(۳) ہر عبد الشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
لد
تعارف کتب
(۳) ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے
مواقع پر تین تقاریر
زے کے
۱۹ / جنوری ۱۹۴۹ ء کو لاہور کی جماعت نے جرمن نو مسلم پر عبدالشکور کنزے۔
اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے خطاب
کرتے ہوئے فرمایا ۔
جرمنوں نے اطالویوں کی مدد سے ایک عربی ملک ٹنیشیا ( تونس ) پر
یورش کی تاکہ وہ اسلام اور مسلمانوں کو ختم کریں لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی،
اُنہیں ہزیمت ہوئی اور اب جب اسلام کے مبلغ اُس ملک میں پہنچے تو وہ اُن
کے تمدن ، ان کے مذہب اور اُن کی اخلاقیات پر وہی کونے کا پتھر بن کر کچھ
اس طرح گرے کہ اُن کے دلوں میں جو کچھ تھا وہ ختم ہو گیا اور اُنہیں
حلقہ بگوش اسلام ہوتے ہی بنی ۔“
۲۴ جنوری ۱۹۴۹ء کو جماعت احمد یہ لاہور نے جرمن نو مسلم ہر عبدالشکور کنزے
کے اعزاز میں دعوت عشائیہ دی ۔ دعوت کے خاتمہ پر تلاوت کے بعد جناب شیخ بشیر احمد
صاحب امیر جماعت احمد یہ لاہور نے ایک مختصر تقریر کے ساتھ جماعت کی طرف سے
ہر عبدالشکور کنڑے کو مرحباً کہا جس کے جواب میں مسٹر کنزے نے جماعت احمد یہ لاہور کا
شکریہ ادا کرنے کے بعد قادیان کے حصول کے لئے مخلصانہ اور دردمندانہ دعائیں
کرنے کی درخواست کی ۔ اس کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے خطاب فرمایا جس
میں ہر عبدالشکور کنزے کے قبول احمدیت کے واقعات بیان کرتے ہوئے فرمایا :۔
یوروپین لوگوں میں سے جنہوں نے اسلام کو بطور اسلام قبول کیا
ہے مسٹر کنزے دوسرے آدمی ہیں ۔ پہلے آدمی بشیر احمد آرچرڈ ہیں وہ بھی
نہایت مخلص اور اسلام کے ساتھ ایک قسم کا عشق رکھنے والے ہیں ۔ وہ پہلے
انوار العلوم جلد ۲۱
تعارف کتب
آدمی ہیں جس نے مجھ پر یہ اثر ڈالا کہ انگریزوں کی بھی روحانی اصلاح ہو
سکتی ہے ۔“
اسی طرح جرمن قوم کے بارے میں آپ نے فرمایا :۔
میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح یہ قوم سائنس اور دیگر دنیاوی علوم میں
آگے بڑھی ہوئی ہے، جس طرح وہ علمی طور پر یورپ کو لیڈ کر رہی ہے اسی
طرح وہ مذہب میں بھی آگے بڑھ جائے گی اور تمام یورپ کو مذہبی طور پر لیڈ
کرے گی ۔ حضرت مسیح علیہ السلام بیشک ایشیا میں پیدا ہوئے تھے مگر بعد
میں عیسائیت یورپ میں بھی پھیلی ۔ اسی طرح اب اسلام کی بھی یورپ میں
پھیلنے کی باری ہے اور جس طرح اٹلی کو یہ فوقیت حاصل ہے کہ اُس نے ابتدا میں
عیسائیت کو قبول کیا اور اس کے بعد عیسائیت کو تمام یورپ میں پھیلا یا اسی طرح
اسلام کے لئے بھی تو کوئی نہ کوئی ملک مقدر ہوگا جو اسلام کو قبول کر کے اُسے
آگے تمام یورپ میں پھیلائے ۔ میں خیال کرتا ہوں کہ وہ ملک جرمنی ہے“۔
اسی طرح آپ نے اُردو زبان کے متعلق فرمایا :۔
وو
یورپ میں احمدیت پھیلنے کی وجہ سے اُردو زبان بھی دوسرے
ممالک میں پھیل جائے گی کیونکہ جو یوروپین لوگ احمدی ہوتے ہیں وہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کرنے کے لئے اُردو زبان سیکھتے
ہیں ۔ اور ایک دن ایسا آئے گا جب پاکستان کا ہر ایک آدمی یہ سمجھنے لگ جائے
گا کہ ہمیں فارن لینگویج یا اُردو زبان کے علاوہ کسی اور زبان کو ذریعہ تعلیم
بنانے کی ضرورت نہیں ۔“
66
جماعت احمد یہ سیالکوٹ کی طرف سے ۳ فروری ۱۹۴۹ ء کو چار بجے بعد دو پہر مسٹر
عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں عصرا نہ دیا گیا جس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے بھی
شمولیت فرمائی ۔ چوہدری نذیر احمد صاحب جنرل سیکرٹری جماعت احمد یہ سیالکوٹ نے
ایڈریس پیش کیا جس کے جواب میں مسٹر عبدالشکور کنزے نے تقریر کی ۔ آخر پر حضرت