ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں سے حسن سلوک

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۰۹
دیا چه تفسیر القرآن
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ بیٹھے
ہوئے تھے کہ آپ نے فرمایا ۔ خدا کی قسم ! وہ ہرگز مؤمن نہیں ، خدا کی قسم ! وہ ہرگز مؤمن نہیں ،
خدا کی قسم ! وہ ہرگز مؤمن نہیں ، صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ الله! کون مؤمن نہیں؟ آپ نے فرمایا
وہ جس کے ہمسایہ اُس کے ضرر اور اُس کی بدسلوکی سے محفوظ نہیں ۔ ۴۸۸
عورتوں کو بھی آپ نصیحت فرمایا کرتے کہ اپنی ہمسایوں کا خیال رکھا کرو۔ ایک دفعہ آپ
عورتوں میں وعظ میں فرما رہے تھے کہ آپ نے فرمایا اگر بکری کا ایک پایہ بھی کسی کو ملے تو اس
میں وہ اپنے ہمسایہ کا حق رکھے ۔ ۴۸۹
آپ ہمیشہ صحابہ کو نصیحت کرتے تھے کہ اگر تمہارا ہمسایہ تمہاری دیوار میں میخ وغیرہ گاڑتا ہے یا
تمہاری دیوار سے کوئی ایسا کام لیتا ہے جس میں تمہارا کوئی نقصان نہیں تو اُسے روکا نہ کرو ۔ ۴۹۰
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے، جو کوئی
اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ اپنے ہمسائے کو دُکھ نہ دے۔ جو کوئی اللہ اور یوم آخرت
پر ایمان لاتا ہے وہ اپنے مہمان کو دکھ نہ دے اور جو کوئی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ یا
تو نیک بات کہے یا خاموش رہے ۔ ۴۹۱
دنیا میں اکثر لوگ جب بالغ ہو جاتے ہیں اور بیوی بچوں ماں باپ اور دوسرے
کے فکر انہیں لگ جاتے ہیں تو ماں باپ سے حسن سلوک
رشتہ داروں سے حسن سلوک میں کمزوری دکھانے لگ جاتے ہیں ۔ رسول کریم ہے
صلى الله
على
اس نقص کو دور کرنے کیلئے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کی اہمیت کو بار بار واضح فرماتے رہتے
تھے۔ چنانچہ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور
اُس نے کہا يَا رَسُولَ الله! میرے حسن سلوک کا کون زیادہ مستحق ہے؟ آپ نے فرمایا ۔ تیری
ماں ۔ اس نے کہا پھر ؟ آپ نے فرمایا ۔ پھر بھی تیری ماں ۔ اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! اِس
کے بعد ؟ آپ نے فرمایا ۔ اس کے بعد بھی تیری ماں ۔ اُس نے چوتھی دفعہ کہا يَا رَسُولَ الله!
اس کے بعد؟ تو آپ نے فرمایا۔ پھر تیرا باپ ۔ پھر جو اس کے بعد رشتہ دار ہوں پھر جوان کے
بعد رشتہ دار ہوں ؟ ۴۹۲

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۱۰
دیبا چه تفسیر القرآن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بزرگ تو آپ کے بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے، بیویوں
کے بزرگ موجود تھے اور آپ ہمیشہ اُن کا ادب کرتے تھے ۔ جب فتح مکہ کے موقع پر آپ ایک
فاتح جرنیل کے طور طور به پر مکہ میں داخل ہوئے تو حضرت ابو بکر اپنے باپ کو آپ پ کی کی ملاقات ملاقے کے لئے
ئے ۔ اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔ وسلم نے حضرت ابو ابو بکر سے کہا۔ آپ نے ان کو کیوں
تکلیف دی میں خود ان کے پاس حاضر ہوتا ۔ ۴۹۳
آپ ہمیشہ اپنے صحابہ سے فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص اپنے بوڑھے ماں باپ کا زمانہ پائے
اور پھر بھی جنت کا مستحق نہ ہو سکے ، تو وہ بڑا ہی بد بخت ہے ۔۴۹۴ مطلب یہ کہ بوڑھے ماں
باپ کی خدمت انسان کو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا اتنا وارث بنا دیتی ہے کہ جس کو اپنے بوڑھے
ماں باپ کی خدمت کا موقع مل جائے وہ ضرور نیکی میں مستحکم اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا مستحق
ہو جاتا ہے۔
ایک شخص نے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ يَا رَسُولَ الله!
میرے رشتہ دار ایسے ہیں کہ میں اُن سے نیک سلوک کرتا ہوں اور وہ مجھ سے بدسلوکی کرتے
ہیں۔ میں ان سے احسان کرتا ہوں اور وہ مجھ پر ظلم کرتے ہیں ۔ میں اُن کے ساتھ محبت سے پیش
آتا ہوں اور وہ مجھ سے ترش روئی سے پیش آتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر
یہ بات ہے تو پھر تو تمہاری خوش قسمتی ہے کیونکہ خدا کی مدد تمہیں ہمیشہ حاصل رہے گی ۔ ۴۹۵
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ و خیرات کی نصیحت فرما رہے تھے تو آپ کے
ایک صحابی ابوطلحہ انصاری آئے اور اُنہوں نے اپنا ایک باغ صدقہ کے طور پر وقف کر دیا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بہت خوش ہوئے اور فرمایا بہت عمدہ صدقہ ہے بہت اچھا
صدقہ ہے۔ بہت اچھا صدقہ ہے۔ پھر فرمایا ۔ لواب تو تم اسے وقف کر چکے ۔ اب میرا دل چاہتا
ہے کہ تم اس کو اپنے رشتہ داروں میں بانٹ دو ۔ ۴۹۶
ایک دفعہ ایک شخص آپ کے پاس آیا اور اُس نے کہا۔ يَا رَسُولَ الله! میں آپ سے
ہجرت کی بیعت کرتا ہوں اور آپ سے خدا کے رستہ میں جہاد کرنے کی بیعت کرتا ہوں ۔ کیونکہ
میں چاہتا ہوں میرا خدا مجھ سے خوش ہو جائے ۔ آپ نے فرمایا کیا تمہارے والدین میں سے

