پہلا باب

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
۳۹۹
اسلام اور ملکیت زمین
پہلا باب
اسلام نے ملکیت اشیاء کے متعلق کیا قانون مقرر کئے ہیں؟
دنیا میں بہت سے جھگڑے اس بناء پر پیدا ہوتے ہیں کہ ملکیت اشیاء کس کی ہے؟ بعض
ملکیت حکومت کا حق سمجھتے ہیں ، بعض قوم کا ، بعض خاندان کا اور بعض فرد کا ۔ اور پھر ملکیت کے
بعد تصرف اور کسی چیز سے نفع حاصل کرنے کے متعلق بھی وہ اختلاف رکھتے ہیں ۔ بعض مقبوضہ
چیزوں سے نفع اٹھانے کے غیر محدود حق کو تسلیم کرتے ہیں اور بعض لوگ محدو دحق کو تسلیم کرتے
ہیں ۔ اسلام نے اس بارہ میں جو تعلیم دی ہے وہ مندرجہ ذیل ہے۔
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ الله الَّذِي خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا
بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ یعنی اللہ ہی ہے کہ جس نے
آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے ان سب کو چھ زمانوں میں پیدا کیا اور پھر
وہ عرش پر قائم ہو گیا ۔
دوسری جگہ اسی مضمون کو ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ
السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ ۔
یقیناً تمہارا رب وہ اللہ ہے جس نے کہ آسمانوں اور زمین کو چھ زمانوں میں پیدا کیا۔ پھر تمام
مخلوق کا انتظام کرتے ہوئے وہ عرش پر قائم ہو گیا ۔ یہ مضمون قرآن کریم میں مختلف جگہ پر آیا
ہے۔ مثلاً سورہ لقمان میں ، سورہ زخرف میں ، سورہ زمر میں ، سورہ ہود میں ، سورہ حدید میں اور
مختلف اور سورتوں میں ۔ ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ زمین اور آسمان اور جو کچھ ان میں ہے
سب اللہ ہی کا پیدا کیا ہوا ہے اس لئے اُسی کو حق ہے کہ وہ اپنی مخلوق کے متعلق کوئی قانون بنائے
اور اس مخلوق کا نظام چلانے کے متعلق کوئی اصول تجویز کرے۔ اس مضمون کی مزید تشریح کیلئے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا کے یعنی الله تعالى
ہی ہے کہ جس نے زمین میں جو کچھ بھی ہے وہ تم سب کے فائدہ کے لئے پیدا کیا ہے۔ اِس آیت

انوار العلوم جلد ۲۱
لد۔۔
اسلام اور ملکیت زمین
میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ زمین میں جو کچھ ہے وہ تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے
لئے بنایا گیا ہے ۔ گویا اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں سے زمین اور اُس کے ساتھ کی متعلقہ چیزوں
کو خدائی قانون کے مطابق فائدہ اُٹھانے کے لئے انسان کو بحیثیت مجموعی بخش دیا ہے ۔ اسلام
کے مختلف احکام اسی مسئلہ کے گرد چکر لگاتے ہیں ۔ مثلاً جب جانور ذبح کیا جاتا ہے تو
بشیر الله کہی جاتی ہے ۔ جس میں اس طرف اشارہ ہوتا ہے کہ یہ جانور اصل میں اللہ تعالیٰ
کی ملکیت ہے اور اُس کی اجازت سے میں اسے ذبح کر رہا ہوں ۔ ہر چیز کے کھانے سے پہلے
بسم اللہ پڑھی جاتی ہے۔ اس کے بھی یہی معنی ہوتے ہیں کہ میں خدا تعالیٰ کی اجازت سے
اس کھانے کو استعمال کرنے لگا ہوں ۔ یہ کھانا اصل میں اللہ تعالیٰ کا ہے۔ اور کھانے کے بعد
الْحَمْدُ یلو کہی جاتی ہے۔ یہ جملہ ایسا ہی ہے جیسے انسان کو کوئی تحفہ دیتا ہے تو اُس کے مقابلہ
میں جزاکم اللہ کہا جاتا ہے۔ الحمد للہ کے معنی ہیں سب تعریف اللہ ہی کی ہے یعنی یہ تحفہ
بھی خدا نے ہی دیا ہے اور باقی سب چیزیں جو مجھے ملتی ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ملتی
ہیں ۔ اسی طرح جب جانور پر سواری کی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ سُبْحَنَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا
هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِين ^ یعنی یہ جانور بھی اصل میں خدا کا ہے اور اُسی نے مجھے دیا
ہے تا کہ میں اس سے فائدہ اُٹھاؤں تسخیر کے ایک معنی عربی زبان میں یہ بھی ہوتے ہیں کہ کسی
کو مفت فائدہ اُٹھانے کے لئے کوئی چیز دینا ۔ پس اس حکم کے معنی یہی ہیں کہ انسان جب کسی
جانور سے فائدہ اُٹھائے تو اقرار کرے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے اور یہ عارضی طور پر مجھے
فائدہ اُٹھانے کے لئے دیا گیا ہے۔
غرض مختلف احکام شریعت کو اوپر بیان کئے ہوئے مضمون کی تشریح کے طور پر اسلام نے
بیان کیا ہے اور بار بار ایک مسلمان کے ذہن میں یہ بات راسخ کی گئی ہے کہ ملکیت اشیاء
اللہ تعالیٰ کی ہے اس لئے کہ اُس نے ان چیزوں کو پیدا کیا ہے اور جو پیدا کرتا ہے وہی چیز کا
مالک ہوتا ہے دوسرا مالک نہیں ہوتا۔ دوسرے کی ملکیت مستعار ہو گی یعنی مالک کے دیئے ہوئے
حقوق کے مطابق اُس کو حقوق حاصل ہونگے اُس سے زیادہ نہیں ۔
اب رہا یہ سوال کہ کیا خدا تعالیٰ کلی طور پر کسی کو ملکیت دے دیتا ہے؟ تو اس کا جواب بھی

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۰۱
اسلام اور ملکیت زمین
قرآن کریم میں بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ سورہ نحل میں فرماتا ہے۔ وَاللَّهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ
عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ ، فَمَا الَّذِينَ فَضْلُوا بِرَادِي رِزْقِهِمْ عَلَى مَا مَلَكَتْ
أَيْمَانُهُمْ فَهُمْ فِيهِ سَوَاء، اَفَبِنِعْمَةِ اللهِ يَجْحَدُونَ " یعنی اللہ تعالیٰ
نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ہے پس وہ جن کو دوسروں پر رزق میں فضیلت حاصل
ہے وہ اپنے غلاموں کو اس طرح اپنے مال کا مالک نہیں بناتے کہ وہ غلام اُن کے ساتھ ملکیت
میں برابر کے شریک ہو جائیں ۔ پھر کیا یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی نعمت کا جان بوجھ کر انکار کرتے ہیں؟
یعنی جو لوگ یہ تعلیم پھیلاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی بعض مخلوق فرشتے ، جن یابت یا انسان خدائی
طاقتیں رکھتے ہیں اور جب اعتراض کیا جائے تو یہ جواب دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی طاقتیں
ان کے سپرد کر دی ہیں ہم اُن سے یہ کہتے ہیں کہ کیا کبھی تم نے بھی ایسا کیا ہے کہ اپنے مالوں میں
اپنے غلاموں کو برابر کا شریک کر لو؟ اگر تم نے کبھی ایسا نہیں کیا تو تم خدا تعالیٰ کے متعلق یہ کیونکر
خیال کرتے ہو کہ وہ اپنی مملو کہ اشیاء میں دوسروں کو برابر کا شریک کرلے گا ۔ اس قسم کا خیال تو
تبھی آسکتا ہے جبکہ انسان دل میں یہ سمجھتا ہو کہ اصل میں یہ دنیا خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ نہیں کچھ
دوسری ہستیوں کا بھی اس کے پیدا کرنے میں دخل ہے اور اس لئے وہ اس کی مالک ہیں ۔ اس
آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کلی ملکیت کبھی کسی دوسرے کو نہیں دیتا ۔ اصل ملکیت ہر چیز
کی اللہ تعالیٰ ہی کے قبضہ میں ہے دوسروں کی طرف ایک محدود ملکیت منتقل کی جاتی ہے ۔ خلاصہ
