(۲) تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۱ ۲
تعارف کتب
بسم
الله الرحمن الرحيم
نحمده و نصلى على رسوله الكريم
تعارف کتب
یہ انوارالعلوم کی اکیسویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی
۲۵ دسمبر ۱۹۴۸ ء تا ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ ء کی ۲۴ مختلف تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے ۔ /
(۱) افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
حضرت مصلح موعود نے جماعت احمد یہ لاہور کے جلسہ سالانہ کے موقع پر مورخہ ۲۵
دسمبر ۱۹۴۸ء کو یہ مختصر افتتاحی خطاب فرمایا جس میں حضور نے فرمایا کہ ہر کام کرنے کے
پیچھے کوئی مقصد ہوتا ہے اور ہر مقصد کے حصول کے لئے صحیح طریق اپنانے کی ضرورت
ہوتی ہے۔ نیز ہر مقصد کے حصول کے لئے عملی نمونہ کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔ چنانچہ
اس تعلق میں آپ نے فرمایا کہ : ۔
وو
دنیا میں جتنے کام ہوتے ہیں ان کے کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی
راستہ ہوتا ہے اور جتنے کام کرنے والے ہوتے ہیں اُن کے سامنے کوئی نہ کوئی
مقصد ہوتا ہے ۔ نہ ہی صحیح راستے پر چلے بغیر کوئی قوم منزل پر پہنچ سکتی ہے اور نہ
مقصد کے بغیر کوئی قوم یکجہتی سے کام کر سکتی ہے اس امر کو اللہ تعالیٰ نے قرآن
کریم میں یوں بیان فرمایا ہے کہ فَأْتُوا البُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا ہر گھر جس میں تم
داخل ہونا چاہتے ہو اُس کے دروازہ میں سے داخل ہو جاؤ۔ یعنی ہر وہ کام
جسے تم اختیار کرنا چاہتے ہو اس کے حصول کا جو طریق ہے وہ اختیار کرو۔
(۲) تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء
جماعت احمد یہ لاہور کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے
انوار العلوم جلد ۲۱
۲
تعارف کتب
۲۶ دسمبر ۱۹۴۸ء میں یہ معرکۃ الآراء تقریر فرمائی ۔ اس سال ہندوستان سے ہجرت
کرنے کے بعد پاکستان میں نیا مرکز ربوہ کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے دسمبر میں
جلسہ سالانہ نہ ہو سکا ۔ اس لئے آپ نے ارشاد فرمایا کہ اس سال مرکز جلسہ سالانہ ربوہ
میں ایسٹر ہالیڈیز (Easter Holidays) میں کیا جائے گا ۔ اس کے بعد آپ نے
جلسہ سالانہ کے موقع پر مکانات اور خوراک کی کمی کو پورا کرنے کے متعلق احباب
جماعت کے سامنے چند تجاویز رکھیں اسی طرح ربوہ کی زمین کی خرید کے متعلق بھی
ہدایات فرمائیں ۔ بعض لوگوں کے دلوں میں پیدا ہونے والے وساوس کہ جب قادیان
ہمیں واپس مل جانا ہے تو پھر ایک نیا شہر آباد کرنے کی ضرورت کیا ہے، کا جواب دیتے
ہوئے عارضی مرکز کی ضروریات اور اُس کے فوائد بیان فرمائے نیز اس یقین کا اظہار
فرمایا کہ قادیان ہمیں ضرور واپس ملے گا ۔ قادیان سے ہجرت کرنے کے متعلق حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات اور اپنے رویاء و کشوف کا ذکر فرمایا اور احباب
جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :۔
پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس عارضی مرکز کے بارہ
میں غفلت میں نہ رہے ۔ زمین کی قیمتیں بڑھتی چلی جائیں گی ۔ قادیان میں ایسا
ہی ہوا تھا یہاں تک کہ بیں ہیں ہزار روپیہ فی کنال تک قیمت پہنچ گئی تھی ۔ ہم
نے خود انجمن کے لئے ساٹھ ہزار روپیہ پر ایک ٹکڑہ زمین خریدا تھا اسی طرح
جو اس جگہ میں برکتیں ہونگی اُن سے بھی ان کو حصہ ملتا رہے گا ۔ درس و تدریس
ہو گا ، نئی نئی تحریکوں میں جلد از جلد حصہ لینے کا موقع ملے گا ۔ پس جماعت کو اس
بارہ میں سستی نہیں کرنی چاہئے ۔ جس خدا نے مکہ کو برکت دی ہے ، جس خدا نے
مدینہ کو برکت دی ہے، جس خدا نے قادیان کو برکت دی ہے میں تمہیں یقین
دلاتا ہوں کہ اُس کے خزانے میں ابھی بہت سی برکتیں باقی ہیں تم گھبراؤ نہیں
خدا تعالیٰ اس جگہ کو بھی با برکت بنا دے گا ۔
اس خطاب کے آخر پر آپ نے فرمایا ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
وو
۳
تعارف کتب
پہلے مسلمانوں کے پاس اپنا کوئی وطن نہیں تھا لیکن اب اللہ تعالیٰ
نے ہمیں اپنے فضل سے ایک مقام عطا فرمایا ہے جسے ہم اپنا وطن کہہ سکتے
ہیں ۔ اس وطن کے مل جانے کے بعد ہماری ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی
ہیں ۔ پہلے زمانہ میں اگر کوئی ملک اس پر حملہ کرتا تھا یا کسی ملک سے ہمارے
ملک کی لڑائی ہو جاتی تھی تو ہم کہتے تھے کہ اس ملک پر انگریز حکومت کرتا ہے
اس لئے ہمیں لڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ انگریز جائے اور دشمن سے
لڑے ۔۔۔ اب انگریز جا چکا ہے اس لئے اب اس کی حفاظت کی ذمہ داری
اخلاقی اور مادی طور پر مسلمانوں پر ہی ہے پس اب اپنے اندر بیداری پیدا
کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
اسی طرح بعض لوگوں کی طرف سے یہ سوال اُٹھایا گیا کہ کشمیر کی جنگ جہاد ہے یا
نہیں؟ اس کا تفصیل کے ساتھ جواب ارشادفرماتے ہوئے آپ نے فرمایا:۔
اب بھی اگر تم نے اپنی ذمہ داریوں کو نہ سمجھا تو تم اس سے بھی
زیادہ حسرت کے ساتھ اپنے ہاتھ ملو گے جس قدر حسرت کے ساتھ تم نے مشرقی
پنجاب میں اپنے ہاتھ ملے تھے۔ اس وقت بجائے اس کے کہ کشمیر کی مدد کی
جاتی یہ بحثیں شروع ہوگئیں ہیں کہ آیا کشمیر کی جنگ جہاد ہے یا نہیں ؟“ کہ کی جہادت
آخر پر جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :۔
وو
پس اپنے اندر ایک نیا تغیر پیدا کرو اور جونئی ذمہ داریاں خدا تعالیٰ
نے تمہارے سپرد کی ہیں اُنہیں دوسروں سے زیادہ محسوس کرو ۔ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ اس وقت حکومت تمہاری نہیں تم پاکستان میں اقلیت میں ہو اور اس
کے فوائد دوسروں کو پہنچیں گے تم کو تو نہیں پہنچیں گے لیکن تم اس بات کے مدعی
ہو کہ تم نے خدا تعالیٰ کی مخلوق اور تمام بنی نوع انسان کے لئے کام کرنا ہے ۔ تم
نے یہ نہیں دیکھنا کہ اس سے تم کو فائدہ پہنچتا ہے یا کسی اور کو ۔ تم نے یہ دیکھنا
ہے کہ تم اپنی ذمہ داریوں کو سب سے زیادہ ادا کرتے ہو۔“