ترتیب سور و آیات
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳۸
دیبا چه تفسیر القرآن
قرآن عثمان نے دنیا کے سامنے پیش کیا تھا اُس کا مضمون وہی ہے جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے
پیش کیا تھا۔ گو اس کی ترتیب عجیب ہے ۔ یورپین علماء کی یہ کوششیں کہ وہ ثابت کریں کہ
قرآن میں بعد کے زمانہ میں بھی کوئی تبدیلی ہوئی ہے بالکل ناکام ثابت ہوئی ہیں ۔
یہ
ترتیب سور و آیات قرآن کریم کی سورتوں کے متعلق بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ
و
یہ حضرت عثمان کی قائم کردہ ہے لیکن یہ بالکل غلط بات ہے۔
حدیثوں سے ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر رمضان میں سارا قرآن شریف نماز
میں پڑھتے تھے اور بعض دفعہ دوسرے صحابہ بھی آپ کے ساتھ شامل ہو جاتے تھے
اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے کہ رمضان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سارا قرآن جبریل
کو پڑھ کر سنایا کرتے تھے ۵۴۰ اب ایک غیر مسلم چاہے یہ نہ مانے کہ آپ جبریل کو پڑھ کر سنایا
کرتے تھے مگر اتنا اُسے ماننا پڑے گا کہ آپ اُسے کسی ترتیب سے پڑھتے تھے اگر کوئی ترتیب
نہیں تھی تو آپ پڑھتے کس طرح تھے؟
اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت علیؓ
ایک عرصہ تک حضرت ابو بکر سے ملنے نہ گئے حضرت ابو بکر نے اُن کو بُلوایا اور پوچھا کہ علی ! کیا
آپ میری خلافت پر ناراض ہیں؟ حضرت علیؓ نے فرمایا نہیں میں ناراض نہیں میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد یہ قسم کھائی تھی کہ میں قرآن کریم کو اُس ترتیب سے لکھ دوں گا
جس ترتیب کے ساتھ وہ نازل ہوا تھا ۔ اس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں قرآن شریف کسی ترتیب سے پڑھا جاتا تھا مگر وہ ترتیب نزول والی ترتیب نہیں
تھی ۔ اس لیے حضرت علیؓ نے خیال کیا کہ وہ قرآن کریم اُس کے نزول کی ترتیب کے لحاظ سے
بھی لکھ دیں تا کہ تاریخی طور پر یہ حقیقت بھی لوگوں کے لئے محفوظ ہو جائے ۔ اسی طرح حدیثوں
میں آتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب کوئی آیت نازل ہوتی تھی تو آپ لکھنے والے کو بُلا
کر فرماتے تھے کہ اسے فلاں سورۃ میں داخل کر دو ۔ ۵۴۱ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ترتیب کے
متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو الہامی طور پر بتایا جاتا تھا کہ فلاں آیت کو فلاں جگہ رکھا
جائے اور فلاں آیت کو فلاں جگہ ۔ مگر سب سے بڑی شہادت واقعاتی شہادت ہے قرآن شریف
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳۹
دیبا چه تفسیر القرآن
ہمارے پاس موجود ہے اس کی سورتوں پر نظر ڈالنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ تمام سورتوں
کے مضامین آپس میں ترتیب رکھتے ہیں ۔ اگر قرآن کی سورتیں بغیر ترتیب کے نازل ہوئی تھیں
اور حضرت عثمان نے اُن کو صرف ان کی لمبائی چھوٹائی کے لحاظ سے انہیں آگے پیچھے رکھ دیا تو
سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں یہ کس طرح ممکن تھا کہ ان سورتوں کے مضامین بھی آپس میں
ملنے لگ جاتے ۔ سورۃ فاتحہ مکہ میں نازل ہوئی تھی موجودہ قرآن میں وہ سب سے پہلے رکھی ہوئی
ہے۔ سورۃ بقرہ ہجرت کے بعد نازل ہوئی درمیان میں نازل ہونے والی بہت سی سورتوں کو
چھوڑ کر سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ بقرہ رکھ دی گئی ہے۔ یورپین مصنف کہتے ہیں کہ سورۃ بقرہ چونکہ
سب سے لمبی سورۃ ہے اس لئے وہ قرآن میں اور سورتوں سے پہلے رکھ دی گئی ہے۔ اوّل تو اس
پر یہ اعتراض ہے کہ سورۃ بقرہ پہلی سورۃ نہیں پہلی سورۃ سورۃ فاتحہ ہے۔ اور وہ تو صرف سات
آیتوں پر مشتمل ہے اس کو پہلے کیوں رکھا گیا ہے۔ دوسرا جواب یہ ہے کہ اگر اتفاقی طور پر صرف
لمبا ہونے کی وجہ سے سورۃ بقرہ کو سورۃ فاتحہ کے بعد رکھا گیا ہے تو اس کا کیا جواب ہے کہ سورۃ
فاتحہ میں یہ دعا آتی ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيم ۵۴۲ الہی تو مجھے سچا راستہ دکھا
اور سورہ بقرہ ان الفاظ سے شروع ہوتی ہے کہ ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ۵۴۳ یہی وہ کامل کتاب ہے اس میں کوئی شبہ نہیں جو متقیوں کے لئے
ہدایت کے طور پر بھیجی گئی ہے ۔ آخر یہ کس طرح ہوا کہ اس اتفاقی حادثہ کے ساتھ دونوں کے
مضامین بھی آپس میں مل گئے ۔ ایک کے آخر میں ہدایت کے لئے دعا ہے اور دوسری کے شروع
میں اُس دعا کی قبولیت میں ہدایت دینے کا ذکر کیا گیا ہے اور یہ صرف ایک مثال نہیں سورۃ فاتحہ
سے لے کر قرآن کریم کے آخر تک تمام سورتوں کے مضامین آپس میں ملتے چلے جاتے ہیں
حالانکہ کبھی پہلی سورۃ مدنی ہوتی ہے اور دوسری ملکی اور کبھی دوسری مدنی ہوتی ہے اور پہلی مکی ۔ پس
قرآن شریف کے مضامین کی ترتیب صاف بتا رہی ہے کہ قرآن کریم کی موجودہ ترتیب الہی منشاء
کے ماتحت ہے۔
رہا یہ سوال کہ نزول کی ترتیب بدل کر ایک دوسری ترتیب کیوں دی گئی ، تو اس کا جواب یہ
ہے کہ جب قرآن شریف نازل ہوا اُس وقت لوگ اسلامی مسائل سے بالکل ناواقف تھے ۔