دیگر امور ضروریہ کا ذکر قرآن مجید میں
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۶۳
دیبا چه تفسیر القرآن
دیگر اُمور ضروریہ کا ذکر قرآن مجید میں قرآن شریف بنی نوع انسان کے میں
باہمی معاملات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالتا
ہے وہ تعاون باہمی کی ضرورت کو پیش کرتا ہے انفرادیت اور اجتماعیت کی حدود کو قائم کرتا ہے
اور بتاتا ہے کہ انفرادیت کے کیا حقوق ہیں اور اجتماعیت کے کیا حقوق ہیں، وہ حکومت کی
حقیقت اور اُس کے فرائض بیان کرتا ہے، وہ حکومت کی ذمہ داریاں بیان کرتا ہے ، وہ رعایا اور
حکومت کے تعلق پر روشنی ڈالتا ہے، وہ مالک اور مزدور کے تعلقات پر روشنی ڈالتا ہے اور بین الاقوامی
تعلقات کے اُصول بیان کرتا ہے۔ قرآن صرا۔ کرتا ہے۔ قرآن صراحتاً اور وضا حثاً حکم دیتا ہے کہ دولت چند ہاتھوں
میں جمع نہیں ہونی چاہئے بلکہ اسے زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اسی حکمت
کے ماتحت وہ ایک طرف تو سود کو منع کرتا ہے جس کے ذریعہ سے بعض ہوشیار لوگ دنیا کی دولت
اپنے پاس جمع کر لیتے ہیں اور دوسری طرف وہ ورثہ کے تقسیم کرنے کا حکم دیتا ہے اور اس بات کو
جائز نہیں رکھتا کہ کوئی باپ یا ماں اپنی جائیداد صرف ایک بیٹے کو دے دے۔ تیسرے وہ زکوۃ
کے ذریعہ اور صدقہ وخیرات کے ذریعہ مال و دولت امراء کے ہاتھ سے لے کر غریبوں تک
پہنچاتا ہے۔ چوتھے وہ گورنمنٹ کے روپیہ میں غرباء کا حق مقدم قرار دیتا ہے ان چار ستونوں پر
وہ دنیا کی اقتصادی حالت کو ایک سطح پر لا کر کھڑا کر دیتا ہے۔ قرآن تعلیم پر اور دماغی نشو و نما پر
خاص زور دیتا ہے۔ وہ فکر اور غور کرنے کو مذہبی فرائض میں سے قرار دیتا ہے وہ لڑائیوں اور
جھگڑوں سے روکتا ہے اور کسی حالت میں بھی حملہ میں ابتداء کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ قرآن کریم
بین المذاہب تعلقات کے اوپر بھی بڑی تفصیلی روشنی ڈالتا ہے مسلمانوں کو دوسرے مذاہب کے
بزرگوں کی ہتک کرنے سے روکتا ہے اور ایسے اعتراضوں سے منع کرتا ہے جو اعتراض خود
معترض کے مذہب پر بھی پڑتے ہوں ۔ وہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ سب مذاہب کا منبع خدا
تعالیٰ ہی ہے صرف بعد کی تبدیلیوں کی وجہ سے مذاہب خراب ہوئے ہیں پس اُن کے نیک منبع کو
مد نظر رکھتے ہوئے کسی مذہب کو گلی طور پر خراب نہیں کہنا چاہئے ۔ قرآن کریم میں عورتوں کے
حقوق کی پوری طرح حفاظت کی گئی ہے قرآن کریم دنیا میں وہ پہلی کتاب ہے جس نے علی الاعلان
اس بات کو صاف الفاظ میں واضح طور پر بیان کیا ہے کہ جس طرح مردوں کے عورتوں پر حقوق
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۶۴
دیبا چه تفسیر القرآن
ہیں اسی طرح عورتوں کے مردوں پر حقوق ہیں، وہ ماں باپ کے حقوق بھی بیان کرتا ہے، وہ
بھائی بہنوں کے حقوق بھی بیان کرتا ہے، وہ بیوی اور خاوند کے حقوق بھی بیان کرتا ہے، وہ بیٹوں
اور بیٹیوں کے حقوق بھی بیان کرتا ہے، وہ ہمسائیوں کے حقوق بھی بیان کرتا ہے ، وہ غرباء کے
حقوق بھی بیان کرتا ہے، وہ یتامی کے حقوق بھی بیان کرتا ہے، وہ بیواؤں کے حقوق بھی بیان کرتا
ہے وہ دوستوں کے حقوق بھی بیان کرتا ہے، وہ اجنبیوں کے حقوق بھی بیان کرتا ہے، اُس اجنبی
کے حقوق بھی جو میرا ہم ملک اور میرا ہم وطن ہے اور اس اجنبی کے حقوق بھی جو کسی غیر ملک سے
میرے پاس پناہ لینے کے لیے آتا ہے یا میرے ملک کی سیر کرنے کے لئے آتا ہے۔ قرآن دنیا
سے ایک علیحدہ سیاست بھی پیش کرتا ہے۔ قرآن ہی وہ کتاب ہے جس نے سب سے پہلے اس
بات کا حکم دیا ہے کہ کسی شخص کو نسلی طور پر بادشاہت کرنے کا حق نہیں بلکہ حکومت ملک کی امانت
ہے جو ملک کے تجویز کردہ حکام کے ہاتھوں میں جانی چاہئے ڈیموکریسی جس پر آج یورپ فخر کرتا
ہے اس کی بنیا د سب سے پہلے قرآن ہی نے رکھی ہے۔ قرآن ایک طرف تو تنظیم اور اطاعت پر
زور دیتا ہے اور دوسری طرف حکام کو دیانت داری سے اپنے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کرتا
ہے۔ قرآن سب سے پہلی کتاب ہے جو حکام کے اقتدار پر تبر رکھتی ہے۔ قرآن اسے تسلیم نہیں
کرتا کہ کوئی ایک انسان بنی نوع انسان کی قسمتوں کا مالک بنے اور اگر وہ اِن سے اچھا سلوک
کرے تو اس کے متعلق یہ سمجھا جائے کہ وہ احسان کرتا ہے۔ قرآن اس بات پر زور دیتا ہے کہ حقوق
عامتہ الناس کے ہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے وہ امانتاً حکام کے سپرد کئے گئے ہیں اور جب وہ یہ
امانت صحیح موقعوں پر اور صحیح طریق پر امانت رکھنے والوں کے سپرد کرتے ہیں تو وہ کوئی احسان
نہیں کرتے بلکہ صرف امانت والے کی امانت واپس کرتے ہیں ۔ وہ اس بات پر بھی زور دیتا
ہے کہ حکام کے انتخاب کے وقت جنبہ داری یا رعایت کا خیال بالکل نہ رکھا جائے بلکہ جس طرح
حاکم کا فرض ہے کہ وہ عامۃ الناس کے حقوق صحیح طور پر ادا کرے اسی طرح عامۃ الناس کا بھی
فرض ہے کہ وہ ایسے شخص کو منتخب کریں جو ان کے حقوق کو ادا کرنے کی اہلیت رکھتا ہو جو شخص
پارٹی بازی یا جنبہ داری کی روح کے ماتحت ایک غیر مستحق شخص کو آگے لاتا ہے وہ اس کے افعال
کی خرابیوں میں شریک ہے وہ یہ عذر پیش نہیں کر سکتا کہ ظلم حاکم نے کیا ہے کیونکہ اس حاکم کے