پہلی تقریر

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
۶۳ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وو
ہرے عبدالشکور کنز کے اعزاز میں دعوتوں
کے مواقع پر تین تقاریر
پہلی تقریر
فرموده ۱۹ جنوری ۱۹۴۹ ء بمقام رتن باغ لاہور
دعوت چائے از نظارت دعوت ئے از نظارت دعوت و تبلیغ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔
” میرے آقا و مولا کے ارشاد کے مطابق اسلام اور اُس کے سچے متبع واقعی وہی کونے کا
پتھر ہیں جو جس پر بھی گریں گے وہ پاش پاش ہو جائے گا اور جو اُن پر گرے گا وہ بھی چکنا چور ہو
جائے گا ۔ دیکھ لیجئے جرمنوں نے اطالویوں کی مدد سے ایک عربی ملک ٹنیشیا پر یورش کی تاکہ وہ
اسلام اور مسلمانوں کو ختم کریں لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی ، اُنہیں ہزیمت ہوئی اور اب جب نہ
اسلام کے مبلغ اُس ملک میں پہنچے تو وہ اُن کے تمدن ، اُن کے مذہب اور ان کی اخلاقیات پر وہی
کونے کا پتھر بن کر کچھ اس طرح گرے کہ اُن کے دلوں میں جو کچھ تھا وہ ختم ہو گیا اور اُنہیں
حلقہ بگوش اسلام ہوتے ہی بنی ۔
( حضور نے فرمایا )
موصوف اپنے حالات اور بعض وجوہات کی بناء پر اب جماعت احمدیہ کے ممبر نہیں رہے۔ (ناشر)

انوار العلوم جلد ۲۱
۶۴ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
دل کے تمام گند دھو کر اسلام سے وابستگی حاصل کرنا یقینا ایک نئی زندگی حاصل کرنا ہے اور مجھے
مسرت ہے کہ ہر عبدالشکور کو جو اسلامی لحاظ سے میرا بھائی ، دوست اور روحانی بیٹا ہے یہ سعادت
حاصل ہوئی ۔
( حضور نے تقریر کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا )
ہر کنزے کا عبدالشکور نام رکھنا بھی میری ایک خواب کی بنا پر ہے جس میں میں نے دیکھا
تھا کہ دشمنوں سے تنگ آ کر جرمنی یا اٹلی میں گیا ہوں ۔ جہاں میرے تبلیغ کرنے سے متعدد
لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام ہونے کی توفیق ملی ہے اور پھر میں نے وہاں اپنا ایک نائب مقرر کیا
ہے جس کو عبدالشکور نام دیا گیا ہے۔ میں نے اُسی خواب کے مطابق ہر کنزے کا نام
ہر عبدالشکور کنڑے“ رکھا ہے۔ میری دعا ہے کہ میرا خدا انہیں وہی عبدالشکور بننے کی توفیق
دے اور ان کے واسطے ان کے ملک کو اُن تمام برکات سے نوازے جو اُس موعود عبدالشکور سے
وو
وو
وابستہ ہیں ۔
66
( حضور نے فرمایا )
وو
ہر کنزے اس سے پہلے جس مذہب سے وابستہ تھے اُس میں شریعت کو لعنت قرار دیا گیا
تھا لیکن اسلام شریعت کو برکات خداوندی سے معمور گردانتا ہے۔ لہذا میں ہر عبدالشکور کو نصیحت
کروں گا کہ جو اب اپنے تمام اعزا و اقرباء کو چھوڑ کر خدا کے دامن سے وابستہ ہو گئے ہیں اسے
اپنی زندگی کے تمام شعبوں پر حاوی کرنے کی کوشش کریں اور جس طرح وہ پہلے کبھی ہر ہٹلر کے
سپاہی تھے آج میرے آقا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسا جا نثار سپاہی بنیں کہ خدا ان کے ہاتھ
پر فتوحات کی بارشیں کرے اور پیدائشی مسلمانوں سے کہیں بڑھ چڑھ کر ایمان و اعتقاد پیدا
کرنے کی کوشش کریں ۔
( الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۴۹ء)

10 von 10 heute frei