قرآن شریف میں پیشگوئیاں
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۴۰
دیبا چه تفسیر القرآن
چھوٹی سے چھوٹی چیز ان کو بتانی ضروری تھی تا کہ اسلامی تعلیم پس پردہ اُن کے دماغوں میں قائم
ہو جائے ۔ اس کے بعد پھر اسلامی شریعت کی تفصیلات بیان ہو سکتی تھیں ۔ پس پہلے چھوٹی چھوٹی
سورتیں ایسے مضامین کے متعلق نازل کی گئیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ابتدائی
زمانہ کے ساتھ تعلق رکھتی تھیں جن میں اوّل تو چند اصولی باتیں بیان کی گئی تھیں کہ خدا ایک ہے،
غریبوں سے رحم کا سلوک کرنا چاہئے ، خدا تعالیٰ کی عبادت میں اپنی زندگی بسر کرنی چاہئے ، خدا
تعالیٰ کا ذکر کرنا چاہئے اور ساتھ ہی یہ باتیں بھی بتائی گئی تھیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
کس کس رنگ میں مخالفت ہوگی، مخالفوں کا کیا انجام ہوگا ، مؤمنوں کے ساتھ کیا سلوک ہوگا اور
کس طرح اسلام ترقی کرے گا ۔ مگر جوں جوں اسلام بڑھتا چلا گیا اور مسلمانوں کو ترقیات
حاصل ہونی شروع ہوئیں تفصیلات شریعت بھی نازل ہونے لگیں ۔ پس یہ نزول کی ترتیب اُس
زمانہ کے لحاظ سے نہایت ضروری تھی ۔ مگر جب قرآن شریف سارا نازل ہو گیا ۔ لاکھوں آدمی
دنیا میں مسلمان ہو گیا اور غیر قو میں بھی اسلام کے پس پردہ سے ایک حد تک واقف ہو گئیں تو اب
اُن کے سامنے مسائل کو ایک نئے رنگ اور نئے زاویہ سے پیش کرنا ضروری تھا ۔ پس اللہ تعالیٰ
کے حکم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نئی ترتیب سے قرآن شریف کو آئندہ زمانہ کیلئے
مرتب کر دیا۔ یہ قرآن کریم کا عظیم الشان معجزہ ہے کہ نزول کے زمانہ کے لحاظ سے نزول قرآن
والی ترتیب بالکل مناسب حال تھی اور اسلام کے پھیل جانے اور قرآن کریم کے مکمل ہو جانے
کے بعد آئندہ زمانہ کیلئے اُس کی وہی ترتیب مناسب حال تھی جو اس وقت پائی جاتی ہے۔ ایک
کتاب جو مختلف ٹکڑوں میں نازل ہوئی، مختلف زمانوں میں نازل ہوئی اس کو دو تر تیبوں سے دنیا
کے سامنے پیش کرنا اور ایسی صورت میں پیش کرنا کہ دونوں کی دونوں کامیاب اور اعلیٰ درجہ کی
ہوں ، یہ سوائے خدا تعالیٰ کے اور کسی کا کام نہیں ہو سکتا ۔ قرآن کریم کی سورتوں کی ترتیب اس تفسیر
کے پڑھنے والے ہر سورۃ کے ابتدائی نوٹوں سے خوب اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں ۔
قرآن شریف میں پیشگوئیاں میں دیباچہ کے شروع میں یہ بیان کر چکا ہوں کہ قرآن شریف کے متعلق پہلے انبیاء نے پیشگوئیاں کی کے پہلے انبیاء نے
ہیں ۔ اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ خود قرآن کریم میں بھی پیشگوئیاں موجود ہیں اور یورپین مصنفین
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۴۱
دیبا چه تفسیر القرآن
کا یہ خیال کہ قرآن کریم میں پیشگوئیاں نہیں ، بالکل غلط ہے۔ قرآن کریم تو شروع ہی پیشگوئی
سے ہوا ہے ۔ چنانچہ اس کی پہلی چند آیتوں ہی میں جو غار حراء میں نازل ہوئی تھیں یہ پیشگوئی کی
گئی تھی کہ قرآن کریم کے ذریعہ وہ علوم بیان کئے جائیں گے جو اس سے پہلے انسان کو معلوم نہیں
تھے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن کریم نے وہ باتیں بیان کی ہیں جو پہلی کتابوں نے بیان نہیں
کی تھیں ۔ اور اُن کی غلطیاں نکالی ہیں اور اس زمانہ میں اُن کی تصدیق ہو رہی ہے مثلاً