یہ کہ اسلام کے نزدیک تمام مخلوقات کا ما تمام مخلوقات کا مالک اللہ تعالیٰ ہی ہے اور یہ ملکیت اُس کو بوجہ مخلوقات کا
خالق ہونے کے حاصل ہوئی ۔ جبر یا ورثہ سے نہیں ملی یعنی یہ ملکیت اس کی خالص اور منصفانہ
ہے۔ اس میں کسی اور کی ملکیت کا حق غصب نہیں کیا گیا نہ کسی سے حق مستعار لیا گیا ہے ۔ ہاں
آگے اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو بہت حد تک زمین اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والی چیزوں
کی ملکیت بخش دی ہے اور جیسا کہ دوسری آیات سے پتہ لگتا ہے ایک حد تک زمین سے باہر کی
اشیاء پر بھی اس کو فائدہ اُٹھانے کا حق بخشا ہے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ ، إِنَّ فِي ذَلِكَ لَأُنَتِ
لقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ " یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہارے فائدہ کے لئے آسمانوں میں اور زمین میں جو

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۰۲
اسلام اور ملکیت زمین
کچھ بھی ہے سب کا سب تمہیں مفت فائدہ اُٹھانے کے لئے عطا فرمایا۔اس میں سوچنے والے
لوگوں کے لئے بڑے بھاری نشانات ہیں ۔
اس آیت میں دو باتیں بیان فرمائی گئی ہیں ۔ اول یہ کہ زمین میں جو کچھ ہے وہ تو ظاہری
طور پر انسان کے سپر د ہے ہی مگر زمین کے اوپر اور بلندیوں میں جو کچھ ہے اس سے بھی انسان
فائدہ اُٹھا سکتا۔ ہے اور اُٹھاتا ہے اور یہ بات شریعت یا اسلام کے خلاف نہیں ۔ دوسری بات یہ
بتائی گئی ہے کہ انسان کو اپنی علمی ترقی میں صرف زمینی چیزوں پر غور کرنے تک محدود نہیں رہنا
چاہیے بلکہ انسان کی ایجاد کا سلسلہ آسمانی چیزوں تک ممتد ہے ۔ نظر آنے والی روشنی کی
شعاعیں اور نہ نظر آنے والی شعاعیں اور آسمانی ستاروں کی سرگرمیاں اور اور کئی چیزیں معلوم
اور غیر معلوم ان گنت ایسی ہیں جن کو انسان غور کر کے معلوم کر سکتا اور اپنے فائدہ کے لئے
استعمال کر سکتا ہے ۔ پس انسان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے صرف زمین پر ہی قبضہ نہیں ملا بلکہ زمین
سے پیدا ہونے والی یا ان سے پیدا ہونے والی تمام چیزوں پر قبضہ ملا ہے اور ان سب چیزوں کو
استعمال کرتے وقت انسان خدا تعالیٰ کا اجیر ہوتا ہے، کامل مالک نہیں ہوتا۔ حتی کہ جس دماغ
سے انسان کام لیتا ہے اُس کا مالک بھی خُدا ہے ۔ اور اس سے فائدہ اُٹھاتے وقت بھی انسان
اپنی کامل ملکیت کی چیز سے فائدہ نہیں اُٹھا رہا ہوتا بلکہ خدا تعالیٰ کی مشروط طور پر دی ہوئی چیز سے
ایک مشروط حد تک اور مقید حد تک فائدہ اُٹھا رہا ہوتا ہے۔ اور جس طرح زمین کی تمام چیزیں
تمام بنی نوع انسان کی ملکیت ہیں اسی طرح ان سے آگے نکلی ہوئی تمام چیزیں بھی تمام
بنی نوع انسان کی ملکیت ہیں حتی کہ خود تمام انسان بھی ایک رنگ میں تمام بنی نوع انسان کی
ملکیت ہیں ۔ اگر یہ نہ ہوتا تو اسلام کیوں تمام بنی نوع انسان کے ذمہ یہ خدمت لگا تا کہ وہ اپنے
دوسرے بھائیوں کی خدمت کریں ۔
در حقیقت یہ ملکیت کا مسئلہ قرآن کریم نے صرف ایک اعتقادی مسئلہ کے طور پر بیان نہیں
کیا بلکہ اسلامی احکام کی اس میں تشریح اور توضیح کی ہے۔ اسلام کہتا ہے سچ بولو اور اسلام کہتا ہے
لوگوں سے سیچ بلواؤ ۔ ایک انسان کہہ سکتا ہے کہ مجھے یہ حکم کیوں دیا جا رہا ہے۔ آخر خدا کو اس
سے کیا واسطہ ہے؟ خدا تعالیٰ اس کا جواب یہ دیتا ہے کہ یہ دنیا بھی میں نے پیدا کی ، دوسری

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۰۳
اسلام اور ملکیت زمین
مخلوقات بھی میں نے پیدا کیں اور تم کو بھی میں نے پیدا کیا ہے ۔ جس طرح دنیا کا ہر ذرہ میں
نے تمہارے لیے پیدا کیا ہے تم کو میں نے دنیا کی باقی مخلوق کے لئے پیدا کیا ہے ۔ جس طرح
خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا کہہ کر باقی مخلوق کو تمہاری ملکیت بنایا گیا ہے اسی طرح
اس فقرہ سے تم بھی تو دوسرے انسانوں کے مملوک ہو جاتے ہو۔ کیونکہ تمام انسان بھی
ما في الأرضِ میں شامل ہیں ۔ پس جس طرح زمین کا ہر ذرہ تمام نوع انسان کیلئے ہے اسی
طرح زمین کا ہر فرد تمام بنی نوع انسان کیلئے بلکہ ساری مخلوقات کیلئے ہے اور یہ ملکیت در حقیقت
ایک غیر متناہی دائرہ کی صورت میں اس دنیا میں قائم کی گئی ہے۔ اس وجہ سے ہر ذرہ اور ہر فرد پر گئی ہے۔اس
خدا تعالیٰ کی طرف سے حق ہے کہ وہ دوسرے ذرات اور دوسرے افراد کی خدمت کرے۔
اسلام کی ساری تعلیم اسی نکتہ کے ماتحت ہے اس سے باہر نہیں ۔ دوسرے مذاہب نے بھی
خدمت خلق وغیرہ کے مسائل بیان کئے ہیں لیکن اُنہوں نے ان مسائل کے جواز کی کوئی صورت
پیش نہیں کی ۔ اسلام نے اس حقیقت کو بیان کر کے ان تمام احکام کے جائز اور درست ہونے کی
دلیل مہیا کر دی ہے۔ ہاں یہ بھی قرآن کریم نے بتا دیا ہے کہ یہ تمام باہمی ایک دوسرے پر ملکیت
کے حقوق خدا تعالیٰ کے بیان کردہ قواعد کے ماتحت ہونگے اُن سے باہر نہیں ہونگے کیونکہ ملکیت
خدا تعالیٰ کی ہے کسی اور کی نہیں ۔ اور جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے اللہ تعالیٰ نے جنسی ملکیت کے
علاوہ جو تمام بنی نوع انسان کو دنیا کی تمام اشیاء پر حاصل ہے فردی ملکیت کو بھی تسلیم فرمایا ہے ۔
جیسا کہ خود فرماتا ہے ۔ وَاللهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ اللہ تعالیٰ نے
ہی تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت دی ہے ۔ اگر فردی ملکیت مسلم نہیں تو کسی شخص کو
دوسرے پر رزق میں جائز طور پر فضیلت حاصل ہی نہیں ہو سکتی ۔
میں نے جو ان آیات کی تشریح کی ہے میری اس تشریح کے ساتھ پرانے ائمہ بھی متفق
ہیں ۔ چنانچہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب اپنی کتاب حجۃ اللہ البالغہ جلد ۲ صفحہ ۹۲ پر تحریر فرماتے
ہیں :۔
ان الكل مال الله ليس فيه حق لاحد في الحقيقة لكن الله تعالى لما اباح
لهم الانتفاع بالارض وما فيها وقعت المشاحة فكان الحكم حينئذ ان لا يهيج احد

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۰۴
اسلام اور ملکیت زمین
مما سبق اليه من غير مضارة فالارض الميتة التي ليست فى البلادو لافي فناء ها اذا
۱۲
عمرها رجل فقد سبقت يده اليها من غير مضارة - "
ہے۔
یعنی جو کچھ بھی اس دنیا میں ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کا مال ہے۔ حقیقی ملکیت اس میں کسی اور کو
حاصل نہیں لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو زمین اور جو کچھ اس میں ہے اُس سے فائدہ
اُٹھانے کی اجازت دی ہے اس لئے بوجہ ملکیت کی مشارکت کے اعلان کے باہمی اختلافات کا
دروازہ کھل جاتا ہے ۔ پس اس اس مخالفت مخالفت کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ قانون بنا دیا ہے کہ
