قرآن شریف کو مسلمان حفظ کرتے رہے اور اس کے نسخے لکھتے رہے
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳۴
دیبا چه تفسیر القرآن
زبان کے مطابق تھیں سب ملکوں میں کا پیاں تقسیم کر دیں اور آئندہ کے متعلق حکم دے دیا کہ
سوائے مکی لہجہ کے اور کسی قبائلی لہجہ میں قرآن شریف نہ پڑھا جائے ۔ اِس امر کو نہ سمجھنے کی وجہ سے
یورپ کے مصنف اور دوسری قوموں کے مصنف ہمیشہ یہ اعتراض کرتے رہتے ہیں کہ حضرت
عثمان نے کوئی نیا قرآن بنا دیا تھا یا عثمان نے کوئی نئی تبدیلی قرآن کریم میں کر دی تھی لیکن حقیقت ایا
وہ ہے جو میں نے اُوپر بیان کی ۔ وہ مصنف اپنے خیال میں قرآن شریف پر بڑا بھاری اعتراض
کرتے ہیں اور وہ لوگ جو عربی زبان سے واقف ہیں اور قرآن کریم کی تاریخ سے آگاہ ہیں وہ
اُن کے اعتراض کو پڑھ کر اُن کی جہالت پر ہنستے ہیں ۔ پر ہیں۔
یہ بات ثابت کر چکنے کے بعد کہ حضرت عثمان کے زمانہ تک قرآن کریم اُسی شکل میں موجود
تھا جس شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا اب میں یہ بتاتا ہوں کہ حضرت عثمان
کے بعد یہ تواتر اور بھی زیادہ مضبوط ہو گیا ۔ حضرت عثمان نے قرآن کریم کے نسخے مختلف ممالک
میں پھیلا دیئے تو اُن سے اتنی نقلیں کی گئیں اور اس کثرت سے قرآن کریم پھیلا کہ قریباً ہر
تعلیم یافتہ آدمی کے پاس قرآن کریم موجود ہوتا تھا ۔ چنانچہ جب حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ
کے درمیان لڑائی ہوئی تو اس کے متعلق تاریخوں میں آتا ہے کہ حضرت معاویہؓ کے تمام سپاہیوں
نے قرآن شریف اپنے نیزوں پر لٹکا کر یہ نعرے لگائے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان قرآن
فیصلہ کرے گا ۔ اِس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس زمانہ میں قریباً ہر فرد بشر کے پاس قرآن
شریف کا نسخہ ہوتا تھا ۔
قرآن شریف کو مسلمان حفظ کرتے چونکہ قرآن شریف کے پڑھنے اور لکھنے
رہے اور اِس کے نسخے لکھتے رہے تھا اس لئے اسلامی حکومت میں بڑے
اور
کو بہت بڑا
ارد
بڑے علماء اور بادشاہ تک قرآن کریم کی کا پیاں لکھا کرتے تھے ۔ عرب اور اس کے ارد گرد کے
بادشاہوں اور علماء کا تو ذکر چھوڑ و ہندوستان جیسے ملک میں جو عرب سے بہت دور واقع ہوا تھا
اور جہاں ہندو رسم و رواج غالب آچکا تھا مغل بادشاہ اورنگ زیب اپنی فرصت کے اوقات میں
قرآن شریف لکھا کرتا تھا۔ چنانچہ کہا جاتا ہے کہ اُس نے اپنی عمر میں سات نسخے قرآن کریم کے
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳۵
دیبا چه تفسیر القرآن
لکھے۔ پھر مسلمانوں میں حفظ قرآن کی شروع سے اتنی کثرت پائی جاتی ہے کہ ہر زمانہ میں ایک
لاکھ سے دولاکھ تک حافظ دنیا میں موجود رہا ہے بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ حافظ دنیا میں پائے
جاتے ہیں ۔ حافظ اُس کو کہتے ہیں جو شروع سے لے کر آخر تک اس کے تمام حصوں کو یاد رکھتا
ہے۔ عام طور پر یورپین مصنف اپنی نا واقفی کی وجہ سے یہ خیال کر لیتے ہیں کہ جبکہ دنیا میں بائبل
کا کوئی حافظ نہیں ملتا تو قرآن شریف کا کوئی حافظ کہاں ہو سکتا ہے حالانکہ قرآن کریم کا یہ معجزہ
ہے کہ وہ ایسی سریلی زبان میں نازل ہوا ہے کہ اس کا حفظ کرنا نہایت ہی آسان ہے ۔
میرا بڑا لڑکا ناصر احمد جو آکسفورڈ کا بی ۔ اے آنرز اور ایم اے ہے میں نے اُسے دُنیوی تعلیم
سے پہلے قرآن کریم کے حفظ پر لگایا اور وہ سارے قرآن کا حافظ ہے۔ قادیان میں دو ڈاکٹر
حافظ ہیں ۔ اسی طرح اور بہت سے گریجوایٹ اور دوسرے لوگ حافظ ہیں ۔ جن ڈاکٹروں کا
میں نے ذکر کیا ہے اُن میں سے ایک نے صرف چار پانچ مہینے میں قرآن شریف حفظ کیا تھا
چوہدری سر ظفر اللہ صاحب حج فیڈرل کورٹ آف انڈیا ( حال وزیر خارجہ پاکستان ) کے والد
صاحب نے اپنی آخری عمر میں جبکہ وہ قریباً ساٹھ سال کے تھے ، چند مہینوں میں سارا قرآن حفظ
کر لیا تھا۔ حافظ غلام محمد صاحب سابق مبلغ ماریشس نے تین مہینہ میں قرآن شریف حفظ کیا تھا۔
نواب جمال الدین خاں صاحب جو ایک سابق والیہ ریاست بھوپال کے خاوند تھے اُن کے
ایک نواسے مجھے حج میں ملے تھے جنہوں نے مجھ سے ذکر کیا کہ اُنہوں نے ایک مہینہ میں سارا
قرآن شریف حفظ کیا تھا۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ قرآن کریم کی عبارت اس قسم کی ہے کہ
اس کا حفظ کرنا دو بھر معلوم نہیں ہوتا۔ میں نے بڑے بڑے بوڑھے لوگوں سے سنا ہے کہ میرے
جدا مجد مرزا گل محمد صاحب جو عالمگیر ثانی کے وقت میں تھے باوجود اس کے کہ کوئی بہت بڑے
رئیس نہیں تھے اُن کی ریاست صرف اڑھائی سو مربع میل کے علاقہ پر حاوی تھی ، ان کے دربار
میں پانچ سو حافظ موجود رہتا تھا ۔ ہندوستان جیسے ملک میں جو عربی زبان سے بہت ہی نا واقف
ہے، بعض حصے ایسے پائے جاتے ہیں جن میں صدیوں سے اکثر لوگ حافظ چلے آتے ہیں ۔
ایک ترکیب مسلمانوں نے قرآن کریم کی حفاظت کی یہ بھی اختیار کر رکھی ہے اور جس
ترکیب پر صدیوں سے عمل ہوتا چلا آ رہا ہے کہ جو پیدائشی نابینا ہوتے ہیں ان کو قرآن شریف
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳۶
دیبا چه تفسیر القرآن
حفظ کر ا دیتے ہیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ نابینا کوئی دُنیوی کام تو کر نہیں سکتا کم سے کم وہ قرآن
کی خدمت ہی کرے گا ۔ یہ رواج اتنا غالب ہے کہ لاکھوں مسلمان نابینوں کو بغیر پوچھے اور بغیر
دریافت کئے ایک ہندوستانی ملتے ہی حافظ صاحب کے نام سے یاد کرے گا یعنی وہ جس نے
سارا قرآن یاد کیا ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نابینوں میں سے اتنے حافظ قرآن ہوتے ہیں کہ
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہو ہی نہیں ہو سکتا کہ کوئی نابینا ہو اور قرآن کا حافظ نہ ہو۔
ہر رمضان میں ساری دنیا کی ہر بڑی مسجد میں سارا قرآن کریم حافظ لوگ حفظ سے بلند آواز کے
ساتھ ختم کرتے ہیں۔ ایک حافظ امامت کراتا ہے اور دوسرا حافظ اُس کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے تا
اگر کسی جگہ پر وہ بھول جائے تو اُس کو یاد کرائے ۔ اس طرح ساری ہی دنیا میں لاکھوں جگہ پر
قرآن کریم صرف حافظ سے دُہرایا جاتا ہے۔ یہی وہ باتیں ہیں جن کی وجہ سے یورپ کے
دشمنوں کو بھی تسلیم کرنا پڑا ہے کہ قرآن کریم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر آج تک
