دوسروں کے عیوب چھپانا
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۱۳
دیبا چه تفسیر القرآن
جلا دے یا کوئلوں کی بدبو سے اُس کا دماغ خراب ہو جائے ۔ ۵۰۳
آپ اپنے صحابہ کو بار بار فرمایا کرتے تھے کہ انسان کے اخلاق ویسے ہی ہو جاتے ہیں
جیسی مجلس میں وہ بیٹھتا ہے اس لئے نیک صحبت اختیار کیا کرو۔
کا لوگوں کے ایمان کی حفاظت کا خیال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات بہت خیال رکھتے تھے کہ کسی شخص کو ٹھو کر نہ
سے
لگے ۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ آپ کی ایک بیوی صفیہ بنت حیی آپ
ملنے آئیں ۔ باتیں کرتے کرتے تے دیر دیر ہو ہو گئی گئی تو آپ نے مناسب سمجھا کہ اُن کو گھر تک پہنچا
آئیں ۔ جب آپ اُن کو گھر چھوڑنے کے لئے جارہے تھے تو راستہ میں دو شخص ملے ، جن کے
متعلق آپ کو شبہ تھا کہ شاید ان کے دل میں کوئی وسوسہ پیدا نہ ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کسی عورت کے ساتھ رات کے وقت کہاں جا رہے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان
دونوں کو ٹھہرالیا اور فرمایا۔ دیکھو! یہ میری بیوی صفیہ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله! ہمیں
آپ پر بدظنی کا خیال پیدا ہی کس طرح ہو سکتا ہے ۔ آپ نے فرمایا۔ شیطان انسان کے خون
میں پھرتا ہے میں ڈرا کہ تمہارے ایمان کو ضعف نہ پہنچ جائے ۔ ۵۰۴
آپ کی نظر میں اگر کسی کا عیب آجاتا تو آپ اُسے دوسروں کے عیوب چھپانا چھپاتے تھے اور اگر کوئی اپنا عیب ظاہر کرتا تھا تو اُس کو بھی
عیب ظاہر کرنے سے منع فرماتے تھے۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ جو بندہ کسی دوسرے بندے کا
گناہ دنیا میں چھپاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے گناہ قیامت کے دن چھپائے گا ۔ ۵۰۵
آپ یہ بھی فرماتے تھے کہ میری اُمت میں سے ہر شخص کا گناہ مٹ سکتا ہے ( یعنی تو بہ
سے ) مگر جو اپنے گناہوں کا آپ اظہار کرتے پھریں اُن کا کوئی علاج نہیں ۔ پھر فرماتے کہ
آپ اظہار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص رات کے وقت گناہ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُس پر
پردہ ڈال دیتا ہے مگر صبح کے وقت وہ اپنے دوستوں سے ملتا ہے تو کہتا ہے کہ اے فلانے ! میں
نے رات کو یہ کام کیا تھا، اے فلانے ! میں نے رات کو یہ کام کیا تھا۔ رات کو خدا اُس کے گناہ پر
پردہ ڈال رہا تھا صبح یہ اپنے گناہ کو آپ ننگا کرتا ہے ۔ ۵۰۶
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۱۴
دیباچه تفسیر القرآن
بعض لوگ نادانی سے یہ سمجھتے ہیں کہ گناہ کا اظہار تو بہ پیدا کرتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ گناہ کا
اظہار تو بہ پیدا نہیں کرتا، گناہ کا اظہار بے حیائی پیدا کرتا ہے ۔ گناہ بہر حال بُرا ہے مگر جو لوگ
گناہ کرتے ہیں اور اُن کے دل میں شرم اور ندامت محسوس ہوتی ہے اُن کے لئے تو بہ کا راستہ کھلا
رہتا ہے اور تقویٰ اُن کے پیچھے پیچھے چلا آ رہا ہوتا ہے۔ کوئی نہ کوئی نیک موقع ایسا آجاتا ہے کہ
تقومی غالب آجاتا ہے اور گناہ بھاگ جاتا ہے ۔ مگر جو لوگ اپنے گناہوں کو پھیلاتے اور ان پر
فخر کرتے ہیں ان کے دل سے احساسِ گناہ بھی مٹ جاتا ہے اور جب احساس گناہ بھی مٹ
جائے تو پھر تو بہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور اُس نے کہا۔
يَا رَسُولَ الله! میں نے زنا کیا ہے۔ زنا اسلام میں تعزیری جرائم میں سے ہے یعنی اسلامی
شریعت جہاں جاری ہو وہاں ایسے شخص کو جس کا زنا اسلامی اصول کے مطابق ثابت ہو جائے
جسمانی سزادی جاتی ہے ۔ جب اُس نے کہا ۔ يَا رَسُولَ اللہ! میں نے زنا کیا ہے تو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کی طرف سے منہ پھیر لیا اور دوسری طرف باتوں میں مشغول ہو گئے ۔
در حقیقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس کو یہ بتا رہے تھے کہ جس گناہ پر خدا نے پردہ ڈال دیا
