معجزات
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۴۶
دیبا چه تفسیر القرآن
يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ - فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّيْنِ وَلَهُ الْجَوَارِ
الْمُنْشَأْتُ فِي الْبَحْرِ كالاعلام - فَبِأَيِّ الآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبن ۵۵۳ ان آیات میں
یہ خبر دی گئی ہے کہ دنیا میں دو سمندر ہیں جو ایک دوسرے سے جدا جدا ہیں ، لیکن ایک دن آئے گا
جب وہ آپس میں ملا دیئے جائیں گے اِن میں بڑے بڑے اُونچے جہاز سفر کریں گے اور ان
سمندروں کی علامت یہ ہے کہ موتی اور مونگا اُن میں سے نکالا جاتا ہے۔ یہ پیشگوئی بعینہ نہر سویز
اور نہر پانامہ پر پوری ہوئی ۔ موتی اور مونگا بھی وہاں ہوتا ہے بڑے بڑے جہاز بھی اُن میں
چلتے ہیں اور دو دو سمندر ان نہروں کے ذریعہ سے ملا دیئے گئے ہیں ۔
اسی طرح اور بیسیوں پیشگوئیاں ہیں جو قرآن کریم میں بیان کی گئی ہیں جو اس زمانہ سے
تعلق رکھتی ہیں جیسا کہ سورۃ کہف کے پڑھنے سے ناظرین کو معلوم ہوگا کہ قرآن کریم میں آخری
زمانہ میں عیسائیوں کے غلبہ کی بھی خبر دی گئی ہے۔ دنیا میں اُن کے پھیل جانے کی بھی خبر دی گئی
ہے۔ اُن کی سمندری طاقت کی بھی خبر دی گئی ہے۔ اُن کی باہمی لڑائیوں کی بھی خبر دی گئی ہے اور
آخر میں اسلام کی فتح اور کامیابی کی بھی خبر دی گئی ہے ۔ اور سب پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں اب
اسلام کی فتح کی پیشگوئی پوری ہونی باقی ہے۔ یورپ کا عیسائی یا یورپ کا دہر یہ اگر اسلام کی
کمزور حالت دیکھ کر ہنستا ہے تو ہنسا کرے مگر جس خدا نے وہ پیشگوئیاں پوری کی ہیں وہی خدا یہ
آخری پیشگوئی بھی ضرور پوری کرے گا ۔ اسلام کی فتح کے دن آ رہے ہیں تمام تاریکیوں اور تمام
ظلمتوں میں سے میں اسلام کے سورج کو جھانکتے ہوئے دیکھتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ کی فوجیں آسمان
سے اُتر رہی ہیں ۔ بیشک شیطانی فوجوں کا اس وقت دنیا پر غلبہ ہے لیکن وہ دن قریب سے قریب
تر آ رہے ہیں جب خدا کی فوجیں شیطان کی فوجوں کو شکست دے دیں گی ۔ جب خدا کی توحید
دنیا میں پھر قائم ہوگی ۔ جب پھر دنیا یہ تسلیم کرلے گی کہ قرآن ہی ایک ایسی کتاب ہے جو خدا اور
بندے میں صلح کراتی ہے اور خدا کی بادشاہت کو اس دنیا میں قائم کرتی ہے اور بنی نوع انسان
میں انصاف اور عدل کو قائم کرتی ہے ۔
معجزات عیسائی مؤرخ بالعموم اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ قرآن کریم اپنی نسبت
معجزات کا مدعی نہیں ۔ سوائے اس کے کہ قرآن کریم کی نسبت یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ
۔
انوار العلوم جلد ۲۰
ママレ
دیبا چه تفسیر القرآن
وہ ایک بے مثل کلام ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس سوال پر بھی تمہید میں روشنی ڈالنی ضروری ہے۔
یا د رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم دنیا کے سامنے دو اصل پیش کرتا ہے ۔ ایک یہ کہ خدا تعالیٰ کی
بعض سنتیں ایسی ہیں جن کو وہ کبھی تبدیل نہیں کرتا ۔ مثلاً قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
مردے زندہ ہو کر دوبارہ اس دنیا میں نہیں آتے ۔ یا اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ کوئی انسان خدا تعالیٰ
