(۱۹) اسلام اور ملکیت زمین
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
رکھوانے کی تلقین فرمائی ۔
۲۳
تعارف کتب
آپ نے بار بار ربوہ آنے کی نصیحت فرمائی ۔ احباب جماعت کے بار بار مرکز میں
آنے سے مشکلات کے حل میں مدد ملے گی ۔ دفاتر میں کام کریں ۔ اس کی تعمیر میں حصہ
لیں ۔ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں ۔ اجتماعی عبادات سے فائدہ اُٹھائیں۔ اِس طرح
جماعت مضبوط ہو گی ۔ اسی طرح آپ نے ہندوستان سے ہجرت کر کے آنے والے
لوگوں کو فر ما یا :۔
وو
" مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچھلی دفعہ بھی اور اس دفعہ بھی
میں نے دیکھا ہے کہ ان کے چہروں پر ایک افسردگی سی طاری ہے ۔ میں نہیں
سمجھتا کہ ایسا کیوں ہے؟ دوسرے لوگ مایوس رہیں تو رہیں ہمارا تو ایک زندہ
خدا ہے۔ ہمارے لئے مایوسی اور افسردگی کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی بلکہ مومن تو
ہزا ر بھٹیوں سے بھی گزار کر پھر بھی خوش رہتا ہے ۔“
پس میں مہاجرین سے کہتا ہوں کہ تم اپنی اُمنگوں اور امیدوں کو
بڑھاؤ اور یہ بات مت بھولو کہ خدا تعالیٰ نے تم سے ابھی بہت کچھ کام لینے
ہیں ۔ جتنا بیج تم ڈالا کرتے ہو تمہیں اتنی ہی کھیتی ملتی ہے ۔ مگر میں خدا تعالیٰ کو گواہ
رکھ کر کہتا ہوں کہ تمہارا جو کچھ نقصان ہوا ہے اُس سے بہت زیادہ تمہیں
خدا تعالیٰ کی طرف سے ملے گا۔“
اسی طرح آپ نے احباب جماعت کو قادیان کی حفاظت کے لئے جو چندہ کے
وعدہ جات کئے تھے اُن کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی ۔
(۱۹) اسلام اور ملکیت زمین
پاکستان میں کمیونسٹ تحریک نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملکر یہ آواز بلند کرنا
شروع کی کہ ملکیت زمین کے بارے میں ہمارے ملک میں اصلاح کی ضرورت ہے مگر جو
اصلاح تجویز کی اگر چہ وہ تفصیلاً وہی تھی جو کمیونزم نے تجویز کی ہے لیکن اس کا نام
انوار العلوم جلد ۱ ۲
۲۴
تعارف کتب
اسلامی اصلاح“ رکھ دیا۔ بعض حلقوں نے اسلامی تعلیمات کو توڑ مروڑ کر ایسی شکل
دینے کی کوشش کی کہ لوگ اس تحریک کو اسلامی ہی سمجھیں ۔ بعض نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے تعامل کو نظر انداز کر کے کچھ نئے معانی ان آیات اور
احادیث کو دے دیئے جن سے اُن کے نظریہ کی تصدیق ہوتی تھی ۔
بر سر اقتدار مسلم لیگ پارٹی نے اس پروپیگنڈا سے متاثر ہو کر زمیندارہ سسٹم کی
اصلاح کیلئے پنجاب، سندھ، سرحد اور مشرقی بنگال میں کمیٹیاں مقرر کر دیں جن کی
رپورٹوں پر غور کرنے کے بعد مرکزی مسلم لیگ نے ایک رپورٹ تیار کی جس پر مسلم لیگ
کی مجلس عاملہ نے زمیندارہ اصلاح سے متعلق کچھ اصول وضع کئے اور فیصلہ کیا کہ بڑی
بڑی زمینداریاں اور جاگیرداری بہر حال ختم کر دی جائے اور صوبائی حکومتوں کو توجہ
دلائی کہ وضع کردہ اصولوں کو جاری کرنیکی کوشش کریں ۔
جہاں تک حکومت وقت کے فیصلوں کا تعلق تھا حضرت مصلح موعود کو اس پر بحث
کر نیکی چنداں ضرورت نہ تھی کیونکہ آپ کا یہ قطعی مسلک تھا کہ سیاسی امور سیاسی لوگوں پر
