مہاجرین و انصار سے حفاظ قرآن
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۲۹
دیبا چه تفسیر القرآن
صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی اجازت سے زیر یا ز بر سے پڑھنے کی اجازت دے دیتے تھے لیکن
اس سے معنوں پر کوئی اثر بھی نہیں پڑتا تھا نہ لفظ میں کوئی تبدیلی ہوتی تھی ۔ یہ فرق اور زبانوں
میں نہیں پایا جاتا اس لئے دوسری زبانوں کے آدمی جب یہ بات سنتے ہیں تو وہ یہ خیال کرتے
ہیں کہ شاید کسی شخص کو کوئی آیت پڑھائی ہوتی تھی اور کسی کو کوئی آیت پڑھائی ہوئی ہوتی تھی
حالانکہ آیت کا کوئی سوال ہی نہیں نہ لفظ کا کوئی سوال ہے سوال صرف لفظوں کے بعض حروف کی
حرکت کا ہے ان حرکات کے تغیر سے معنوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ صرف اتنا فرق پڑتا ہے کہ جس
قوم کو جس حرکت سے پڑھنے میں آسانی ہو سکتی ہے وہ اس حرکت سے پڑھ لیتی ہے۔
کے سوا مسلمانوں میں اور بھی بعض مهاجرین و انصار سے حفاظ قرآن ان چار کے ہوا بڑے بڑے قراء تھے مثلاً زید بن ثابت جن
کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری زمانہ میں اپنی وحی لکھوایا کرتے تھے۔ ابوزید تھے جن کا نام
قیس ابن السکن تھا ۔ ۵۳۳، یہ انصاری تھے اور بنو اور بنونجا رقبیلہ میں سے تھے جو رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے نہال میں سے تھے ۔ اسی طرح ابو درداء انصاری بھی قراء میں سے تھے ۔ ۵۳۴ پھر
حضرت ابوبکر بھی قاری تھے ۔ چنانچہ تاریخوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شروع زمانہ سے ہی
قرآن شریف حفظ کرتے چلے آ رہے تھے ۔ حضرت علیؓ کی نسبت بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ
قرآن شریف کے حافظ تھے بلکہ اُنہوں نے قرآن شریف کے نزول کی ترتیب کے لحاظ سے
قرآن لکھنے کا کام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے معاً بعد شروع کر دیا تھا ۔ نسائی کی
ایک روایت میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ ( حضرت عمرؓ کے لڑکے ) بھی قرآن شریف کے
حافظ تھے اور وہ قرآن کریم کے اتنے مشتاق تھے کہ ساری رات میں ایک دفعہ قرآن کریم ختم کر لیتے
تھے ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اطلاع پہنچی تو آپ نے فرمایا اِقْرَأْهُ فِي شَهْرٍ مہینہ
میں ایک دفعہ ختم کر لیا کرو۔ رات میں ایک دفعہ ختم نہ کیا کرو اس سے طبیعت پر بوجھ پڑ جاتا ہے ۔
ابو عبیدہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہاجر صحابہ میں سے مندرجہ ذیل کا
حفظ ثابت ہے - ۔ ابو ابو بکر ۔ عمر عثمان ، علی ۔ طلحہ ۔ سعد ۔ ابن مسعود ۔ حذیفہ ۔ سالم ۔ ابو ہریرہ ۔
عبداللہ بن سائب - عبد الله بن عمر عبد اللہ بن عباس ۔ اور عورتوں میں سے عائشہ۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳۰
دیبا چه تفسیر القرآن
حضرت حفصہ اور حضرت اُم سلمہ ۔ ان میں سے اکثر نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
میں ہی قرآن شریف حفظ کر لیا تھا اور بعض نے آپ کی وفات کے بعد حفظ کیا۔ اور ابن ابی داؤد
کتاب الشریعت میں لکھتے ہیں کہ مہاجرین میں سے تمیم بن اوس الداری اور عقبہ بن عامرؓ کا
حافظ ہونا بھی ثابت ہے ۔ اسی طرح بعض مصنفوں نے ثابت کیا ہے کہ مہاجرین میں سے
عمر و بن العاص اور موسیٰ اشعری بھی حافظ قرآن تھے ۔
انصار میں سے جو مشہور حفاظ تھے اُن کے نام یہ ہیں :۔
عبادہ بن صامت معاد - مجمع بن حارثہ - فضالہ بن عبید ۔ مسلمہ بن مخلد - ابوالدردار ۔
ابوزید۔ زید بن ثابت ۔ ابی بن کعب - سعد بن عبادہؓ ۔ ام ورقہ ۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ صحابہ
میں سے بہت سے قرآن کریم کے حافظ تھے ۔ جیسا کہ سوانح میں واقعہ بئر معونہ کے ماتحت ذکر
آچکا ہے کہ سنہ ۴ھ ہجری میں بعض قبائل کی درخواست پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ۷۰