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۱۱
دیبا چه تفسیر القرآن
کوئی زندہ ہے؟ اُس نے کہا دونوں زندہ ہیں ۔ آپ نے فرمایا کیا تم چاہتے ہو کہ خدا تم سے
راضی ہو جائے ۔ اس ۔ ۔ اس نے کہا ہاں يَا رَسُولَ الله! آپ نے فرمایا پھر بہتر یہ ہے کہ واپس جاؤ
اور اپنے والدین کی خدمت کرو اور خوب خدمت کرو ۔ ۴۹۷
آپ ہمیشہ اس بات کی نصیحت کیا کرتے تھے کہ حسن سلوک میں مذہب کی کوئی شرط نہیں ۔
غریب رشته دار خواہ کسی مذہب کے ہوں اُن سے حسن سلوک کرنا نیکی ہے۔ حضرت ابوبکر کی
ایک بیوی مشرکہ تھیں ۔ حضرت ابوبکر کی بیٹی اسماء نے رسول کریم صلی اللہ علیہ اللہ علیہ وسلم سے پوچھا
کہ يَا رَسُولَ اللہ! کیا میں اُس سے حسن سلوک کر سکتی ہوں؟ آپ نے فرما یا ضرور وہ تیری ماں
ہے تو اُس سے حسن سلوک کر ۔ ۴۹۸
رشتہ دار تو الگ رہے آپ اپنے رشتہ داروں کے رشتہ داروں اور اُن کے دوستوں تک کا
بھی بہت خیال رکھتے تھے۔ جب کبھی آپ قربانی کرتے تو آپ حضرت خدیجہ کی سہیلیوں کی
طرف ضرور گوشت بھجواتے اور ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ خدیجہ کی سہیلیوں کو نہ بھولنا اُن کی طرف
گوشت ضرور بھجوانا ۔ ۲۹۹
وو
ایک دفعہ حضرت خدیجہ کی وفات کے کئی سال بعد آپ مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت
خدیجہ کی بہن ہالہ آپ سے ملنے آئیں اور دروازہ پر کھڑے ہو کر کہا ” کیا میں اندر آ سکتی
ہوں؟ ہالہ کی آواز میں اُس وقت اپنی مرحومہ بہن حضرت خدیجہ سے بے انتہاء مشابہت پیدا ہو
گئی۔ اس آواز کے کان میں پڑتے ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر کپکپی آ گئی پھر آپ
سنبھل گئے اور فرمایا آہ میرے خدا! یہ تو خدیجہ کی بہن ہالہ ہیں ۵۰۰ در حقیقت سچی محبت کا
اصول ہی یہی ہے کہ جس سے پیار ہو اور جس کا ادب ہو اُس کے قریبیوں اور اس کے ساتھ تعلق
رکھنے والوں سے بھی محبت اور پیار پیدا ہو جاتا ہے۔
انس بن مالک کہتے ہیں کہ میں ایک دفعہ سفر پر تھا جریر بن عبد اللہ ایک دوسرے صحابی بھی
اس سفر میں ساتھ تھے وہ سفر میں نوکروں کی طرح میرے کام کیا کرتے تھے ۔ جریر بڑے تھے اور
اُن کا ادب حضرت انس اپنے لئے ضروری سمجھتے تھے اس لئے وہ کہتے ہیں کہ میں اُنہیں منع کرتا
تھا کہ ایسا نہ کریں ۔ میرے ایسا کہنے پر جریر جواب میں کہتے تھے میں نے انصار کو رسول اللہ

آج 10 میں سے 10 باقی