ہی چھوڑ دیئے جائیں لیکن ایک بین الاقوامی مذہبی جماعت کے دینی راہنما کی حیثیت
سے آپ نے یہ گوارا نہ کیا کہ اسلام کے نام پر کوئی ایسی بات کہی جائے جو اسلام
سے ثابت نہ ہو چنانچہ آپ نے اس اہم مذہبی فرض کی بجا آوری کیلئے اسلام اور
ملکیت زمین کے نام سے ایک پُر ازم پر از معلومات یہ کتاب تحریر فرمائی جو جنوری ۱۹۵۰ء میں
شائع ہوئی ۔
66
یه کتاب ۱۲ ابواب پر مشتمل ہے اور اس میں آپ نے ملکیت اشیاء کے قانون،
ملکیت زمین کے اصول ، جاگیرداری ، وسیع رقبہ اراضی کی ملکیت ، لگان اور بٹائی پر زمین
دینے اور حکومت کا عوام کی جائیداد پر جبراً قبضہ کرنے کے مسائل پر خالص اسلامی نقطۂ نگاہ
سے روشنی ڈالی ۔ نیز سندھ زمیندارہ کمیٹی اور مسلم لیگ کی زمیندارہ کمیٹیوں کی بعض
خامیوں پر عقلی بحث کی اور آخر میں کسانوں اور کاشت کاروں کی حالت زار کی اصلاح
کیلئے ایسی مفید تجاویز بتائیں جن سے ملک میں رائج شدہ فرسودہ زمیندارہ نظام کی کایا
انوار العلوم جلد ۱ ۲
پلٹ سکتی تھی ۔
۲۵
تعارف کتب
اِس کتاب میں حضور نے ایک طرف مسلم لیگی حکومت کو بھی زبر دست انتباہ کیا کہ
اگر اُس نے غیر طبعی یا غیر شرعی تجاویز کی طرف توجہ کی تو وہ کمیونزم کے حملہ کا مقابلہ کر نیکی
طاقت کھو بیٹھے گی دوسری طرف بڑے زمینداروں کو بھی توجہ دلائی کہ :۔
اسلام کی بنیاد اخوت اور رحم پر ہے۔ ان کو اپنے بھائیوں کی
مشکلات کے حل کرنے میں سیاسی لیڈروں سے زیادہ کوشاں ہونا چاہیے ۔ اگر
وہ غریب زمیندار کی مدد کو خود خوشی سے کریں گے اور ایسے قوانین کے بنانے
میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں گے جن سے ظلم دور ہو جائے اور اُن کا غریب بھائی
آرام سے زندگی بسر کرے تو یہ بات دین اور دنیا دونوں میں ان کیلئے عزت
اور آرام کا موجب ہوگی اور وہ اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے سرخرو جا
سکیں گے ورنہ وہ سمجھ لیں کہ اگر حکومت اسلامی احکام کے ادب سے کوئی
جابرانہ قانون نہ بھی بنائے تو بھی خدائی عذاب سے اُن کو دو چار ہونا پڑے گا
اور کوئی چیز بھی اُن کو نہ بچا سکے گی ۔“
66
حضرت مصلح موعود کی اس معرکۃ الآراء تصنیف کی بھاری خصوصیت یہ تھی کہ اسمیں
وو
آپ نے مسلمانانِ عالم کو اس حقیقت کی طرف متوجہ کر کے اتمام حجت کر دی کہ : ۔
پس کوئی شخص میری بات سنے یا نہ سنے میں یہ صاف کہہ دیان چاہتا
ہوں کہ ہمیں کمیونزم کے خوف کیوجہ سے کوئی بات نہیں کہنی چاہیے ۔ اگر کمیونزم
اچھی چیز ہے تو اس سے خوف کے کوئی معنی نہیں ہمیں شوق سے اسے قبول کرنا
چاہیے اور اس کے خلاف سب باتوں کو چھوڑ دینا چاہیے ۔ خواہ مذہب کے نام
پر کہی جاتی ہوں یا کسی اور نام پر جو بات ٹھیک ہے وہ بہر حال ٹھیک ہے ۔ لیکن
اگر کمیونزم غلط ہے تو پھر محض اس وجہ سے کہ وہ ایک ایسی تعلیم پیش کر رہی ہے
جس کی وجہ سے عوام الناس اُسکی طرف بھاگے جا رہے ہیں ہمارا اُس کو قبول کر
لینا خودکشی کے مترادف ہوگا اور ہمیں بہادروں کی صف میں نہیں بلکہ بزدلوں کی