ہے اس کا علاج تو بہ ہے اس کا علاج اعلان نہیں ۔ مگر وہ اس بات کو نہ سمجھا اور یہ خیال کیا کہ شاید
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری بار ت کو سنا نہیں اور جس طرف آپ کا منہ تھا اُدھر کھڑا ہو گیا
اور پھر اُس نے کہا يَا رَسُولَ الله! میں نے زنا کیا ہے ۔ پھر آپ نے دوسری طرف منہ کر لیا۔
پھر بھی وہ نہ سمجھا اور دوسری طرف آکر اُس نے پھر اپنی بات دہرائی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے پھر اُس کی طرف توجہ نہ کی اور دوسری طرف منہ پھیر لیا ۔ پھر وہ شخص اُس طرف آکھڑا ہوا
جس طرف آپ کا منہ تھا اور پھر اس نے چوتھی دفعہ وہی بات کہی ۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا میں تو چاہتا تھا کہ یہ اپنے گناہ کی آپ تشہیر نہ کرے جب تک خدا اس کی گرفت کا فیصلہ
نہیں کرتا مگر اس نے چار دفعہ اپنے نفس پر خود ہی گواہی دی ہے اس لئے اب میں مجبور ہوں ۵۰۷
پھر فرمایا اس شخص نے اپنے آپ پر الزام لگایا ہے ۔ اُس عورت نے الزام نہیں لگایا جس کے
متعلق یہ زنا کا دعویٰ کرتا ہے اُس عورت سے پوچھو۔ اگر وہ انکار کرے تو اُسے کچھ مت کہو اور
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۱۵
دیبا چه تفسیر القرآن
صرف اس کو اس کے اپنے اقرار کے مطابق سزا دو ۔ لیکن اگر وہ عورت بھی اقرار کرے تو پھر
اُسے بھی سزا دو ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ جن امور کے متعلق قرآنی تعلیم
نازل نہ ہو چکی ہوتی تھی اُن میں آپ تو رات کی تعلیم پر عمل کر لیتے تھے۔ تورات کے حکم کے
مطابق زانی کے لئے سنگساری کا حکم ہے۔ چنانچہ آپ نے بھی اُس شخص کے سنگسار کئے جانے کا
حکم دیا۔ جب لوگ اُس پر پتھر پھینکنے لگے تو اُس نے بھاگنا چاہا، لیکن لوگوں نے دوڑ کر اُس کا
تعاقب کیا اور تورات کی تعلیم کے مطابق اُسے قتل کر دیا ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس
کا علم ہوا تو آپ نے اس کو نا پسند فرمایا ۔ آپ نے فرمایا اُس کو سزا اُس کے اقرار کے مطابق دی
گئی ۔ جب وہ بھاگا تھا تو اُس نے اپنا اقرار واپس لے لیا تھا اس لئے تمہارا کوئی حق نہ تھا کہ اُس
کے بعد اُس کو سنگسار کرتے اُس کو چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ ۵۰۸
به
آپ ہمیشہ حکم دیتے تھے کہ شریعت کا نفاذ ظاہر پر ہونا چاہئے ۔ ایک دفعہ ایک جنگ پر کچھ
صحابہ گئے ہوئے تھے راستہ میں آ میں ایک مشرک اُنہیں ایسا ملا جو اِدھر اُدھر جنگل میں چھپا پھرتا تھا اور
جب کبھی اُسے کوئی اکیلا مسلمان مل جاتا تو اُس پر حملہ کر کے وہ اُسے مار ڈالتا۔ اُسامہ بن زید
نے اس کا تعاقب کیا اور ایک موقع پر جا کر اُسے پکڑ لیا اور اسے مارنے کے لئے تلوار اُٹھائی ۔
جب اُس نے دیکھا کہ اب میں قابو آ گیا ہوں تو اُس نے کہا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ جس سے اُس کا
مطلب یہ تھا کہ میں مسلمان ہوتا ہوں مگر اُسامہ نے اُس کے اس قول کی پرواہ نہ کی اور اُسے مار
ڈالا ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لڑائی کی خبر دینے کے لئے ایک شخص مدینہ پہنچا تو
اللہ صلی اللہ
اُس نے لڑائی کے سب احوال بیان کرتے کرتے یہ وا رتے یہ واقعہ بھی بیان کیا ۔ اس پر رسول الله
علیہ وسلم نے اُسامہ کو بُلوایا اور اُن سے سے پوچھا کہ کیا تم نے اُس آدمی کو مار دیا تھا ؟ اُنہوں نے کہا
ہاں ۔ آپ نے فرمایا قیامت کے دن کیا کرو گے جب لا إِلهَ إِلَّا الله تمہارے خلاف گواہی
دے گا ۔ یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ سوال کیا جائے گا کہ جب اُس شخص نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
کہا تھا تو پھر تم نے کیوں مارا ؟ گو وہ قاتل تھا مگر تو بہ کر چکا تھا ۔ حضرت اُساء اتھا ۔ حضرت اسامہ نے کئی دفعہ جواب
میں کہا کہ يَا رَسُولَ اللہ ! وہ تو ڈر کے مارے ایمان ظاہر کر رہا تھا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا تو نے اُس کا دل چیر کر دیکھ لیا تھا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے؟ اور پھر بار بار یہی