خداتعالیٰ سے محبت اور اس کی عبادت

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۸۲
دیبا چه تفسیر القرآن
ٹانگیں لمبی کر لیا کرتی اور جب آپ سجدہ کرتے تو میں ٹانگیں سمیٹ لیا کرتی ۔ ۴۱۹
مکان اور رہائش میں سادگی رہائشی مکان کے متعلق بھی آپ ساد سادگی کو پسند کرتے
تھے۔ بالعموم آپ کے گھروں میں ایک ایک کمرہ ہوتا تھا
اور چھوٹا سا صحن ۔ اس کمرہ میں ایک رسی بندھی ہوئی ہوتی تھی جس پر کپڑا ڈال کر ملاقات کے
وقت میں آپ اپنے ملنے والوں سے علیحدہ بیٹھ کر گفتگو کر لیا کرتے تھے ۔ چار پائی آپ استعمال
نہیں کرتے تھے بلکہ زمین پر ہی بستر بچھا کر سوتے تھے۔ آپ کی رہائش کی سادگی اس قدر بڑھی
ہوئی تھی کہ حضرت عائشہ نے آپ کی وفات کے بعد فرمایا۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم
میں ہمیں کئی دفعہ صرف پانی اور کھجور پر ہی گزارہ کرنا پڑتا تھا یہاں تک کہ جس دن آپ کی وفات
ہوئی اُس دن بھی ہمارے گھر میں سوائے کھجور اور پانی کے کھانے کیلئے اور کچھ نہیں تھا ۔ ۴۲۰
خدا تعالی
سے محبت اور اُس کی عبادت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
رسول صلی ساری کی
زندگی عشق الہی میں ڈوبی ہوئی نظر آتی
ہے باوجود بہت بڑی جماعتی ذمہ داری کے دن اور رات آپ عبادت میں مشغول رہتے
تھے۔ نصف رات گزرنے پر آپ خدا تعالیٰ کی عبادت کے لئے کھڑے ہو جاتے اور صبح تک
عبادت کرتے رہتے۔ یہاں تک کہ بعض دفعہ آپ کے پاؤں سوج جاتے تھے اور اور آپ کے
دیکھنے والوں کو آپ کی حالت پر رحم آتا تھا۔ حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ ایک دفعہ میں نے ایسے ہی
موقع پر کہا يَا رَسُولَ الله! آپ تو خدا تعالیٰ کے پہلے ہی مقرب ہیں آپ اپنے نفس کو اتنی تکلیف
کیوں دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا اے عائشہ ! أَفَلَا اَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا - ٢١ جب یہ بات
سچی ہے کہ خدا تعالیٰ کا میں مقرب ہوں اور خدا تعالیٰ نے اپنا فضل کر کے مجھے اپنا قرب عطا فرمایا
ہے تو کیا میرا یہ فرض نہیں کہ جتنا ہو سکے میں اُس کا شکر یہ ادا کروں ، کیونکہ آخر شکر احسان کے
مقابل پر ہی ہوا کرتا ہے ۔۴۲۲
آپ کوئی بڑا کام بغیر اذنِ الہی کے نہیں کرتے تھے۔ چنانچہ آپ کے حالات میں لکھا جا چکا
ہے کہ باوجود مکہ کے لوگوں کے شدید ظلموں کے آپ نے مکہ اُس وقت تک نہ چھوڑا جب تک کہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ پر وحی نازل نہ ہوئی اور وحی کے ذریعہ سے آپ کو مکہ چھوڑنے کا حکم

