ظہور مسیح موعودؑ

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۰۲
دیبا چه تفسیر القرآن
ظهور مسیح موعود علیہ السلام
قرآن کریم کی صداقت کا یہ ایک زبردست ثبوت ہے کہ اُس کی پیشگوئیوں کے عین مطابق
اس زمانہ میں ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ وہ قرآن شریف اور دوسری کتب سماوی کی پیشگوئیوں
کو پورا کرنے والا ہے اور رسول کریم ﷺ کا کامل بروز ہے اور آپ کے دین کو قائم کرنے اور
قرآن شریف کی تعلیم کو روشن کرنے کیلئے خدا تعالیٰ نے اُسے مبعوث فرمایا ہے ( ان پیشگوئیوں کا
ذکر قرآن کریم کی متعد د سورتوں میں اپنے اپنے مقام پر کیا گیا ہے ۔ خصوصاً قرآن کریم کی
آخری سورتوں میں ) یہ مدعی حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوٰۃ والسلام بانی سلسلہ احمد یہ ہیں ۔
آج سے قریباً ساٹھ سال پہلے خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ پر وحی نازل ہوئی اور خدا تعالیٰ نے
آپ کو بتایا کہ تجھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی خدمت کیلئے اور خدا تعالیٰ کے نام
کو دوبارہ اس دنیا میں روشن کرنے کیلئے مقرر کیا گیا ہے اور تجھے وہی رتبہ دیا گیا ہے جو پہلے انبیاء
کو دیا گیا تھا، سوائے اس فرق کے کہ تو قرآن اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل متبع ہے اور
کوئی نئی شریعت تجھے نہیں دی گئی ۔ چنانچہ آپ کو الہام ہوا کہ كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ الله
فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ ۵۸۹ تمام برکتیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل ہوتی
ہیں۔ پس بہت برکت والا ہے وہ بھی جس نے سکھایا یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور بہت
برکت والا ہے وہ بھی جس نے سیکھا ، یعنی احمد قادیانی علیہ السلام ۔
پھر آپ کو کہا گیا:
وو
دنیا میں ایک نذیر آیا ، پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا ، لیکن خدا اسے قبول کرے
6
گا، اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔۵۹۰
قرآن کریم میں نذیر نبیوں کا نام آتا ہے اور بانی سلسلہ احمدیہ کے ایک الہام میں نذیر کی
بجائے نبی کا لفظ بھی آتا ہے (ایک غلطی کا ازالہ ) ۵۹۱ آپ کا کام یہ تھا کہ آپ اس تاریکی کے
زمانہ میں پھر دنیا کو خدا تعالیٰ سے روشناس کرائیں اور تازہ الہاموں اور معجزات سے اِس مادی
دنیا کے دل میں روحانیت کا بیج دوبارہ بو دیں ۔ جس وقت آپ نے دعوی کیا اُس وقت آپ

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۰۳
دیبا چه تفسیر القرآن
اکیلے تھے، دنیا میں آپ کا کوئی ساتھی نہیں تھا۔ آپ ریل سے دور، تا رگھر سے محروم ، ڈاک کی
تمام سہولتوں سے محروم ایک چھوٹے سے گاؤں میں جس کی آبادی چودہ پندرہ سو تھی ظاہر ہوئے
اور اُس وقت آپ نے دنیا میں یہ اعلان فرمایا کہ خدا تعالیٰ میری سچائی کو دنیا پر ثابت کرے گا
اور دنیا کے دور دراز کناروں تک میری تبلیغ پہنچے گی اور آپ نے یہ اعلان کیا کہ نہ صرف یہ کہ خدا
مجھے دنیا کے کناروں تک شہرت دے گا بلکہ میرے سلسلہ کو قائم رکھے گا اور مجھ پر ایمان لانے
والے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کریں گے۔
اور ۹ سال کے اندر میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا ، جو خصوصیت سے میری پیشگوئیوں کو
پورا کرنے والا ہو گا اور دنیا کے کناروں تک اُس کا نام پہنچے گا ۔ وہ جلد جلد ترقی کرے گا اور
روح القدس سے برکت دیا جائے گا۔ ان الہامات کے شائع ہونے کے بعد آپ کی مخالفت
بڑے زور شور سے ہوئی اور کیا ہندو اور کیا مسلمان اور کیا عیسائی اور کیا سکھ سب کے سب آپ
کے پیچھے پڑ گئے اور ہر ایک نے آپ کے تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ مخالفت ہی اپنی ذات میں اس
بات کی علامت تھی کہ بانی سلسلہ احمد یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں کیونکہ اس قسم کی عالمگیر
مخالفت بالعموم سچے نبیوں کی ہی ہوا کرتی ہے، مگر باوجود اس کے کہ آپ اکیلے تھے اور آپ کے
مقابلہ میں ساری دنیا جمع تھی پھر بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کی آواز کو بلند کرنا شروع کیا اور ایک
ایک دو دو کر کے لوگ آپ پر ایمان لانے شروع ہوئے اور بڑھتے بڑھتے یہ جماعت پنجاب
اور ہندوستان میں پھیلتی ہوئی دوسرے ممالک کی طرف نکل گئی ۔
جب بانی سلسلہ احمد یہ سن ۱۹۰۸ ء میں فوت ہوئے تو اُس وقت آپ کے مخالفوں نے یہ شور
مچایا کہ اب یہ سلسلہ تباہ ہو جائے گا ، لیکن خدا تعالیٰ نے آپ کی جماعت کو حضرت مولوی
نورالدین صاحب کے ہاتھ پر جمع ہونے کا موقع دے دیا اور وہ اس جماعت کے اسلامی اصول
کے مطابق پہلے خلیفہ منتخب ہوئے ۔ آپ کی خلافت کے دوران میں مغربی تعلیم سے متاثر لوگوں
نے اصول خلافت پر اعتراضات کرنے شروع کئے اور فتنہ یہ بڑھنا شروع ہوا ۔ حتی کہ جب
۱۹۱۴ ء میں آپ فوت ہوئے تو ان لوگوں نے جو کہ خلافت کے مسئلہ کے خلاف تھے نظام سلسلہ کو
درہم برہم کرنے کی کوشش کی ۔ راقم الحروف جو بانی سلسلہ احمد یہ حضرت احمد علیہ السلام کا بیٹا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی