دوسری تقریر

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
۶۵
ہر عبدالشکورکنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
دوسری تقریر
فرموده ۲۴ جنوری ۱۹۴۹ء بمقام رتن باغ لاہور )
دعوت عشائیه از جماعت احمد یہ لاہور )
عملی نمونہ دکھانے اور قومی اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کریں
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
دو
چونکہ مجھے اُردو میں بولنے کی اجازت دی گئی ہے اس لئے میں اُردو میں تقریر کروں گا۔
ابھی آپ لوگوں کے سامنے شیخ بشیر احمد صاحب امیر جماعت احمد یہ لا ہور نے کنزے صاحب کی
آمد پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور یہاں کے لوگوں کی طرف سے انہیں مرحبا کہا ہے۔ مسٹر
کنزے جرمنی کے رہنے والے ہیں ۔ آپ ٹریپولی میں جنرل رومیل کے ماتحت لڑتے رہے اور
وہاں ہی آپ قید ہوئے ۔ آپ کو بطور قیدی پہلے امریکہ بھیجا گیا اور پھر امریکہ سے آپ انگلینڈ
لائے گئے ۔ انگلینڈ آ کر آپ کے اندر مذہب کے لئے ایک تڑپ پیدا ہوئی ۔ آپ نے دیکھا
کہ دنیا کی حالت دن بدن خراب ہو رہی ہے اس کا علاج کرنا چاہئے اور آپ نے یہ سمجھا کہ اس
کا علاج سوائے مذہب کے اور کوئی نہیں ۔ آپ نے وہ مذہب تلاش کرنا چاہا جو ان خرابیوں کو
دور کر سکے ۔ اس لئے آپ نے مذاہب کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔ اس سلسلے میں آپ نے اسلام
کے لٹریچر کا بھی مطالعہ کیا اور مزید واقفیت کے لئے آپ نے امام مسجد لندن کو چٹھی لکھی ۔ آپ
نے انہیں یہ بھی لکھا کہ آپ اُن سے ملنا چاہتے ہیں ۔ اِس چٹھی کے جواب میں امام مسجد لندن
نے انہیں لڑ پچر بھیجا اور بعض افسروں کی معرفت اجازت لے کر ان سے ملے اور بعض دفعہ آپ
کو بھی مسجد میں آنے کی اجازت دی گئی ۔ ایک دو ملاقاتوں کے بعد ہی آپ پر اسلام کی حقیقت

انوار العلوم جلد ۲۱
۶۶ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
کھل گئی اور آپ نے اسلام قبول کر لیا۔ تھوڑے عرصہ کے بعد آپ نے اس بات کا اظہار کیا کہ
آپ اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنا چاہتے ہیں لیکن قیدی ہونے کی صورت
میں آپ آزادی سے اپنے اس ارادہ کو عملی جامہ نہیں پہنا سکتے تھے۔ تھوڑے عرصہ کے بعد انہیں
جبری طور پر جرمنی بھیجا گیا اور وہاں یہ بھی کوشش کرتے رہے اور ادھر ہم بھی کوشش کرتے رہے
اور متواتر دو تین سال کی کوشش کے بعد آپ اپنے ارادہ میں کامیاب ہوئے اور کڑاکے کی
سردی میں کئی دن سفر کرتے ہوئے آپ سوئٹزر کرتے ہوئے آپ سوئٹزر لینڈ پہنچے وہاں سے جماعت نے آپ کو انگلینڈ
پہنچایا اور انگلینڈ سے پھر یہاں آئے ۔
یوروپین لوگوں میں سے جنہوں نے اسلام کو بطور اسلام قبول کیا ہے مسٹر کنزے دوسرے
آدمی ہیں۔ پہلے آدمی بشیر احمد آرچرڈ ہیں ۔ وہ بھی نہایت مخلص اور اسلام کے ساتھ ایک قسم کا
عشق رکھنے والے ہیں ۔ وہ پہلے آدمی ہیں جس نے مجھ پر یہ اثر ڈالا کہ انگریزوں کی بھی روحانی
اصلاح ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے جو شخص مجھ سے یہ پوچھتا تھا کہ برطانیہ مشن میں آپ کو کہاں
تک کامیابی حاصل ہوئی ؟ میں اُس سے کہتا تھا کہ بظاہر ہمیں اُس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا اور
جہاں تک مذہب کا سوال ہے ہمیں کوئی انگریز مسلمان ہوتا نظر نہیں آتا۔ انگریز لوگ ایک
سوسائٹی کے طور پر دوسرے مذہب کو قبول کر لیتے ہیں ۔ وہ اپنا لباس بدل لیتے ہیں ، اپنی خوراک
بدل لیتے ہیں اور اسلام یا کسی اور مذہب میں داخل ہو جاتے ہیں لیکن اُس کی اہمیت کو نہیں
سمجھتے ۔ اُن کے اندر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ہم نے اپنی ہر چیز کو اس کے لئے قربان کرنا ہے ۔ وہ
سمجھتے ہیں کہ کیا یہ کوئی کم احسان ہے کہ ہم نے اس مذہب کو قبول کر لیا ہے ۔ اُنہوں نے جو قربانی
کرنی تھی وہ مذہب تبدیل کر کے اُنہوں نے کر لی ہے لیکن بشیر احمد آرچرڈ پہلا شخص تھا جس نے
سچائی کے طور پر اسلام کو قبول کیا اور صرف قبول ہی نہیں کیا بلکہ خدمت اسلام کے لئے اپنی زندگی
وقف کر دی اور اب وہ بڑے اخلاص کے ساتھ خدمت اسلام کر رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی کچھ
آدمی تھے مثلاً عبد اللہ کو کم وغیرہ جو اسلام کو ہی سچا مذہب سمجھتے تھے اور اُن کے اندر اخلاص بھی پایا
جاتا تھا لیکن وہ اسلام کو اُس کی اصولی تعلیم کے لحاظ سے سچا مانتے تھے اور اس پر عملاً کار بند نہیں
ہوتے تھے۔ بعض مواقع پر وہ شراب بھی پی لیں گے اور اگر وقت نہیں ملا تو وہ نماز بھی چھوڑ دیں

انوار العلوم جلد ۲۱
۶۷ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
گے۔ وہ نماز پڑھتے تھے لیکن وہ نمازوں میں بے قاعدہ تھے ۔ وہ شراب پینا چھوڑ دیتے تھے لیکن
بعض اوقات شراب پینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
مسٹر آرچرڈ پہلے انگریز ہیں جنہوں نے اسلام کو اسلام کے طور پر قبول کیا ۔ آپ جب مجھے
پہلی دفعہ قادیان ملنے کے لئے گئے اُس وقت آپ فوج میں لیفٹیننٹ تھے ۔ آپ جب مجھ سے
ملے اُس وقت آپ کے اندر یہ احساس پایا جاتا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی سچا مذہب نہیں اور مجھ سے
لمبی بحث کی کہ کوئی مذہب سچا نہیں ہاں ! ہر مذہب میں ایک حد تک سچائی پائی جاتی ہے اور میں
چاہتا ہوں کہ میں اُن سب سچائیوں کو اکٹھا کر کے ایک نیا مذہب بناؤں ۔ پانچ سات دن رہنے
کے بعد آپ واپس تشریف لے گئے ۔ میں نے سمجھا کہ وہ کورے کے کورے ہی واپس چلے گئے
ہیں لیکن جب وہ کلکتہ گئے ( شاید وہ برما کی طرف جا رہے تھے ) وہاں سے اُنہوں نے مجھے
بیعت کا خط لکھا۔ مجھے اس بات پر سخت حیرت ہوئی ۔ بعد میں میں نے اُن سے پوچھا تو اُنہوں
نے بتایا میں جب تک قادیان میں رہا میں یہ سمجھتا رہا کہ یہ لوگ میرے مخالف ہیں اور میری
روح کو کچل دینا چاہتے ہیں اس لئے میرے اندر مقابلہ کی روح پیدا ہوئی ۔ میں سات آٹھ دن
قادیان میں رہا اس خیال سے کہ میں جن لوگوں کے پاس جا رہا ہوں انہی کے طریق پر مجھے عمل
کرنا چاہئے ۔ میں اپنے ساتھ شراب نہیں لایا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ اب میں پہلے سے بہتر
معلوم ہوتا ہوں ۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں جب میں امرتسر پہنچا تو میں کھانے کے لئے ریسٹورنٹ میں
گیا اور دوسرے لوگ بھی گئے اور انہوں نے شراب مانگی ۔ باقی لوگوں کو دیکھ کر میں نے بھی
شراب کے لئے آرڈر دیا لیکن بعد میں خیال آیا کہ میں جن لوگوں کے پاس سے آیا ہوں مجھے
اُن کا اس قدر تو احترام کرنا چاہئے کہ میں رستہ میں شراب نہ پیؤں ۔ چنانچہ میں جتنا عرصہ ریل
میں رہا شراب نہیں پی ۔ جب میں کلکتہ پہنچا تو میری حالت زیادہ سے زیادہ اچھی معلوم ہوئی ۔
پھر میں نے غور کرنا شروع کیا کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ اور میں نے سمجھ لیا کہ در حقیقت میں
غلطی پر تھا ۔ دراصل اسلام ہی سچا مذہب ہے اور اس سے ہی دنیا کی تمام خرابیوں کا علاج کیا جا
سکتا ہے پھر میں نے اسلام قبول کر لیا ۔
مسٹر آرچرڈ کے اسلام قبول کر لینے پر دوسرے انگریزوں نے اُنہیں تکلیفیں دینا شروع

انوار العلوم جلد ۲۱
۶۸ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
کیں ۔ اُن کے ساتھ کھانا پینا بند کر دیا گیا اور اُن کا مکمل بائیکاٹ کر دیا گیا۔ اُن کے ساتھ
انگریزوں نے ایسا ہی سلوک کیا جس طرح ہمارے ملک میں ایک نئے احمدی کے ساتھ کیا جاتا
ہے۔ فوج میں آپ کو بہت تکلیفیں دی گئیں لیکن آپ گھبرائے نہیں ۔ آپ نے نہ صرف پانچوں
نمازیں پڑھنی شروع کر دیں ، نہ صرف آپ نے محرمات کو ہی چھوڑا بلکہ تہجد بھی پڑھنی شروع کر
دی ۔ آپ جب تک قادیان میں رہے باقاعدہ تہجد پڑھتے رہے۔ اس کے بعد اُنہوں نے
اسلام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کی اور اب انگلینڈ میں وہ ہمارے مبلغ ہیں ۔
مسٹر کنزے دوسرے آدمی ہیں جنہوں نے اسلام کو بطور اسلام کے قبول کیا ہے۔ آپ نے
نہ صرف اسلام کو قبول کیا بلکہ یہ سمجھا کہ جب تک میں خود اسلام کو اچھی طرح نہیں سمجھتا ، جب تک
میں خود اسلام کی تعلیم حاصل نہیں کرتا یہ فضول بات ہے کہ میں دوسروں کو اس کی تبلیغ کروں ۔
مجھے پہلے خود دینی تعلیم حاصل کرنی چاہئے اور اس کے بعد اسلام کو اس ملک میں پھیلانا چاہئے ۔
آپ نے اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کی اور دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے
پاکستان تشریف لے آئے ۔ اور بھی بعض لوگوں کے اندر یہ روح پائی جاتی ہے۔ دو اور جرمن
نو مسلموں کی طرف سے بھی وقف کے لئے درخواستیں آئی ہیں وہ دونوں میاں بیوی ہیں اور
جرمنی کے مشہور جرنلسٹ اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔ اسی طرح پولینڈ سے بھی ایک دوست
کی وقف کے لئے درخواست آئی ہے وہ بھی اس وقت قید ہے ۔ حکومت نے اُسے ففتھ کالمسٹ
قرار دے دیا ہے بلکہ اب تو امریکہ میں یہ احساس پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے۔ مجھے کئی خطوط
آتے ہیں جن میں اس کا اظہار کیا گیا ہے اور وہ سوچ رہے ہیں کہ وہ بھی کسی طرح زندگی وقف
کر کے اسلام کی خدمت کریں ۔
مسٹر کنزے ہماری تبلیغ کے دوسرے پھل ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح یہ قوم سائنس
اور دیگر دنیاوی علوم میں آگے بڑھی ہوئی ہے، جس طرح وہ علمی طور پر یورپ کو لیڈ کر رہی ہے
اسی طرح وہ مذہب میں بھی آگے بڑھ جائے گی اور تمام یورپ کو مذہبی طور پر لیڈ کرے گی ۔
جنگ میں اگر چہ وہ ہار گئی ہے لیکن اس قوم میں ترقی کی روح پائی جاتی ہے اس لئے میں امید کرتا
ہوں کہ جب اس قوم میں اسلام پھیل جائے گا تو یہ لوگ دین کے اچھے خادم ثابت ہوں گے ۔

انوار العلوم جلد ۲۱
۶۹ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
میں نے اس بات پر بہت غور کیا ہے اور بعض جرمن احمدیوں کو جب میں نے چٹھیاں لکھیں
تو اُن پر اس بات کو واضح کیا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ یہ قوم عمل اور قربانی میں دوسری قوموں
سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود وہ ایک سو سال سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے مگر وہ
ہمیشہ ناکام رہی ہے اور اُس نے ہمیشہ ڈپلومیسی میں شکست کھائی ہے اور جس مقام کے حاصل
کرنے کا اُسے حق حاصل تھا اُسے وہ حاصل نہیں کر سکی ۔ اس کی کئی وجوہ دوسرے لوگوں نے
بتائی ہیں لیکن میرے نزدیک اس کی وجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اس قوم میں اسلام پھیلانا چاہتا ہے
اور چونکہ اس قوم میں اسلام پھیلنا ہے اس لئے جب بھی وہ کسی دنیاوی ترقی کیلئے کوشش کرتی
ہے نا کام رہتی ہے ۔
یورپ میں اسلام کا بھی حصہ ہے۔ حضرت مسیح علیہ السلام بیشک ایشیا میں پیدا ہوئے تھے مگر
بعد میں عیسائیت یورپ میں بھی پھیلی ۔ اسی طرح اب اسلام کی بھی یورپ میں پھیلنے کی باری ہے
اور جس طرح اٹلی کو یہ فوقیت حاصل ہے کہ اُس نے ابتدا میں عیسائیت کو قبول کیا اور اس کے بعد
عیسائیت کو تمام یورپ میں پھیلا یا اُسی طرح اسلام کے لئے بھی تو کوئی نہ کوئی ملک مقدر ہوگا جو
اسلام کو قبول کر کے اُسے آگے تمام یورپ میں پھیلائے ۔ میں خیال کرتا ہوں کہ وہ ملک جرمنی
ہے پچھلے سو سال کے عرصہ میں جب بھی اُنہوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہمیشہ ناکام رہے ۔
خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ یہ مذہب کو لیڈ کریں اس لئے جب بھی اُنہوں نے آگے بڑھنے کے لئے
جد و جہد کی اُس میں ناکام رہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جب اس قوم میں اسلام پھیلے گا وہ اسلام کے
لئے ہر ممکن قربانی کرے گی ۔ میں دیکھتا ہوں کہ انگلینڈ میں ہماری سالہا سال کی کوششوں کے
بعد جتنے مسلمان ہوئے ہیں جرمنی میں ہماری ایک سال کی کوشش سے اُتنے احمدی ہو گئے ہیں
اور مجھے کثرت سے خطوط آ رہے ہیں کہ وہ اسلام کی تحقیق کر رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ
احمدیت کی آئندہ ترقی میں ان کا بہت زیادہ حصہ ہوگا ۔
ان لوگوں میں اتنا جوش پایا جاتا ہے کہ جب پاکستان پر مصیبت آئی تو حکومت نے چاہا کہ
جرمنی سے کچھ افسر منگوائے جائیں اور فوج میں رکھے جائیں تاملکی دفاع کو مضبوط کیا جا سکے ۔
اُس وقت جرمنی میں ایک ہی احمدی تھا (مسٹر کنزے کے علاوہ ایک اور احمدی تھے جو ہمبرگ

انوار العلوم جلد ۲۱
ہے ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
میں رہتے تھے ۔ مسٹر کنزے برلن کے رہنے والے ہیں ) میں نے اُسے لکھا۔ اُس کی محبت کا اس
بات سے پتہ لگتا ہے کہ جب میں نے اُسے لکھا کہ ہمیں پاکستان آرمی کے لئے چند جرمن فوجی
افسروں کی ضرورت ہے تو اُس نے رات دن ایک کر کے اور اپنے خرچ پر لمبے لمبے سفر کر کے
اُن لوگوں کو پاکستان آنے کیلئے تیار کیا جو ہٹلر کے وقت میں فوج میں مختلف عہدوں پر تھے اور
مجھے گیارہ آدمیوں کی ایک ٹیم بھجوائی اور لکھا پاکستان کیلئے جتنے عہدوں پر جرمن رکھنے کی ضرورت
ہو اُن کے لئے یہ کافی ہیں اور وہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے صرف ایک شرط رکھی
تھی کہ ہمیں انگریزوں سے ذلیل نہ کروایا جائے بلکہ انگریزوں والی ٹرمز (TERMS) ہمیں
بھی دی جائیں تا ہم اُن کے سامنے ذلیل نہ ہوں اِس سے زیادہ ہم کچھ نہیں چاہتے لیکن
حکومت نے اُس وقت یہ خیال کیا کہ اگر ہم نے فوج میں جرمن آفیسر ز رکھ لئے تو کہیں انگریز
ناراض نہ ہو جائے گو یہ تحریک بھی حکومت نے خود کی تھی لیکن جب بعض لوگوں نے اپنی
خدمات پیش کیں تو حکومت نے کہہ دیا شکریہ ۔ ہم نے اگر انہیں ملازم رکھا تو انگریز خفا ہو
جائیں گے ۔ حکومت پاکستان کے اس رویہ سے اُس دوست کو تکلیف بھی پہنچی لیکن بہر حال
اس بات سے یہ پتہ لگتا ہے کہ انہیں اب اس قدرا حساس ہو چکا ہے کہ وہ سیاسی طور پر بھی
مشکلات کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسا کرنے کے لئے اپنا روپیہ خرچ کرنے سے بھی
دریغ نہیں کرتے ۔
میں سمجھتا ہوں ایک اور بھی چیز ہے جو ہمیں بھولنی نہیں چاہئے اور وہ یہ ہے کہ بیرونِ ممالک
میں جو لوگ احمدی ہوں گے وہ اُردو زبان بھی سیکھیں گے اِس لئے اشاعت احمدیت سے
اُردو زبان کو بھی بہت زیادہ تقویت پہنچے گی ۔ انڈونیشیا میں ہمارا مشن قائم ہے۔ وہاں جولوگ
احمدی ہوئے اُن میں سے بعض نے اُردو زبان سیکھی اور پھر بعض نے اپنے بچوں کو قادیان میں
تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھی بھیجا۔ مشرقی افریقہ میں اُردو جاننے والوں میں اکثریت اُن
لوگوں کی ہے جو احمدی ہیں ۔ بعض لوگ ایسے تھے جو اُردو زبان کے بہت ہی مخالف تھے ۔ ایک
دوست ابوا ابوالہاشم صاحب تھے انہیں احمدی ہونے سے قبل صرف ا احمدیت سے ہی ہی نفرت نہیں تھی
بلکہ وہ اُردو زبان کو بھی سننا نہیں چاہتے تھے ۔ وہ جب احمدی ہوئے تو اُنہوں نے

انوار العلوم جلد ۲۱
اے ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھنے کے لئے بڑھاپے میں اُردو زبان سیکھی اور
پھر اپنے بچوں کو بھی سکھائی ۔ اسی طرح عرب ممالک سے بھی بعض دوست آئے ہیں اور اُنہوں
نے اُردو زبان سیکھی ۔ مسٹر بشیر احمد آرچرڈ انگلینڈ سے آئے اور اُنہوں نے اُردو زبان سیکھی اور
مسٹر کنزے جرمنی سے آئے ہیں وہ بھی اُردو زبان سیکھیں گے ۔ پس میں سمجھتا ہوں کہ احمدیت کی
اشاعت کے ساتھ ساتھ اُردو زبان بھی پھیلتی جائے گی ۔ یہ لوگ جب واپس جائیں گے اور
چونکہ ان میں دوسری زبان سیکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے اس لئے یہ اپنے دوسرے دوستوں کو بھی
اُردو سکھائیں گے اور یہ چیز اُردو زبان کی ترقی کا موجب ہوگی اور لازماً پاکستان کے تعلقات
بھی ان ممالک سے گہرے ہو جائیں گے ۔
ہمارے ملک میں یہ سوال عام طور پر پایا جاتا ہے کہ آیا اُردو زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا
جائے یا انگریزی زبان کو بھی ذریعہ تعلیم بنایا جائے؟ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر اُردو
زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا گیا تو پاکستان تمام ممالک سے کٹ جائے گا ۔ ذریعہ تعلیم اُسی زبان کو
ہی بنانا چاہئے جسے دوسرے لوگ بھی سیکھیں ۔ احمدیت یت کی اشاعت سے یہ یہ سوال بھی حل ہو
جائے گا ۔ احمدیت کی وجہ سے اُردو زبان دوسرے ممالک میں پھیل رہی ہے اور انشاء الله
ایک دن ایسا آئے گا جب پاکستان کا ہر ایک آدمی یہ سمجھنے لگ جائے گا کہ ہمیں کسی فارن لینگویج
(FORIEGN LANGUAGE) یا اُردو زبان کے علاوہ کسی اور زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے کی
ضرورت نہیں ۔
شیخ بشیر احمد صاحب امیر جماعت احمد احمد یہ لاہور نے یہ خواہش کی ہے کہ مسٹر کنزے ایسا نمونہ
پیش کریں کہ یہاں کے نوجوانوں میں بھی بیداری پیدا ہو جائے اور وہ اپنی زندگیاں
خدمت دین کیلئے وقف کریں ۔ مسٹر کنزے میرے روحانی فرزند ہیں اور مجھے ان سے بے حد
محبت ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ جو لوگ یہاں رہتے ہیں وہ نمونہ دکھا ئیں اور مسٹر کنزے اس کی
اتباع کریں ۔ ابتداء ہم میں ہوئی ہے اس لئے ہم پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ بیشک
ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے بھائی بنیں لیکن یہ کہ اُن سے خواہش کی جائے کہ وہ ہمارے لئے
نمونہ بنیں درست نہیں ۔ ہمیں اپنا نمونہ پیش کرنا چاہئے تا وہ ہم سے اچھا نمونہ لے کر اپنے ملک

انوار العلوم جلد ۲۱
۷۲ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر
میں واپس جائیں اور اپنے ملک والوں سے کہیں کہ تم اسلام کو قبول نہ کر کے ایک قیمتی چیز سے
محروم ہو رہے ہو۔ اسلام کو قبول کرو تا تمہارا دین بھی درست ہو اور تمہاری دنیا بھی درست ہو۔
( غیر مطبوعه از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )

10 von 10 heute frei