احمدیوں کا فرشتوں کے متعلق عقیدہ

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۶۷
احمدیت کا پیغام
انہی نا واقف لوگوں میں سے بعض لوگ یہ الزام احمدیوں کا فرشتوں کے متعلق عقیدہ لگاتے ہیں کہ احمدی فرشتوں اور شیطان کے قائل
نہیں یہ الزام بھی محض اتہام ہے۔ فرشتوں کا ذکر بھی قرآن کریم میں موجود ہے اور شیطان
کا ذکر بھی قرآن کریم میں موجود ہے جن چیزوں کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے قرآن کریم
پر ایمان کا دعوی کرتے ہوئے ان چیزوں کا انکار احمدیت کر ہی کس طرح سکتی ہے ۔ ہم خدا تعالیٰ
کے فضل سے فرشتوں پر پورا ایمان رکھتے ہیں بلکہ احمدیت سے جو برکات ہمیں حاصل ہوئی ہیں
ان کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ ہم فرشتوں پر ایمان لاتے ہیں بلکہ ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ
فرشتوں کے ساتھ قرآن کریم کی مدد سے تعلق بھی پیدا کیا جا سکتا ہے اور ان سے علوم روحانیہ بھی
سیکھے جا سکتے ہیں ۔
فاتحہ کی
خود راقم الحروف نے کئی علوم فرشتوں سے سیکھے ۔ مجھے ایک دفعہ ایک فرشتہ نے سورہ فا
تفسیر پڑھا بھائی اور اُس وقت سے لے کر اس وقت تک سورہ فاتحہ کے اس قدر مطالب مجھ پر کھلے
ہیں کہ ان کی حد ہی کوئی نہیں اور میرا دعوی ہے کہ کسی مذہب وملت کا آدمی روحانی علوم میں سے
کسی مضمون کے متعلق بھی جو کچھ اپنی ساری کتاب میں سے نکال سکتا ہے اُس سے بڑھ کر
مضامین خدا تعالیٰ کے فضل سے میں صرف سورہ فاتحہ میں سے نکال سکتا ہوں ۔ مدتوں سے میں
دنیا کو یہ چیلنج دے رہا ہوں مگر آج تک کسی نے اس چیلنج کو قبول نہیں کیا ۔ ہستی باری تعالیٰ کا
ثبوت ، توحید الہی کا ثبوت، رسالت اور اس کی ضرورت ، شریعت کاملہ کی علامات اور بنی نوع
انسان کے لئے اس کی ضرورت ، دعا ، تقدیر ، حشر و نشر، جنت و دوزخ ، ان تمام مضامین پر سوره
فاتحہ سے ایسی روشنی پڑتی ہے کہ دوسری کتب کے سینکڑوں صفحات بھی اتنی روشنی انسان کو نہیں
پہنچاتے ۔ پس فرشتوں کے انکار کا تو کوئی سوال ہی نہیں احمدی تو فرشتوں سے فائدہ اُٹھانے
کا بھی مدعی ہے ۔ باقی رہا شیطان ، سو شیطان تو ایک گندی چیز ہے اس پر ایمان لانے کا سوال ہی
کوئی نہیں ۔ ہاں اس کے وجود کا علم ہمیں قرآن کریم سے حاصل ہوتا ہے اور ہم اس کے وجود
کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمارے ذمہ
یہ کام لگایا ہے کہ ہم شیطان کی طاقت کو توڑیں اور اس کی حکومت کو مٹا ئیں ۔ شیطان کو بھی میں

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۶۸
احمدیت کا پیغام
وو
نے خواب میں دیکھا ہے اور ایک دفعہ تو میں نے اس سے کشتی بھی کی ہے اور خدا تعالیٰ کی مدد
سے اور کلمات تعوذ کی برکت سے اس کو شکست بھی دی ہے اور ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے مجھے
بتایا کہ جس کام کے لئے تم مقرر کئے جاؤ گے اس کے رستہ میں شیطان اور اس کی اولاد بہت سی
روکیں ڈالے گی تم اس کی روکوں کی پرواہ نہ کرنا اور یہ فقرہ کہتے ہوئے بڑھتے چلے جانا کہ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ تب میں اُس جہت کو چلا جس جہت کی طرف جانے کا خدا تعالیٰ
نے مجھے ارشاد فرمایا تھا اور میں نے دیکھا کہ شیطان اور اُس کی اولاد مختلف طریق سے مجھے
دھمکانے اور ڈرا ۔ اور ڈرانے کی کوشش کرنے لگی ۔ بعض جگہ پر صرف سر ہی سرسامنے آجاتے تھے اور مجھے
ڈرانے کی کوشش کرتے تھے ۔ بعض جگہ خالی دھڑ آجاتے تھے ۔ بعض جگہ شیطان شیروں اور
چیتوں کی شکل بدل کر یا ہاتھیوں کی شکل بدل کر آتا تھا مگر الہی حکم کے ماتحت میں نے اس کی
طرف کوئی توجہ نہ کی اور یہی کہتے ہوئے بڑھتا چلا گیا کہ
دو
66
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
جب کبھی میں یہ فقرہ پڑھتا تھا شیطان اور اس کی اولا د بھاگ جاتی تھی اور میدان صاف ہو جاتا
تھا مگر تھوڑی دیر کے بعد وہ پھر ایک نئی شکل اور نئی صورت میں میرے سامنے آتا تھا مگر اس دفعہ
بھی یہی حربہ اس کے مثانے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔ حتی کہ منزل مقصود آگئی اور شیطان کلی طور
پر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ اسی رویا کی بناء پر میں اپنی تمام اہم تحریروں پر سر نامہ سے اوپر
” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کا فقرہ لکھا کرتا ہوں ۔ پس ہم ملائکہ پر ایمان رکھتے ہیں اور
دو
شیطان کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں ۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ احمدی لوگ معجزات کے منکر ہیں یہ بھی واقعات کے خلاف ہے ۔
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات تو الگ رہے ، ہم تو اس بات کے بھی قائل ہیں کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے اتباع کو بھی اللہ تعالیٰ معجزات عطا فرماتا ہے ۔
قرآن کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات سے بھرا ہوا ہے اور ان کا انکار صرف ایک
از لی اور ابدی اندھا ہی کر سکتا ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی