جماعت احمدیہ کا پروگرام

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۸۰
احمدیت کا پیغام
با قاعدہ نمازی ہے۔ شراب وغیرہ کے قریب نہیں جاتا۔ خود محنت مزدوری سے پیسے کما کر ٹریکٹ
وغیرہ شائع کرتا ہے یا جلسے کرتا ہے ۔ ہم اُسے گزارہ کے لئے اتنی قلیل رقم دیتے ہیں جس سے
انگلستان کا ایک چوہڑا بھی زیادہ کماتا ہے ۔ اسی طرح جرمنی کے ایک شخص نے زندگی وقف کی
ہے۔ وہ بھی فوجی افسر ہے ۔ بڑی جدوجہد سے وہ جرمنی سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے ۔ ابھی
اطلاع آئی ہے کہ وہ سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا ہے اور وہاں ویزا کا انتظار کر رہا ہے۔ یہ نو جوان اسلام
کی خدمت کا بے انتہاء جوش اپنے دل میں رکھتا ہے اور اس لئے پاکستان آرہا ہے کہ یہاں
اسلام کی تعلیم پوری طرح حاصل کر کے کسی غیر ملک میں اسلام کی تبلیغ کرے ۔ جرمنی کا ایک اور
نو جوان مصنف اور اس کی تعلیم یافتہ بیوی زندگی وقف کرنے کا ارادہ ظاہر کر رہے ہیں اور شاید
عنقریب ہی وہ اس فیصلہ پر پہنچ کر پاکستان تعلیم اسلام کے لئے آجائیں گے ۔ اسی طرح ہالینڈ کا
ایک نوجوان اسلام کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے کا ارادہ کر چکا ہے اور غالباً جلد ہی کسی نہ کسی
ملک میں تبلیغ اسلام کے کام پر لگ جائے گا ۔ بیشک جماعت احمد یہ تھوڑی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ
اس کے ذریعہ سے جماعت اسلامی قائم ہو رہی ہے ۔ ہر ملک میں کچھ نہ کچھ افراد اس میں شامل
ہو کر ایک عالمگیر اتحاد کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور ہر سیاست کے ماننے والے لوگوں میں سے کچھ نہ
کچھ آدمی اس میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ایسی تحریکوں کی ابتداء شروع میں چھوٹی ہی ہوا کرتی
ہے۔ لیکن ایک وقت میں جا کر وہ ایک فوری قوت حاصل کر لیتی ہیں اور چند دنوں میں اتحاد اور
اتفاق کا بیج بونے میں کامیاب ہو جاتی ہیں ۔ ظاہر ہے کہ سیاسی طاقت کے لئے سیاسی جماعتوں
کی ضرورت ہے اور مذہبی اور اخلاقی طاقت کے لئے مذہبی اور اخلاقی جماعتوں کی ضرورت
ہے۔ جماعت احمد یہ سیاست سے اسی لئے الگ رہتی ہے کہ اگر وہ ان باتوں میں دخل دے تو وہ
اپنے کام میں سست ہو جائے ۔
جماعت احمدیہ کا پروگرام دوسرا سوال پروگرام کا رہا۔ پروگرام کے لحاظ سے بھی جماعت احمد یہ ہی ایک متحدہ پروگرام رکھتی ہے اور کوئی
جماعت متحدہ پروگرام نہیں رکھتی ۔ جماعت احمد یہ عیسائیت کے حملہ کا پورا اندازہ ملہ کا پورا اندازہ لگا کر ہر ملک
میں اس کا مقابلہ کر رہی ہے ۔ اس وقت دنیا کا سب سے کمزور خطہ اور بعض لحاظ سے سب سے

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۸۱
احمدیت کا پیغام
طاقتور خطہ افریقہ ہے ۔ عیسائیت نے اس وقت ساری طاقت سے افریقہ میں دھاوا بول دیا ہے
اب تو کھلے بندوں وہ اپنے ان ارادوں کا اظہار کر رہے ہیں ، اس سے پہلے صرف پادریوں کا
ذہن اِدھر جا رہا تھا۔ پھر انگلستان کی کنسرویٹو پارٹی اے ادھر مائل ہوئی اور اب تو لیبر پارٹی نے
بھی اعلان کر دیا ہے کہ یورپ کی نجات کا دارو مدار افریقہ کی ترقی اور اس کی تنظیم پر ہے
مگر یورپ سمجھتا تھا کہ یہ ترقی اور تنظیم اسی صورت میں یورپ کے لئے مفید ہوسکتی ہے جبکہ اس
کے باشندے عیسائی ہو جائیں ۔ احمدیت نے اس راز کو چوبیس سال پہلے بھانپ لیا اور چوبیس
سال پہلے اپنے مبلغ وہاں بھجوا دئیے جہاں ہزاروں ہزار آدمی عیسائیت سے نکل کر مسلمان ہو گئے
ہے
نے سے
اور اس وقت افریقہ میں سب سے منتظم اسلامی جما اسلامی جماعت احمدیت ) بیت کی ہے جس کا مقابلہ کرنے
عیسائیوں نے گریز کرنا شروع کر دیا ہے اور ان کے لٹریچر میں متواتر اس بات کا اظہار کیا جا رہا
ہے کہ احمد یہ جماعت کی مساعی نے عیسائی مشنریوں کی کوششوں کو باطل کر دیا ہے۔ یہی تبلیغی
سلسلہ مشرقی افریقہ میں بھی سالہا سال سے جاری ہے اور گو وہاں کام کی ابتداء ہے اور اس وجہ
سے نتائج ابھی اتنے شاندار نہیں جتنے مغربی افریقہ میں ہیں لیکن پھر بھی عیسائیوں میں سے کچھ
لوگ مسلمان ہونے شروع ہو گئے ہیں اور امید ہے کہ چند سال میں یہاں بھی مبلغوں کی کوششیں
اعلیٰ نتائج پیدا کرنے لگ جائیں گی ۔ انڈو نیشیا اور ملایا میں بھی ایک لمبے عرصہ سے مشن قائم ہیں
اور اسلام کے بھاگتے ہوئے گروہوں کو ٹھہرانے ، جمع کرنے اور اکٹھا کر کے دشمن کے مقابل پر
کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ عیسائی طاقتوں میں سے اب سب
سے آگے آچکی ہے۔ وہاں بھی چوبیس سال سے احمدی مبلغ کام کر رہے ہیں اور ہزاروں
باشندے امریکہ کے احمدی ہو چکے ہیں اور ہزار ہا روپیہ سالانہ تبلیغ اسلام پر خرچ کر رہے ہیں ۔
امریکہ کی دولت کے مقابلہ میں یہ کچھ بھی نہیں اور وہاں کے پادریوں کی کوششوں کے مقابلہ میں
یہ بالکل حقیر کوشش ہے لیکن سوال تو یہ ہے کہ مقابلہ شروع کر دیا گیا ہے اور فتح ہم کو ہو رہی ہے ۔
-
کیونکہ ہم عیسائی جماعت کے آدمی چھین کر اپنی طرف لا رہے ہیں ۔ عیسائی جماعت ہمارے
آدمی چھین کر نہیں لے جا رہی ۔ پس یہ نہیں کہنا چاہئے کہ احمدیت نے ایک نئی جماعت کیوں
قائم کی ہے ۔ کہنا یہ چاہئے کہ احمدیت نے ایک جماعت قائم کر دی جبکہ اس سے پہلے کوئی

آج 10 میں سے 10 باقی