اللہ تعالیٰ پر توکل
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۸۶
دیبا چه تفسیر القرآن
نے پانی کے بہاؤ کو بند کر دیا۔ مگر اسلام نے اس قسم کے خیالات کی غلطی ظاہر کی اور یہ بتایا کہ
در حقیقت یہ استعارے ہیں جن سے لوگ بجائے فائدہ اُٹھانے کے اُلٹے غلطیوں اور
وہموں میں مبتلا ہو جاتے ہیں لیکن باوجود ان تشریحات کے کچھ لوگوں کے دلوں میں اس قسم کے
خیالات کا اثر باقی رہ گیا تھا ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری عمر میں آپ کے اکلوتے
صاحبزادے ابراہیم اڑھائی سال کی عمر میں فوت ہوئے تو اتفاقاً اُس دن سورج کو بھی گرہن
لگ گیا اُس وقت چند ایسے ہی لوگوں نے مدینہ میں یہ مشہور کر دیا کہ دیکھو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے بیٹے کی وفات پر سورج تاریک ہو گیا ہے ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر
پہنچی تو آپ خوش نہ ہوئے آپ خاموش بھی نہ رہے بلکہ بڑی سختی سے آپ نے اس کی تردید کی
اور فرمایا۔ چاند اور سورج تو خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ قانون کو ظاہر کرنے والی ہستیاں ہیں ان
کا کسی بڑے یا چھوٹے انسان کی موت یا زندگی کے ساتھ کیا تعلق ہے ۔ ۴۳۱
جب کوئی شخص عرب کے محاورہ کے مطابق یہ کہہ دیتا کہ فلاں ستارہ کے فلاں بُرج میں
ہونے کی وجہ سے ہم پر بارش نازل ہوئی ہے تو آپ کا چہرہ متغیر ہو جاتا اور آپ فرماتے اے
لوگو! خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو دوسروں کی طرف کیوں منسوب کرتے ہو۔ بارشیں وغیرہ سب خدا
تعالیٰ کے مقرر کردہ قانون کے مطابق ہوتی ہیں کسی دیوی دیوتا کی یا کسی اور روحانی طاقت کی
مہربانی اور بخشش کے ساتھ نازل نہیں ہوا کرتیں ۔۴۳۲
یہ
تھا کہ جب ا
پ
اللہ تعالی پر توکل تلوار اُٹھائی اور آپ سے پوچھا اب کون تم کو مجھ سے بچا سکتا ہے؟ اُس
وقت باوجود اس کے کہ آپ بے ہتھیار تھے اور بوجہ لیٹے ہوئے ہونے کے حرکت بھی نہیں کر سکتے
تھے۔ آپ نے نہایت اطمینان اور سکون سے جواب دیا ” اللہ یہ لفظ اس یقین اور وثوق سے
آپ کے منہ سے نکلا کہ اُس کا فر کا دل بھی آپ کے ایمان کی بلندی اور آپ کے یقین کے کامل
ہونے کو تسلیم کئے بغیر نہ رہ سکا اور اس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی اور وہ جو آپ کو قتل کرنے کے لئے
آیا تھا آپ کے سامنے مجرموں کی طرح کھڑا ہو گیا ۔ ۴۳۳
اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں انکساری کی یہ حد تھی کہ جب آپ سے لوگوں نے کہايَا رَسُولَ الله !
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۸۷
دیبا چه تفسیر القرآن
آپ تو اپنے عمل کے زور سے خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کر لیں گے تو آپ نے فرمایا نہیں !