جو شخص کسی دوسرے فرد کے حق کو نقصان پہنچائے بغیر کسی چیز پر پہلے قبضہ کرلے وہ اُسی کی ملکیت
سمجھی جائے گی گی ۔ ۔ : چنانچہ وہ زمین جو شہری حدود میں نہ ہو اور نہ شہر کے گرد کے علان علاقہ میں ہو د اور اور کسی
کے قبضہ میں نہ ہو جب اُسے کوئی شخص قبضہ میں لے آئے تو اُس کا قبضہ صحیح سمجھا جائے گا اور
باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت دنیا کی ہر چیز کے تمام انسان مشترک مالک ہیں
اُس حصہ پر اس شخص کی منفر د ملکیت تسلیم کر لی جائے گی اور کسی کو اختلاف کرنے کا حق نہ ہو گا ۔
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ شاہ ولی اللہ صاحب بھی اسلام کی مالکیت کے متعلق تعلیم میں وہی عقیدہ
رکھتے ہیں جو میں نے قرآن کریم سے استدلال کر کے اوپر بتایا ہے۔ اور ان کے نزدیک بھی
تمام اشیاء کا مالک اللہ تعالیٰ ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی اجازت اور اس کے ارشاد کے ماتحت کھیتوں
اور دوسری چیزوں) چیزوں کی ملکیت فرد واحد حاصل کر سکتا ہے ۔ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ فقرہ بھی
لکھا ہے کہ معنی الملک فی حق الادمى كونه احق بالا نتفاع من غیرہ آدمی کے
حق میں ملکیت کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ وہ دوسرے شخص کی نسبت زیادہ فائدہ اُٹھانے کا شرعاً
حقدار ہوتا ہے۔
۱۳
حدیث کی کتاب ابوداؤد میں آتا ہے ۔ من سبق الی مالم يسبق اليه مسلم فهوله "
جو شخص کسی ایسی چیز پر قبضہ کرلے جس پر پہلے کسی اور مسلمان نے قبضہ نہیں کیا تو وہ اس کا زیادہ
حقدار ہے۔
اسی طرح حنفیوں کی مشہور کتاب ھدایہ میں لکھا ہے ہے من سبقت يده الى مال مباح
ملکه ها، جس نے دوسرے سے پہلے کسی ایسی چیز پر قبضہ کر لیا جس کا کوئی فرد مالک نہیں تو وہی

انوار العلوم جلد ۲۱
اُس کا مالک ہوگا ۔
لد ٢٠
اسلام اور ملکیت زمین
امام ابو حنیفہ صاحب اس بارہ میں یہ قید لگاتے ہیں کہ لا یجوز احياء الارض الا باذن
الامام - غیر مملوکہ یا غیر مزروعہ زمین ( جس پر اس سے پہلے تاریخی زمانہ میں زراعت نہیں
ہوئی) پر اُسی وقت دوسرے شخص کو قبضہ کرنے کی اجازت ہو سکتی ہے جب کہ امام اس کی
اجازت دے ( یا اُن دنوں کی حکومت اس کی اجازت دے تب اس زمین پر قبضہ ہو سکتا ہے )
اوپر کی احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی شخص کو کسی دوسرے شخص کی زمین پر قبضہ کرنے کا
حق نہیں ۔ اگر کسی شخص کے پاس زمین ہو اور وہ اسے زیر کاشت نہ لاتا ہو یا اور کسی کام میں نہ لاتا
ہو یا حکومت کی زمین ہو جو اُفتادہ پڑی ہو تو اُس پر دوسرے لوگوں کو جن کے پاس زراعت کے
لئے زمین نہ ہو قبضہ کرنے کا حق ہے بشرطیکہ حکومت کی طرف سے اس کی اجازت ہو ( یہ حضرت
امام ابو حنیفہ کا استدلال ہے جو اُنہوں نے ایک اصولی حدیث سے کیا ہے اور عقل اس پر شاہد
ہے کہ جس جگہ کوئی حکومت ہو اُس جگہ اُس کے قاعدہ کی پابندی لازمی ہے ورنہ فتنہ و فساد کا
دروازہ کھل جاتا ہے ) اور یہی قانون زمین کے سوا دوسری اشیاء کے بارہ میں بھی ہے۔ چنانچہ
بخاری میں آتا ہے ۔
عن زيد بن خالد قال جاء رجل الى رسول الله الله فساله عن اللقطة فقال
اعرف عفا صها ووكاءها ثم عرفها سنة فان جاء صاحبها و الا شانک بها قال
فضالة الغنم؟ قال هی لک اولا خیك او للذئب قال فضالة الابل؟ قال مالك ولها
معها سقاء ها وحذاوها ترد الماء وتاكل الشجر حتى يلقاها ربها _
