پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 21)

بسم الله الرحمن الرحیم
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے فضل ؟ عمر فاؤنڈیشن کو
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کی حقائق و معارف
سے بھری ہوئی سلسلہ تصانیف الموسوم ” انوار العلوم کی اکیسویں جلد احباب جماعت کی
خدمت میں پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے ۔ وَمَا تَوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ -
انوار العلوم کی اکیسویں جلد حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی ۲۵ دسمبر ۱۹۴۸ء عمر تا
۱۸ جولائی ۱۹۵۰ ء کی ۲۴ مختلف تقاریر وتحریرات پر مشتمل ہے ۔
الہی منشا کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چلہ کشی کے لئے ہوشیار پور
تشریف لے گئے ۔ اس چلہ کشی کے دوران اللہ تعالیٰ نے آپ کی تضرعات اور دعاؤں کو
قبول فرماتے ہوئے آپ کو ایک عظیم الشان پیش خبری سے نوازا۔ حضور علیہ السلام نے
اس پیشگوئی کو ایک اشتہار ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ ء میں شائع فرمایا ۔ اس پیشگوئی میں اللہ تعالیٰ
نے آپ کو پسر موعود کی مہتم بالشان خبر عطا فرمائی جس کی علامات میں بیان کیا گیا تھا کہ وہ
سخت ذہین و فہیم ہو گا ، علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا ، تین کو چار کرنے والا
ہوگا ، اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا، قو میں اس سے برکت پائیں گی ۔ پسر موعود کے
بارہ میں پیشگوئی میں بیان فرمودہ علامات کا شاندار ظہور حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفہ المسیح الثانی کے بابرکت وجود میں ہوا اور اللہ تعالی سے خبر پا کر حضرت فضل عمر نے

۱۹۴۴ء میں مصلح موعود ہونے کا اعلان فرمایا۔
حضرت فضل عمر اپنی ذہانت و فطانت اور اپنے علوم ظاہری و باطنی اور اپنی
خدا داد صلاحیتوں اور استعدادوں کے ذریعہ سے نہ صرف جماعت احمد یہ کی ولولہ انگیز
قیادت فرماتے رہے بلکہ آپ کے وجود باجود نے اقوام عالم بالخصوص مسلم امہ کی
بھی راہنمائی اور رستگاری فرمائی ۔ گویا کہ اپنوں نے بھی فیض پایا اور غیروں نے بھی
استفادہ کیا اور یوں قوموں نے آپ سے برکت حاصل کی ۔ کلام اللہ کا مرتبہ آپ کے
ذریعہ سے ایسی شان کے ساتھ ظاہر ہوا کہ اغیار بھی آپ کے علم قرآن کی تعریف کئے
بغیر نہ رہ سکے ۔
انوار العلوم کی اکیسویں جلد حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی کی ۲۴ تحریرات و
تقاریر پر مبنی ہے جو کہ ۲۵ دسمبر ۱۹۴۸ء سے ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ء کے عرصہ کی ہیں ۔ یہ وہ
وو
۔
تاریخی دور ہے جب ہجرت قادیان کو ابھی تھوڑا عرصہ ہی گزرا تھا اور اس اولوالعزم خلیفہ
کے ذریعہ پیش گوئی مصلح موعود کی ایک علامت ” ” وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا“ کا شاندار
ظہور نئے مرکزِ احمدیت ربوہ کی تعمیر کے افتتاح کے ذریعہ بھی ہو چکا تھا جو کہ ۲۰ رستمبر
۱۹۴۸ء کو ہوا ۔ حضور نے ۱۹۴۹ء میں نئے مرکز میں مستقل سکونت اختیار فرمائی ۔ ربوہ میں
۱۹۴۸ء کا جلسہ سالانہ ۱۹۴۹ء کے شروع میں اور خدام الاحمدیہ کا پہلا اجتماع ۱۹۴۹ء میں
منعقد ہوا جس کے تینوں دن حضور نے خطاب فرمایا اور حضور نے خدام الاحمدیہ کی قیادت
بھی خود سنبھال لی ۔ اس عرصہ میں حضور کوئٹہ دوبارہ تشریف لے گئے وہاں مختلف تقریبات
سے متعدد خطابات فرمائے ۔ اسی طرح جلسہ سالانہ ۱۹۴۹ء کے موقع پر بھی آپ نے جو
خطابات فرمائے یہ سب مواد اس جلد کی زینت ہے ۔
جلسہ ہائے سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ کے خطابات کے علاوہ آپ نے
۱۷ رفروری ۱۹۴۹ ء کو جماعت احمد یہ راولپنڈی کو اپنی نصائح سے نوازا۔ کمپنی باغ سرگودہا

میں استحکام پاکستان کے حوالہ سے آپ کا خطاب بھی اس کتاب میں شامل اشاعت ہے ۔
دسمبر ۱۹۴۸ء میں جماعت احمدیہ کا مرکزی جلسہ اپنے مقررہ ایام میں ربوہ میں نہ ہو
سکا تھا کیونکہ انتظامات نہ ہو سکے تھے۔ یہ جلسہ اپریل ۱۹۴۹ء میں ہوا لیکن دسمبر میں
جماعت احمد یہ لاہور نے جلسہ کا انعقاد کیا جس سے حضور نے دو خطابات فرمائے ۔ یہ
دونوں خطابات جلد ہذا میں شامل ہیں ۔ ایک جرمن کو احمدی کے اعزاز میں تین تقاریب
ہوئیں ان مواقع پر جو خطابات حضور نے فرمائے اُن کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے ۔
اسی طرح جامعۃ المبشرین اور تعلیم الاسلام ہائی سکول کی طرف سے بیرون ممالک سے
آئے ہوئے مربیان کے اعزاز میں دی گئی دعوتوں میں بھی حضور نے خطاب فرمایا ان
خطابات کو بھی افادہ عام کے لئے اس کتاب میں شائع کیا گیا ہے ۔
حضرت
ت مصلح موعود کی جنوری ۱۹۵۰ء میں ایک کتاب ” اسلام اور ملکیت زمین کے
نام سے شائع ہوئی جو دراصل کمیونسٹ تحریک پاکستان کی اُس آواز کے جواب میں تھی جو
ملکیت زمین کے نام پر اصلاح کرنا چاہتے تھے اور اس کو اسلامی اصلاح کا نام دیا جا رہا تھا
اور حکمران مسلم لیگ نے اس اصلاح کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں ۔ حضور نے
اپنے مذہبی فرائض کی بجا آوری کرتے ہوئے یہ گوارا نہ کیا کہ مذہب کے نام پر کوئی ایسی
بات کہی جائے جو مذہب سے ثابت نہ ہوتی ہو ۔ چنانچہ آپ نے یہ پُر از معلومات تصنیف
فرمائی اور ملکیت زمین کے بارے میں دینی نقطہ نگاہ بیان فرمایا ۔ یہ تصنیف لطیف بھی اس
کتاب کی زینت ہے ۔
غرضیکہ جلد ہذا جہاں حضرت مصلح موعود کے تجر علمی کی آئینہ دار ہے وہاں یہ کتاب
۱۹۴۸ء سے ۱۹۵۰ء کے تاریخی حالات پر بھی روشنی ڈالتی ہے اور تاریخ احمدیت کے کئی
اوراق سے ہمیں آگاہی دیتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس علمی کاوش کو ہر لحاظ سے نافع الناس اور
با برکت بنائے ۔ آمین

اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان
سلسلہ نے اس اہم اور تاریخی کام کی تدوین واشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی
ہے
صاحب نے مسودات
کی ترتیب و اصلاح اور ابتدائی پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے
خدمات سرانجام دی ہیں ۔
صاحب مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ، مسودات کی نظر ثانی،
اعراب کی درستگی RECHECKING اور متفرق امور کے سلسلہ میں دلی بشاشت اور لگن
سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ تعارف کتب
6
تحریر کردہ ہے ۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۔
خاکساران سب احباب کا ممنونِ احسان اور شکر گزار ہے ۔ نیز دُعا گو ہے کہ
مولی کریم ان سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے ، اپنی بے انتہاء
اور فضلوں سے نوازے اور ے اور ہمیں ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں ا ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کر نے
رحمتوں اور
اور حضرت مصلح موعود کے علمی فیضان کو احباب جماعت تک پہنچانے کی توفیق عطا
فرمائے ۔ آمین

10 von 10 heute frei