کے سوا حقیقی مخلوق پیدا کرنے پر قادر نہیں ہوتا ۔ دنیا میں صناع بھی ہو سکتے ہیں ، موجد بھی ہو سکتے
ہیں اور ہوتے ہیں لیکن حقیقی خالقیت صرف اللہ تعالیٰ ہی کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔ اِن دونوں
دعوؤں میں سے دعوی اول یعنی مردوں کے زندہ نہ ہونے کا ذکر سورۃ مؤمنوں میں کیا گیا ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلَّي
اعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةً هُوَ قَائِلُهَا ، وَمِنْ وَرَائِهِمْ
بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمٍ يُبْعَثُون ۵۵۴ یعنی اللہ تعالیٰ کے سامنے ہوتے وقت بعض روحیں یہ
استدعا کریں گی کہ وہ واپس جائیں تا کہ وہ دوبارہ نیک اعمال کریں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ دعا
ایسی نہیں جس کو قبول کیا جائے کیونکہ قیامت تک روحوں اور اُس دنیا کے درمیان ایک حد فاصل
مقرر کر دی گئی ہے اور کوئی روح اس دنیا کی طرف واپس نہیں لوٹ سکتی ۔
اسی طرح سورۃ انبیاء میں آتا ہے کہ وحرم عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ
لا يَرْجِعُونَ - حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِّن كُلِّ حَدَبٍ
ينسلوت ۵۵۵ یعنی وہ تمام تو میں جو ہلاک ہو چکی ہیں ، اُن کے متعلق ہم یہ قطعی طور پر فیصلہ کر
چکے ہیں کہ وہ دوبارہ اس دنیا میں واپس نہیں آئیں گی یہاں تک کہ یا جوج و ماجوج کیلئے
دروازہ کھول دیا جائے گا اور وہ ہر پہاڑی اور ہر سمندری لہر پر سے دوڑتے ہوئے دنیا میں پھیل
جائیں گے ۔
اس آیت سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ مردے دوبارہ دنیا میں زندہ نہیں ہوا کرتے ۔ یہ جو کہا
گیا ہے کہ یاجوج و ماجوج کے زمانہ تک ایسا نہیں ہوگا اس کا یہ مطلب نہیں کہ بعد میں مردے
زندہ ہونے لگ جائیں گے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ زمانہ قیامت کے قرب کا زمانہ ہے اور
اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ قیامت کے زمانہ تک ایسا کام نہیں ہوگا ۔ بعض نحویوں نے اس کے یہ
انوار العلوم جلد ۲۰
ママフ
دیبا چه تفسیر القرآن
بھی معنی کئے ہیں کہ یا جوج و ماجوج کے زمانہ میں مردوں کو زندہ کرنے کی کوشش کی جائے گی
لیکن اس زمانہ میں بھی باوجود سائنس کی پوری ترقی کے ) اس بات میں کامیابی حاصل نہیں ہو
گی ۔ بہر حال قرآن کریم اس بات کا بھی منکر ہے کہ مردے دوبارہ اسی دنیا میں زندہ ہو کر آئیں ۔
اسی طرح وہ اس بات کا بھی منکر ہے کہ کوئی ہستی خدا تعالیٰ کے سوا حقیقی مخلوق پیدا کر سکے ۔ چنانچہ
اس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے والذِينَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُونِ اللَّهِ
لا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ - اَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءِ وَ مَا يَشْعُرُونَ
لا
أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ۵۵۲ یعنی وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ کے سوالوگ امداد کے لئے پکارتے ہیں ۔
وہ ذرا سی چیز بھی پیدا نہیں کر سکتے بلکہ وہ خود پیدا کئے گئے ہیں ، وہ مردے ہیں زندہ نہیں اور
اُن کو تو یہ بھی علم نہیں تھا کہ وہ کب اُٹھا کر خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔
اسی طرح قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کوئی احمقانہ بات خدا تعالیٰ کی طرف
منسوب نہیں کی جاسکتی کیونکہ خدا تعالیٰ حکیم ہے یعنی اُس کے سارے کام حکمت کے ساتھ ہوتے
ہیں چنانچہ چنا؟ قرآن کریم میں علاوہ اس کے کہ خدا تعالیٰ کا نام حکیم رکھا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا ۵۵۷ اے اسلام کے دشمنو! تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اپنے
متعلق تو یہ ثابت کرنا چاہتے ہو کہ تمہارے کام حکمت کے مطابق ہیں مگر خدا تعالیٰ کے متعلق یہ
بات تسلیم نہیں کرتے اور اس کی طرف ایسی باتیں منسوب کرتے ہو جو حکمت کے خلاف ہوتی
ہیں ۔ یہ تین باتیں یا اسی قسم کی اور باتیں اگر خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کی جائیں تو خواہ اُن کا
نام معجزہ رکھا جائے ، خواہ ان کا نام کرامت رکھا جائے خواہ ان کا نام جادور کھا جائے قرآن کریم
اس کا مخالف ہے اور اس قسم کے معجزات نہ پہلے انبیاء کی طرف منسوب کرنا جائز سمجھتا ہے اور نہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایسے معجزات منسوب کرتا ہے۔ اس سے زیادہ احمقانہ
بات کیا ہوگی کہ خدا تعالیٰ ایک قانون دنیا میں جاری کرے اور پھر خود ہی اُس قانون کو تو ڑ بھی
دے کوئی معقول انسان بھی تو ایسے افعال نہیں کرتا۔ اس قسم کی باتیں خدا تعالیٰ کے نبیوں کی
طرف منسوب کرنا اُن کی عزت کو نہیں بڑھا تا بلکہ اُن کو نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذلک بیوقوفوں کے
زمرہ کی طرف منسوب کرتا ہے اور ہر عقلمند انسان کا کام ہے کہ اس بات کا مقابلہ کرے اور اس
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۴۹
چیز کو خوبی نہیں بلکہ الزام سمجھے اور اس کارڈ کرے۔
دیبا چه تفسیر القرآن
باقی رہا یہ کہ خدا تعالیٰ بعض ایسے افعال اپنے انبیاء کے ذریعہ سے صادر کرا دیتا ہے جو
خدا تعالیٰ کے قانون قدرت میں کوئی رخنہ نہیں ڈالتے اور عقل کے خلاف نہیں ہوتے ۔ یہ ایک
ثابت شدہ حقیقت ہے اور قرآن کریم اس بات کا مدعی ہے کیا غیب کا علم معجزہ نہیں ۔ کیا غیر معمولی
حالات میں کسی کمزور انسان کو دنیا پر غالب کر دینا یہ معجزہ نہیں ۔ پھر جبکہ علاوہ قرآن کریم کے
معجزہ کے قرآن کریم اس بات کا بھی مدعی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر علم غیب ظاہر کیا
جاتا تھا اور اِس بات کا بھی مدعی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خدا تعالیٰ اپنی
قدرتیں اور اپنی تائید میں ظاہر کیا کرتا تھا تو کیونکر کہا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی نسبت معجزات کا انکار کرتا ہے۔ قرآن کریم تو بار بار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف معجزات منسوب کرتا ہے۔ کیا جب ایسے حالات میں مکہ والوں کی مخالفت کی خبر دی گئی تھی
جبکہ اُن کی مخالفت کا کوئی امکان نہیں تھا ، یا جب ہجرت کی خبر دی گئی اور اس کا سن تک بتا دیا گیا یا کا تھا، یا کی
جب قرآن کریم میں بدر کی جنگ کے واقعہ ہونے سے سالہا سال پہلے بدر کی جنگ کی خبر دی گئی
اور اُس کے سال تک کی بھی خبر دی گئی اور اس میں مسلمانوں کے جیتنے اور کفار کے ہارنے کی خبر
