(۲۴) قرون اولیٰ کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز واقعات
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۰
تعارف کتب
کرتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا :۔
ترقی کے لئے ضروری ہے کہ انسان کا اگلا قدم اُس کے پچھلے قدم
سے آگے پڑے اور جب کسی قوم کی ترقی کسی ایک نسل کے ساتھ وابستہ نہیں
ہوتی بلکہ اس کی ترقی اس کی کئی نسلوں کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے تو اُس کے ہر
فرد کو یہ مد نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ اگلی نسل پچھلی نسل سے زیادہ اچھی ہو ۔
نو جوانوں میں ہمیشہ یہ روح پیدا کرنی چاہیے کہ وہ پہلوں سے روحانیت میں
بڑھنے کی کوشش کریں ۔
اسی طرح آپ نے تلقین فرمائی :۔
وو
ہر چیز نظام کے نیچے آنی چاہیے ورنہ خدام الاحمدیہ کی تنظیم قائم
کرنے کی غرض وغایت پوری نہیں ہو سکتی ۔ اسی طرح دعوتوں میں وقت بچانے
کے لئے بے سسٹم شروع کریں اور اجلاسات میں ایسی نظمیں رکھی جائیں جو
دعائیہ اور جوش دلانے والی ہوں اور پھر سارے خدام پڑھنے والے کے
تھ ساتھ انھیں دُہراتے چلے جائیں
نیز آپ نے فرمایا کہ:۔
وا
ماً مورین کی جماعتوں پر ابتلاء بھی آتے ہیں اس لئے انہیں ان
ابتلاؤں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ۔“
(۲۴) قرون اولیٰ کی نامور خواتین اور صحابیات کے
ایمان افروز واقعات
۱۹۵۰ء کے موسم گرما میں حضرت خلیفہ المسح ثانی کو یہ تشریف لے گئے تھے۔ کوئٹہ
کی لجنہ نے حضور کے اعزاز میں ایک دعوت چائے کا اہتمام کیا ۔ جس میں معز ز غیر احمدی
مستورات بھی مدعو کی گئی تھیں ۔ اس موقع پر حضور نے یہ تقریر ارشاد فرمائی ۔ جس میں ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۱
تعارف کتب
حضور نے انسان کی پیدائش کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی ۔ نیز حضور نے عورتوں کو ان
کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور قرآن واحادیث کی روشنی میں عورتوں کو ذمہ
داریوں اور انعامات کے لحاظ سے مردوں کے برابر ٹھہرایا۔ چنانچہ اس بہ اس سلسلہ میں آپ
فرماتے ہیں :۔
اور انعاما
قرآن کریم کو شروع سے آخر تک پڑھ کر دیکھ لو تمام مسائل احکام
انعامات میں عورت اور مرد دونوں کا ذکر ہے مثلاً ا کا ذکر ہے مثلاً اگر یہ کہا جاتا ہے کہ نیک
مرد تو ساتھ ہی کہا جاتا ہے نیک عورتیں ۔ اگر کسی جگہ ذکر ہے کہ عبادت
کر نیوالے مرد تو ساتھ ہی یہ ذکر ہوگا کہ عبادت کرنے والی عورتیں ۔ پھر اگر یہ
ذکر ہے کہ جنت میں مرد جائیں گے تو ساتھ ہی یہ ذکر ہوگا کہ جنت میں عورتیں
بھی جائیں گی ۔ مرد کی اگر اعلیٰ درجہ کی نیکیاں ہیں اور وہ جنت میں ایک اعلیٰ
مقام پر رکھا جاتا ہے تو اس کی بیوی جس کی نیکیاں اس کے مقام کے مناسب حال
ہیں اپنے خاوند کی وجہ سے اُسی مقام میں رکھی جائیگی ۔ اسی طرح اگر عورت
اعلیٰ نیکیوں کی مالک ہے اور ان کی وجہ سے وہ جنت میں اعلیٰ مقام پر رکھی جاتی
ہیں تو اس سے ادنی نیکیاں رکھنے والا خاوند بھی اُس کی وجہ سے اُسی مقام مقام میں
رکھا جائے گا ۔ غرض تمام معاملات میں خدا تعالیٰ نے عورت اور مرد کی
ذمہ داریوں کو اہمیت دی ہے ۔“
66