نہیں !! میں بھی خدا کے احسان سے ہی بخشا جاؤں گا ۔ چنانچہ حضرت ابو ہریرہ بیان ف فرماتے ہیں
میں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپ فرما رہے تھے کوئی شخص اپنے عملوں
سے جنت میں داخل نہیں ہوگا ۔ میں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! کیا آپ بھی اپنے اعمال سے جنت
میں داخل اخل نہ نہیں ہوں گے؟ آپ نے فرمایا میں بھی اپنے اعمال کے زور سے جنت میں داخل نہیں
ہو سکتا۔ ہاں خدا کا فضل اور اُس کی رحمت مجھے ڈھانک لے تو یہی ایک صورت ہے ۴۳۴ پھر
آپ نے فرمایا اپنے کاموں میں نیکی اختیار کرو اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں تلاش کرو اور تم
میں سے کوئی شخص اپنی موت کی خواہش نہ کیا کرے۔ کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو زندہ رہ کر اپنی
نیکیوں میں اور بھی بڑھ جائے گا اور اگر بد ہے تو زندہ رہ کر اپنے گناہوں سے تو بہ کرنے کی توفیق
مل جائے گی ۔ ۴۳۵
خدا تعالیٰ کی محبت کی یہ حالت تھی کہ جب ایک وقفہ کے بعد بادل آتے تو آپ اپنی زبان
پر بارش کا قطرہ لے لیتے اور فرماتے ۔ دیکھو! میرے میرے رب کی تازہ نعمت ! ۴۳۶
جب مجلس میں بیٹھتے تو استغفار کرتے رہتے اور یوں بھی اکثر استغفار کرتے تا کہ آپ کی
اُمت اور آپ کے ساتھ تعلق رکھنے والے خدا تعالیٰ کے غضب سے بچے رہیں اور اُس کی بخشش
کے مستحق ہو جائیں ۴۳۷ ہر وقت خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر ہونے کی یاد کو تازہ رکھتے ۔ چنانچہ
جب آپ سوتے تو یہ کہتے ہوئے سوتے بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَمُوتُ وَأَحْى - اے خدا تیرا ہی نام
لیتے ہوئے میں مروں اور تیرا ہی نام لیتے ہوئے میں اُٹھوں ۔ اور جب آپ صبح اُٹھتے تو فرماتے
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَا تَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ - ۴۳۸ اللہ ہی کے لئے سب تعریفیں
ہیں جس نے مرنے کے بعد ہم کو زندہ کیا اور پھر ہم اپنے ربّ کے سامنے جانے والے ہیں ۔
خدا تعالیٰ کے قرب کی اتنی خواہش تھی کہ ہمیشہ آپ دعا کرتے تھے اللَّهُمَّ اجْعَلُ فِي قَلْبِی
نُورًا وَّ فِي بَصَرِي نُورًا وَ فِي سَمْعِي نُورًا وَّعَنْ يَمِينِي نُورًا وَّعَنْ يَسَارِكُ نُورًا وَفَوْقِى
نُورًا وَتَحْتِى نُورًا وَ آمَامِي نُورًا وَخَلْفِى نُورًا وَاجْعَلْ لِي نُورًا ۲۳۹ یعنی اے میرے
رب ! میرے دل میں بھی اپنا نور بھر دے اور میری آنکھوں میں بھی اپنا نور بھر دے اور میرے
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۸۸
دیبا چه تفسیر القرآن
کانوں میں بھی اپنا نور بھر دے اور میرے دائیں بھی تیرا نور ہوا اور میرے بائیں بھی تیرا نور ہو
اور میرے اوپر بھی تیرا نور ہو اور میرے نیچے بھی تیرا نور ہو اور میرے آگے بھی تیرا نور ہو اور
میرے پیچھے بھی تیرا نور ہو اور اے میرے رب ! میرے سارے وجود کونور ہی نور بنا دے۔
ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ آپ کی وفات کے قریب مسیلمہ کذاب آیا اور اس نے کہا
اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعد مجھے حاکم مقرر کر دیں تو میں ان کا متبع ہو جاؤں گا۔
اُس وقت اُس کے ساتھ ایک بہت بڑی جمعیت تھی اور جس قوم سے وہ تعلق رکھتا تھا وہ قوم
سارے عرب کی قوموں سے تعداد میں زیادہ تھی ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے
مدینہ میں آنے کی خبر ملی تو آپ اُس کی طرف گئے ۔ ثابت بن قیس بن شماس آپ کے ساتھ
