(۲۱) تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ کے قیام و استحکام میں ایک نوجوان کا تاریخی کردار
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۷
تعارف کتب
طلباء اپنے اندر تدبر کا مادہ پیدا کریں ۔طلباء کو اپنے اندر
روحانیت ، دینداری اور محبت باللہ کی روح پیدا کرنی چاہے ۔ اور طلباء کے
اندر اتنی روحانیت ہونی چاہیے کہ اُن کا اُٹھنا بیٹھنا اور اوڑھنا
بچھونا ، سونا جاگنا ، بولنا اور خاموش رہنا سب کچھ خدا کے لئے ہو ۔ ایک آگ ہو
ایک جلن اور سوزش ہو جو ہر وقت بیتاب رکھے ۔“
66
(۲۱) تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ کے
قیام و استحکام میں ایک نوجوان کا تاریخی کردار
مورخہ ۱۶ مئی ۱۹۵۰ ء کو بوقت چھ بجے شام تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اساتذہ اور
طلباء کی طرف سے چنیوٹ میں بیرونی ممالک کے اُن تمام مبلغین کے اعزاز میں ایک
۔
کے
ت طعام ا طعام دی گئی جو اُس وقت ربوہ میں موجود تھے ۔ ایڈریس اور جواب ایڈر!
بعد سید نا حضرت خلیفہ المسح الثانی نے ایک ایمان افروز تقریرفرمائی جو جماعت کے لئے
ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپ نے شہد کی مکھیوں کی مثال دیتے ہوئے تلقین
فرمائی کہ :۔
جس طرح جب شہد کی مکھیوں کے چھتہ کو جب کوئی انسان اُجاڑنا
چاہتا ہے تو شہد کی مکھیوں کی نو جوان پود وہ نئی پود جو اپنی عمر کو باقی سمجھتی ہے اور
اس دنیا میں اپنا ایک زندہ مقصد قرار دیتی ہے وہ ملکہ کی سب سے بڑی بیٹی جو
اُن کی آئندہ ہونے والی ملکہ ہوتی ہے۔ اُسے لیکر اُڑ جاتی ہیں اور پیشتر اس
کے کہ شہد کا چھتہ تباہ کیا جائے وہ نیا چھتہ بنا لیتی ہیں اور نئے سرے سے اپنی
زندگی کو شروع کر دیتی ہیں اور اپنے لئے ایک نیا مقام اور نیا مرکز بنانا شروع
کر دیتی ہیں ۔ نوجوانوں کے لئے اس میں بہت بڑا سبق ہے اور ہم کہہ سکتے
ہیں کہ کم از کم تم میں ایک مکھی سے تو زیادہ عزم ہونا چاہیے۔ جب شہد کا چھتہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۲۸
تعارف کتب
اُجاڑا جاتا ہے تو نو جوان مکھیاں انسان کو چیلنج کرتی ہیں کہ تم نے ہمیں اُجاڑ ا ہے
لیکن تم ہمارے عزم کو نہیں اُجاڑ سکتے ۔ ہم اس کے ساتھ ایک نیا چھتہ تیار کریں
گی ۔ اسی طرح ہم ہر مصیبت پر ہر آفت ہر ابتلاء ہر امتحان کے موقع پر اپنی
نسلوں اور اولادوں کو کہہ سکتے ہیں کہ اے اشرف المخلوقات کی نسلو! آفات اور
مصائب سے گھبرانا نہیں ۔ تمہیں کم از کم اتنا عزم تو دکھانا چاہیے جتنا شہد کی
مکھیاں دکھاتی ہیں ۔“
66
حضرت مصلح موعود نے قادیان سے ہجرت کرنے کے بعد ربوہ میں نیا مرکز بنانے
کے متعلق فرمایا ۔
اب ہم معماروں کی طرح نیا چھتہ بنا رہے ہیں اور اِس امید میں
ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسے شہد کے ساتھ بھر دیں گے اور مکھیاں و سے
کٹ کر دوبارہ یہاں آ بیٹھیں گی ۔“
66
اسی طرح غیر مبائعین کے اِس اعتراض کے جواب میں کہ قادیان ہونے کی وجہ
سے ان کو یہ قبولیت حاصل ہے اور لوگ ان کی طرف اس لئے آتے ہیں کے ان کے
پاس حضرت مسیح موعود کا قائم کردہ مرکز ہے صرف اسی لئے ان کے گرد جماعت اکٹھی ہو
رہی ہے ۔ حضرت مصلح موعود نے فرمایا۔
وو
” خدا تعالیٰ نے ہمیں قادیان سے نکال دیا ہم قادیان سے نکل کر بھی
کمزور نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے
کہ پہلے ہم ایک ایک دو دو مبلغوں کی دعوتیں کرتے تھے اور اب ہم درجنوں کی
نوں کی
دعوتیں کرتے ہیں کیونکہ اب مبلغوں کے رسالے باہر جانے شروع ہو گئے ہیں
اور وہ دن دور نہیں جب ایک ہی دفعہ مبلغوں کی بٹالین باہر جائیں گی ۔ وہ دن
دور نہیں جب مبلغوں کے بریگیڈ باہر جائیں گے ۔ وہ دن دور نہیں جب
مبلغوں کے ڈویژن تبلیغ اسلام کے لئے باہر جائیں گے ۔“
،،