ختم نبوت کے متعلق احمدیوں کا عقیدہ
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۶۵
احمدیت کا پیغام
ابراہیمیوں کا یہ کلمہ تھا اور عیسائیوں کا یہ کلمہ تھا۔
ہ ۔
خلاصہ کلام یہ کہ ہر مذہب کے لئے کلمہ کا ہونا ضروری نہیں ۔ اگر ضروری ہوتا تب بھی
احمدیت کا کوئی نیا کلمہ نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ احمدیت کوئی نیا مذہب نہیں ۔ احمدیت صرف اسلام کا
نام ہے ۔ احمدیت اُسی کلمہ پر ایمان رکھتی ہے جس کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے
سامنے پیش کیا تھا یعنی لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ - احمدیوں کے نزدیک اس مادی جہان
کا پیدا کرنے والا ایک خدا ہے جو وحدہ لاشریک ہے جس کی قوتوں اور طاقتوں کی کوئی انتہاء
نہیں ۔ جو رب ہے، رحمن ہے، رحیم ہے ، ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ " ۔ ہے۔ اس کے اندر وہ تمام
صفات پائی جاتی ہیں جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں اور وہ ان تمام باتوں سے منزہ ہے جن
باتوں سے قرآن کریم نے اسے منزہ قرار دیا ہے اور احمدیوں کے نزدیک محمد بن عبداللہ بن
عبد المطلب قرشی مکی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول تھے اور سب سے آخری شریعت آپ پر
نازل ہوئی ۔ آپ مجھی اور عربی گورے اور کالے، تمام اقوام اور تمام نسلوں کی طرف مبعوث
ہوئے ۔ آپ کا زمانہ نبوت ادعائے نبوت سے لے کر اُس وقت تک ممتد ہے جب تک کہ دنیا
کے پردہ پر کوئی متنفس زندہ ہے۔ آپ کی تعلیم ہر انسان کے لئے واجب العمل ہے اور کوئی
انسان ایسا نہیں جس پر حجت تمام ہو گئی ہو اور وہ آپ پر ایمان نہ لایا ہو اور وہ خدائی عذاب
کا متفق نہ ہو۔ ہر ایک شخص جس تیک آپ کا نام پہنچا اور جس کے سامنے آپ کی صداقت کے
دلائل بیان کئے گئے وہ مکلف ہے آپ پر ایمان لانے کے لئے اور بغیر آپ پر ایمان لائے وہ
نجات کا حق دار نہیں اور سچی پاکیزگی محض آپ ہی کے نقش قدم پر چل کی حاصل ہو سکتی ہے ۔
احمد یوں کے متعلق بعض شکوک کا ازالہ
ختم نبوت کے متعلق احمدیوں کا عقیدہ مذکورہ بالا نا واقف گروہ میں سے بعض لوگ
کرتے ہیں کہ احمدی ختم نبوت کے
صلى
یہ
قائل نہیں اور رسول کریم ﷺ کو خاتم النبین نہیں مانتے یہ محض دھوکے اور نہ اور نا واقفیت کا نتیجہ
ہے۔ جب احمدی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور کلمہ شہادت پر یقین رکھتے ہیں تو یہ کیونکر ہو سکتا
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۶۶
احمدیت کا پیغام
ہے کہ وہ ختم نبوت کے منکر ہوں اور رسول کریم ﷺ کو خاتم النبین نہ مانیں ۔ قرآن کریم میں
صاف طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ
وَلكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم میں سے کسی جوان
مرد کے باپ نہ ہیں نہ آئندہ ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ کے رسول اور خاتم النبین ہیں ۔ قرآن کریم
پر ایمان رکھنے والا آدمی اس آیت کا انکار کس طرح کر سکتا ہے ۔ پس احمدیوں کا ہرگز یہ عقیدہ
نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نَعُوذُ بِالله خاتم النبین نہیں تھے ۔ جو کچھ احمدی کہتے ہیں وہ
صرف یہ ہے کہ خاتم النبین کے وہ معنی جو اس وقت مسلمانوں میں رائج ہیں نہ تو قرآن کریم کی
مذکورہ بالا آیت پر چسپاں ہوتے ہیں اور نہ ان سے رسو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور
شان اس طرح ظاہر ہوتی ہے جس عزت اور شان کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا گیا ہے اور
احمدی جماعت خاتم النبین کے وہ معنی کرتی ہے جو عربی لغت میں عام طور پر متداول کے ہیں اور
جن معنوں کی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور بعض دوسرے صحابہ تائید
کرتے ہیں اور جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور آپ کی منزلت بہت بڑھ جاتی
ہے اور تمام بنی نوع انسان پر آپ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے پس احمدی ختم نبوت کے منکر نہیں
بلکہ ختم نبوت کے ان معنوں کے منکر ہیں جو عام مسلمانوں میں موجودہ زمانہ میں غلطی سے رائج
ہو گئے ہیں ورنہ ختم نبوت کا انکار تو کفر ہے اور احمدی خدا کے اخدا کے فضل سے سے مسلمان ہیں اور اسلام پر
چلنا ہی نجات کا واحد ذریعہ سمجھتے ہیں ۔
ان ہی نا واقف لوگوں میں سے بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ احمدی قرآن شریف پر
پورا ایمان نہیں رکھتے بلکہ صرف چند سیپاروں کو مانتے ہیں ۔ چنانچہ مجھے حال ہی میں کوئٹہ میں
درجنوں آدمیوں نے مل کر بتایا کہ ہمیں علماء نے بتایا ہے کہ احمدی سارے قرآن کو نہیں مانتے یہ
بھی ایک اتہام ہے جو احمدیت کے دشمنوں نے احمدیت پر لگایا ہے۔ احمدیت قرآن کریم کو ایک
نہ تبدیل ہونے والی اور نہ منسوخ ہونے والی کتاب قرار دیتی ہے۔ احمدیت بِسْمِ اللہ کی ب
سے لے کر وَالنَّاسِ کی س تک ہر ایک حرف اور ہر ایک لفظ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھتی اور
قابل عمل تسلیم کرتی ہے ۔