آدمی لوگوں کو دین سکھانے کے لئے بھیجے تھے جو سب کے سب قرآن کریم کے حافظ تھے ۔
جیسا کہ بتایا جا چکا ہے یہ لوگ اپنی اپنی مجالس میں رات دن قرآن سناتے تھے۔ چنانچہ
حافظ ابو یعلی لکھتے ۔ ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اُس نے
کہا يَا رَسُولَ الله! ابو موسی اپنے گھر میں بیٹھے ہیں اور بہت سے لوگ ان کے اردگر دجمع ہیں
اور وہ اُن کو قرآن یاد کرا رہے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم مجھے وہاں کسی
ایسی جگہ پر بٹھا سکتے ہو جہاں سے وہ لوگ مجھے نہ دیکھ سکیں ۔ اُس نے کہا ہاں ۔ اس پر وہ شخص
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے گیا اور گھر کے کسی ایسے کو نہ میں جا کر بٹھا دیا جہاں لوگوں کو آپ
نظر نہیں آتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو موسیٰ کی قراءت کو سنا تو وہ بالکل درست
تھی اور بہت اچھی طرح وہ قرآن پڑھ رہے تھے اس پر آپ نے فرمایا إِنَّهُ لَيَقْرَأُ عَلَى
مِزْمَارِ مِنْ مَزَامِيرِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ وہ تو داؤد علیہ السلام کے خوبصورت طریق پر قرآن پڑھ
رہا ہے۔ اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علاوہ ان چار حافظوں کے جن کو
آپ نے اُستاذ الاساتذہ مقرر کیا تھا باقی لوگوں کی قرآت کا بھی امتحان لیتے رہتے تھے اور ان
کی نگرانی رکھتے تھے تا کہ وہ کوئی غلطی نہ کر بیٹھیں ۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳۱
دیبا چه تفسیر القرآن
صرف ایک ہی جگہ پر نہیں صحابہ کی مختلف مجالس میں قرآن پڑھایا جاتا تھا ۔ حضرت امام احمد
اپنی کتاب میں جابر بن عبد اللہ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
مسجد میں تشریف لائے تو لوگ بیٹھے ہوئے قرآن شریف پڑھ رہے تھے آپ نے فرمایا ہاں
قرآن پڑھو اور خوب پڑھو اور اللہ کی رضا حاصل کرو۔ پیشتر اس کے کہ وہ قوم آئے جو قرآن کے
لفظوں کو تو صحیح پڑھے گی لیکن مزدوری اور دُنیوی فائدہ کے لئے پڑھے گی ۔ اپنے نفس کی اصلاح
کے لئے نہیں ۔ جابر بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ ہماری اس مجلس میں نہ صرف مہاجر اور انصار تھے بلکہ
عجمی اور اعرابی بھی اس میں شامل تھے یعنی جنگلوں کے رہنے والے اور غیر عربی لوگ بھی ۔
ا
قراء کی تعدا د رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اتنی بڑھ چکی تھی کہ وہ ہزاروں کی
تعداد تک پہنچ گئے تھے ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے معاً بعد جب مسیلمہ نے
بغاوت کر کے ایک لاکھ سپاہیوں کے ساتھ مدینہ پر حملہ کر دیا اور ان کے مقابلہ کے لئے
حضرت ابو بکر نے خالد بن ولید کو تیرہ ہزار سپاہیوں کے ساتھ بھیجا تو اُس وقت بعض نئے نئے
مسلمان ہونے والے لوگوں کی کمزوری کی وجہ سے متواتر مسلمانوں کو ضمنی طور پر شکست پر شکست
ہونے لگی یعنی یہ تو نہیں تھا کہ لشکر اسلامی بھاگ گیا ہو لیکن اس کو کئی مقام چھوڑنے پڑے تھے ۔
اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے جو لوگ قرآن کریم کے حافظ تھے اُنہوں نے
کہا کہ آپ اس سارے لشکر سے مسیلمہ کا مقابلہ نہ کریں صرف ہم لوگ جو قرآن شریف کے
جاننے والے ہیں ہمیں ایک الگ لشکر کی صورت میں ترتیب دے کر اُس کے مقابلہ کے لئے
آگے کریں کیونکہ ہم اسلام کی قیمت جانتے ہیں اور اس کے بچانے کے لئے اپنی جانیں دینے
کی قدر ہمیں معلوم ہے ۔ اُن کی اِس بات کو خالد بن ولید نے مان لیا اور قرآن شریف کے
حفاظ صحابہ کو الگ کر دیا اور وہ تین ہزار نکلے ۔ ان تین ہزار آدمیوں نے اس شدت سے مسیلمہ
کے لشکر پر حملہ کیا کہ اُس کو پیچھے ہٹ کر ایک محدود مقام میں محصور ہونا پڑا اور آخر اس کا لشکر تباہ
ہو گیا ۔ اُس وقت ان حفاظ صحابہؓ نے شعار جنگ کے الفاظ یہ مقرر کئے تھے ۔
اے سورۃ بقرہ کے حافظو“۔
یہ شعار انہوں نے اس لئے مقرر کیا کہ سورۃ بقرہ قرآن مجید کی سورتوں میں سے سب سے