(1) قرآن کریم نے یہ بتایا تھا کہ فرعون کی لاش اُس کے ڈوبنے کے وقت
ہی بچا لی گئی اور محفوظ کر دی گئی تھی تا کہ وہ آئندہ زمانہ کے لوگوں کیلئے نشان کے
طور پر کام آئے ۔ ا اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ وَجَاوَزْنَا بِبَنِي
إسراءيلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُ بَغْيًا وَعَدُوا، حَتَّى
إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ ، قَالَ آمَنْتُ أَنَّهُ لا إلهَ إِلَّا الَّذِي أَمَنَتْ بِهِ بَنُوا
اشراء يلَ وَ أَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ - أَلَانَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنْتَ مِنَ
الْمُفْسِدِينَ - فَالْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً، وَإِنَّ
كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ أَيْتِنَا لَغَفِلُونَ ۵۴۴ ترجمہ: ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر سے
پار سلامتی سے اُتار دیا اور اُن کے بعد فرعون اور اُس کا لشکر سرکشی اور دشمنی سے ان کے پیچھے آیا
اور پیچھا کرتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ اس کے غرق کرنے کے ہم نے سامان کر دیئے ۔ اُس وقت
فرعون نے کہا میں ایمان لاتا ہوں کہ بنو اسرائیل جس خدا پر ایمان لائے ہیں اُس کے سوا اور کوئی
خدا نہیں ۔ تب ہم نے کہا تو اب ایمان لاتا ہے اور اس سے پہلے تو نے خوب فساد مچا رکھا
تھا۔ پس اب تیرے اِس ناقص ایمان کے بدلہ میں تیرے جسم کو نجات دیں گے تا ( تیرا جسم )
ہمیشہ ہمیش کے بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے عبرت کا موجب ثابت ہوا اور لوگوں میں سے
اکثر ہمارے نشانوں سے غافل رہتے ہیں ۔
یہ مضمون نہ بائبل میں مذکور ہے نہ یہودیوں کی تاریخ میں مذکور ہے نہ کسی اور معروف تاریخ
میں مذکور ہے ۔ تیرہ سو سال پہلے قرآن نے یہ خبر دی اور اس خبر دینے کے تیرہ سو سال کے بعد
فرعون موسیٰ کی ممی مل گئی ۔ جس سے معلوم ہوا کہ ڈوبنے کے بعد اس کی لاش ضائع نہیں ہو گئی تھی
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۴۲
دیبا چه تفسیر القرآن
بلکہ بچا لی گئی تھی اُسے حنوط کیا گیا تھا اور وہ محفوظ کر دی گئی تھی ۔ ہو سکتا تھا کہ حنوط کرنے کے
باوجود اُن بہت سے تغیرات کی وجہ سے جو مصر میں ہوئے فرعونِ موسیٰ کی لاش ضائع ہو جاتی ۔ مگر
اُس کی لاش محفوظ رہی اور اس وقت دنیا کے سامنے عبرت کا نمونہ پیش کر رہی ہے اور قرآن کریم
کی سچائی پر گواہی دے رہی ہے ۔
(۲) پھر قرآن کریم کے شروع نزول میں ہی اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا واللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى ٥٢٥
ہم رات کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو ڈھانپ لے گی یعنی اسلام پر نہایت ہی شدید
مصائب نازل ہوں گے۔ یہ پیشگوئی ایسے وقت میں کی گئی تھی جبکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو بھی یہ امید نہیں نہیں تھی تھی کہ کہ میری میری قوم قوم مجھ مجھ سے سے دشمنی کرے گی کیونکہ جب رسول کریم کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے آپ کی بیوی کے رشتہ دار ورقہ بن نوفل نے کہا کہ تم پر وہی فرشتہ الہام لے کر نازل ہوا ہے
