُكْفِيءٍ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنِي عَنْهُ رَبَّنَا - ۲۰۹ یعنی سب تعریف الله
تعالیٰ کی ہے جس نے ہمیں کھانا عطا کیا۔ بہت بہت تعریف ، ہر قسم کی ملونی سے خالی تعریف،
بڑھتی رہنے والی تعریف ۔ ایسی تعریف نہیں جس کے بعد انسان سمجھے کہ بس میں تعریف کافی کر
چکا بلکہ یہ سمجھے کہ میں نے تعریف کرنے کا حق ادا نہیں کیا اور کبھی تعریف بس نہ کرے۔ اور کبھی

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۷۸
دیباچه تفسیر القرآن
میرے دل میں یہ خیال نہ گزرے کہ خدا تعالیٰ کا کوئی ایسا کام بھی ہے جس کی تعریف کی ضرورت
نہیں یا جو تعریف کا مستحق نہیں ۔ اے ہمارے رب ! ہمیں ایسا ہی بنا دے۔ بعض روایتوں میں
آتا ہے کہ آپ کبھی ان الفاظ میں دعا کرتے تھے الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانَا وَأَرْوَانَا غَيْرَ مُكْفِي
وَلَا مَكْفُورٍ ا یعنی سب تعریف اللہ تعالیٰ کی ہے جس نے ہماری بھوک اور پیاس دور کی ۔
ہمارا دل اُس کی تعریف سے کبھی نہ بھرے اور ہم اُس کی کبھی ناشکری نہ کریں ۔
آپ ہمیشہ اپنے صحابہ کو نصیحت فرمایا کرتے تھے کہ پیٹ بھرنے سے پہلے کھانا چھوڑ دو اور
فرماتے تھے ایک انسان کا کھانا دو انسانوں کے لئے کافی ہونا چاہئے ۔ اسے
۔
جب کبھی آپ کے گھر میں کوئی اچھی چیز پکتی تو آپ ہمیشہ اپنے گھر والوں کو نصیحت کرتے تھے
کہ اپنے ہمسایوں کا بھی خیال رکھو ۔ ۴۱۲
اسی طرح اپنے ہمسایوں کے گھروں میں آپ اکثر ہدیہ بجھواتے رہتے تھے ۔ ۴۱۳
آپ اپنے مسکین صحابہ صحابہؓ کی شکلوں سے ہمیشہ یہ معلوم کرتے رہتے تھے کہ ان میں سے کوئی
بھوکا تو نہیں ۔ حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے کہ ایک دفعہ وہ کئی دن فاقہ سے رہے ۔ ایک دن
جب سات وقت فاقہ سے گزر گئے تو وہ بے تاب ہو کر مسجد کے دروازے کے سامنے کھڑے ہو
گئے ۔ اتفاقاً حضرت ابوبکر وہاں سے گزرے تو اُنہوں نے ان سے ایک ایسی آیت کا مطلب
پوچھا جس میں غریبوں کو کھانا کھلانے کا حکم ہے۔ حضرت ابوبکر نے ان کی بات سے سمجھا کہ شاید
اس آیت کے معنی ان کو معلوم نہیں اور وہ اس آیت کے معنی بیان کر کے آگے چل دیئے ۔ حضرت
ابو ہریرہ جب لوگوں کے سامنے یہ روایت بیان کرتے تو غصہ سے کہا کرتے کہ کیا ابو بکر مجھ سے
زیادہ قرآن جانتا تھا !! میں نے تو اس لئے آیت پوچھی تھی کہ ان کو اس آیت کے مضمون کا خیال
آجائے ائے اور مجھے کھانا کھلا دیں ۔ اتنے میں حضرت عمر وہاں سے گزرے ۔ ابو ہریرہ کہتے ہیں میں
نے ان سے بھی اس آیت کا مفہوم پوچھا۔ حضرت عمرؓ نے بھی اس آیت کا مطلب بیان کر دیا اور
آگے چل دیئے ۔ صحابہ سوال کو سخت نا پسند کرتے تھے۔ جب ابو ہریرہ نے دیکھا کہ بے مانگے
زیادہ
کھانا ملنے کی کوئی صورت نہیں تو وہ کہتے ہیں میں بالکل نڈھال ہو کر گرنے لگا کیونکہ اب ز
صبر کی مجھ میں طاقت نہیں تھی مگر میں نے ابھی دروازہ سے منہ نہیں موڑا تھا کہ میرے کان میں