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۸۳
دیبا چه تفسیر القرآن
نہ دیا گیا ۔ اہل مکہ کے ظلموں کی شدت کو دیکھ کر آپ نے جب صحابہ کو حبشہ کی طرف ہجرت کر
جانے کی اجازت دی اور انہوں نے آپ سے خواہش ظاہر کی کہ آپ بھی ان کے ساتھ چلیں ، تو
آپ نے فرمایا مجھے ابھی خدا تعالیٰ کی طرف سے اذن و اذن نہیں ملا۔ ظلم اور تکلیف کے وقت جب
لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو اپنے ارد گرد اکٹھا کر لیتے ہیں آپ نے اپنی جماعت کو
حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلے جانے کی ہدایت کی اور خودا کیلئے مکہ میں رہ گئے ، اس لئے کہ
آپ کے خدا نے آپ کو ابھی ہجرت کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔
صلى الله
خدا کا کلام آپ سنتے تو بے اختیار ہو کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ۔ خصوصاً وہ
آیات جن میں آپ کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ چنانچہ عبداللہ بن مسعود
روایت کرتے ہیں کہ ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ علی ول اللہ ﷺ نے فرمایا قرآن شریف فرمایا قرآن شریف کی کچھ آیات پڑھ کر مجھے
سناؤ۔ میں نے اس کے جواب میں کہا۔ يَا رَسُولَ الله! قرآن تو آپ پر نازل ہوا ہے میں آپ کو
کیا سناؤں؟ آپ نے فرمایا میں پسند کرتا ہوں کہ دوسرے لوگوں سے بھی قرآن پڑھوا کر سنوں ۔
اس پر میں نے سورہ نساء پڑھ کی سنانی شروع کی ۔ جب پڑھتے پڑھتے میں اس آیت پر پہنچا کہ
فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَ جِثِنَابِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا ٢٢٣
یعنی اُس وقت کیا حال ہو گا جب ہم ہر قوم میں سے اس کے نبی کو اس کی قوم کے سامنے کھڑا کر
کے اس قوم کا حساب لیں گے اور تجھ کو بھی تیری قوم کے سامنے کھڑا کر کے اس کا حساب لیں گے
نے فرمایا بس کرو ۔ بس کرو میں نے آپ نے آپ کی طرف دیکھا تو آپ کی دونوں
صلى الله
عليوسه ۔
وو
تو رسول الله علی
آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو گر رہے تھے ۔ ۴۲۴
نماز کی پابندی کا آپ کو اتنا خیال تھا کہ سخت بیماری کی حالت میں بھی جبکہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے گھر میں نماز پڑھ لینے اور لیٹ کر پڑھ لینے تک کی اجازت بھی ہوتی ہے آپ سہارا
لے کر مسجد میں نماز پڑھانے کیلئے آتے ۔ ایک دن آپ نماز کے لئے نہ آسکے تو حضرت ابوبکر کو
نماز پڑھانے کا حکم فرمایا۔ لیکن اتنے میں طبیعت میں کچھ سہولت معلوم ہوئی تو فوراً دو آدمیوں کا
سہارا لے کر مسجد کی طرف چل دیئے مگر کمزوری کا یہ حال تھا کہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ چلنے
میں آپ کے دونوں پاؤں زمین پر گھسٹتے جاتے تھے ۔ ۴۲۵

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۸۴
دیبا چه تفسیر القرآن
دنیا میں خوشنودی اور توجہ دلانے کے لئے تالیاں پیٹی جاتی ہیں عربوں میں بھی یہی رواج
تھا مگر آپ کو خدا تعالیٰ کی یاد اور اُس کا ذکر اتنا پسند تھا کہ اس غرض کے لئے بھی ذکر الہی ہی
استعمال کرنے کا حکم دیا۔ چنانچہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام میں
مشغول تھے کہ نماز کا وقت آگیا ۔ آپ نے فرمایا ابوبکر ! نماز پڑھا دیں ۔ پھر کام سے فارغ ہو کر
آپ بھی فوراً مسجد کی طرف روانہ ہو گئے ۔ جب نماز پڑھنے والوں کو معلوم ہوا کہ آپ مسجد میں
تشریف لے آئے ہیں تو انہوں نے بیتاب ہو کر تالیاں بجانی شروع کر دیں جس سے ایک
طرف تو یہ بتا نا مقصود تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے ان کے دل بے انتہاء خوش
ہو گئے ہیں اور دوسری طرف ابوبکر کو توجہ دلانا دلانا مطلوب تھا کہ اب آپ کی امامت ختم ہوئی اب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں ۔ حضرت ابوبکر پیچھے ہٹ گئے اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے امام کی جگہ چھوڑ دی۔ نماز کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔ ابوبکر ! جب میں نے تم کو نماز پڑھانے کا حکم دیا تھا تو تم میرے آنے پر پیچھے کیوں ہٹ
گئے ؟ ابوبکر نے کہا يَا رَسُولَ الله! اللہ کے رسول کی موجودگی میں ابو قحافہ کا بیٹا کیا حیثیت رکھتا
تھا کہ نماز پڑھائے ۔ پھر آپ صحابہؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا۔ تالیاں پیٹنے سے تمہاری کیا
غرض تھی ۔ خدا کے ذکر کے وقت تالیوں کا بجانا تو مناسب معلوم نہیں ہوتا ہے۔ جب نماز کے
وقت کوئی ایسی بات ہو کہ اُس کی طرف توجہ دلانی ضروری ہو تو بجائے تالیاں بجانے کے خدا کا
نام بلند آواز سے لیا کرو۔ جب تم ایسا کرو گے تو دوسروں کو اس واقعہ کی طرف خود بخو د توجہ ہو
جائے گی ۔ ۲۶ مگر اس کے ساتھ ہی آپ تکلف کی عبادت بھی پسند نہیں فرماتے تھے۔ ایک
دفعہ آپ گھر میں گئے تو آپ نے دیکھا کہ دوستونوں کے درمیان ایک رستی لٹکی ہوئی ہے۔ آپ
نے پوچھا یہ رسی کیوں بندھی ہوئی ہے؟ لوگوں نے کہا یہ حضرت زینب کی رسی ہے جب وہ
عبادت کرتے کرتے تھک جاتی ہیں تو اس رسی کو پکڑ کر سہارا لے لیتی ہیں ۔ آپ نے فرمایا۔
ایسا نہیں کرنا چاہئے یہ رسی کھول دو۔ ہر شخص کو چاہئے کہ اتنی دیر عبادت کیا کرے جب تک اُس
کے دل میں بشاشت رہے جب وہ تھک جائے تو بیٹھ جائے اس قسم کی تکلف والی عبادت کوئی
فائدہ نہیں پہنچا سکتی ۔ ۴۲۷