تھے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں کھجور کی ایک شاخ تھی ۔ آپ اُس قافلہ تک آئے
اور مسیلمہ کذاب کے سامنے کھڑے ہو گئے ۔ اتنے میں اور صحابی بھی جمع ہو گئے اور آپ کے
ارد گرد کھڑے ہو گئے ۔ آپ نے مسیلمہ سے مخاطب ہو کر فرمایا ۔ تم یہ کہتے ہو کہ محمد رسول اللہ
( صلی اللہ علیہ وسلم ) اگر اپنے بعد مجھے اپنا خلیفہ مقرر کر دیں تو میں اس کی اتباع کرنے کے لئے
تیار ہوں ، لیکن میں تو خدا کے حکم کے خلاف یہ کھجور کی شاخ بھی تم کو دینے کے لئے تیار نہیں
تمہارا وہی انجام ہوگا جو خدا نے تمہارے لیے مقرر کیا ہے۔ اگر تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو
اللہ تعالیٰ تمہارے پاؤں کاٹ دے گا اور میں تو دیکھ رہا ہوں کہ خدا نے جو کچھ مجھے دکھایا تھا وہی
تمہارے ساتھ ہونے والا ہے ۔ پھر فرمایا میں جاتا ہوں جو باتیں کرنی ہیں میری طرف سے
ثابت بن ۔ بن قیس بن شماس کے ساتھ کرو۔ یہ کہہ کر آپ واپس تشریف لے آئے ۔ حضرت ابو ہریرہ
بھی آپ کے ساتھ تھے ۔ راستہ میں کسی نے آپ سے پوچھا يَا رَسُولَ الله ! آپ نے یہ کیا
فرمایا ہے کہ جو مجھے خدا نے دکھایا تھا میں تجھے ویسا ہی پاتا ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میرے ہاتھ میں دو کڑے ہیں۔ میں نے اُن کڑوں کو دیکھ کر
نا پسند کیا۔ اُس وقت مجھے خواب میں ہی وحی نازل ہوئی کہ میں ان پر پھونکوں ۔ جب میں نے پھونکا
تو وہ دونوں اُڑ گئے ۔ میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ دو جھوٹے مدعی میرے بعد ظاہر ہوں گے ۔ ۴۴۰
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کا یہ آخری زمانہ تھا۔ عرب کی سب سے بڑی اور آخری
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۸۹
دیبا چه تفسیر القرآن
قوم آپ کی فرمانبرداری کرنے کے لئے تیار تھی اور صرف اتنی شرط کرتی تھی کہ اس کے سردار کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعد خلیفہ مقرر کر دیں ۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل
میں ذاتی بڑائی کا کوئی بھی خیال ہوتا تو ایسی حالت میں کہ آپ کی کوئی نرینہ اولا د نہ تھی آپ کے
لئے کچھ بھی مشکل نہ تھا کہ آپ عرب کی سب سے بڑی قوم کے سب سے بڑے سردار کو اپنی
جانشینی کی امید دلاتے اور سارے عرب کے اتحاد کا راستہ کھول دیتے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم جو کسی چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بھی اپنا نہیں سمجھتے تھے وہ اسلامی امارت کو اپنی ملکیت کب قرار
دے سکتے تھے۔ تھے۔ آ آپ کے نزدیک اسلامی امارت خدا کی امانت تھی اور وہ امانت جوں جوں کی توں
خدا تعالیٰ ہی کے سپرد ہونی چاہئے تھی۔ پھر وہ جس کو چاہے دوبارہ سونپ دے۔ پس آپ نے
یہ تجویز حقارت سے ٹھکرا دی اور فرمایا بادشاہت تو الگ رہی خدا کے حکم کے بغیر میں کھجور کی ایک
شاخ بھی تم کو دینے کیلئے تیار نہیں ۔
جب بھی اللہ تعالیٰ کا آپ ذکر فرماتے آپ کی طبیعت میں جوش پیدا ہو جاتا اور ! ہو جاتا اور یوں معلوم
ہوتا تھا کہ آپ کے جسم کے اندر کی طرف سے بھی اور باہر کی طرف سے بھی گلی طور پر خدا تعالی
کی محبت نے قابو پالیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں آپ کو سادگی اس قدر پسند تھی کہ مسجد میں
جس پر کوئی فرش نہیں تھا جس پر کوئی کپڑا نہیں تھا آپ نماز پڑھتے اور دوسروں کو پڑھواتے ۔ کئی
دفعہ ایسا ہوتا کہ بارش کی وجہ سے چھت ٹپک پڑتی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم گارے
اور پانی سے لت پت ہو جا تا مگر آپ برابر عبادت میں مشغول رہتے اور آپ کے دل میں ذرا
