(۵) ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع ہر افتتاحی تقریر
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۱ ۲
۷
تعارف کتب
ہے وہ ہمارے پاس نہیں صرف ایک ہی چیز ہے جو ہمیں محفوظ رکھ سکتی ہے اور وہ
اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکنا اور اُسی سے مدد مانگنا ہے ۔“
پھر فرمایا :۔
” خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ کی بنیاد مادیات پر نہیں ہوتی ۔ پس
میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے اندر محبت الہی پیدا
کریں اس طرح کہ خدا تعالیٰ کو ان کے متعلق غیرت پیدا ہو جائے وہ خدا تعالیٰ
کی عبادت میں ترقی کریں ۔ خشیت الہی میں ترقی کریں تہجد پڑھنے کی عادت
ڈالیں اور ان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ جو تعلق ہے اُسے مضبوط بنائیں ۔“
66
اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادِ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَ كُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ
رعِيَّتِہ کی روشنی میں فرمایا کہ تم میں سے ہر ایک اپنی اور اپنے اہل وعیال کی تربیت کا ذمہ دار
ہے۔ نہ صرف اپنی اصلاح کرو بلکہ اپنی اولاد کو بھی حقیقی مومن بنانے کی کوشش کرو۔
( ۵ ) ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع
پر افتتاحی تقریر
۱۵ را پریل ۱۹۴۹ ء کو نئے مرکز ربوہ میں صبح 9 بجے جماعت احمدیہ کا پہلا مبارک اور
تاریخی سالانہ جلسہ حضرت مصلح موعود کی ایمان افروز تقریر اور ہزار ہا مومنین کی
درد و کرب اور سوز و گداز سے بھری ہوئی عاجزانہ دعاؤں اور التجاؤں کے روح پرور
ماحول میں شروع ہوا ۔ اس موقع پر حضرت مصلح موعود نے افتتاحی خطاب میں فرمایا: ۔
یہ جلسہ تقریروں کا جلسہ نہیں یہ جلسہ اپنے اندر ایک تاریخی حیثیت
رکھتا ہے ایسی تاریخی حیثیت جو مہینوں یا سالوں یا صدیوں تک نہیں جائے گی
بلکہ بنی نوع انسان کی اس دنیا پر جو زندگی ہے اس کے خاتمہ تک جائے گی ۔
اس میں شامل ہونے والے لوگ ایک جلسہ میں شامل نہیں ہو رہے بلکہ روحانی
انوار العلوم جلد ۱ ۲
V
تعارف کتب
لحاظ سے وہ ایک نئی دنیا ، ایک نئی زمین اور ایک نئے آسمان کے بنانے میں
شامل ہو رہے ہیں ۔“
اس کے بعد حضور نے نہایت رقت آمیز رنگ میں قرآن کی وہ دعا ئیں بلند آواز
سے
پڑھنا شروع کیں جو حضرت ابراہیم نے حضرت ہاجرہ اور حضرت اسماعیل کو وادی
مکہ میں چھوڑتے وقت اللہ تعالیٰ کے حضور کی تھیں ۔ جلسہ میں شامل تمام دوست حضور کے
ساتھ ان دعاؤں کو دہراتے گئے ۔ حضور نے فرمایا:۔
وو
حضرت ابراہیم کے ذریعہ انسان کو ذبح کر کے قربانی کرنے کی
بجائے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ وہ دین حقہ کے لیے ایسے قربانی کرنے والے
پیدا کرے جو اپنی جان کو مار کر اس دنیا کے جدو جہد سے بھا گنا نہیں چاہتے بلکہ
دنیا میں زندہ رہ کر دنیا کی کشمکشوں میں سے گزر کر دنیا کی مصیبتوں کو جھیل کر دنیا
کی تکالیف کو برداشت کر کے اپنی مردانگی کا ثبوت دینا چاہتے ہیں یہی وہ حقیقی
قربانی ہے جو شاندار ہوتی ہے ۔“
حضور نے حضرت ابراہیم ، حضرت اسماعیل اور حضرت ہاجرہ کی بے مثال قربانی
کے واقعات کا تفصیل کے ساتھ ذکر فرمایا اور اللہ تعالیٰ کے حضور التجا کرتے ہوئے
عرض کی :۔
اے خدا ! جس طرح تو نے مکہ اور مدینہ اور قادیان کو برکتیں دیں
اسی طرح تو ہمارے اس نئے مرکز کو بھی مقدس بنا اور اسے اپنی برکتوں سے
مالا مال فرما۔ یہاں پر آنے والے اور یہاں پر بسنے والے، یہاں پر مرنے
والے اور یہاں پر جینے والے سارے کے سارے خدا تعالیٰ کے عاشق اور
اُس کے نام کو بلند کرنے والے ہو اور یہ مقام اسلام کی اشاعت کے لیے،
احمدیت کی ترقی کے لیے ، روحانیت کے غلبہ کے لیے ، خدا تعالیٰ کے نام کو بلند
کرنے کے لیے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اونچا کرنے کے لیے اور
اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنے کے لیے بہت اہم اور اونچا اور صدر مقام