اسلام اور ملکیت زمین
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۸۹
اسلام اور ملکیت زمین
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَالسَّلَامُ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
اسلام اور ملکیت زمین
اس وقت پاکستان اور ہندوستان کی مختلف سیاسی پارٹیوں میں طاقت حاصل کرنے کے
لئے ایک رسہ کشی جاری ہے۔ دوسرے ملکوں کا تو یہ قاعدہ ہے کہ پارٹیاں بعض اصول کیلئے بنائی
جاتی ہیں اور ان اصول کے ماننے والے اُن میں شامل ہو جاتے ہیں ۔ جوں جوں کوئی پارٹی
طاقت پکڑتی جاتی ہے وہ اپنے تجویز کردہ اصول کو ملک میں جاری کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
شروع شروع میں دوسری پارٹیوں سے مل کر اور جب اُسے اتنا اقتدار حاصل ہو جائے کہ وہ
منفر دانہ طور پر اپنے اصول کو ملک میں جاری کر سکے تو پھر بلا اشتراک غیرے وہ اپنے تجویز کردہ
اصول کو قانون کی شکل میں بدل دیتی ہے لیکن ہندوستانی ممالک میں بدقسمتی سے پارٹیاں پہلے
بنتی ہیں اور اصول بعد میں تجویز کئے جاتے ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان و ہندوستان
میں زیادہ تر پارٹیوں کی بنیاد مذہب پر ہے مذہب ابھی تک اس برصغیر میں ایک متحرک اور قوی
طاقت ہے۔ عوام الناس کی اکثریت مذہب پر عمل کرے نہ کرے وقتی طور پر اگر جوش میں آتی
ہے تو مذہب کے نام سے ہی آتی ہے۔ اس لئے جب کبھی کوئی تحریک اس برصغیر میں اُٹھتی ہے تو
اس کا محرک مذہب ہی ہوتا ہے گو شکل اُسے سیاسی دے دی جاتی ہے۔ اور اگر کوئی سیاسی تحریک
بھی اُٹھے تو بعد میں وہ مذہبی رنگ اختیار کر جاتی ہے۔ جیسے کانگرس جب ہندوستان میں بنائی گئی
تو اُس وقت خالص سیاسی تھی بلکہ خالص تمدنی تھی لیکن آہستہ آہستہ وہ ہند و تحریک بنتی چلی گئی اور
مسلمان عناصر اس سے الگ ہوتے چلے گئے ۔ خلافت کی تحریک کے زمانہ میں پھر مسلمان اس
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۹۰
اسلام اور ملکیت زمین
میں داخل ہوئے لیکن مجبوری سے یا خوشی سے ایک دو سال کے بعد وہ پھر اس سے الگ ہو گئے۔
ان حالات کا نتیجہ یہ ہوا کہ گو کانگرس حقیقی طور پر ایک سیاسی تحریک بن چکی تھی مگر چونکہ اُس میں
ایک بہت بڑی اکثریت ہندوؤں کی تھی ہندو مذہبی رہنماؤں نے اِس کو اپنا آلہ کار بنانا آسان
امر سمجھا اور ایسے لوگ بھی کانگرس میں شامل ہو گئے جو حقیقتاً سیاسی نقطہ نگاہ نہیں رکھتے تھے بلکہ
مذہبی یا نسلی نقطۂ نگاہ رکھتے تھے۔ حقیقی سیاسی نقطۂ نگاہ رکھنے والے ہندوؤں کی وجہ سے نہیں بلکہ
گروہ کی نجی گفتگوؤں کو سن سن کر مسلمان چوکنے ہو گئے ۔ انہوں نے اپنی ایک الگ
انجمن بنالی جو مسلم لیگ کہلائی ۔ مسلم لیگ کی بنیادی ضرورت صرف اتنی تھی کہ ہندوستان کی
طاقت پکڑنے والی سیاسی انجمنوں کی کوششوں کے نتیجہ میں ہندوستان کی سیاسی طاقت ہندوؤں
کے ہاتھ میں چلی جائے گی ۔ اُن ہندو کہلانے والے لوگوں کے ہاتھ میں نہیں جو در حقیقت سیاسی