جو موسیٰ کی طرف نازل ہوا تھا اور یہ کہ تمہاری قوم تمہیں دکھ دے گی اور تمہیں اپنے وطن سے
نکال دے گی ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت حیرت سے اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ
میری قوم مجھے کس طرح نکال دے گی ۵۴۶ یعنی جو اچھے تعلقات میرے اپنی قوم سے ہیں ان
کے نتیجہ میں وہ میری مخالف نہیں ہو سکتی ۔ مگر اُس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتا دیا کہ اسلام
اور مسلمانوں کے لئے ایک سخت تاریک رات آنے والی ہے ۔ چنانچہ وہ رات آئی اور قریباً دس
سال تک رہی ۔ ان دس سالوں کی خبر بھی قرآن کریم نے دوسری جگہ بتا دی تھی ۔
(۳) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ الْفَجْرِ - وَلَيَالٍ عَشْر ۵۴۷ ہم صبح کے طلوع کو شہادت
کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اُن دس راتوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو اس طلوع
فجر سے پہلے آئیں گی ۔ میور اور دوسرے یورپین مصنف تسلیم کرتے ہیں کہ یہ سورۃ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوی کے تیسرے سال کے قریباً آخر میں نازل ہوئی ہے اُس وقت تک
ابھی مکہ کے لوگوں کی مخالفتیں تیز نہیں ہوئی تھیں اُس وقت قرآن کریم نے یہ خبر دے دی تھی کہ تم
پر تاریکی کی دس راتیں آئیں گی اور جیسا کہ الہامی کلام کے محاورہ سے ثابت ہے دس راتوں
سے مراد دس سال ہوتے ہیں اور بائبل میں یہ محاورہ بڑی کثرت سے استعمال ہوا ہے۔ بائبل
میں بالعموم دن کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے لیکن قرآن کریم میں مصیبت کی گھڑیوں کو رات کے لفظ
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۴٣
دیبا چه تفسیر القرآن
سے تعبیر کیا جاتا ہے اِس لئے کہ تاریکی کے زمانہ پر رات ہی اچھی طرح دلالت کرتی ہے
بہر حال اس جگہ یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ دس سال متواتر سخت ظلموں کے گزاریں گے چنانچہ دیکھ لو
اس پیشگوئی کے بعد متواتر دس سال مسلمانوں پر ظلم ہوتے رہے۔ مکہ والوں کی بدلی ہوئی
نگاہوں سے محمد رسول الله اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ تو معلوم کر سکتے تھے کہ مکہ والے مجھ پر ظلم کریں ۔ گے
مگر کیا کوئی عقلمند کہہ سکتا ہے کہ آپ اُن کی شکلوں سے یہ بھی معلوم کر سکتے تھے کہ ظلموں کا زمانہ
دس سال تک لمبا چلا جائے گا ؟
کیوں نہ آپ نے پانچ سال کہا ، کیوں نہ آپ نے آٹھ سال کہا، کیوں نہ ، کیوں نہ آپ نے بارہ
سال کہا، کیوں نہ آپ نے تیرہ سال کہا ؟ آپ کے الہام میں دس سال کے الفاظ آئے اور اس
الہام کے بعد آپ دس سال ہی مکہ میں رہے اور تکلیفیں اُٹھاتے رہے۔ دس سال کے بعد
طلوع آفتاب ہوا اور اس مصیبت کے علاقہ سے آپ کو ہجرت کرنی پڑی اور مدینہ میں خدا نے
آپ کی ترقی کے سامان پیدا کر دیئے اور خدا کی مدد کا سورج چڑھ آیا۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ دس
سال کی میعاد بھی یونہی اپنے طور پر پیش کر دی گئی تھی ۔ مگر کیا یہ بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے اختیار میں تھا کہ دس سال کے بعد ایک شہر کے لوگوں کو مسلمان بنالیں اور پھر ہجرت کر کے
اُس میں چلے جائیں ؟ کیا مدینہ کے لوگوں کو مسلمان بنانا آپ کے اختیار میں تھا ؟ پھر کیا یہ بات
آپ کے اختیار میں تھی کہ آپ مکہ سے نکل کر سلامتی سے مدینہ پہنچ جائیں؟ مگر یہ سورۃ یہی نہیں
بتاتی بلکہ اس میں آگے چل کر یہ بھی بتایا گیا ہے واليل إذا يشر ۵۴۸ دس سال کی تکلیف
را یک طلوع فجر ہوگا، مگر اس کے بعد بھی ظلمت پوری طرح دور نہ ہوگی بلکہ اس کے بعد بھی
رات آئے گی ۔ مگر وہ ایک ہی رات آکر گزر جائے گی۔ پھر اس کے بعد کوئی رات نہیں آئے گی۔
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ہجرت کے ایک سال بعد بدر کی جنگ ہوئی اور بدر کی جنگ نے جیسا کہ خود بائبل
نے بھی تسلیم کیا ہے اور جیسا کہ میں اُو پر لکھ آیا ہوں قیدار کی ساری شوکت تباہ کر کے رکھ دی۔ اگرچہ بعد
میں بھی لڑائیاں ہوئیں اور بڑی بڑی ہوئیں مگر بدر کی جنگ نے مسلمانوں کی ایک آزاد اور با اختیار
حکومت قائم کر دی اور دشمن کے چوٹی کے آدمی تباہی کے گڑھے میں دھکیل دیئے گئے ۔
(۴) پھر مکہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر دی گئی تھی کہ ان الَّذِي فَرَضَ
انوار العلوم جلد ۲۰
マママ
دیبا چه تفسیر القرآن
عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَرَادُّك إلى مَعَادٍ ۵۴۹ یعنی وہ خدا جس نے تجھ پر قرآن نازل کیا اور
اس کی اطاعت فرض کی ہے وہ تجھے اپنی ذات ہی کی قسم کھا کر بتاتا ہے کہ وہ تجھ کو دوبارہ مکہ میں لو ٹا کر
لائے گا۔ اس خبر میں نہ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ سے ہجرت کرنی پڑے گی
بلکہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ہجرت کے بعد آپ فاتح کی صورت میں مکہ میں داخل ہوں گے کیا ان حالات
میں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش آرہے تھے آپ اپنے پاس سے ایسی خبر بنا سکتے تھے؟
(۵) اس مفہوم کی قرآن کریم میں ایک اور پیشگوئی بھی ہے اور وہ بھی مکی سورتوں میں
نازل ہوئی، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَقُلْ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنِي
مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطَنَا نَصِيرًا ۵۵۰ یعنی کہہ اے میرے رب !
مجھے اس شہر میں جہاں تو بھیج رہا ہے کامیابی کے ساتھ داخل کر اور پھر مجھے کچھ عرصہ کے بعد اس
شہر سے کامیابی کے ساتھ حملہ آور ہونے کا موقع عطا فرما اور اس حملہ میں میرا مددگار اور ناصر
بن ۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ آپ ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے جائیں گے اور پھر مدینہ سے
مکہ پر حملہ کریں گے اور خدا کی مدد سے مکہ فتح کریں گے۔
رض
(۶) اسی طرح آپ مکہ میں ہی تھے کہ آپ کو الہام ہوا ۔ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ
القمرُ ۵۵۱ اسلام کی ترقی کا وقت آگیا ہے اور عرب کی حکومت تباہ کر دی گئی ۔ چاند عرب کا
نشان تھا۔ چنانچہ جب کوئی شخص خواب میں چاند دیکھے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ اُسے عرب کی
حکومت کے حالات بتائے گئے ہیں ۔ پس چاند کے پھٹنے کے یہ معنی تھے کہ عرب کی حکومت تباہ ہو
جائے گی ۔ اُس وقت جب آپ کے صحابہ دنیا میں چاروں طرف جان بچائے بھاگے پھرتے تھے
