غرباء کا خیال اور ان کے جذبات کا احترام
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۹۸
دیبا چه تفسیر القرآن
میں نے کہا کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کو خدا نے موسیٰ سے
افضل بنایا ہے ۔ آپ نے فرمایا ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔ دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے
سے
مجھے موسیٰ پر فضلیت نہ دیا کرو ۔ ۴۵۳ اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ آپ اپنے آپ کے کو موسیٰ
افضل نہ سمجھتے تھے بلکہ مطلب یہ تھا کہ یہ فقرہ کہنے سے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا نے
موسیٰ پر فضلیت عطا فرمائی ہے یہودیوں کے دلوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔
غرباء کا خیال اور اُن کے جذبات کا احترام آپ ہمیشہ غرباء کے حالات کو درست رکھنے کی کوشش
ایک
رکھتے اور اُن کو سوسائٹی میں مناسب مقام دینے کی سعی فرماتے ۔ ایک دفعہ آپ بیٹھے ہوئے تھے کہ
امیر آپ کے سامنے سے گزرا آپ نے ایک ساتھی سے دریافت کیا کہا سے دریافت کیا کہ اس شخص کے بارہ
میں تمہاری کیا رائے ہے؟ اُس نے کہا یہ معزز اور امیر لوگوں میں سے ہے اگر یہ کسی لڑکی سے
نکاح کی خواہش کرے تو اس کی درخواست قبول کی جائے گی اور اگر یہ کسی کی سفارش کرے تو
اس کی سفارش مانی جائے گی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات سن کر خاموش رہے ۔ اس کے
بعد ایک اور شخص گزرا جو غریب اور نادار معلوم ہوتا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
ساتھی سے پوچھا اس کے بارہ میں تمہاری کیا رائے ہے؟ اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللہ! یہ غریب
آدمی ہے اور اس لائق ہے کہ اگر یہ کسی کی لڑکی سے نکاح کی درخواست کرے تو اس کی درخواست
قبول نہ کی جائے اور اگر سفارش کرے تو اس کی سفارش نہ مانی جائے اور اگر یہ باتیں سنانا چاہے
تو اس کی باتوں کی طرف توجہ نہ کی جائے۔ یہ سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس
غریب آدمی کی قیمت اس سے بھی زیادہ ہے کہ ساری دنیا سونے سے بھرد بھر دی جائے ۔
ایک غریب عورت مسجد کی صفائی کیا کرتی تھی ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دن اُس
کو نہ دیکھا تو آپ نے پوچھا وہ عورت نظر نہیں آتی ۔ لوگوں نے بتایا کہ وہ فوت ہو گئی ہے ۔ آپ
نے فرمایا جب وہ فوت ہو گئی تھی تو تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی کہ میں بھی اُس کے جنازہ میں
شامل ہوتا پھر فرما یا شاید تم نے اس کو غریب سمجھ کر حقیر جانا ۔ ایسا کرنا درست نہیں تھا مجھے بتاؤ اس
کی قبر کہاں ہے پھر آپ اُس کی قبر پر گئے اور اُس کے لئے دعا کی ۔ ۴۵۵
ئے ۲۵۴
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۹۹
دیا چه تفسیر القرآن
آپ فرمایا کرتے تھے بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اُن کے سر کے بال پراگندہ
ہوتے ہیں اور اُن کے جسموں پر مٹی پڑی ہوتی ہے اگر وہ لوگوں سے ملنے جائیں تو لوگ اپنے
دروازے بند کر لیتے ہیں لیکن ایسے لوگ اگر اللہ تعالیٰ کی قسم کھا بیٹھیں تو خدا تعالیٰ کو اُن کا اتنا
احترام ہوتا ہے کہ وہ ان کی قسم پوری کر کے چھوڑتا ہے ۔ ۴۵۶
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ غریب صحابہ جو کسی وقت غلام ہوتے تھے بیٹھے
ہوئے تھے ۔ ابوسفیان اُن کے سامنے سے گزرے تو اُنہوں نے اس کے سامنے اسلام کی جیت
کا کچھ ذکر کیا ۔ حضرت ابو بکر سن رہے تھے اُنہیں یہ بات بُری معلوم ہوئی کہ قریش کے سردار کی
ہتک کی گئی ہے اور اُنہوں نے اُن لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کیا تم قریش کے سردار اور اُن کے
افسر کی ہتک کرتے ہو!! پھر حضرت ابو با ابو بکر نے رسول کریم صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر یہی