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۸۵
دیبا چه تفسیر القرآن
شرک سے آپ کو اس قدر نفرت تھی کہ وفات کے وقت جبکہ آپ جان کندن کی تکلیف میں
کبھی دائیں کروٹ لیٹتے اور کبھی بائیں کروٹ لیٹتے اور یہ فرماتے جاتے تھے خدا ان یہود اور
نصاری پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مسجد بنا لیا ہے۔ ۲۸؎ یعنی وہ نبیوں کی
قبروں پر سجدے کرتے ہیں اور اُن سے دعا دعائیں کرتے ہیں ۔ آپ کا مطلب یہ تھا کہ میری قوم
اگر میرے بعد ایسا ہی فعل کرے گی تو وہ یہ نہ سمجھے کہ وہ میری دعاؤں کی مستحق ہو گی بلکہ میں اس
سے کلی طور پر بیزار ہوں گا ۔
خدا تعالیٰ کے لئے آپ کی غیرت کا ذکر آپ کی زندگی کے تاریخی واقعات میں آچکا ہے ۔
مکہ کے لوگوں نے آپ کے سامنے ہر قسم کی رشوتیں پیش کیں تا آپ بتوں کی تردید کرنا چھوڑ
دیں اور آپ کے چچا ابو طالب نے بھی آپ سے اس امر کی سفارش کی اور کہا کہ اگر تم نے یہ
بات نہ مانی اور میں نے تمہارا ساتھ بھی نہ چھوڑا تو پھر میری قوم مجھے چھوڑ دے گی تو اس پر آپ
نے فرمایا اے چچا! اگر یہ لوگ سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کر کھڑا کر دیں
تب بھی میں خدائے واحد کی تو حید کو پھیلانے سے نہیں رک سکتا ۔ ۴۲۹
اسی طرح اُحد کے موقع پر جب مسلمان زخمی اور پراگندہ حالت میں ایک پہاڑی کے نیچے
کھڑے تھے اور دشمن اپنے سارے ساز و سامان کے ساتھ اس خوشی میں نعرے لگا رہا تھا کہ ہم
نے مسلمانوں کی طاقت توڑ دی ہے۔ اور ابوسفیان نے نعرہ لگا یا اُعْلُ هُبَل أَعْلُ هُبَل ۔ یعنی
ہبل کی شان بلند ہو، ہبل کی شان بلند ہو ۔ تو آپ نے اپنے ساتھیوں کو جو دشمن کی نظروں سے
چھے کھڑے تھے اور اس چھپنے میں ہی اُن کی خیر تھی حکم دیا کہ جواب دو اللهُ أَعْلَى وَاجَلُّ
اللهُ أَعْلَى وَاجَلُّ ۴۳٠ اللہ ہی سب سے بلند اور جلال والا ہے۔ اللہ ہی غلبہ اور جلال رکھتا ہے ۔
-
اور ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ کے لئے جو غیرت تھی اُس کی ایک اور عظیم الشان
مثال بھی آپ کی زندگی میں ملتی ہے ۔ اسلام سے پہلے عام طور پر مختلف مذاہب میں یہ خیال پایا
جاتا تھا کہ انبیاء کی خوشی اور غم پر زمین اور آسمان میں تغییر ظاہر ہوتے ہیں اور اجرام فلکی ان کے
قبضے میں ہوتے ہیں چنانچہ کسی نبی کے متعلق یہ آتا تھا کہ اُس نے سورج کو کہا ٹھہر جا اور وہ ٹھہر
گیا۔ کسی کے متعلق آتا تھا کہ اُس نے چاند کی گردش روک دی اور کسی کے متعلق آتا تھا کہ اُس

آج 10 میں سے 10 باقی