بالکل محفوظ چلا آتا ہے اور یہ کہ یقینی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ جس شکل میں قرآن کریم محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو دیا تھا اُسی شکل میں آج موجود ہے ۔ چنانچہ ذیل میں ہم بعض یورپین
مصنفین کی گواہی پیش کرتے ہیں :۔
(1) سرولیم میور اپنی کتاب لائف آف محمد صفحہ ۲۸ میں بحث کرنے کے بعد لکھتے ہیں:
``What we now have, though Possibly Corrected and
۵۳۵
modified himself, is still his own``۔
ترجمہ : گو یہ ممکن ہے کہ محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے قرآن خود ہی بنایا تھا
مگر جو قرآن ہمارے پاس آج موجود ہے یہ وہی ہے جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے
دنیا کے سامنے پیش کیا ۔
(۲) پھر لکھتے ہیں:
``We may upon the Strongest presumption affirm
that every verse in the Holy Qur’an is genuine and unaltered
composition of Mohammad himself``۔ ۵۳۶
ترجمہ : ہم نہایت مضبوط قیاسات کی بناء پر کہہ سکتے ہیں کہ ہر ایک آیت جو قرآن
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳۷
دیبا چه تفسیر القرآن
میں ہے وہ اصلی ہے اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی غیر محرف تصنیف ہے ۔
(۳) پھر یہ بحث کرنے کے بعد کہ قرآن کی ترتیب ہماری سمجھ نہیں آتی لکھتے ہیں کہ :۔
``There is otherwise every security internal and
external that we possess a text the Same as that which
Mohammad himself gave forth and used۔۰۰ ۵۳۷
ترجمہ: اس کے علاوہ ہمارے پاس ہر ایک قسم کی ضمانت موجود ہے اندرونی
شہادت کی بھی اور بیرونی کی بھی کہ یہ کتاب جو ہمارے پاس ہے وہی ہے جو خود محمد
( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دنیا کے سامنے پیش کی تھی اور اسے استعمال کیا کرتے تھے۔
(۴) پھر لکھتے ہیں :
``And we conclude with at least a close
approximation to the verdict of VON Hammer that we
hold the Holy Qur’an to be as suerly Mohammad,s word as the
۵۳۸
Mohammadns held it to be the word of God``۔
ترجمہ: ہم وان ہیمر کے مندرجہ ذیل فیصلہ کے بالکل مطابق نہ سہی کم سے کم اُس
کے خیال کے بہت موافق فیصلہ تک پہنچتے ہیں وہ وان ہیمر کا فیصلہ یہ ہے کہ اس زمانہ
میں جو قرآن موجود ہے اس کے متعلق ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ محمد ( رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ) کا غیر محرف کلام ہے جس یقین سے مسلمان کہتے ہیں کہ وہ خدا کا
غیر مبدل کلام ہے ۔
(۵) نولڈ کے‘ کا قول ہے:
``Slight clerical errors there may have been but the
Qur’an of Othman contains none but genuine elements,
though sometimes in very strange order Efforts of
European scholars to prove the existence of later
interpation in the Holy Qur’an have failed۵۳۹
ترجمہ: ممکن ہے کہ تحریر کی کوئی معمولی غلطیاں ( طرز تحریر کی ) ہوں تو ہوں ، لیکن جو