دی گئی ۔ یا جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے پہلے ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہجرت کرنے کی خبر دی گئی اور پھر ایک غالب اور فاتح شخص کی حیثیت میں مکہ میں واپس
لوٹنے کی خبر دی گئی یا جب قرآن کریم میں رومیوں کی خطر ناک شکست کے بعد اُن کے دوبارہ
کامیاب ہو جانے اور ایرانیوں کے شکست کھانے کی خبر دی گئی یا جب قرآن کریم نے اسلام
کے تمام عرب میں پھیل جانے کی خبر دی اور پھر دنیا کے دوسرے تمام ادیان پر غالب آجانے کی
خبر دی اور آئندہ واقعات نے ان تمام باتوں کی تصدیق کر دی تو کیا یہ معجزہ نہ تھا؟ اور کیا ان
باتوں کے بیان کرنے کے بعد قرآن کریم یہ دعوی کر سکتا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
کوئی معجزہ نہیں دکھایا ؟
قرآن کریم کی جن آیتوں سے معترضین یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے کوئی معجزہ نہیں دکھایا در حقیقت اس کا باعث ان کی عربی سے نا واقفیت اور قرآن کریم کے
انوار العلوم جلد ۲۰
لده۔
دیبا چه تفسیر القرآن
اسلوب سے لاعلمی ہوتی ہے۔ قرآن کریم میں جہاں یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ ہمیں معجزہ کے بھیجنے
سے کسی بات نے نہیں روکا سوائے اس کے کہ پہلے لوگ معجزات کا انکار کرتے چلے آئے ہیں
وہاں آیت کے یہ معنی نہیں جیسا کہ عیسائی مصنفین سمجھے ہیں کہ اس وجہ سے ہم معجزہ دکھانے سے
ڑک گئے ہیں بلکہ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ معجزہ دکھانے میں روک ہی کونسی ہے ۔ صرف اتنی ہی
روک ہو سکتی ہے کہ پہلے لوگوں نے معجزہ کا انکار کیا تو یہ کوئی روک نہیں ، باوجود اس کے کہ ابتدائی
انبیاء کے دشمنوں نے ان کے معجزوں کو رد کیا ، اِن کے بعد آنے والے انبیاء کو بھی معجزات ملتے
رہے ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی الله اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معجزات نہ ملیں ۔
یا جب کفار کے مطالبہ پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے یہ کہا جاتا ہے کہ میں تو
تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں ۔ تو اس میں یہ نہیں بتا با بتایا جا تا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاتھ پر معجزات ظاہر نہیں ہوتے بلکہ اس جگہ صرف یہ بتایا جاتا ہے کہ معجزہ دکھانا محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا کام نہیں خدا تعالیٰ کا کام ہے ۔ کیا اس زبر دست حقیقت کا اظہار قرآن کریم
کی شان بڑھاتا ہے یا گھٹاتا ہے؟ وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے خدائی کے اختیار بندوں
کو دے دیئے ہیں وہ سچائی کے پیرو کہلا سکتے ہیں یا وہ جو اپنی بشریت کا اظہار کرتے ہوئے اس
حقیقت کو پیش کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیشہ اپنے پیارے بندوں کے واسطہ سے معجزہ دکھاتا ہے۔
علاوہ پیشگوئیوں کے قرآن کریم میں دوسری قسم کے معجزات کا بھی ذکر آتا ہے۔ مثلاً
قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس معجزہ کا ذکر آتا ہے کہ غار ثور میں جب آپ