تربیت رکھنے کی وجہ سے ہندوستانی ہیں ہندو نہیں بلکہ اُن ہندوؤں کے ہاتھ میں جو پس پردہ
کانگرس پر اپنا جال ڈال رہے ہیں اور آہستہ آہستہ کانگرس کو اپنا آلہ کار بنا کر اپنی سکیم کو ملک میں
جاری کرنا چاہتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ کانگرس کی طرح مسلم لیگ کا بھی کوئی معین سیاسی پروگرام
نہیں ہو سکتا تھا۔ کانگرس کا سیاسی پروگرام یہ تھا کہ ہندوستانیوں کے ہاتھ میں اختیارات
آجائیں ۔ ابتدائے کار میں اس کو اس سے غرض نہ تھی کہ اختیار کن کے ہاتھ میں آئے ، قدیم الخیال
لوگوں کے ہاتھ میں یا آزاد خیال لوگوں کے ہاتھ میں یا سوشلسٹ لوگوں کے ہاتھ میں یا
کمیونسٹ لوگوں کے ہاتھ میں ، اُس کا نقطۂ نظر یہ تھا کہ ملک آزاد ہو ۔ پھر جو طاقتور ہو اختیارات
سنبھال لے۔ مسلم لیگ کا بھی کوئی سیاسی پروگرام نہیں تھا ۔ مسلم لیگ کی غرض بھی یہی تھی کہ جب
ملک میں طاقت آئے تو مسلمان کو بھی اُس کا حصہ ملے ۔ ہندوستانی سے مراد ہندو نہ ہو بلکہ اُسی
طرح مسلمان مراد ہو جس طرح ہندو مراد ہو۔ باقی رہا سیاسی پروگرام سو مسلمانوں میں سے جو
طاقت اُس وقت غالب ہو وہ اختیارات کو سنبھال لے۔ لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ
ہمارے ملک کا اصلی نظریہ مذہبی ہے اس لئے لازمی نتیجہ ان تحریکوں کا یہ ہوا کہ ہندوستانی کی
تعریف ہندو سے بدلتی چلی گئی اور مسلم کی جگہ پر اسلام آگے آتا چلا گیا ۔ حقیقتا تو مذہب آگے نہیں
آیا لیکن مذہب کو حالات نے آگے دھکیل دیا۔ مجھے اس سے سروکار نہیں کہ اس تحریک کے نتیجہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۹۱
اسلام اور ملکیت زمین
میں ہندو مذہب کو کوئی فائدہ پہنچا یا نہیں یا اسلام کو کوئی فائدہ پہنچا یا نہیں لیکن ظاہری صورت یہی
ہو گئی کہ ایک طرف ویدک تہذیب کی بلندی کے نعرے لگنے لگ گئے اور دوسری طرف اسلام
زندہ باد کا آوازہ بلند ہونے لگا۔ ہندوؤں کا مذہب چونکہ کسی معین صورت میں باقی نہیں ، جو
لوگ ہندو مذہب کی تائید میں جدو جہد کرنے لگے اُن کی کوششیں بجائے ہندو مذہب کی مضبوطی
کے اسلام کی تخریب میں خرچ ہونے لگیں ۔ کیونکہ جب کوئی عمارت ہو ہی نہ تو اُس کی مرمت اور
اصلاح کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا ۔ ایسی صورت میں انسان صرف یہی کر سکتا ہے کہ اپنے
مد مقابل کے مکان کو گرانے کی کوشش کرے۔ لیکن مسلم لیگ کی کوششوں کے نتیجہ میں جو اسلام
زندہ باد کے نعرے بلند ہونے لگے اس سے مسلم عوام کے دل میں یہ احساس پیدا ہونا شروع
ہو گیا کہ اب اسلامی احکام کو اُس علاقہ میں جاری کیا جائے گا جو مسلمانوں کے قبضہ میں آئے
گا۔ مسلمان اسلام سے غافل تھا ، مسلمان اسلام کی پابندی چھوڑ چکا تھا ، اکثر مسلمانوں نے
قرآن کا نام سنا تھا اُسے کھول کر دیکھا نہیں تھا، مسجد میں خالی پڑی تھیں ، زکوۃ جن جن پر واجب
تھی وہ اُس کے دینے سے گریز کرتے تھے ، سُود کا عام رواج ہو رہا تھا ، حج کو وہ لوگ تو نہ جاتے