بھی احساس پیدا نہ ہوتا کہ اپنے جسم اور کپڑوں کی حفاظت کی خاطر آپ اُس وقت کی نماز ملتوی
کر دیں یا کسی دوسری جگہ پر جا کر نماز پڑھ لیں ۔ ۴۴۱
اپنے صحابہ کی عبادتوں کا بھی آپ خیال رکھتے تھے۔ ایک دفعہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے
متعلق جو نہایت ہی نیک اور پاکیزہ خصائل کے آدمی تھے آپ نے فرمایا عبداللہ بن عمر کیسا اچھا
آدمی ہوتا اگر تہجد بھی باقاعدہ پڑھتا ۴۴۲ جب حضرت عبداللہ بن عمر کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے
اُس دن سے تہجد کی نماز با قاعدہ شروع کر دی ۔
اسی طرح لکھا ہے کہ ایک دفعہ آپ رات اپنے داماد حضرت علیؓ اور اپنی بیٹی حضرت فاطمہ
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۹۰
دیبا چه تفسیر القرآن
کے گھر گئے اور فرمایا کیا تہجد پڑھا کرتے ہو؟ (یعنی وہ نماز جو آدھی رات کے قریب اُٹھ کر پڑھی
جاتی ہے ) حضرت علیؓ نے عرض کیا یا رَسُولَ الله ! پڑھنے کی کوشش تو کرتے ہیں مگر جب
خدا تعالیٰ کی منشاء کے ماتحت کسی وقت ہماری آنکھ بند رہتی ہے تو پھر تہجد رہ جاتی ہے۔ آپ نے
فرمایا تہجد پڑھا کرو۔ اور اُٹھ کر اپنے گھر کی طرف چل پڑے اور راستہ میں بار بار کہتے جاتے
وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلاً ۲۴۳ یہ قرآن کریم کی ایک آیت ہے جس کے معنی یہ
ہیں کہ انسان اکثر اپنی غلطی تسلیم کرنے سے گھبراتا ہے اور مختلف قسم کی دلیلیں دے کر اپنے قصور پر
پردہ ڈالتا ہے ۔ مطلب یہ تھا کہ بجائے اس کے کہ حضرت علیؓ اور حضرت فاطمہ یہ کہتے کہ ہم سے
کبھی کبھی غلطی بھی ہو جاتی ہے اُنہوں نے یہ کیوں کہا کہ جب خدا تعالیٰ کا منشاء ہوتا ہے کہ ہم نہ
جاگیں تو ہم سوئے رہتے ہیں اور اپنی غلطی کو اللہ تعالیٰ کی طرف کیوں منسوب کیا۔ لیکن باوجود
اللہ تعالیٰ کی اس قدر محبت رکھنے کے آپ نے کے آپ تصنع کی عبادت اور کہانت سے سخت نفرت کرتے تھے ۔
آپ کا اصول یہ تھا کہ خدا تعالیٰ نے جو طاقتیں انسان کے اندر پیدا کی ہیں اُن کا صحیح طور پر
استعمال کرنا ہی اصل عبادت ہے ۔ آنکھوں کی موجودگی میں آنکھوں کو بند کر دینا یا اُن کو نکلوا دینا
عبادت نہیں بلکہ گستاخی ہے ہاں اُن کا بد استعمال کرنا گناہ ہے۔ کانوں کو کسی آپریشن کے
ذریعے سے شنوائی سے محروم کر دینا خدا تعالیٰ کی گستاخی ہے۔ ہاں لوگوں کی غیبتیں اور چغلیاں
سننا گناہ ہے ۔ کھانے کو ترک کر دینا خودکشی اور خدا تعالی کی گستاخی ہے ہاں کھانے پینے میں
مشغول رہنا اور ناجائز اور ناپسندیدہ چیزوں کو کھانا روں کو کھانا گناہ ہے۔ یہ ایک عظیم الشان نکتہ تھا۔
جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش کیا اور جسے آپ سے پہلے اور کسی نبی نے
پیش نہیں کیا ۔ اخلاق فاضلہ نام ہے طبعی قومی کے صحیح استعمال کا طبعی قوی کو مار دینا حماقت ہے، ان
کونا کو نا جائز کاموں میں لگا دینا بدکاری ہے، ان کا صحیح استعمال اصل نیکی ہے یہ یہ خلاصہ ہے رسوا کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کا اور یہ خلاصہ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا اور آپ
کے اعمال کا ۔ حضرت عائشہ آپ کی نسبت فرماتی ہیں مَا خُيْرُ رَسُولُ اللَّهِ اللهِ بَيْنَ أَمْرَيْنِ
إِلَّا أَخَذَ اَيْسَرَ هُمَا مَا لَمْ يَكُنْ إِثْمًا فَإِنْ كَانَ إِثْمًا كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ ۴۴۴ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں کبھی ایسا موقع پیش نہیں آیا کہ آپ کے سامنے دو راستے کھلے