بات شکایتاً بیان کی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو بکر ! شاید تم نے اللہ تعالیٰ کے
ان خاص بندوں کو ناراض کر دیا ہے اگر ایسا ہوا تو یاد رکھو کہ تمہارا رب بھی تم سے ناراض ہو
جائے گا ۔ حضرت ابو بکر اُسی وقت اُٹھے اور اُٹھ کر اُن لوگوں کے پاس واپس آئے اور کہا اے
میرے بھائیو! کیا میری بات سے تم ناراض ہو گئے ہو؟ اس پر ان غلاموں نے جواب دیا اے
ہمارے بھائی ! ہم ناراض نہیں ہوئے خدا آپ کا قصور معاف کرے۔ ۴۵۷
مگر جہاں آپ غرباء کی عزت اور ان کے احترام کو قائم کرتے اور اُن کی ضرورتیں پوری
فرماتے تھے وہاں آپ اُن کو عزت نفس کا بھی سبق دیتے تھے اور سوال کرنے سے منع فرماتے
تھے۔ چنانچہ آپ ہمیشہ فرماتے تھے کہ مسکین وہ نہیں جس کو ایک کھجور یا دو کھجوریں یا ایک لقمہ یا دو
لقے تسلی دے دیں ۔ مسکین وہ ہے کہ خواہ کتنی ہی تکلیفوں سے گزرے سوال نہ کرے۔ ۴۵۸
آپ اپنی جماعت کو یہ بھی نصیحت کرتے رہتے تھے کہ ہر وہ دعوت جس میں غرباء کو نہ بلائیں
جائیں وہ بدترین ہ بدترین دعوت ہے ۔ ۲۵۹
حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ ایک دفعہ ایک غریب عورت میرے پاس آئی اور اس کے ساتھ
اُس کی دو بیٹیاں بھی تھیں اُس وقت ہمارے گھر میں سوائے ایک کھجور کے کچھ نہ تھا میں نے وہی
کھجور اُس کو دے دی ۔ اُس نے وہ کھجور آدھی آدھی کر کے دونوں لڑکیوں کو کھلا دی اور پھر اُٹھ کر
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۰۰
دیبا چه تفسیر القرآن
چلی گئی ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوئے تو میں نے آپ کو یہ واقعہ سنایا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس غریب کے گھر میں بیٹیاں ہوں اور وہ ان کے ساتھ
حسن سلوک کرے ۔ خدا تعالیٰ اُسے قیامت کے دن عذاب دوزخ سے بچائے گا ۔ پھر فرمایا۔
اللہ تعالیٰ اُس عورت کو اس فعل کی وجہ سے جنت کا مستحق بنائے گا ۔ ۴۶۰
اسی طرح ایک دفعہ آپ کو معلوم ہوا کہ آپ کے ایک صحابی سعد جو مالدار تھے وہ بعض
دوسرے لوگوں پر اپنی فضلیت ظاہر کر رہے تھے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی تو
فرمایا کیا تم سمجھتے ہو کہ تمہاری یہ قوت اور طاقت اور تمہارا یہ مال تمہیں اپنے زورِ بازو
سے ملے ہیں؟ ایسا ہر گز نہیں تمہاری قومی طاقت اور تمہارے مال سب غرباء ہی کے ذریعہ سے
آتے ہیں ۔ ۶۱
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مِسْكِينًا وَامِتُنِي
مِسْكِينًا وَاحْشُرُنِي فِي زُمْرَةِ الْمَسَاكِينِ يَومَ الْقِيَامَةِ ۶۲ کے یعنی اے اللہ ! مجھے مسکین
ہونے کی حالت میں زندہ رکھ مسکین ہونے کی حالت میں وفات دے اور مساکین کے زمرہ
میں ہی قیامت کے دن مجھے اُٹھا۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں تشریف لے جا رہے تھے تو آپ کے ایک
غریب صحابی جو اتفاقی طور پر نہایت بدصورت بھی تھے گرمی کے موسم میں بوجھ اُٹھا اُٹھا کر ایک
طرف سے دوسری طرف منتقل کر رہے تھے۔ ایک طرف اُن کا چہرہ بدصورت تھا تو دوسری طرف
گرد و غبار اور پسینہ کی وجہ سے وہ اور بھی بد نما نظر آ رہا تھا ۔ عین اُس وقت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم بازار میں سے گزرے اور آپ نے اُن کے چہرہ پر افسردگی کی علامتیں دیکھیں ۔ آپ
خاموشی سے اُن کے پیچھے چلے گئے اور جیسے بچے آپس میں کھیلتے وقت چوری چھپے پیچھے سے جا کر
کسی دوست کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیتے اور پھر یہ امید کرتے ہیں کہ وہ اندازہ لگا کر بتائے کہ
کسی شخص نے اُس کی آنکھیں بند کی ہیں اسی طرح آپ نے اُن کی آنکھوں پر جا کر ہاتھ رکھ
دیا۔ اس نے اپنے ہاتھ سے آپ کے بازو اور جسم کو ٹولنا شروع کیا اور سمجھ لیا کہ یہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ یوں بھی وہ سمجھتا تھا کہ اتنے غریب، اتنے بدصورت اور اتنے بدحال