تھے جن پر حج فرض تھا ہاں اُن لوگوں میں سے کچھ تعداد جاتی تھی جن پر حج فرض نہیں تھا لیکن
اسلام کی محبت مسلمان میں باقی تھی اُس کی عظمت کا وہ قائل تھا۔ وہ اُس پر متواتر عمل کرنے کو تیار
نہ تھا لیکن ہنگامی طور پر اس پر جان دینے پر آمادہ تھا۔ وہ عملاً تو اسلام پر قائم نہ تھا لیکن اُس کے
دل کی گہرائیوں میں یہ احساس موجود تھا کہ اسلام پر عمل کرنا اُس کے لئے دینی و دنیوی طور پر
اچھا ہوگا ۔ وہ ایک افیون کے نشہ میں مبتلا آدمی کی طرح جو ایسے گھر میں پڑا ہو جس میں آگ لگ
چکی ہو خود اپنی کوشش سے تو اپنی حالت کو بدل نہیں سکتا تھا لیکن اُس کے اندر یہ خواہش ضرور تھی
کہ کوئی مجھے اُٹھا کر محفوظ جگہ پر ڈال دے۔ وہ یہ چاہتا تھا کہ مجھ سے کوئی حکومت جبراً اسلام پر
عمل کروانے لگے ۔ غرض قوت عمل اُس کی بیکار تھی لیکن ارادہ نیک ابھی زندہ تھا۔ مسلمانوں میں
سے سیاسی اقتدار حاصل کرنے والے لوگوں نے یہ سمجھ لیا کہ جس طرح ہندو مسلمانوں کے خلاف
کچھ قانون بنا کر اپنی قوم میں سچا ہندو کہلا سکتا ہے اس طرح ہم ہندوؤں کے خلاف کوئی قانون بنا
کر سچے مسلمان نہیں کہلا سکتے ۔ کیونکہ ہندو مذہب ایک خیالی چیز ہے اسلام ایک حقیقت ہے ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۹۲
اسلام اور ملکیت زمین
خیالی معشوق اور حقیقی معشوق میں فرق ہوتا ہے۔ ایک شاعر اپنے خیالی معشوق کی موجودگی میں
دنیا کے سارے کام کرتا ہے مگر ایک نوجوان حقیقی عشق کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد دنیا کے
سب کاموں سے محروم ہو جاتا ہے پس مسلمانوں کے سیاسی رہنماؤں میں سے جو مذہبی رنگ
رکھتے تھے اُنہوں نے تو اپنے جذبات کے ماتحت یہ فیصلہ کر لیا کہ پاکستان میں کسی نہ کسی رنگ
اسلامی قانون جاری کرنا ہوگا اور جو مذہبی رنگ نہیں رکھتے تھے اُنہوں نے یہ سمجھ لیا کہ پاکستان
میں جو بھی قانون جاری کیا جائے اُسے اسلامی رنگ دینا ضروری ہوگا خواہ ہو بھیڑ یا مگر بھیڑ کی
کھال اُسے پہنا نا ضروری ہے ورنہ عوام الناس مسلمان اسے قبول نہ کریں گے ۔
یہ مختلف خیالات کے لوگ مسلم لیگ میں یا دوسری اسلامی سوسائٹیوں میں ہنگامی طور پر اس
لئے شامل ہو گئے تھے کہ ہندو مسلمان میں کشمکش پیدا ہو رہی تھی اور وہ بھی مسلمانوں کے گھر میں
پیدا ہونے کی وجہ سے اس کشمکش کے اثرات سے بچ نہیں سکتے تھے۔ لیکن جب پاکستان بن گیا تو
مختلف لوگوں کے مختلف سیاسی نظریے پھر روشن ہونے لگے، پھر ان کے مٹے ہوئے نقوش
اُبھر نے لگے لیکن اُنہوں نے دیکھا کہ پاکستان کی جنگ اسلام ہی کے نام سے لڑی گئی ہے اور
اسی کے نام کی برکت سے فتح کی گئی ہے۔ اور پھر انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ اسلام ایک معین اور
ایک مفصل تعلیم رکھتا ہے اس کو بالکل پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا۔ محض سیاسی نظریوں کو پیش کر کے
اس کا اثر مسلمانوں کے دلوں سے محو نہیں کیا جا سکتا پس اُنہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ عوام الناس
اسلام کے نام پر جان دیتے ہیں مگر قرآن و حدیث کو نہ انہوں نے پڑھا نہ اُس کی تعلیم انہیں
معلوم ہے اس لئے اپنے نظریوں کا نام اسلام رکھ دو اور یہ شور مچا دو کہ اسلامی تعلیم کو پاکستان میں
جاری کرنا چاہیے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ عوام الناس کے جوش بھڑکیں گے نہیں ۔ جہاں تک اس
تعلیم کو لوگوں میں مقبول عام کیا جا سکے گا وہ تعلیم بغیر مذہبی مخالفت کے پاکستان کے سیاسی
پروگرام کا جزو بن جائے گی ۔ یہ مرض اتنی بڑھی کہ پاکستان کے کمیونسٹ بھی ”اسلام خطرے میں
ہے“ کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ اپنی نجی گفتگوؤں میں وہ اسلام پر تمسخرے اُڑاتے ہیں اور اسلام کو
ایک فرسودہ مذہب قرار دیتے ہیں، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر سٹالن ان کے
نزد یک زیادہ شان رکھتا ہے ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ ) اور اسلام سے کمیونزم کے اصول ان
انوار العلوم جلد ۲۱
له ماله
اسلام اور ملکیت زمین
کے نزدیک زیادہ شاندار ہیں لیکن کمیونزم کے معروف اصول کے ماتحت وہ کمیونسٹ تعلیم کو
اسلامی تعلیم قرار دے کر پاکستانی عوام میں اس کو مقبول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ چونکہ اس
کی ظاہری شکل ایسی ہے کہ موجودہ اکثریت اس کے حق میں چلی جاتی ہے اس لئے اسلام کے
نام کی وجہ سے عوام الناس ان کے بعض اصول کو اپنا لیتے ہیں اور جب دوسرے سیاسی لیڈر یہ
دیکھتے ہیں کہ فلاں فلاں نظریہ عوام میں بہت مقبول ہو گیا ہے تو وہ بھی اس نظریے کو اپنانا اپنی
کامیابی کے لئے ضروری سمجھ لیتے ہیں۔ چنانچہ ایسے ہی مسائل میں سے ایک ملکیت زمین کا
مسئلہ ہے۔
کمیونسٹ تحریک نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ شامل ہو کر یہ آواز بلند کرنی شروع کی
ہے کہ زمین کی ملکیت کے متعلق ہمارے ملک میں اصلاح کی ضرورت ہے اور جو اصلاح انہوں
نے تجویز کی ہے وہ تفصیلاً وہی ہے جو کمیونزم نے تجویز کی ہے لیکن پاکستان کے عوام الناس کے
احساسات کا خیال رکھتے ہوئے اس کا نام اسلامی اصلاح رکھا گیا ہے۔ بعض نے تو اسلامی
تعلیمات کو توڑ مروڑ کر ایسی شکل دینے کی کوشش کی ہے کہ لوگ اس تحریک کو اسلامی ہی سمجھیں ۔
بعض نے بعض اصولی آیات یا احادیث کو لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے
صحابہ کے تعامل کو بالکل نظر انداز کر کے کچھ نئے معنی ان آیات اور احادیث کو دے دیئے ہیں
جن سے ان کے نظریہ کی تصدیق ہوتی ہے اور بعض نے بعض دوسرے طریقے اختیار کئے ہیں
جن کی تفصیل میں پڑنے کا یہ موقع نہیں ۔ اس پروپیگنڈا سے متاثر ہو کر مسلم لیگ نے بھی
زمیندارہ سسٹم کی اصلاح کے متعلق مختلف جگہوں پر کمیٹیاں مقرر کیں ۔ بعض جگہ حکومت کے
انتظام کے نیچے اور بعض جگہ صرف مسلم لیگ کے انتظام کے نیچے اس مسئلہ پر غور کیا گیا۔ پنجاب،
سندھ، صوبہ سرحد اور ایسٹ بنگال میں ایسی کمیٹیاں بنی ہیں اور اُنہوں نے اپنی رپورٹیں پیش کی
ہیں اور ان رپورٹوں پر غور کرنے کے بعد مرکزی مسلم لیگ نے بھی ایک کمیٹی مقرر کی ہے جس کی
رپورٹ پر غور کرنے کے لئے پھر اس نے ایک اور سب کمیٹی مقرر کی اور اس سب کمیٹی کی
رپورٹ پر مسلم لیگ کی مجلس عاملہ نے زمیندارہ اصلاح کے متعلق کچھ اصول تجویز کر کے صوبجاتی
حکومتوں کو توجہ دلائی کہ ان اصول کو اپنے ملک میں جاری کرنے کی کوشش کریں ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
له خالد
اسلام اور ملکیت زمین
مسلم لیگ جس نتیجہ پر پہنچی ہے وہ یہ ہے کہ زمینداری اور جاگیرداری کو جلد ختم کیا جائے ۔
مرکزی مسلم لیگ کے بعض ممبروں یا صوبجاتی مسلم لیگوں کے بعض ممبروں میں اگر کوئی اختلاف
ہے تو اس بارہ میں ہے کہ ان دونوں چیزوں کو کس شکل میں ختم کیا جائے یا کس حد تک ختم کیا
جائے ۔ یعنی کتنی زمین کسی کے پاس رہنے دی جائے یا کتنی قیمت کسی کو دی جائے لیکن اس پر
سارے متفق ہیں کہ زمینداری اور جاگیرداری کو ختم کرنا چاہیے۔
جہاں تک حکومت کے نمائندوں کے فیصلوں کا تعلق ہے مجھے اُس پر بحث کرنے کی نہ
ضرورت ہے نہ میں اس کا اہل ہوں کیونکہ سیاسی امور سیاسی لوگوں پر ہی چھوڑ دینے چاہئیں ۔
اگر ملک کی اکثریت کوئی قانون بنائے تو اقلیت کا فرض ہے کہ وہ اس قانون پر عمل کرے۔ ہاں
اگر مناسب سمجھے تو آئینی طریقوں سے اس کے بدلوانے کی کوشش کرے ۔ پس جہاں تک قانون
کا سوال ہے ایک پاکستانی شہری ہونے کے لحاظ سے مجھے حق تو پہنچتا ہے کہ میں اس پر رائے زنی
کروں لیکن بوجہ ایک مذہبی آدمی ہونے کے میں سمجھتا ہوں کہ مسئلہ کے اس حصہ کو میں سیاسی
لوگوں پر ہی چھوڑ دوں ۔ مگر ایک بات ایسی ہے جس کے متعلق خاموشی کو میں جائز نہیں سمجھتا اور
وہ یہ کہ اسلام کے نام پر کوئی ایسی بات کہی جائے جو اسلام سے ثابت نہ ہو۔ اگر ایسا ہو تو پھر ہر
مذہبی آدمی کا فرض ہے کہ وہ اُس وقت اسلام کی تعلیم کو واضح کر دے۔ اس وضاحت کو ماننا یا نہ
ماننا یہ دوسرے آدمی کا کام ہے لیکن اس کا واضح کر دینا ایک مذہبی آدمی کا فرض ہے اور اگر وہ ایسا
نہ کرے تو خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کے سامنے جواب دہ ہوگا ۔
یا د رکھنا چاہیے کہ زمینداری کا طریق اسلام کے بعد جاری نہیں ہوا بلکہ جب سے دنیا پیدا
ہوئی ہے یہ طریق دنیا میں کسی نہ کسی رنگ میں رائج چلا آتا ہے۔ عرب بے شک رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک ویران ملک تھا اور اس کی آبادی چند لاکھ افراد پر مشتمل تھی بوجہ
صحراؤں اور بیابانوں کی کثرت کے اس میں کھیتی باڑی کم ہوتی تھی مگر پھر بھی کچھ ٹکڑے ایسے تھے
جو بہت زرخیز تھے اور ان ٹکڑوں کی آبادی کے لئے چھوٹے چھوٹے قصبے یا شہران کے گرد بن
گئے تھے ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوی فرمایا تو اُس وقت ایسے قصبے اور شہر
موجود تھے ۔ مکہ مکرمہ کے ہمسایہ میں طائف کا علاقہ زمیندارہ علاقہ تھا ، طائف سے چل کر مکہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۹۵
اسلام اور ملکیت زمین
سے آٹھ دس میل کے فاصلہ تک کھجوروں کے باغات اور کھیتوں کا سلسلہ ممتد تھا اور مکہ کے امراء
ان باغوں یا کھیتوں کو خرید کر اپنے لئے گزارہ کی صورتیں پیدا کیا کرتے تھے۔ چنانچہ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہجرت کا مجمل اشارہ ملا تو آپ نے اُسی وقت ایک رؤیا کی بناء پر
جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ آپ ایک کھجوروں والے علاقہ میں ہجرت کر کے گئے ہیں یہ سمجھا کہ
طائف اور مکہ کے درمیان جو نخلہ مقام ہے اور جہاں کھجوروں کے بہت سے باغ ہیں شاید آپ
ہجرت کر کے وہاں تشریف لے جائیں گے ۔ آپ کا وہ اہم سفر جو طائف کی طرف آپ نے
اختیار فرمایا وہ بھی اسی تعبیر کے نتیجہ میں تھا۔ آپ نے خیال فرمایا کہ اگر نخلہ ہی وہ مقام ہے جدھر
آپ کو ہجرت کرنی ہوگی تو غالباً طائف کے لوگ آپ پر جلد ایمان لے آئیں گے لیکن خدا تعالیٰ
کے علم میں وہ مقام نخلہ نہ تھا بلکہ مدینہ منورہ تھا لے اس لئے طائف کے لوگوں نے بجائے ایمان
لانے کے آپ پر پتھر برسائے اور آپ کو سخت ایذائیں دیں ہے یمن بھی ایک زرعی ملک ہے،
دار لہجرت مدینہ منورہ بھی ایک زرعی علاقہ ہے، بحرین کا علاقہ بھی زرعی ہے اور کئی دوسرے
عرب علاقے بھی زرعی ہیں ۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوئی کے وقت عرب میں
زراعت کی جاتی تھی ۔ لوگ زمینوں کے مالک تھے ، بڑے مالک بھی اور چھوٹے مالک بھی ، اس
لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اسلام کے سامنے یہ مسئلہ نہیں آیا اس لئے اس نے اس مسئلہ کے متعلق
کوئی روشنی نہیں ڈالی یا اس کے متعلق کوئی تفصیلات بیان نہیں کیں ۔ ہمارے نزدیک تو اسلام
خدا تعالیٰ کا بھیجا ہوا مذہب ہے اور خدا تعالیٰ عالم الغیب ہے ۔ وہ آئندہ آنے والے امور کے
متعلق بھی قرآن کریم میں راہنمائی فرماتا ہے لیکن بعض مادی خیال کے لوگ ایسی دلیلیں بعض
دفعہ پیش کر دیا کرتے ہیں کہ فلاں بات اسلام کے وقت میں نہیں تھی اس لئے اسلام میں اس کے
متعلق اس تعلیم کا ملنا مشکل ہے۔ ایسے لوگوں کا منہ بند کرنے کیلئے میں کہتا ہوں کہ زمین کی ملکیت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پائی جاتی تھی اور یہ سوال پوری طرح رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا۔ پس ایسا سوال جو آپ کے سامنے آیا، ایسا معاملہ جو خود آپ کی
ذات سے گزرا اور آپ کے صحابہ کے ساتھ پیش آیا اُس کے متعلق یہ خیال کر لینا کہ اسلام نے اس
کے بارہ میں کوئی تعلیم نہیں دی یہ گویا اس بات کا اعتراف کرنا ہوگا کہ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۹۶
اسلام اور ملکیت زمین
