پیدائش عالم اور انسان کا نقطئہ مرکزی ہونا

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۸۸
دیباچه تفسیر القرآن
مسلمان اس بات کو دیکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ باوجود خالق اور مالک ہونے کے بندے کے قصوروں
کو معاف کرتا اور اُس کی غلطیوں سے درگزر کرتا اور اُس کی ترقی کے سامان پیدا کرتا چلا جاتا
ہے اور اُس کی سزا دکھ دینے اور ذلیل کرنے کے لئے نہیں ہوتی بلکہ وہ بندے کی اصلاح اور
ترقی کے لئے ہوتی ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ اس کا خدا اُس کی توبہ کے قبول کرنے کے لئے ہر
وقت تیار رہتا ہے اور وہ اس کے گناہوں پر پردہ ڈالتا ہے اور توبہ اور ندامت کے بعد گناہوں کو
جڑ سے اُکھیڑ دیتا ہے ۔ جب وہ دیکھتا ہے کہ باوجود عظیم الشان اور نہایت ہی بالا ہستی ہونے کے
وہ اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا ہے اور انسان کے دل میں اس سے ملنے کا جتنا شوق ہے اس
سے کہیں بڑھ کر خدا تعالیٰ کو اُس سے ملنے کا شوق ہے تو انسان کا دل محبت اور پیار سے بھر جاتا
ہے اور وہ بے اختیار ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف جھکتا ہے اُس سے بھی زیادہ شوق سے جس شوق
سے ایک بچہ اپنی ماں کی طرف جھکتا ہے اور خدا تعالیٰ بھی ایسے انسان کی طرف محبت سے جھکتا
ہے اس ماں کی محبت کی نسبت سے بھی زیادہ شدید محبت سے جو اپنے روتے ہوئے بچے کی طرف
بھاگتی ہے ۔
۔
پیدائش عالم اور انسان کا نقطہ مرکزی ہونا قرآن کریم بتاتا ہے کہ اس
نقطه مرکزی، یعنی خدا تعالیٰ نے چاہا
۔
کہ ایک نیا عالم پیدا کرے جو اس کے نور اور اس کے جلال کا مظہر ہو ۔ تب اس - ہو۔ تب اس نے یہ مادی عالم
پیدا کیا ۔ اس عالم کی پیدائش کے متعلق قرآن کریم نے جو روشنی ڈالی ہے وہ مختصراً یہ ہے فرماتا ہے
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ
لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً ۷۷ خدا ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمینوں کو چھ وقتوں
میں پیدا کیا ہے ( یعنی چھ اہم تبدیلیوں والے زمانوں میں ) وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ اور
اس سے پہلے خدا تعالیٰ کا حکم پانی پر چلتا تھا ۔ اس پانی کی حالت سے زمین و آسمان کے پیدا
کرنے کی غرض یہ تھی کہ وہ ایک انسان پیدا کرے جو نیکی اور بدی پر اختیار رکھتا ہو اور ہر قسم کے
امتحانوں میں سے گزرتے ہوئے یہ ثابت کرے کہ ان میں سے کون دوسروں سے فائق ہو گیا
اور اعلیٰ درجہ کی نیکی کا نمونہ بن گیا ہے۔ اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ آسمان اور زمین کی

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۸۹
دیبا چه تفسیر القرآن
پیدائش سے پہلے یعنی مادہ کی موجودہ شکل سے پہلے دنیا میں ایک پانی کی خاصیت کا مادہ پیدا کیا گیا تھا
یا دوسرے لفظوں میں یوں کہہ لو کہ ہائیڈ روجن کا بسیط ترین ذرہ پیدا کیا گیا تھا پھر اس کو ترقی دیتے
دیتے یہ عالم پیدا ہوا۔ زمین اور آسمان کی موجودہ شکل کے اختیار کرنے سے پہلے کی حالت کے متعلق
بھی قرآن شریف روشنی ڈالتا ہے اور فرماتا ہے او لم يرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَوَاتِ
وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا ، وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيِّ ، أَفَلَا
يُؤْمِنُون ۵۷۸ کیا اسلام کے منکر اس بات کو سمجھتے نہیں کہ آسمان اور زمین شروع میں ایک
گولہ کی طرح تھے پھر ہم نے اُن کو پھاڑ کر ایک نظام شمسی قائم کر دیا اور شروع سے ہی ہمارا یہ
طریق چلا آ رہا ہے کہ ہم پانی سے ہر چیز زندہ کیا کرتے ہیں کیا وہ ایمان نہیں لائیں گے؟ یعنی
مادی عالم نے جس طرح ترقی کی ہے اسی طرح روحانی عالم بھی ترقی کرے گا۔ جس طرح دنیا
میں پھیلا ہوا ایک گول سا مادہ تھا جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے مقررہ قانون کے ماتحت پھاڑا اور
ڈور ڈور اس کے ٹکڑے جا کر گرے اور نظام شمسی بن گیا اسی طرح روحانی دنیا میں بھی ایک
تغیر عظیم پیدا ہوتا ہے دنیا کی روحانی حالت خراب ہو جاتی ہے اور فضا گھٹی گھٹی سی معلوم ہوتی ہے
تب اللہ تعالیٰ اسی تاریکی سے ایک نور ظاہر کرتا ہے اور جس طرح زمین کی تاریکی سے پودا پھوٹتا
ہے اسی طرح اس تاریکی میں جنبش پیدا ہو کر ایک زلزلہ سا آتا ہے اور اس مردہ مادہ میں ایک
دائمی حرکت کرنے والا روحانی نظام روحانی نظام شمسی پیدا ہو۔ سی پیدا ہو جاتا ہے جوا۔ اتا ہے جو اپنے مرکزی نقطہ سے پھیل کر ملک یا
دنیا کو اپنی وسعت کے مطابق گھیر لیتا ہے اور جس طرح مادی عالم کی پیدائش کی ابتداء پانی سے
ہوئی ہے اسی طرح یہ تغیر جو دنیا میں ہوتا ہے یہ بھی آسمانی پانی یعنی الہام سے ہوتا ہے ۔ بغیر آسمانی
پانی کے ایسا تغیر نہیں ہوتا ۔ الغرض قرآنی تعلیم کے رو سے دنیا مختلف تغیرات میں سے گزرتی چلی
گئی اور آخر وہ وقت آیا جب زمین کے پردہ پر انسان پیدا کیا جا سکتا تھا اور وہی انسان کم سے کم
اس نظام شمسی کا مقصود تھا۔ جب وہ وقت آگیا تو اللہ تعالیٰ نے اس مادی عالم میں انسان کو پیدا
کیا تا کہ وہ خدا تعالیٰ کی صفات کو ظاہر کرے اور اللہ تعالیٰ کے حسین چہرہ کے لئے ایک آئینہ کی
طرح ثابت ہوا اور اس طرح ایک روحانی بادشاہت کی بنیاد رکھی جائے ۔ بے شک خدا کی مخلوق
لاکھوں اور کروڑوں قسم کی ہے قرآن کریم فرماتا ہے و ما يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۵۷۹

آج 10 میں سے 10 باقی