احمدیوں کا احادیث پر ایمان

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۷۰
احمدیت کا پیغام
نجات کے متعلق تو احمدیت کا عقیدہ اتنا وسیع ہے کہ اس کی وجہ سے بعض
مولویوں نے احمد یوں پر کفر کا فتو ی لگایا ہے یعنی ہم لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ کوئی
انسان بھی دائمی عذاب میں مبتلا نہیں ہو گا ، نہ مؤمن نہ کا فر ۔ کیونکہ قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ٥ میری رحمت نے ہر چیز کا احاطہ
کیا ہوا ہے اور پھر فرماتا ہے کہ فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ کافر اور دوزخ کی آپس کی
نسبت ایسی ہو گی جیسے عورت اور اس کے بچہ کی ہوتی ہے اور پھر فرماتا ہے کہ
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلا لِيَعْبُدُونِ کے تمام جن وانس کو میں نے اپنا
عبد بنانے کے لئے پیدا کیا ہے۔ ان اور ایسی ہی اور بہت سی آیات کے ہوتے ہوئے ہم کیونکر
مان سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت آخر دوزخیوں کو نہیں ڈھانپ لے گی اور دوزخی جہنم
کے رحم سے۔ سے کبھی بھی خارج نہ نہ ہوگا ہوگا اور وہ بندے ے : جن کو خدا تعالیٰ نے اپنا عبد بنانے کے
لئے پیدا کیا تھا وہ دائمی طور پر شیطان کے عبد رہیں گے اور خدا تعالیٰ کے عبد
نہیں بنیں گے اور خدا تعالیٰ کی محبت بھری آواز کبھی بھی ان کو مخاطب کر کے یہ نہیں کہے گی کہ
فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ^ آؤ میرے بندوں میں داخل ہو کر میری جنت
میں داخل ہو جاؤ !
احمد یوں کا احادیث پر ایمان
بعض لوگ اس وہم میں مبتلا ہیں کہ احمدی حدیثوں کو نہیں
مانتے اور بعض لوگ یہ الزام لگاتے ہیں کہ احمدی ائمہ فقہاء کو
نہیں مانتے ۔ یہ دونوں باتیں غلط ہیں ۔ احمدیت تقلید و عدم تقلید کے مسئلہ میں بین بین راہ اختیار
کرتی ہے۔ احمدیت کی تعلیم یہ ہے کہ جو بات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہو اس کے
بعد کسی اور انسان کی آواز کو سننا محمد رسول اللہ کی ہتک ہے۔ آقا کے ہوتے ہوئے کسی غلام کی
آواز نہیں سنی جاسکتی ۔ اُستاد کی موجودگی میں کسی شاگرد سے سبق نہیں لیا جا سکتا ۔ ائمہ فقہاء خواہ
کتنے بڑے ہوں ، بہر حال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگرد اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے غلام ہیں ۔ ان کی تمام عزت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں تھی اور
ان کی تمام شان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں تھی ۔ پس جب کوئی بات رسولِ کریم

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۷۱
احمدیت کا پیغام
صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہو جائے اور اس کی علامت یہ ہے کہ وہ جو قول رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا جائے قرآن کریم کے مطابق ہو تو وہ بات ایک آخری فیصلہ
ہے ایک نہ ملنے والا حکم ہے اور کوئی شخص اس بات کا حق نہیں رکھتا کہ وہ اس حکم کو رڈ کر دے
یا اس کے خلاف زبان کھولے لیکن چونکہ حدیث کے راوی انسان ہیں اور ان میں نیک بھی ہیں
اور بد بھی ہیں اور اچھے حافظوں والے بھی ہیں اور بُرے حافظوں والے بھی ہیں اور اچھے ذہن
والے بھی ہیں اور کند ذہن بھی ہیں ۔ اگر کوئی ایسی حدیث ہو جس کا مفہوم قرآن کریم کے
خلاف ہو تو چونکہ ہر ایک حدیث قطعی نہیں بلکہ خود ائمہ حدیث کے مسلمات کے مطابق بعض
حدیثیں قطعی ہیں ، بعض عام درجہ کی ہیں ، بعض مشکوک اور ظنی ہیں اور بعض وضعی ہیں اس لئے
قرآن کریم جیسی قطعی کتاب کے مقابلہ میں جو حدیث آجائے گی اس کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
مگر جہاں قرآن کریم کی بھی کوئی نص صریح موجود نہ ہوا اور حدیث بھی ایسے ذرائع سے ثابت نہ
ہو جو یقین اور قطعیت تک پہنچاتے ہوں یا حدیث کے الفاظ ایسے ہوں کہ ان سے کئی معنی نکل
سکتے ہوں تو اُس وقت یقیناً ائمہ فقہاء جنہوں نے اپنی عمریں قرآن کریم پر اور احادیث پر غور
اور تدبر کرنے میں صرف کر دی ہیں اجتہاد کرنے کے مستحق ہیں اور ایک عامی آدمی جس نے نہ
قرآن پر غور کیا ہے نہ حدیث پر غور کیا ہے یا جس کا علم اور تفقہ اس قابل ہی نہیں ہے کہ وہ غور
کر سکے اس کا حق نہیں کہ وہ یہ کہے کہ امام ابو حنیفہ یا امام احمد یا امام شافعی یا امام مالک یا دوسرے
ائمہ دین کو کیا حق ہے کہ ان کی بات کو مجھ سے زیادہ وزن دیا جائے ۔ میں بھی مسلمان ہوں
اور وہ بھی مسلمان ۔ اگر ایک عامی آدمی اور ایک ڈاکٹر کا مرض کے متعلق اختلاف ہو تو ایک ڈاکٹر
کی رائے کو عامی کی رائے پر ترجیح دی جاتی ہے اور قانون میں اختلاف ہو تو ایک وکیل کی رائے
کو غیر وکیل کی رائے پر ترجیح دی جاتی ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ دینی معاملات میں ان ائمہ کی
رائے کو ترجیح نہ دی جائے جنہوں نے اپنی عمریں قرآن کریم اور حدیث پر تدبر کرنے میں صرف
کر دی ہوں اور جن کے ذہنی قومی بھی دوسرے لاکھوں آدمیوں سے اچھے ہوں اور جن کے تقوی
اور جن کی طہارت پر خدائی سلوک نے مہر لگا دی ہو ۔
غرض احمد یت نہ کلی طور پر اہل حدیث کی بات کی تائید کرتی ہے نہ کلی طور پر مقلدین کی

آج 10 میں سے 10 باقی