ایک جلد میں قرآن مجید کا جمع کرنا
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳۲
دیبا چه تفسیر القرآن
لمبی ہے ۔ اس لڑائی میں پانچ سو قاری صحابی شہید ہوئے ۔ ان واقعات سے پتہ لگتا ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہی قرآن کریم لکھا بھی جاتا تھا ، حفظ بھی کیا جاتا تھا اور
ہزاروں آدمی قرآن شریف کو شروع سے لے کر آخر تک یاد رکھتے تھے ۔
جو بات اس وقت تک نہ ہوئی تھی ، وہ صرف ایک جلد میں قرآن مجید کا جمع کرنا بھی ایک بل میں قرآن شریف کی نہیں یہ تھی جلد میں جمع ہوا
تھا۔ جب یہ پانچ سو قرآن کا حافظ اس لڑائی میں مارا گیا ۔ تو حضرت عمر حضرت ابوبکر کے پاس
گئے اور انہیں جا کے کہا کہ ایک لڑائی میں پانچ سو حافظ قرآن شہید ہوا ہے اور ابھی تو بہت سی
لڑائیاں ہمارے سامنے ہیں۔ اگر اور حفاظ بھی شہید ہو گئے تو لوگوں کو قرآن کریم کے متعلق شبہ
پیدا ہو جائے گا اس لئے قرآن کو ایک جلد میں جمع کر دینا چاہئے ۔ حضرت ابوبکرؓ نے پہلے تو اس
بات سے انکار کیا لیکن آخر آپ کی بات مان لی ۔ حضرت ابو لی ۔ حضرت ابو بکڑ نے زید بن ثابت کو اس کام کے
لئے مقرر کیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں قرآن کریم لکھا کرتے تھے اور کبار صحابہ
ان کی مدد کے لیے مقرر کیے ۔ گو ہزاروں صحابہ قرآن شریف کے حافظ تھے لیکن قرآن شریف
کے لکھتے وقت ہزاروں صحابہ کو جمع کرنا تو نا ممکن تھا اس لئے حضرت ابو بکر نے حکم دے دیا کہ
کریم کو تحریری نسخوں سے نقل کیا جائے اور ساتھ ہی یہ احتیاط کی جائے کہ کم
سے م دو
حافظ قرآن کے اور بھی اس کی تصدیق کرنے والے ہوں ۔ چنانچہ متفرق چمڑوں اور ہڈیوں پر
جو قرآن شریف لکھا ہوا تھا وہ ایک جگہ پر جمع کر دیا گیا اور قرآن شریف کے حافظوں نے اس کی
تصدیق کی ۔ اگر قرآن شریف کے متعلق کوئی شبہ ہو سکتا ہے تو محض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات اور اس وقت کے درمیانی عرصہ کے متعلق ہو سکتا ہے مگر کیا کوئی عقلمند یہ تسلیم کر سکتا ہے کہ جو
ب رواز نہ پڑھی جاتی تھی اور جو کتاب ہر رمضان میں اونچی آواز سے پڑھ کر دوسرے
مسلمانوں کو حفاظ سناتے تھے اور جس ساری کی ساری کتاب کو ہزاروں آدمیوں نے شروع سے
کتاب
لے کر آخر تک حفظ کیا ہوا تھا اور جو کتاب گو ایک جلد میں اکٹھی نہیں کی گئی تھی ، لیکن بیسیوں صحابہ
اس کو لکھا کرتے تھے اور ٹکڑوں کی صورت میں لکھی ہوئی وہ ساری کی ساری موجود تھی اُسے ایک
جلد میں جمع کرنے میں کسی کو دقت محسوس ہو سکتی تھی ۔ اور پھر کیا ایسے شخص کو دقت ہو سکتی تھی جو خود
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳۳
دیباچه تفسیر القرآن
ته
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن کی کتابت پر مقرر تھا اور اُس کا حافظ تھا اور جبکہ
قرآن روزانہ پڑھا جاتا تھا ۔ کیا یہ ہو سکتا تھا کہ اس جلد میں کوئی غلطی ہو جاتی اور باقی حافظ اس
کو پکڑ نہ لیتے ۔ اگر اس قسم کی شہادت پر شبہ کیا جائے تو پھر تو دنیا میں کوئی دلیل باقی نہیں رہتی ۔
حق یہ ہے کہ دنیا کی کوئی تحریر ایسے تواتر سے دنیا میں قائم نہیں جس تواتر سے قرآن شریف قائم
ہے۔ حضرت ابوبک رت ابوبکر کے بعد حضرت عثمان کے زمانہ میں یہ شکایت آئی کہ مح آئی کہ مختلف قبائل کے لوگ
مختلف قراءتوں کے ساتھ قرآن کریم کو پڑھتے ہیں اور غیر مسلموں پر اس کا بُرا اثر پڑتا ہے وہ
سمجھتے ہیں کہ قرآن کریم کے کئی نسخے ہیں۔ اس قراءت کے متعلق میں اُو پر لکھ چکا ہوں کہ اس
قراءت سے مراد یہ ہے کہ کوئی قبیلہ کسی حرف کو زبر سے پڑھتا ہے دوسرازیر سے پڑھتا ہے تیسرا
پیش سے پڑھتا ہے اور یہ بات سوائے عربی کے اور کسی زبان میں نہیں پائی جاتی ۔ اس لئے
عربی نہ جاننے والا آدمی جب یہ سنے گا تو وہ سمجھے گا کہ یہ کچھ کہہ رہا ہے اور وہ کچھ کہہ رہا ہے
حالانکہ کہ وہ ایک ہی بات رہے ہوں گے ۔ پس اس فتنہ سے بچانے کے لئے حضرت عثمان نے
یہ تجویز فرمائی کہ حضرت ابوبکر کے زمانہ میں جو نسخہ لکھا گیا تھا اس کی کا بیاں کروالی جائیں اور
مختلف ملکوں میں بھیج دی جائیں اور حکم دے دیا جائے کہ بس اسی قراءت کے مطابق قرآن
پڑھنا ہے اور کوئی قراءت نہیں پڑھنی ۔ یہ بات جو حضرت عثمان نے کی بالکل معیوب نہ تھی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عرب لوگ قبائلی زندگی بسر کرتے تھے یعنی ہر قبیلہ
دوسرے قبیلہ سے الگ رہتا تھا اس لئے وہ اپنی اپنی بولی کے عادی تھے لیکن رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ہاتھ پر جمع ہو کر عرب لوگ متمدن ہو گئے اور ایک عامی زبان کی بجائے عربی زبان
ایک علمی زبان بن گئی ۔ کثرت سے عرب کے لوگ پڑھنے اور لکھنے کے علم سے واقف ہو گئے جس
کی وجہ سے ہر آدمی خواہ کسی قبیلہ سے تعلق رکھتا تھا اُسی سہولت سے وہ لفظ ادا کر سکتا تھا جس طرح
علمی زبان میں وہ لفظ بولا جاتا تھا جو در حقیقت ملک کی زبان تھی ۔ پس کوئی وجہ نہ تھی کہ جب
سارے لوگ ایک علمی زبان کے عادی ہو چکے تھے اُنہیں پھر بھی اجازت دی جاتی کہ وہ اپنے
قبائلی تلفظ کے ساتھ ہی قرآن شریف کو پڑھتے چلے جائیں اور غیر قوموں کے لئے ٹھوکر کا
موجب بنیں ۔ اس لئے حضرت عثمان نے ان حرکات کے ساتھ قرآن شریف کو لکھ کر جو مکہ کی