اسلام ایک نا مکمل مذہب ہے بلکہ ناقص مذہب ہے جس نے آئندہ زمانوں کے مسائل کو تو کیا
حل کرنا تھا اپنے زمانہ کے اہم مسائل کو بھی اس نے نہ حل کیا نہ چھیڑا ( نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ )
اگر اسلام نے اس مسئلہ کے متعلق کوئی روشنی نہیں ڈالی تو بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے اور آپ کے صحابہؓ نے زمینوں کے متعلق کوئی نہ کوئی طریق عمل تو اختیار کیا ہوگا کیونکہ
اسلام کی حکومت میں زمیندار بستے تھے ، اور زمینداروں اور ان کے مزارعوں کے درمیان
اختلافات پیدا ہوتے تھے اور تصفیہ کے لئے وہ حکام کے سامنے پیش بھی ہوتے رہتے تھے ۔ اگر
نَعُوذُ بِاللهِ اسلام نے کوئی تعلیم نہیں دی تھی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہؓ نے
کوئی عقلی فیصلہ اسلامی اصول کی روشنی میں اس بارہ میں ضرور کیا ہوگا ۔ اور اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا
تھا تو وہ فیصلہ ہزاروں ہزار مسلمانوں کے عمل میں بھی آیا ہو گا ۔ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس بھی چونکہ زمین تھی آپ کے عمل میں بھی آیا ہو گا ۔ آپ کے خلفاء کے پاس بھی زمین تھی
ان کے عمل میں بھی آیا ہوگا ۔ آپ کے صحابہ میں سے حضرت ابو با ابو بکر، حضرت عمررؓ، حضرت عثمان ،
حضرت علی، حضرت زبیر اور بہت سے اکابر صحابہؓ کی زمینداریوں کا ثبوت حدیثوں اور
تاریخوں سے ملتا ہے اور انصار تو قریباً سب کے سب زمیندار تھے ان لوگوں کیلئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا لائحہ عمل پیش کیا تھا ؟ خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی خیبر
کی فتح کے بعد زمین آگئی تھی ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لئے کیا طریق عمل پسند
فرمایا تھا ؟ اس سوال کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ ہمارے لئے اتنا ہی کافی نہیں کہ ہم قرآن کریم
بعض آیات کا غلط یا صحیح مفہوم نکال کر ایک قانون بنا دیں بلکہ ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے
کہ ہم یہ دیکھیں کہ قرآن کریم کی اس آیت کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا معنی کئے اور
اس پر کس شکل میں عمل کیا ۔ کیونکہ یہ مسئلہ صرف اعتقادی نہیں کہ اسے صرف اصولی احکام سے حل
کیا جائے بلکہ عملی ہے جس کی تفصیلات پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود عمل کیا اور دوسروں
سے عمل کروایا ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صاف طور پر فرماتا ہے ۔
أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدُ لَهُمُ اقْتَدِهُ لَے یعنی تو ہمارے پہلے بھیجے ہوئے
بزرگوں کے طریق پر عمل کر ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق تھا کہ جب تک
کی
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۹۷
اسلام اور ملکیت زمین
