حفاظت قرآن کے ذرائع
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۲۵
دیبا چه تفسیر القرآن
سے آدمیوں کو پورے طور پر قرآن کریم یاد کرنے کا موقع مل جاتا تھا۔ چند سال میں مسلمانوں
کی جماعت بڑھنی شروع ہوئی اور قرآن کریم کی حفاظت زیادہ آسان ہو گئی ۔ تب قرآن کریم کا
نزول بھی پہلے کی نسبت زیادہ تیزی سے ہونے لگا ۔ آخری زمانہ اسلام میں تو مسلمانوں کی
تعداد ایک لاکھ سے بھی اوپر نکل گئی۔ اُس وقت قرآن کریم کا یاد کرنا بہت زیادہ آسان ہو گیا ۔
تب قرآن کریم اور بھی زیادہ جلدی سے اُترنے لگا ۔ اس الہی تدبیر سے قرآن کریم کی حفاظت
اور یقینی ہوگئی ۔
یا د رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کے بدترین دشمنوں میں سے بھی کوئی ایسا نہیں جو حضرت
عثمان کے زمانہ سے لے کر آج تک ساڑھے تیرہ سو سال کے متعلق شبہ رکھتا ہو کہ اس عرصہ میں
قرآن کریم میں کوئی تبدیلی ہو گئی ہوگی ۔ کیونکہ حضرت عثمان کے زمانہ میں قرآن کریم کی سات
کا پیاں کر کے سات ملکوں میں بھیج دی گئی تھیں اور ہر ملک کے لوگ اُن کا پیوں سے نقل کر کے
اپنے لئے قرآن کریم کے نسخے تیار کرتے تھے اور لاکھوں آدمی قرآن کریم کو حفظ کرتے تھے ۔
پس جو لوگ قرآن کریم کے محفوظ ہونے کے متعلق کسی قسم کا شبہ پیدا کرتے ہیں وہ صرف رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے لے کر حضرت عثمان کے زمانہ تک کے متعلق اعتراض کرتے
ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو حصہ قرآن کا نازل ہوتا تھا آپ اُس کو حفظ کر لیتے تھے
اور ہمیشہ قرآن کریم کو دہراتے رہتے تھے اس طرح آپ طرح آپ ساری وحی کے کامل حافظ تھے مگر اس
کے علاوہ حفاظت قرآن کے مندرجہ ذیل ذرائع اختیار کئے گئے تھے ۔
حفاظت قرآن کے ذرائع (1) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو وحی نازل ہوتی
تھی وہ اُسی وقت لکھوا دی جاتی تھی ۔ چنانچہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جن کا تبوں کو قرآن کریم لکھواتے تھے اُن میں سے مندرجہ ذیل پندرہ نام تاریخ
سے ثابت ہیں :۔
زید بن ثابت ۔ ابی بن کعب - عبد الله بن سعد بن ابی سرح ۔ زبیر بن العوام ۔ خالد بن سعید
بن العاص ۔ ابان بن سعید العاص - حنظله بن الربيع الاسدی - معیقیب بن ابی فاطمہ
عبداللہ بن ارقم الزہری ۔ شرجیل بن حسنہ۔ عبداللہ بن رواحہ۔ حضرت ابوبکر۔ حضرت عمر۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۲۶
دیبا چه تفسیر القرآن
حضرت عثمان ۔ حضرت علیؓ - ۵۳۰ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن شریف نازل ہوتا
تو آپ ان لوگوں میں سے کسی کو بلا کر وحی لکھوا دیتے تھے۔
(۲) کوئی مسلمان مسلمان نہیں ہو سکتا جب تک وہ پانچ وقت نماز ادا نہ کرے۔ پانچ وقت
کی نمازوں میں یہ فرض ہے کہ قرآن شریف کا کچھ حصہ پڑھا جائے اس لئے ہر مسلمان کو
قرآن شریف کے کچھ ٹکڑے یاد کرنے پڑتے ہیں اگر صحابہ میں سے سو سو کو مل کر بھی ایک قرآن
یاد ہوتا تب بھی سارے قرآن کے کئی ہزا ر حفاظ اُن میں موجود تھے ۔
(۳) اسلام کا سارا قانون قرآن میں ہے اس کی فقہ بھی قرآن میں ہے ، اِس کا
علم الاخلاق بھی قرآن میں ہے، اس کا علم العقائد بھی قرآن میں ہے اور اس کا فلسفہ تعلیم بھی
قرآن میں ہے۔ قوم کی ترقی اور قوم بنانے کے لئے ان سب چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان سارے امور کے لئے آدمی تیار کرتے تھے۔ چنانچہ آپ کے
زمانہ میں ہی قاضی بھی مقرر تھے ، علم الا حکام کے بیان کرنے والے لوگ بھی موجود تھے،
مسائل اعتقادیہ کے بیان کرنے والے لوگ بھی موجود تھے ، مفتیانِ شریعت بھی موجود تھے اور یہ
لوگ اپنا کام نہیں کر سکتے تھے جب تک ان کو قرآن حفظ نہ ہو اس لئے ایسے سب لوگوں کو