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۷۹
دیبا چه تفسیر القرآن
ایک نہایت ہی محبت بھری آواز آئی اور کوئی مجھے بلا رہا تھا۔ ابوہریرہ ! ابو ہریرہ !! میں نے منہ
موڑا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کی کھڑکی کھولے کھڑے تھے اور مس کھولے کھڑے تھے اور مسکرا رہے تھے اور
مجھے دیکھ کر آپ نے فرمایا ۔ ابو ہریرہ ! بھوکے ہو؟ میں نے کہا ہاں يَا رَسُولَ الله ! بھوکا ہوں ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ہمارے گھر میں بھی کھانے کو کچھ نہیں تھا۔ ابھی ایک شخص
نے دودھ کا پیالہ بجھوایا ہے۔ تم مسجد میں جاؤ اور دیکھو کہ شاید ہماری تمہاری طرح کے کوئی اور
بھی مسلمان ہوں جن کو کھانے کی احتیاج ہو ۔ ابو ہریرہ کہتے ہیں میں نے دل میں کہا میں تو اتنا
بھوکا ہوں کہ اکیلا ہی اس پیالے کو پی جاؤں گا ۔ اب جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آدمی
بھی بلانے کو کہا ہے تو پھر میرا حصہ تو بہت تھوڑا رہ جائے گا ۔ مگر بہر حال رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کا حکم تھا مسجد کے اندر گئے تو دیکھا کہ چھ آدمی اور بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے اُن کو بھی ساتھ لیا
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازہ کے پاس آئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
پہلے دودھ کا پیالہ اُن نئے آنے والے چھ آدمیوں میں سے کسی کے ہاتھ میں دے دیا اور کہا اس
کو پی جاؤ۔ جب اس نے دودھ پی کر پیالہ منہ سے الگ کیا تو آپ نے اصرار کیا کہ پھر پیو۔
تیسری دفعہ اصرار کر کے اس کو دودھ پلایا۔ اس طرح چھیوں آدمیوں کو آپ نے باری باری
دودھ پلایا۔ حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ ہر بار میں کہتا تھا کہ اب میں مرا۔ میرا حصہ کیا بچے گا
لیکن جب وہ چھیوں پی چکے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پیالہ میرے ہاتھ میں دیا۔ میں
نے دیکھا کہ ابھی پیالہ میں بہت دودھ موجود تھا جب میں نے دودھ پیا تو رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے مجھے بھی اصرار کر کے تین دفعہ دودھ پلایا۔ پھر میرا بچا ہوا دودھ خود پیا اور خدا تعالیٰ
کا شکر کرتے ہوئے دروازہ بند کر لیا ۔ ۴۱۴
شاید رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو ہریرہ کو سب کے آخر میں دودھ یہی سبق دینے
کے لئے دیا تھا کہ انہیں خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے فاقہ سے بیٹھ رہنا چاہئے تھا اور اشارہ
بھی سوال نہیں کرنا چاہئے تھا۔
آپ ہمیشہ دائیں ہاتھ سے کھانا کھاتے تھے اور پانی بھی دائیں ہاتھ سے پیتے تھے ۔ پانی
پیتے وقت درمیان میں تین دفعہ سانس لیتے تھے ۔ اس میں ایک طبی حکمت ہے ۔ پانی اگر یکدم پیا

آج 10 میں سے 10 باقی