قرآن کریم کا کوئی حکم نازل نہیں ہوتا تھا آپ تو رات کے بتائے ہوئے طریق اور انبیائے سابق
کے عمل کی اتباع فرمایا کرتے تھے ۔ مثلاً قبلہ کا مشہور مسئلہ ہے ۔ جب تک قبلہ کے متعلق کوئی حکم
نازل نہیں ہوا تھا۔ آپ خانہ کعبہ کی اُس سمت میں کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تھے جس سمت میں
خانہ کعبہ بھی آپ کے سامنے آجاتا تھا اور بیت المقدس کی مسجد بھی آپ کے سامنے آجاتی تھی ۔
اِس ذریعہ سے آپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر بھی عمل کر لیتے تھے اور بنی اسرائیل
کے انبیاء کی سنت پر بھی عمل کر لیتے تھے ۔ جب آپ مدینہ منورہ تشریف لے گئے تو چونکہ
مدینہ منورہ بیت المقدس اور مکہ مکرمہ کے درمیان میں ہے اور دونوں طرف ایک ہی وقت میں
منہ نہیں کیا جا سکتا اس لئے آخری زمانہ کے انبیاء کا احترام کرتے ہوئے آپ نے بیت المقدس
کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا شروع کر دی لیکن بعد میں قرآن کریم میں قبلہ کا حکم نازل ہو گیا
اور پھر آپ نے خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنی شروع کر دی ہے
الله
اسی طرح اور بہت سے مسائل ملتے ہیں جن میں رسول کریم ﷺ نے احکام قرآنیہ کے
نزول سے پہلے بنی اسرائیل کے انبیاء کے طریق کو اختیار کئے رکھا اور تاریخ اور حدیث سے
صلى الله
یہ
ثابت ہے کہ آپ بالا رادہ یہ کام کرتے تھے۔ پس جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم ہے کہ
جہاں اور جب تک کوئی نص نہ ملے پُرانے انبیاء کے طریق کو اختیار کر لیا کرو تو کیا یہ بات خیال
میں آسکتی ہے کہ اگر بالفرض کوئی نص قرآن کریم میں موجود نہیں تو ایک مسلمان کو یہ اجازت ہے
کہ وہ اپنی عقل سے اپنے لئے رستہ تجویز کرے اور رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کے
طریق عمل کو نہ دیکھے ۔ خدا تعالیٰ نے اپنی فرمانبرداری اور اطاعت کے ساتھ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری اور اطاعت بھی واجب کی ہے اور میرا تو یہی عقیدہ ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ کرتے تھے وہ کلی طور پر اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت کرتے
تھے لیکن فرض کرو کسی کا یہ عقیدہ نہیں تو بھی اُس کو یہ ماننا پڑے گا کہ اگر کسی معاملہ میں اُس کو قرآنی
ہدایت نہیں ملتی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل اور آپ کے ارشاد میں سے اسے اسلام کی
اصولی تعلیم کا صحیح مفہوم ملے گا۔ اس تمہید کے بعد جاگیرداری اور زمینداری کے متعلق جو مختلف
سوال پیدا ہو سکتے ہیں یا ہوئے ہیں ان کے متعلق میں قرآن کریم اور حدیث اور ائمہ اسلام کی
انوار العلوم جلد ۲۱
۳۹۸
اسلام اور ملکیت زمین
تعلیم اور ان کا تعامل پیش کرنا چاہتا ہوں تا مسلمانوں کو معلوم ہو جائے کہ اسلام کی رائے اس
مسئلہ کے متعلق کیا ہے اور کوئی بات اسلام کے نام سے ایسی نہ کہی جائے جس کو اسلام نے پیش
نہیں کیا ۔