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گلا گھونٹا جاتا تھا اور آپ کی گردن میں پٹکے ڈالے جاتے تھے۔
جب خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے کی بھی آپ کو اجازت نہیں تھی اور جب سارا مکہ آپ کی مخالفت کی
آوازوں سے گونج رہا تھا اُس وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ والوں کو یہ خبر دی کہ عرب
کی حکومت کی تباہی کا خدا نے فیصلہ کر دیا ہے اور اسلام کے غلبہ کا وقت آگیا ہے ۔ پھر کس طرح
چند سال کے بعد ہی یہ پیشگوئی پوری ہوئی ۔ قیدار کی ساری حشمت توڑ دی گئی ۔ اسلام کا جھنڈا بلند
کر دیا گیا ۔ چاند پھٹ گیا ۔ قیامت آگئی اور ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین بنادی گئی۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۴۵
دیبا چه تفسیر القرآن
الله
الله
(۷) آپ ابھی مکہ میں ہی تھے کہ عرب میں یہ خبر مشہور ہوئی کہ ایرانیوں نے رومیوں کو
شکست دے دی ہے اس پر مکہ والے بہت خوش ہوئے کہ ہم بھی مشرک ہیں اور ایرانی بھی
مشرک ۔ ایرانیوں کا رومیوں کو شکست دے دینا ایک نیک شگون ہے اور اُس کے معنی یہ ہیں کہ
مکہ والے بھی محمد رسول اللہ ﷺ پر غالب آجائیں گے مگر محمد رسول اللہ ﷺ کو خدا نے بتایا کہ
غُلِبَتِ الرُّوهُ - فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ - فِي
بضع سنين ۵۵۲ رومی حکومت کو شام کے علاقہ میں بے شک شکست ہوئی ہے لیکن اس
شکست کو تم قطعی نہ سمجھو مغلوب ہونے کے بعد رومی پھر 9 سال کے اندر غالب آجائیں گے۔
اس پیشگوئی کے شائع ہونے پر مکہ والوں نے بڑے بڑے قہقہے لگائے یہاں تک کہ حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ سے بعض کفار نے سو سو اونٹ کی شرط باندھی کہ اگر اتنی شکست کھانے کے بعد بھی
روم ترقی کر جائے تو ہم تمہیں سو اونٹ دیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو تم ہمیں سو اونٹ دینا۔
بظاہر اس پیشگوئی کے پورا ہونے ہونے کا امکان دور سے دور تر ہوتا چلا جا رہا تھا ۔ تھا۔ شام کی شکست کے
بعد رومی لشکر متواتر کئی شکستیں کھا کر پیچھے ہٹتا گیا یہاں تک کہ ایرانی فوجیں بحیرہ مارمورا
(MARMARA SEA) کے کناروں تک پہنچ گئیں ۔ قسطنطنیہ اپنی ایشیائی حکومتوں سے بالکل
منقطع ہو گیا اور روم کی زبر دست حکومت ایک ریاست بن کر رہ گئی ، مگر خدا کا کلام پورا ہونا تھا
اور پورا ہوا ۔ انتہائی مایوسی کی حالت میں روم کے بادشاہ نے اپنے سپاہیوں سمیت آخری حملہ
کے لئے قسطنطنیہ سے خروج کیا اور ایشیائی ساحل پر اتر کر ایرانیوں سے ایک فیصلہ کن جنگ کی
طرح ڈالی ۔ رومی سپاہی با وجود تعداد اور سامان میں کم ہونے کے قرآن کریم کی پیشگوئی کے
مطابق ایرانیوں پر غالب آئے ایرانی لشکر ایسا بھاگا کہ ایران کی سرحدوں سے ورے اُس کا
قدم کہیں بھی نہ ٹھہرا اور پھر دوبارہ رومی حکومت کے افریقی اور ایشیائی مفتوحہ ممالک اس کے
قبضہ میں آ گئے ۔
(۸) یہ تو پرانی باتیں ہیں ۔ اسلام نے اس زمانہ کے متعلق بھی بہت سی خبریں دی ہیں ۔
چنانچہ قرآن کریم میں نہر سویز اور نہر ناپامہ کے متعلق خبر دی گئی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيْنِ بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لا يَبْغِينِ فَبِأَيِّ الْآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبْنِ