خداتعالیٰ کی چار صفات

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۷۷
دیبا چه تفسیر القرآن
جدا ہے اس لئے مادی ذرائع سے اُسے دیکھنے کی کوشش کرنا بالکل عبث ہے۔ پھر قرآن کریم
ہمیں بتاتا ہے کہ وہ ہستی اپنے تمام ارادوں کے پورا کرنے پر قادر ہے فرماتا ہے
ان الله عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ ۵۷۳ اللہ تعالیٰ ہر ایک چاہی ہوئی بات پر قادر ہے یہاں
یہ نہیں فرمایا کہ ہر چیز پر قادر ہے کیونکہ ایسے الفاظ کے استعمال سے بہت سے لوگ نادانی
سے غلط اعتراض شروع کر دیتے ہیں مثلاً یہ کہ کیا خدا مرنے پر قادر ہے؟ یا کیا اپنی مانند ایک
اور خدا بنانے پر قادر ہے؟ حالانکہ یہ چیزیں تو گھناؤنی اور ناپسندیدہ ہیں ۔ اعلیٰ اور کامل
ہستی گھناؤنے اور ناپسندیدہ کام نہیں کیا کرتی ۔ بہر حال ایسے لوگوں کے اعتراضوں کو حل
کرنے کے لئے قرآن کریم نے یہ نہیں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہر فعل پر قادر ہے بلکہ فرماتا ہے
ان الله عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدیر ہر اس بات پر خدا تعالیٰ قادر ہے جس کا وہ ارادہ کرتا ہے کیونکہ
خدا بوجہ کامل ہونے کے کامل باتوں ہی کا ارادہ کرتا ہے اس قسم کا بیوقوفانہ ارادہ خدا تعالیٰ کی
طرف منسوب نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اپنے آپ کو فنا کر دے یا اپنے جیسا کوئی خدا بنالے ۔
خدا تعالی کی چار صفات قرآن کریم کی پہلی سورۃ سورۃ فاتحہ ہے۔ اس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کس طرح عمل
کرتی ہیں ۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی وہ صفات جو مخلوق سے تعلق رکھتی ہیں چار صفات
کے ارد گرد گھومتی ہیں اور وہ چار صفات یہ ہیں ۔
(1) وہ رَبِّ الْعَالَمِین ہے یعنی ہر ایک چیز کو پیدا کرتا ہے اور پیدا کر کے ادنیٰ حالت سے ترقی
دے کر اُسے اعلیٰ حالت تک پہنچاتا ہے ۔
(۲) وہ رحمن ہے یعنی تمام ایسے ذرائع بغیر مخلوق کی کسی کوشش اور بغیر اُس کے استحقاق کے
مہیا فرماتا ہے جن کے بغیر مخلوق کی ترقی ناممکن ہوتی ہے۔
(۳) وہ رحیم ہے یعنی وہ تمام مخلوق جو عقل اور ارادہ رکھتی ہے جب اپنی قدرت اور اپنے
اختیار سے ایک نیک رستہ کو پسند کر لیتی ہے اور بُرائی کا مقابلہ کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے
فعل کا نہایت اعلیٰ بدلہ دیتا ہے اور نیکیوں کا بدلہ متواتر دیتا چلا جاتا ہے۔
(۴) وہ ملِكِ يَوْمِ الدِّین ہے یعنی ہر چیز کا آخری فیصلہ اُس نے اپنے اختیار میں رکھا ہوا ہے

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۷۸
دیبا چه تفسیر القرآن
جس طرح ابتداء اس نے کی تھی اسی طرح انتہاء بھی اُس نے اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی ہے۔
بنی نوع انسان اور دوسری مخلوق ہر چیز میں عارضی اور وقتی تبدیلیاں پیدا کر سکتے ہیں لیکن
حقیقی اور مستقل تغیر پیدا نہیں کر سکتے ۔ مثلاً جس طرح انسان مادہ اور روح کے پیدا کرنے پر قادر
نہیں ہے ۔ ان کے فنا کرنے پر بھی انسان قادر نہیں ۔ وہ اس کے اندر عارضی تبدیلیاں پیدا کر سکتا
ہے، وہ شکلیں بدل سکتا ہے لیکن وہ ان چیزوں کو فنا نہیں کر سکتا ۔ جس طرح خلق کی صفت اپنی تمام
صفات کے ساتھ اللہ تعالیٰ میں ہی پائی جاتی ہے اسی طرح افتاء کی صفت بھی اپنی تمام صفات
کے ساتھ گلی طور پر اسی میں پائی جاتی ہے کوئی چیز گلی طور پر فنا نہیں ہو سکتی جب تک خدا تعالیٰ
اس کے فنا کرنے کا فیصلہ نہ کرے اور یہ دونوں حقیقتیں ایسی ظاہر و باہر ہیں کہ کسی انسان کو اس
سے انکار نہیں ہو سکتا۔ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فیصلہ کے وقت کا مالک ہے یعنی تمام تغیرات کا
آخری فیصلہ اس کے اختیار میں ہے اور وہ یہ فیصلہ اپنے مالک ہونے کی حیثیت سے کرتا ہے یعنی
جس طرح ایک حج اس لئے اپنے فیصلہ میں مجبور ہوتا ہے کہ وہ زید اور بکر کے حقوق کا فیصلہ کرنے
والا ہوتا ہے ۔ اس طرح خدا تعالیٰ مجبور نہیں ہوتا کیونکہ جہاں تک انسان کے حقوق کا سوال ہے
وہ اس کے سارے حق پورے کرنے کے لئے تیار ہے لیکن دوسری طرف جہاں تک خدا تعالیٰ
کے حقوق کا سوال ہے اللہ تعالیٰ مشہور روایتی ” بونڈ آف فلیش‘ پر اصرار نہیں کرتا بلکہ جیسے مالک
رعایت اور حسن سلوک اور رحم سے کام لیتا ہے اور لے سکتا ہے اسی طرح خدا تعالیٰ اپنے بندوں
کے قصور پر عفو اور درگزر سے کام لیتا ہے۔ اس صفت کے نہ سمجھنے کی وجہ سے عیسائیت میں
کفارے جیسا غلط عقیدہ پیدا ہو گیا ۔ عیسائی مذہب اس بات پر زور دیتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی کا
گناہ معاف نہیں کر سکتا اور اس کا قیاس وہ انسانی جوں پر کرتے ہیں ۔ حالانکہ حج دو جھگڑ نے
والوں کے درمیان فیصلہ کیا کرتا ہے اور خود ان کی چیزوں میں سے کسی چیز کا مالک نہیں ہوتا۔
لیکن اللہ تعالیٰ اور بندے کا معاملہ ایسا ہے کہ ایک طرف تو خدا کا حق ہے اور ایک طرف بندے کا
حق ہے ۔ خدا تعالیٰ کو خالی حج کی حیثیت حاصل نہیں بلکہ اس کو مطالبہ کرنے والے اور حق مانگنے
والے کی حیثیت حاصل ہے جو حج کو حاصل نہیں ہوتی کیونکہ وہ خود مطالبہ کرنے والا نہیں ہوتا بلکہ
مطالبہ کرنے والے اور مدعا علیہ کے درمیان فیصلہ کرنے والا ہوتا ہے لیکن بندے اور خدا تعالیٰ

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۷۹
دیبا چه تفسیر القرآن
کے معاملہ میں خدا حج کے علاوہ مدعی بھی ہوتا ہے اور بندہ مدعا علیہ ہوتا ہے اور بوجہ مدعی ہونے
کے خدا تعالیٰ حق رکھتا ہے کہ اپنے حق میں سے جتنا چاہے چھوڑ دے ۔ اُس کا حق چھوڑنا
رحم کہلائے گا بے انصافی نہیں کہلائے گا ، کیونکہ وہ اپنا حق چھوڑتا ہے کسی کا حق مارتا نہیں ۔ کفارہ
کا عقیدہ ایسا عقل کے خلاف ہے کہ غور کرنے کے بعد کوئی شخص اسے تسلیم ی شخص اسے تسلیم نہیں کر سکتا ۔ اگر مسیح کی
صلیبی موت پر ایمان لانے کی وجہ سے لوگوں کے گناہ معاف ہو سکتے ہیں تو مسیح سے پہلے آنے
والے انبیاء کے گناہ کس طرح معاف ہوئے ۔ اس صورت میں تو چاہئے تھا کہ مسیح کو ابتدائے عالم
میں ہی صلیب پر لٹکا دیا جاتا تا کہ تمام بنی نوع انسان کو نجات حاصل ہو جاتی ۔ نیز اگر مسیح کی صلیبی
موت پر ایمان لانے سے انسان کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں تو پھر تو بہ سے کیوں معاف نہیں
ہوتے جو ایک طبعی ذریعہ ہے دل کی پاکیزگی کا ۔ ایک زائد چیز کو مان لینا تو دل کی پاکیزگی کا طبعی
ذریعہ نہیں لیکن گناہ پر دل میں ندامت اور شرمندگی کا پیدا ہونا اور انسان کا حسرت کے ساتھ
اپنے دل پر ایک موت وارد کر لینا یہ تو دل کی صفائی کا ایک طبعی اور یقینی ذریعہ ہے۔ تعجب ہے کہ
عیسائی دنیا یہ تو مانتی ہے کہ مسیح کی صلیبی موت پر ایمان لانے سے ایک شخص کا دل صاف ہو جاتا
ہے اور خدا تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے لیکن وہ یہ نہیں مانتی کہ ایک شخص جب اپنی
غلطی پر اظہار افسوس اور ندامت کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کو معاف کر سکتا ہے ۔ دنیا کے معاملات
میں ہم روزانہ دیکھتے ہیں خود عیسائی بھی اس طریق پر عامل ہیں کہ بسا اوقات ایک غلطی کرنے
والا جب اپنے قصور کا اعتراف کرتا ہے اور سچی ندامت اس کے دل میں پیدا ہوتی ہے تو اُسے
معاف کر دیا جاتا ہے۔ مغربی تعلیم نے اسکولوں کے متعلق اس قانون کو بڑے زور شور سے جاری کر
رکھا ہے حالانکہ اگر کفارے کا عقیدہ درست ہوتا تو یوں چاہئے تھا کہ بجائے اس کے کہ سبق نہ
یاد کرنے پر اگر لڑکے کے دل میں ندامت پیدا ہو تو اُسے معاف کر دیا جائے لڑکا کھڑا ہو کر یہ کہہ
دیتا کہ صاحب ! میں نے سبق یاد نہیں کیا لیکن ہاں میں مسیح کے کفارہ پر ایمان لے آیا ہوں اس
لئے میرا یہ قصور نظر انداز کر دیا جائے لیکن کوئی عیسائی اس پر عمل نہیں کرتا۔ استاد اس بات کا
مطالبہ کرتا ہے کہ سبق نہ یاد کرنے پر اگر تم اپنے دل میں ندامت محسوس کرو اور آئندہ کے لئے
اپنی اصلاح کا وعدہ کرو تو میں تمہیں معاف کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ وہ اس بات کا کبھی مطالبہ

آج 10 میں سے 10 باقی