(۷) قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۱ ۲
۱۰
تعارف کتب
خود اور اپنے بچوں کو دین کی خاطر قربانیاں کرنے کے لئے تیار کرنے کی تلقین فرمائی اور
صحابیات کی بے مثال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔
وہی عورت عزت کی مستحق ہے جو بچہ نہیں جنتی شیر جنتی ہے ، جو انسان
نہیں جنتی فرشتے جنتی ہے“۔
اسی طرح پاکستان کی حفاظت کی خاطر جنگ میں حصہ لینے کے لئے تحریک کی اور
خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے فرما یا :۔
وو
میں تمہیں تمہارے فرائض کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ تمہارے مرد
بز دلی دکھار کھا رہے ۔ ہیں اور جب اُنہیں بُلا یا جاتا ہے کہ آگے آؤ تو وہ کئی قسم کے
بہانے بنانے لگ جاتے ہیں، کبھی کوئی عذر کر دیتے ہیں اور کبھی کوئی ۔ وہ جتنے
عذر کرتے ہیں قرآن کریم میں وہ سب کے سب منافقوں کے لکھے ہوئے
ہیں ۔ تمہارا یہ کام ہے کہ تم اپنی آئندہ نسلوں کو آزاد بناؤ۔ تمہارا کام یہ ہے کہ تم
اپنے خاوندوں سے کہو کہ یا تو تم دین کے لئے قربانی کرو یا آئندہ ہمارے
ساتھ تمہارا کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ تمہارے لئے تلوار پکڑ کر جہاد کرنے کا موقع تو
بہت کم آتا ہے تمہارا جہاد یہی ہے کہ تم اپنے خاوند ، اپنے باپ ، اپنے بھائیوں
اور اپنے بیٹوں سے کہو کہ اگر تم لڑائی کے لئے تیار نہیں ہو گے تو ہم تمہارے
ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھیں گی ۔ پس اپنی اصلاح کرو اور صحابیات کا نمونہ
اپنے سامنے رکھو ۔ اگر تمہار ۔ ارے خاوند اور بیٹے اور بھائی اور دوسرے رش رشتہ دار
خدا تعالیٰ کی راہ میں مارے گئے تو وہ ابدی زندگی پائیں گے اور اگر جی چرائیں
گے تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے ذلت تمہارے سامنے کھڑی ہے اور وہ بہر حال
تمہیں قبول کرنی پڑے گی ۔“
(۷) قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر
حضرت مصلح موعود نے ۱۶ را پریل ۱۹۴۹ء کو جلسہ سالا نہ منعقدہ ربوہ میں تقریر
انوار العلوم جلد ۲۱
11
تعارف کتب
فرمائی جس میں قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر اور اس سے وابستہ ذمہ داریوں
کی طرف اور اس نئے مرکز کے ذریعہ جماعت کو جو روز افزوں عظیم الشان ترقیات مل
رہی ہیں اُن کے متعلق تفصیل کے ساتھ ارشادات فرمائے ۔
ا۔ نئے مرکز کے قیام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
وو
” دوسرے لوگ تو مرکز کے بغیر رہ سکتے ہیں لیکن ہمارے سارے کام
محور خلافت کے گرد چکر لگاتے ہیں اور اس کے معنی یہ ہیں کہ کام کرنے کے لئے
کا رکن بھی ہونے چاہئیں اور ایسے ادارے بھی ہونے چاہئیں جہاں کام
چلانے کی تربیت دی جائے اور یہ ساری باتیں تنظیم چاہتی ہیں ۔ یہ ساری
باتیں ایک مقام چاہتی ہیں ۔“
-
۲۔ احباب کو انگریزی ترجمہ قرآن کریم اور تفسیر کبیر کی جلد میں خریدنے کی طرف توجہ
دلائی ۔
۔ اسلام کو جلد سے جلد تمام دنیا پر غالب کرنے کے سامان پیدا کرنے کے لئے اپنی
زندگی وقف کرنے کی طرف توجہ دلائی اور ایران، امریکہ، مشرقی افریقہ،
اُردون ، عمان ، سپین میں جماعت کے قیام کی خوشکن تفصیلات بیان فرمائیں ۔
۴۔ احباب کو ربوہ آنے کے لئے ٹرین کو زیادہ ذریعہ سفر بنانے کی تلقین فرمائی تا کہ
ریلوے حکام ریلوے اسٹیشن کو قائم رکھیں ۔
اسی طرح پاکستان کی حفاظت اور استحکام کے لئے فوج میں نو جوانوں کو جانے اور
فوجی ٹریننگ حاصل کرنے کی ہدایت فرمائی اور اس سلسلہ میں جہلم کی جماعت کی
تعریف فرمائی کہ اس جماعت کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے محاذ کشمیر پر جا کر
ٹریننگ حاصل کی اور وقت کی ضروریات کو پورا کیا ۔ اسی طرح فرقان فورس کے
لئے ریکروٹ لینے کیلئے جماعتوں کے دورے کے دوران گوجرانوالہ اور فیصل آباد
کی بوڑھی احمدی خواتین کے بے مثال جذبہ قربانی کا تذکرہ فرمایا جنہوں نے
اپنے بچے پیش کئے ۔