پیدائش روح کے متعلق قرآنی تعلیم

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۶۶
دیباچه تفسیر القرآن
بھی قابلیت نہیں رکھتا اس کیلئے اسلام مؤمنوں کو حکم دیتا ہے کہ اس کی مدد کریں اور اس کو قید سے
جلد آزاد کرانے کی صورت پیدا کریں لیکن اگر کوئی ایسا قیدی اپنے لئے آزادی کو پسند نہیں کرتا
اور ایک مسلمان کے گھر میں رہنے کو اپنے وطن میں واپس جانے پر ترجیح دے تو قرآن کریم حکم
دیتا ہے کہ اس کے ساتھ انصاف کا سلوک کیا جائے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی یہ
تشریح فرماتے ہیں کہ جیسا کھا نا تم خود کھاتے ہو ویسا ہی کھانا اسے کھلاؤ اور جیسے کپڑے تم خود
پہنتے ہو ویسے ہی کپڑے اسے پہناؤ اور جس سواری پر تم خود چڑھتے ہو اُس سواری پر اُسے
چڑھاؤ ۔ قرآن کریم قوموں میں مساوات پر خاص زور دیتا ہے قرآن پہلی کتاب ہے جس نے
بنی نوع انسان کو بحیثیت بنی نوع انسان کے ایک گروہ قرار دیا ہے ۔ قرآن کہتا ہے جو کہ انسانوں
کی مختلف قو میں ہیں اور مختلف ملک ہیں یہ صرف پہچاننے کے لئے ہیں حقیقتاً تمام انسان ایک درجہ
کے ہیں اور ان کو ایک درجہ دینا چاہیے اور فرماتا ہے کہ کوئی قوم اپنے نسلی امتیاز کی وجہ سے دوسری
قوم پر اپنے آپ کو فوقیت نہ دے۔ کوئی گروہ اپنی اقتصادی ترقی یا کسی اور وجہ سے د سے دوسرے سے
اپنے آپ کو ممتاز نہ سمجھے ورنہ ایسے لوگ یا د رکھیں کہ خدا تعالیٰ کا قانون ایک دن ان کو ضرور نیچا
کر دے گا اور جن کو وہ ادنی سمجھتے ہیں اُن کو وہ ان پر فوقیت عطا کر دے گا ۔ کیسی اعلیٰ درجہ کی یہ
تعلیم ہے اور دنیا میں امن کے قیام کا کیسا بہترین ذریعہ ہے ۔ قرآن کریم اُن تمام لہو ولعب کی
چیزوں سے روکتا ہے جو انسان کے سنجیدگی سے کام کرنے کے راستہ میں حائل ہوتی ہیں وہ جوا
اور شراب اور ہر قسم کی لہو و لعب کی باتوں سے منع کرتا ہے وہ مردوں کو زیورات اور ریشم پہننے
سے روکتا ہے اور عورتوں کو نہایت ہی محمد و دطور پر اس کی اجازت دیتا ہے ۔
ہے۔
پیدائش روح کے متعلق قرآنی تعلیم قرآن کریم ہی وہ کتاب ہے جو انسان کی
روح اور اس کی پیدائش کے متعلق مکمل بحث
فرماتی ہے اس بارہ میں دوسری کتب یا تو خاموش ہیں یا قیاس آرائیوں پر اکتفا کرتی ہیں۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق ایک مکمل بحث فرمائی ہے چنانچہ فرماتا ہے
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا
قليلا ۶۲ ۵ے لوگ تجھ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں تو انہیں جواب میں کہہ کہ روح اللہ تعالیٰ

انوار العلوم جلد ۲۰
٤٦٧
دیبا چه تفسیر القرآن
کے حکم سے پیدا کی گئی ہے اور روح کے متعلق تمہارا علم بہت تھوڑا ہے ۔ اِس آیت میں یہ بتایا
گیا ہے کہ وہ لوگ جو یہ خیال کرتے ہیں کہ ارواح ایک ازلی ابدی چیز ہیں اور کسی علیحدہ
دنیا میں رکھی گئی ہیں پھر وہاں سے وقتا فوقتا وہ انسانی اجسام میں آکر داخل ہوتی رہتی ہیں صحیح
بات یہ ہے کہ جیسے اور چیزیں خدا تعالیٰ کے حکم سے پیدا ہوتی اور اُس کے حکم کے ماتحت
ترقی کرتی ہیں اسی طرح روح بھی خدا تعالیٰ کے حکم سے پیدا ہوتی اور اُس کے حکم سے ترقی
کرتی ہے روح کی پیدائش جسمانی پیدائش سے کوئی علیحدہ قسم کی چیز نہیں بلکہ جس قسم کا تغیر
اور تبدل جو جسمانیات کے ارتقاء کیلئے ہوتا ہے وہی روحانی پیدائش کا بھی موجب ہو جاتا
ہے اور پھر روح کی ترقی اور بلندی کا باعث بھی ۔ اس مسئلہ کو تشریح کے ساتھ قرآن کریم
نے دوسری جگہ سورہ مومنون میں بیان فرمایا ہے وہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ مِن سُللَةٍ مِّن طِينٍ ثُمَّ جَعَلْنَهُ نُطْفَةً
فِي قَرَارٍ مَكِينٍ - ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً
فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِلْمًا فَكَسَوْنَا الْعِظْمَ لَعَمَّانِ ثُمَّ انْشَالَهُ خَلْقًا
أخر ، فَتَبَرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ۵۶۳ ہم نے انسان کو مٹی سے نکلے ہوئے
خلاصہ سے بنایا ہے پھر گیلی مٹی میں سے نکلے ہوئے ایک خلاصہ سے بنایا ہے پھر ہم نے اُسے
نطفہ کی شکل میں تبدیل کر دیا جو نطفہ ایک مقررہ جگہ پر رہتا ہے تو ہم اس نطفہ کو ایک گاڑھی چیز بنا
دیتے ہیں جو چمٹ جاتی ہے پھر وہی چمٹی ہوئی چیز ایک لچکدار چیز بن جاتی ہے پھر اس لچکدار چیز
میں ہڈیاں پیدا ہونے لگ جاتی ہیں پھر ان ہڈیوں پر تازہ گوشت چڑھنے لگ جاتا ہے پھر اسی چیز
میں سے ایک بالکل ہی غیر نظر آنے والی چیز (یعنی روح ) بن جاتی ہے پس کیا ہی برکت والا وہ
خدا ہے جس نے ایسے اعلیٰ رنگ میں انسان کو پیدا کیا ہے۔ اس جگہ یہ بتایا گیا ہے کہ انسانی
پیدائش در حقیقت انہیں چیزوں کے ذریعہ سے ہوتی ہے جو کہ انسان کھاتا اور پیتا ہے۔ انہی
چیزوں سے انسان کے جسم میں کچھ ایسا مادہ تیار ہوتا ہے جو انسان اور دوسرے حیوانات کے پیدا
کرنے کا موجب ہوتا ہے جب یہ مادہ رحم مادر میں جاتا ہے تو جس مادہ میں تکمیل کی طاقت پائی
جاتی ہے وہ ماں کے رحم کے ایک حصہ سے چمٹ جاتا ہے اور وہاں سے اس کے اندر غذا آنی

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۶۸
دیبا چه تفسیر القرآن
شروع ہو جاتی ہے۔ کچھ دنوں میں اس کے اندر غلظت اور گاڑھا پن پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے
اور وہ ایک لچکدار چیز بن جاتی ہے پھر اس کے اندر ہڈی کا مادہ نشو و نما پانے لگتا ہے جس کے بعد
گوشت پورے طور پر جسم پر نشو و نما پا کے ظاہری تخلیق مکمل ہو جاتی ہے ۔ اس سلسلہ کے ساتھ
ساتھ جسم میں سے ایسے مواد پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں جو اس نباتی قسم کے نشو و نما کو
حیوانیت میں تبدیل کر دیتے ہیں اور آخر ایک سو چنے اور سمجھنے والا انسان پیدا ہو جاتا ہے۔ اس
آیت میں وضاحت کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے کہ روحیں کہیں باہر سے نہیں آتیں بلکہ اسی جسم
میں سے جو رحم مادر میں نشو و نما پاتا ہے ایک نیا مادہ پیدا ہوتا ہے جو دوسری نباتی چیزوں سے
انسان کو علیحدہ کر کے اسے حیوان کا نام دیتا ہے اور حیوانی حالت سے ترقی کر کے ایک اعلیٰ
انسان پیدا ہوتا ہے جس میں عقل اور سمجھ ہوتی ہے اور جس میں ترقی کا مادہ پایا جاتا ہے ۔ ہم دنیا
کی چیزوں میں سے موٹی مثال کے طور پر ان کیمیاوی تغیرات کو پیش کر سکتے ہیں جو باہم اختلاط
کے بعد ایک بالکل نئی شکل اختیار کر لیتے ہیں جیسے چقند ر یا گندم یا مکی یا گڑ سے شراب تیار ہو جاتی
ہے۔ شراب ایک ایسی چیز بن جاتی ہے جو اپنی پہلی شکل سے بالکل مختلف ہوتی ہے جبکہ اس کے
منبع میں سڑنے کی طاقت ہے اس میں قائم رہنے اور قائم رکھنے کی طاقت ہوتی ہے اور جبکہ اس
کے منبع کا اثر دماغ پر کسی قسم کا بھی نہیں پڑتا، یہ دماغ کے اُو پر خصوصیت کے ساتھ اثر کرنے والی
چیز ہوتی ہے ۔ غرض اس مضمون میں قرآن کریم پہلی تمام کتب سے جدا گا نہ تعلیم پیش کرتا ہے
قرآن کریم سے پہلے مختلف مذاہب میں روحوں کے متعلق دو خیال تھے ایک خیال تو یہ تھا کہ
روحیں خدا تعالیٰ کی پیدا کی ہوئیں نہیں ، بلکہ خدا تعالیٰ کی طرح انادی ہیں ۔ خدا تعالیٰ ان انادی
روحوں کو مناسب موقع پر مختلف جسموں میں داخل کرتا رہتا ہے۔ مذاہب میں سے ایک دوسرے
حصہ کا یہ خیال تھا کہ روحیں انادی تو نہیں ، ہیں تو خدا تعالیٰ کی مخلوق لیکن جب اُس نے دنیا پیدا کی
تو اُسی وقت آئندہ پیدا ہونے والی روحیں بھی پیدا کر دیں اور اسی پیدا کئے ہوئے خزانہ میں
سے وقتاً فوقتاً وہ کچھ ارواح انسانی جسم میں ڈال کر بھیجتا رہتا ہے ۔ بعض مذاہب ایسے بھی تھے جو
روح کے متعلق بالکل خاموش تھے ۔ وہ موجودہ انسان کے ظاہر کے متعلق بحث کو کافی سمجھتے تھے
اور اس کی پیدائش یا اُس کی روح کے متعلق کسی قسم کا خیال ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتے

انوار العلوم جلد ۲۰
٤٦٩
دیبا چه تفسیر القرآن
تھے۔ اسلام وہ پہلا اور آخری مذہب ہے جس نے اس مسئلہ کو صحیح طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا
ہے اور بتایا ہے کہ روح در حقیقت انسانی جسم کے ارتقاء کا ایک انتہائی نقطہ ہے اور وہ کہیں باہر
سے نہیں آئی بلکہ انسانی جسم کے تغیرات کے نتیجہ میں ہی وہ پیدا ہوئی ہے ہاں اس نے ایک علیحدہ
وجو د اختیار کر لیا ہے ۔ انسانی جسم کے محض عمل کا نام روح نہیں بلکہ روح انسانی مادہ ہی سے نکلی
ہوئی ایک چیز ہے جس نے ایک مستقل وجود اختیار کر لیا ہے ۔ جس طرح شراب اور سرکہ دانوں
اور پھلوں ہی میں سے نکلتے ہیں لیکن وہ ایک علیحدہ وجو د اختیار کر لیتے ہیں بظاہر تو یہ ایک معمولی
بات معلوم ہوتی ہے لیکن اگر ہم غور کر کے دیکھیں تو اس حقیقت کے اظہار سے اسلام نے مذہب
کا نقطۂ نگاہ بالکل بدل دیا ہے روحوں کو انادی ماننے یا خدا تعالیٰ کے کسی قدیم زمانہ میں ان کو پیدا
کر کے اس دنیا میں بھیجتے رہنے کے عقیدہ نے مختلف مذاہب کے پیروؤں میں یہ یہا احساس پیدا کر
دیا تھا کہ جسم کی صفائی اور جسم کے ارتقاء کا روح کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن اسلام نے اس
حقیقت کو بیان کر کے اس طرف توجہ دلا دی کہ جسم کی صفائی اور جسم کے ارتقاء کا تعلق روح کے
ساتھ بہت گہرا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جسم انسانی کے نشو و نما سے کوئی نہ کوئی روح تو ضرور
پیدا ہو جائے گی لیکن اگر جسم انسانی کا خیال اچھی طرح رکھا جائے گا اگر حفظانِ صحت کے اُصول
کو مد نظر رکھا جائے گا تو یقیناً ایک زیادہ فعال اور سمجھدار انسان پیدا ہو گا ۔ پس اس حقیقت کو
بیان کر کے اسلام نے انسان کی روحانی اور دماغی ترقی کے لئے ایک نیا رستہ کھول دیا ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ روح تو اپنی ذات میں کوئی طاقت نہیں رکھتی اس لئے جسم کے
تغییرات کا روح پر کیا اثر پڑ سکتا ہے یہ در حقیقت ایک غلط خیال ہے روح کا طاقت نہ رکھنا ایک
بے معنی بات ہے اگر روح کوئی طاقت نہیں رکھتی تو وہ ایک بے حقیقت چیز ہے اصل بات یہ ہے
کہ روح کے اندر طاقتیں تو ہیں لیکن روح بغیر جسم کے اپنی طاقتوں کو استعمال نہیں کر سکتی اور بہت
سی مادی چیزیں دنیا میں ایسی ہیں جو بغیر کسی کے واسطہ کے اپنے آپ کو ظاہر نہیں کر سکتیں جیسے بجلی
ہے کہ وہ اپنا ظہور دوسری چیزوں کے ذریعہ سے کرتی ہے پس یہ درست نہیں کہ روح کے اندر
طاقتیں نہیں ہوتیں ۔ روح کے اندر طاقتیں اور صفات ضرور ہوتی ہیں مگر اُن کا ظہور کسی نہ کسی جسم
کے ذریعے سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ تمام مضامین اور ایسے ہی بہت سے مضامین قرآن کریم میں

آج 10 میں سے 10 باقی