پناہ گزیں تھے، تو مکہ والے کھوجیوں کو لے کر آپ کا کھوج نکالتے ہوئے غار ثور تک پہنچ گئے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُس وقت حضرت ابوبکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
خاطر گھبرائے مگر آپ نے فرمایا لا تَحْزَنْ إِنَّ الله معنا ۵۵۸ گھبراؤ نہیں خدا ہمارے
ساتھ ہے۔ دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ کیا یہ معجزہ نہیں جس کو قرآن کریم بیان کرتا ہے کیا دنیا
اس کی مثال پیش کر سکتی ہے !! دو آدمی بے سروسامان ایک غار میں بیٹھے ہیں ۔ دشمن اُن کا
تعاقب کرتا ہوا وہاں پہنچ گیا ہے اور یونہی رسمی طور پر نہیں بلکہ حقیقی طور پر وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی کے بھاگنے کو اپنی شکست تصور کرتا ہے اور اسے اتنا اہم معاملہ سمجھتا
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۵۱
دیبا چه تفسیر القرآن
ہے کہ وہ آپ کے پکڑے جانے پر سو اونٹ کا انعام مقرر کرتا ہے، لیکن باوجود اس کے کہ کھوجی
کہتا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھوج یہاں تک آتا ہے ، آگے نہیں جاتا۔ مکہ کے لوگوں
کی آنکھوں اور اُن کے دلوں پر خدا تعالیٰ ایسا قبضہ کر لیتا ہے کہ تین میل کے تعاقب کرنے کے
بعد اور اتنا انعام شائع کر دینے کے بعد اُن میں سے کسی شخص کو توفیق نہیں ملتی کہ وہ غار کے اندر
جھانک سکے اور وہیں سے سب مکہ والے لوٹ جاتے ہیں ۔ اِس سے بڑا معجزہ دنیا میں اور کیا
ہوگا۔
پھر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ جنگ بدر کے متعلق فرماتا ہے کہ اس موقع پر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکریوں کی ایک مٹھی پھینکی اور اُس کے ساتھ دشمن تہہ و بالا ہو گیا ۵۵۹
حدیثوں سے اس واقعہ کی تفصیل یوں معلوم ہوتی ہے کہ جب بدر کی جنگ شدت اختیار کر رہی
تھی اور کفار کا زور بڑھ رہا تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکروں کی ایک مٹھی اُٹھا کر
نے
دشمنوں کی طرف پھینکی اور فرمایا شَاهَتِ الْوُجُوهُ دشمنوں کے منہ بگڑ جائیں ۔ تب خدا تعالیٰ
آپ کے اس فعل کے ساتھ ہی ایک تیز آندھی چلا دی جسکی وجہ سے اُس میدان سے جس میں
مسلمان کھڑے تھے ریت کے تو دے اُڑ اُڑ کر کفار کی آنکھوں میں پڑنے شروع ہوئے اور وہ
دیکھنے سے معذور ہو گئے اور اُن کے تیر مخالف ہوا کی شدت کی وجہ سے آدھے راستے میں ہی
گرنے لگ گئے اور مسلمانوں کو ایک غیر معمولی طاقت اور قوت حاصل ہوگئی ۔ کیا یہ معجزہ نہیں ؟
اور کیا اس واقعہ کو بیان کر کے قرآن کریم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف معجزہ
منسوب نہیں کیا ہاں قرآن کریم اس قسم کی جاہلانہ باتیں نہیں کہتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
حقیقی مردے زندہ کیا کرتے تھے ۔ یا سورج اور چاند کی رفتار کوٹھہرا دیا کرتے تھے۔ یا دریاؤں کو
کھڑا کر دیتے تھے یا پہاڑوں کو چلایا کرتے تھے ۔ یہ تو پنگھوڑے میں کھیلنے والے بچوں کی
کہانیاں ہیں ۔ ان باتوں کو قرآن کریم نہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتا ہے
نہ کسی اور نبی کی طرف منسوب کرتا ہے بلکہ اگر پہلی کتب میں اس قسم کی باتیں بیان بھی ہوئی ہیں تو
قرآن کریم ان کی تشریح کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ یہ باتیں محض استعارہ ہیں لوگوں نے ان کو
حقیقی رنگ دینے میں غلطی کی ہے۔