(۱۵) پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
چند ایک حسب ذیل ہیں :۔
۱۸
۔
تعارف کتب
ا خدام کا کوئی امتیازی نشان یا وردی ہونی چاہیے یا کوئی بیج ہونا چاہیے ۔
۔ زائرین کے لیے علیحدہ میچ ہونا چاہیے اور میرے ساتھ جو لوگ مقام اجتماع میں
آیا کریں اُن سے بھی باقاعدہ پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔
۲۔
۔ نائب صدر اپنی سرکاری حیثیت سے صدر انجمن احمد یہ کا ممبر ہوا کرے گا ۔ اسی
طرح مجلس کا قائد بھی مقامی امیر کی مجلس عاملہ کا رکن ہوا کرے گا ۔
وو
۴۔ مجلس مرکز یہ پانچ ہزار تک چندے کی طوعی تحریک کر سکے گی ۔
۵۔ خدام کے عہد میں جان مال اور عزت کے علاوہ ’ وقت“‘ کا اضافہ فرمایا۔
- تبلیغ کے طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ :۔
در تبلیغ تین طریقوں سے ہو سکتی ہے۔ دوستی سے، خدمت سے اور
مظلومی سے ۔“
66
ے۔ خدام کو فوجی زندگی کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی ۔
۔ اساتذہ کو طلباء کی اخلاقی نگرانی کی تلقین فرمائی ۔
۹۔ تمام خدام کو کھڑے کر کے دونوں عہد خدام کا عہد اور قادیان کے حصول کا عہد
دہرائے ۔
(۱۵) پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام
کے سلسلہ میں زریں نصائح
۱۱ رنومبر ۱۹۴۹ ء کو جماعت احمد یہ سرگودہا نے کمپنی باغ میں ایک پبلک جلسہ منعقد کیا
تھا ۔ یہ جلسہ اس لحاظ سے ایک ممتاز خصوصیت کا حامل تھا کہ اس میں پہلی با رسید نا حضرت
خلیفة المسیح الثانی نے سرگودہا اور مضافات کے ان ہزارہا احمدی و غیر احمدی احباب کو جو
اس تقریب میں شمولیت کے لئے تشریف لائے ہوئے تھے اپنی قیمتی نصائح اور ہدایات

انوار العلوم جلد ۲۱
۱۹
تعارف کتب
سے مستفیض فرمایا اور اُنہیں اسلامی احکام پر عمل پیرا ہونے اور پاکستان کو مضبوط سے
مضبوط تر بنانے کی طرف نہایت دلآویز پیرا یہ میں توجہ دلائی ۔ حضور کی تقریر اوّل سے
آخر تک انتہائی دلچسپی ، پورے انہماک اور توجہ کے ساتھ سنی گئی ۔ حضور نے نے پاکستان کی
حفاظت و سلامتی کا خیال رکھنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا۔
ہم نے خود کہا تھا کہ خدایا ! ہمیں یہ ملک دے اب اس کو صحیح طور پر
قائم رکھنا اور اسے ترقی دینا ہمارے ہاتھ میں ہے ۔ اگر ہم اپنے فرائض کو نہیں
سمجھیں گے تو ہم شرمندہ ہوں گے اس جہاں میں بھی اور اگلے جہاں میں بھی ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں کہے گا کہ میں نے تمہیں یہ ملک دیا تمہارے مطالبہ پر مگر تم نے
اسے ضائع کر دیا ۔“
پاکستان کی آمدن بڑھانے کے لئے آپ نے تمام طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں کو
دیانتداری سے اپنا ٹیکس ادا کرنے اور پاکستان کی حفاظت کے لئے زیادہ سے زیادہ
نو جوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی تلقین فرمائی ۔
اُن دنوں اخباروں میں یہ چرچا تھا کہ گورنمنٹ پاکستان اسلام کی حکومت قائم
کرنے کے لئے کچھ نہیں کرتی ہم نے تو پاکستان اسلام کے لئے مانگا تھا اس کے متعلق
بصیرت افروز ارشادات فرمائے اور آخر پر ارشاد فرمایا :۔
دو محض نعرے لگالینا لگا لینا کسی قوم کی کامیابی کی کی علامت نہیں ہوتی اگر اس
وقت سارے لوگ نعرہ تکبیر بلند کرنے لگ جائیں گے ۔ اگر اس وقت سارے
لوگ یہ کہنے لگ جائیں گے کہ پاکستان زندہ باد۔ ہندوستان مردہ باد تو اس یہ
سے ہندوستان کی ایک چوہیا بھی نہیں مرے گی لیکن اگر سب لوگ ان باتوں پر
عمل کرنے لگ جائیں جن کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے۔ تاجر ٹیکس دینے لگ
جائیں ، عوام الناس بغیر ٹکٹ کے ریل کا سفر نہ کریں ، نو جوان بے ہودہ باتوں
میں اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے تعلیم میں ترقی کریں اور جو مضبوط نو جوان
ہیں وہ فوجوں میں بھرتی ہوں اور افسر رشوت خوری کی عادت کو ترک کر دیں

10 von 10 heute frei