رسول کریم ﷺ کا بنی نوع انسان سے معاملہ

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۹۱
دیبا چه تفسیر القرآن
ہوں تو آپ نے ان دونوں راستوں میں سے جو آسان رستہ ہوا سے اختیار نہ کیا ہو بشرطیکہ اُس
آسان راستہ کے اختیار کرنے میں کوئی گناہ کا شائبہ نہ پایا جائے ۔ اگر گناہ کا کوئی شائبہ پایا جاتا
تو آپ اس راستہ سے تمام انسانوں سے زیادہ دور بھاگتے تھے ۔
یہ کیسا لطیف اور کیسا اعلیٰ درجہ کا چلن ہے دنیا کو دھوکا دینے کے لئے لوگ کس طرح بلا وجہ
اپنے آپ کو دکھوں اور تکلیفوں میں ڈالتے ہیں ۔ ان کا اپنے آپ کو دکھوں اور تکلیفوں میں ڈالنا
خدا تعالیٰ کے لئے نہیں ہوتا کیونکہ خدا تعالیٰ کے لئے کوئی بے فائدہ کام نہیں کیا جاتا ۔ اُن کا اپنے
آپ کو دکھوں اور تکلیفوں میں ڈالنا لوگوں کو دھوکا کو دھوکا دینے کے لئے ہوتا ہے۔ اُن کی ا ہے۔ اُن کی اصل نیکی
چونکہ بہت کم ہوتی ہے وہ جھوٹی نیکیوں سے لوگوں کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں اور اپنے عیبوں کو
چھپانے کے لئے لوگوں کی آنکھوں میں خاک ڈالتے ہیں مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
مقصود تو خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور حقیقی نیکی کا حصول تھا ۔ آپ کو ایسی تصنع اور بناوٹی نیکیوں کی کیا
ضرورت تھی ۔ اگر دنیا آپ کو نیک سمجھتی تو بھی اور اگر آپ کو نیک نہ سمجھتی تو بھی آپ کے لئے
ایک سی بات تھی ۔ آپ تو صرف یہ دیکھتے تھے کہ میرا خدا مجھے کیا سمجھتا ہے اور میرا اپنا نفس مجھے
کیسا پاتا ہے ۔ خدا اور اپنے نفس کی شہادت کے بعد اگر بنی نوع انسان بھی سچی شہادت دیتے تو
آپ اُن کے شکر گزار ہوتے تھے اور اگر وہ کج آنکھوں سے دیکھتے تو آپ اُن کی بینائی کی کمی پر
افسوس کرتے مگر اُن کی رائے کو کوئی وقعت نہ دیتے تھے۔
رسول کریم ﷺ کا بنی نوع انسان سے معاملہ بیویوں کے حق میں آپ کا معاملہ نہایت ہی
مشفقانہ اور عادلا نہ تھا۔ بعض دفعہ آپ کی بیویاں آپ سے سختی بھی کر لیتی تھیں مگر آپ خاموشی
سے بات کو ہنس کر ٹال دیتے تھے۔ ایک دن آپ نے حضرت عائشہ سے کہا اے عائشہ ! جب تم
مجھ سے خفا ہوتی ہو تو مجھے پتہ لگ جاتا ہے کہ تم مجھ سے خفا ہو ۔ حضرت عائشہ نے فرمایا آپ کو کس
طرح پتہ لگ جاتا ہے؟ آپ نے فرمایا جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو اور کوئی قسم کھانے کا معاملہ آ
جائے تو تم ہمیشہ یوں کہتی ہو محمد کے رب کی قسم ! بات یوں ہے اور جب تم مجھ سے ناراض
ہوتی ہو اور تمہیں قسم کھانے کی ضرورت پیش آ جائے تو تم کہا کرتی ہو ابراہیم کے رب کی قسم !
وا
66

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۹۲
دیبا چه تفسیر القرآن
66
بات یوں ہے۔ حضرت عائشہ یہ بات سن کو ہنس پڑیں اور آپ کی بات کی تصدیق کرتے
ہوئے کہا کہ آپ بات کو ٹھیک سمجھے ہیں ۔ ۴۴۵
حضرت خدیجہ جو آپ کی بڑی بیوی تھیں اور جنہوں نے آپ کے لئے بڑی بڑی قربانیاں
کی تھیں اُن کی وفات کے بعد آپ کی شادی میں جوان بیویاں آئیں لیکن اس کے باوجود آپ
نے حضرت رت خدیجہ کے تعلق کو نہ بھلا یا۔
حضرت خدیجہ کی سہیلیاں جب بھی ۔ بھی آتیں آپ اُن کے استقبال کے لئے کھڑے :
ہو
جاتے ۔ ۴۴۶ حضرت خدیجہ کی بنی ہوئی کوئی چیز اگر آپ کے سامنے آجاتی تو آپ کی
آنکھوں میں آنسو آ جاتے۔ بدر کی جنگ میں جب آپ کے ایک داماد بھی قید ہو کر آئے تو
آزادی کا فدیہ ادا کرنے کے لئے کوئی مال اُن کے پاس نہیں تھا۔ اُن کی بیوی یعنی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی نے جب دیکھا کہ میرے خاوند کے بچانے کے لئے اور کوئی مال نہیں تو
اپنی والدہ کی آخری یادگار ایک ہار اُن کے پاس تھا وہ اُنہوں نے اپنے خاوند کے فدیہ کے طور
پر مدینہ بھجوا دیا۔ جب وہ ہار رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہوا تو آپ نے اُسے
پہچان لب ان لیا۔ آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور آپ نے صحابہ سے فرمایا۔ میں آپ لوگوں کو حکم تو
نہیں دیتا کیونکہ مجھے ایسا حکم دینے کا کوئی حق نہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ ہار زینب کے پاس
اُس کی ماں کی آخری یادگار ہے اگر آپ خوشی سے ایسا کر سکتے ہوں تو میں سفارش کرتا ہوں کہ
بیٹی اُس کی ماں کی آخری یادگار سے محروم نہ کی جائے ۔ صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! ہمارے
لئے اس سے زیادہ خوشی کا کیا موجب ہو سکتا ہے اور اُنہوں نے وہ ہار حضرت زینب کو واپس
کر دیا ۔ ۴۴۷
حضرت خدیجہ کی قربانی کا آپ کی طبیعت پر اتنا اثر تھا کہ آپ دوسری بیویوں کے
سامنے اکثر ان کی نیکی کا ذکر کرتے رہتے تھے۔ ایک دن اسی طرح آپ حضرت عائشہ کے سامنے
حضرت خدیجہ کی کوئی نیکی بیان کر رہے تھے کہ حضرت عائشہ نے چڑ کر کہا ۔ يَا رَسُولَ الله !
اب اُس بڑھیا کا ذکر جانے بھی دیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اُس سے بہتر جوان اور خوبصورت عورتیں
آپ کو دی ہیں ۔ یہ بات سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر رقت طاری ہوگئی اور آپ نے

آج 10 میں سے 10 باقی