تحمل
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۹۴
دیبا چه تفسیر القرآن
توڑی نہ آپ کی خوش مزاجی پر کوئی اثر ڈالا ۔ دل کے زخم کبھی آنکھوں سے نہیں رہے ۔ چہرہ ہر
ایک کے لئے بشاش ہی رہا اور شاذ و نادر ہی کسی موقع پر آپ نے اس درد کا اظہار کیا۔
ایک دفعہ ایک عورت جس کا لڑکا فوت ہو گیا تھا اپنے لڑکے کی قبر پر ماتم کر رہی تھی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گزرے تو آپ نے فرمایا۔ اے عورت! صبر کر ۔ خدا کی
مشیت ہر ایک پر غالب ہے۔ وہ عورت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانتی نہ تھی اس نے
جواب دیا جس طرح میرا بچہ مرا ہے تمہارا بچہ بھی مرتا تو تمہیں معلوم ہوتا کہ صبر کیا چیز ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صرف یہ کہہ کر وہاں سے آگے چل دیئے۔ ایک نہیں میرے تو سات
بچے فوت ہو چکے ہیں ۔ ۴۵۰
پس اس قسم کے موقع پر اتنا اظہار تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گزشتہ مصائب پر
کبھی کر دیتے تھے ورنہ بنی نوع انسان کی خدمت میں کوئی کوتاہی ہوئی نہ آپ کی بشاشت میں
کوئی فرق آیا۔
تحمل مقتل آپ
پ
میں اس قدر تھا کہ اُس زمانہ میں بھی کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے بادشاہت عطا نل فرمادی تھی آپ ہر ایک کی بات سنتے۔ اگر و وتی بھی کرتا تو آپ خاموش ہو جاتے اور دی
پ ہر
کبھی سختی کرنے والے کا جواب سختی سے نہ دیتے ۔ مسلمان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے
نام کی بجائے آپ کے روحانی درجہ سے پکارتے تھے یعنی يَا رَسُولَ اللهِ! کہہ کر بلاتے تھے اور
غیر مذاہب کے لوگ ایشیائی دستور کے مطابق آپ کا ادب اور احترام اس طرح کرتے تھے کہ
بجائے آپ کو محمد کہہ کر بلانے کے ابوالقاسم کہہ کر بلاتے تھے جو آپ کی کنیت تھی ( ابوالقاسم کے
معنی ہیں قاسم کا باپ ۔ قاسم آپ کے ایک بیٹے کا نام تھا ایک دفعہ ایک یہودی مدینہ میں آیا اور
اس نے آپ سے آکر بحث شروع کر دی ۔ بحث کے دوران میں وہ بار بار کہتا تھا۔ اے محمد !
بات یوں ہے ، اے محمد ! بات یوں ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بغیر کسی انقباض کے اس کی
باتوں کا جواب دیتے تھے ۔ مگر صحابہؓ اُس کی یہ گستاخی دیکھ کر بیتاب ہو رہے تھے۔ آخر ایک
صحابی سے نہ رہا گیا اور اُس نے یہودی سے کہا کہ خبردار ! آپ کا نام لے کر بات نہ کرو تم رسول اللہ
نہیں کہہ سکتے تو کم سے کم ابوالقاسم کہو ۔ یہودی نے کہا میں تو وہی نام لوں گا جو ان کے ماں باپ
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۹۵
دیبا چه تفسیر القرآن
نے ان کا رکھا تھا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور اپنے صحابہؓ سے کہا دیکھو! یہ ٹھیک کہتا
ہے۔ میرے ماں باپ نے میرا نام محمد ہی رکھا تھا جو نام یہ لینا چاہتا ہے اسے لینے دو اور اس پر
غصہ کا اظہار نہ کرو۔
آپ جب باہر کام کے لئے نکلتے تو بعض لوگ آپ کا رستہ روک کر کھڑے ہو جاتے اور
اپنی ضرورتیں بیان کرنی شروع کر دیتے ۔ جب تک وہ لوگ اپنی ضرورتیں بیان نہ کر لیتے آپ
کھڑے رہتے جب وہ بات ختم کر لیتے تو آپ آگے چل پڑتے ۔ اسی طرح بعض لوگ مصافحہ
کرتے وقت دیر تک آپ کا ہاتھ پکڑے رکھتے ۔ گو یہ طریق ناپسندیدہ ہے اور کام میں روک پیدا
کرنے کا موجب ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی ان کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نہ چھڑاتے
بلکہ جب تک وہ مصافحہ کرنے والا آپ کے ہاتھ کو پکڑے رکھتا آپ بھی اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ
میں رہنے دیتے۔ ہر قسم کے حاجت مند آپ کے پاس آتے اور اپنی حاجتیں پیش کرتے ۔ بعض
دفعہ آپ مانگنے والے کو اُس کی ضرورت کے مطابق کچھ دے دیتے تو وہ اپنی حرص سے مجبور ہو کر
اور زیادہ کا مطالبہ کرتا اور آپ پھر بھی اُس کی خواہش پورا کر دیتے ۔ بعض دفعہ لوگ کئی بار مانگتے
چلے جاتے اور آپ اُن کو ہر دفعہ کچھ نہ کچھ دیتے چلے جاتے ۔ جو شخص خاص طور پر مخلص نظر آتا
اُسے اُس کے مانگنے کے مطابق دے دینے کے بعد صرف اتنا فر ما دیتے کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر تم
خدا پر توکل کرتے ۔ چنانچہ ایک دفعہ ایک مخلص صحابی نے متواتر اصرار کر کے آپ سے کئی دفعہ
اپنی ضرورتوں کے لئے روپیہ مانگا۔ آپ نے اُس کی خواہش کو پورا تو کر دیا ، مگر آخر میں فرمایا
سب سے اچھا مقام تو یہی ہے کہ انسان خدا پر توکل کرے ۔ اس صحابی کے اندر اخلاص تھا اور
ادب بھی تھا جو کچھ وہ لے چکا ادب سے اُس نے واپس نہ کیا لیکن آئندہ کے متعلق اُس نے عرض
کیا يَا رَسُولَ اللہ ! یہ میری آخری بات ہے اب میں آئندہ کسی سے کسی صورت میں بھی سوال
دفعہ جنگ ہو رہی تھی غضب کا معرکہ پڑ رہا تھا ، نیزے پھینکے جا رہے تھے، تلواریں تلوار ہے
نہیں کروں گا۔
ایک دفعہ
کھٹا کھٹ گر رہی تھیں کھوے سے کھوا چھل رہا تھا۔ سپاہی پر سپاہی ٹوٹا پڑ رہا تھا کہ اُس صحابی کے
ہاتھ سے عین اُس وقت جبکہ وہ دشمن کے نرغہ میں گھرے ہوئے تھے کوڑا گر گیا۔ ایک ہمراہی