قرآن کریم حفظ کرنا پڑتا تھا۔
(۴) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حفظ قرآن کی فضیلت پر بڑا زور دیتے تھے، یہاں تک
کہ آپ فرماتے تھے جو شخص قرآن کریم کو حفظ کرلے گا قیامت کے دن قرآن اُس کو دوزخ میں
جانے سے بچائے گا ۵۳۱، اور اس میں تو کوئی بھی شبہ نہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
خدا تعالیٰ نے وہ صحابی دیئے تھے جو ہر ثواب کے لئے جان توڑ کوشش کرتے تھے اس لئے جب
آپ نے یہ اعلان فرمایا تو کثرت کے ساتھ صحابہؓ نے قرآن شریف کو یاد کرنا شروع کیا حتیٰ کہ
ایسے ایسے لوگ بھی قرآن شریف کو حفظ کرنے کی کوشش کرتے تھے جن کی زبانیں صاف نہیں
تھیں اور جن کے علم بہت کمزور تھے۔ چنانچہ امام احمد ، حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ
ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اُس نے کہا اِنِّی أَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَلَا أَجِدُ
قَلْبِي يَعْقِلُ عَلَيْهِ - يَا رَسُولَ الله! میں قرآن تو پڑھتا ہوں مگر میرا دل اس کو سمجھتا نہیں ۔ اس
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۲۷
دیبا چه تفسیر القرآن
سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف علمی طبقہ ہی قرآن شریف کو یاد کرنے کی کوششیں نہیں کرتا تھا بلکہ
عوام الناس بھی قرآن کو حفظ کرنے کی کوشش میں لگے رہتے تھے۔
اسی طرح مسند احمد بن حنبل میں ایک اور حدیث انہی راویوں کی روایت سے درج ہے کہ ایک شخص
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے بیٹے کو لے کر آیا اور اُس نے کہا يَا رَسُولَ الله!
میرا بیٹا دن کو قرآن پڑھتا رہتا ہے اور رات کو سو جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
پھر تمہارے لئے ناراضگی کی کونسی وجہ ہے تیرا بیٹا دن کو خدا کا ذکر کرتا ہے اور رات کو بجائے
گناہوں میں مشغول ہونے کے آرام سے سورہتا ہے۔ ان احادیث سے پتہ لگتا ہے کہ حفظ قرآن
کا دستور اتنا عام ہو چکا تھا کہ عامی اور دور دور کے علاقوں کے لوگ بھی قرآن شریف کو حفظ
کرتے تھے۔
(۵) چونکہ لوگوں میں حفظ قرآن کریم کا اشتیاق بہت تیز ہو گیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے قرآن پڑھانے والے اُستادوں کی ایک جماعت مقرر فرمائی تھی جو سارا قرآن
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حفظ کر کے آگے لوگوں کو پڑھاتے تھے۔ یہ چار چوٹی کے اُستاد
تھے جن کا کام یہ تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن شریف پڑھیں اور لوگوں کو
قرآن پڑھائیں ۔ پھر اُن کے ماتحت اور بہت سے صحابہؓ ایسے تھے جو لوگوں کو قرآن شریف
پڑھاتے تھے ان چار بڑے اُستادوں کے نام یہ ہیں:۔
میں
(۱) عبداللہ بن مسعود ۔ (۲) سالم مولی ابی حذیفہ (۳) معاذ بن جبل ۔ (۴) ابی بن کعب ۔
ان میں سے پہلے دو مہاجر ہیں اور دوسرے دو انصاری کاموں کے لحاظ سے عبداللہ بن مسعود
ایک مزدور تھے ۔ سالم ایک آزاد شدہ غلام تھے ۔ معاذ بن جبل اور ابی بن کعب مدینہ کے رؤساء
سے تھے۔ گویا ہر گروہ میں سے رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم نے تمام گروہوں کو مد نظر رکھتے
ہوئے قاری مقرر مقرر کر دیئے تھے ۔ ۔ حدیث میں آتا ہے کہ رسول الله اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے
ے خُذُوا الْقُرآنَ مِنْ أَرْبَعَة (مِنْ) عَبْدِ اللَّهِ مِنْ مَسْعُود وَ سَالِمٌ وَ مُعَاذِ بِنُ جَبَلٌ وَأَبَيِّ
بن كعب ۵۳۲ جن لوگوں نے قرآن پڑھنا ہو وہ ان چار سے قرآن پڑھیں ۔ عبداللہ بن
مسعود، سالم ، معاذ بن جبل اور ابی ابن کعب ۔ یہ چار تو وہ تھے جنہوں نے سارا قرآن رسول اللہ