یعنی حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے عرض کیا کہ اگر مجھے راستہ میں کوئی گری پڑی چیز مل
جائے تو اُس کے بارہ میں حضور کا کیا ارشاد ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو اُس
کے بٹوے کو اور اُس کے منہ باندھنے والے تسمہ کو اچھی طرح پہچان رکھ اور ایک سال تک لوگوں
میں اعلان کر ۔ اگر اس عرصہ میں اُس کا مالک تجھے مل جائے تو تو وہ چیز اُس کے حوالہ کر اور اگر
نہ ملے تو پھر اُس روپیہ کو تو جہاں چاہے خرچ کر لے ۔ اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! اگر کوئی

انوار العلوم جلد ۲۱
لد
اسلام اور ملکیت زمین
گم شدہ بکری مجھے مل جائے تو اُس کے بارہ میں حضور کا کیا ارشاد ہے؟ آپ نے فرمایا ۔ تو اُسے
اپنے قبضہ میں لے لے کیونکہ یا تو وہ تیرے ہاتھ آئے گی یا تیرے کسی بھائی کے ہاتھ میں آئے گی
یا کسی بھیڑیے کے ہاتھ میں چلی جائے گی ۔ اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! اگر کوئی گم شدہ اونٹ
مجھے مل جائے تو اس کے بارہ میں حضور کا کیا ارشاد ہے؟ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تیرا اونٹ
سے کیا واسطہ ۔ اُس کا پانی اُس کے پاس ہے اور اُس کی ٹانگیں بھی موجود ہیں وہ پانی پی کر اور
درختوں کے پتے وغیرہ کھا کر زندہ رہ سکتا ہے یہاں تک کہ اُس کا مالک اُسے ڈھونڈ لے ۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ زمین کے علاوہ دوسری اشیاء کے لئے بھی یہی قاعدہ ہے کہ
جس چیز کا مالک کوئی نہ ہو وہ جسے ملے اُس پر قبضہ کر سکتا ہے بشرطیکہ پہلے مناسب جگہوں پر اعلان
کر دے لیکن وہ اشیاء جو خود اپنی فکر کر سکتی ہیں اُن پر قبضہ کرنا خواہ اُن کا مالک نظر نہ آتا ہو جائز
نہیں ۔ چنانچہ جب اُس شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ يَا رَسُولَ اللهِ!
اگر مجھے ایک اونٹ نظر آئے جس کا مالک پاس نہ ہو تو کیا میں اُس پر قبضہ کرلوں؟ تو آپ نے
فرمایا اُس کا کھانا ( جنگل کے کانٹے ) اور اُس کا پانی اُس کے پاس ہے پھر تجھے اُس سے کیا
کام ۔ یعنی یہ حکم تو ان اشیاء کے بارہ میں ہے جن کے ضائع ہو جانے کا ڈر ہے اگر مالک اُن کا
وقت پر نہ پہنچے گا تو وہ ضرور ضائع ہو جائیں گی اس لئے جس کو مل جائیں وہ اُن پر قبضہ کرلے ۔
اگر اُن کو کچھ عرصہ تک سنبھال کر رکھا جا سکتا ہو تو سنبھال کر رکھا جائے اور اُن کے بارہ میں اعلان
کیا جائے اگر پھر بھی مالک نہ ملے تو اپنے کام میں لایا جائے ۔ اگر سنبھال کر نہ رکھا جا سکے مثلاً
سڑنے والی اشیاء تو اس بات کی تسلی ہو جانے پر کہ اُن کا مالک کہیں چلا گیا ہے اُن کو استعمال کر
لیا جائے ۔ ظاہر ہے کہ زمین ان چیزوں میں سے نہیں کہ اس کا ضائع ہونے کا ڈر ہو اس لئے اس
کے بارہ میں وہی قانون جاری ہوگا جو اونٹ کے بارہ میں ہے کہ جب اونٹ خود اپنی حفاظت کر
سکتا ہے تو مالک کا پاس نہ ہونا دوسرے کو اُس پر قبضہ کر لینے کا حق نہیں دیتا۔ ہاں چونکہ اس کے
بیکار پڑا رہنے سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے اس لئے حکومت کو حق ہے کہ مالک کو نوٹس دے کہ
زمین کو آباد کرے ۔ اگر وہ پھر بھی آباد نہ کرے تو وہ اُسے دوسرے لوگوں میں تقسیم کر دے۔ گو
میرے نزدیک اُس وقت بھی حکومت کا فرض ہوگا کہ اُس کی مناسب قیمت مالک کو دے یا کوئی

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۰۷
اسلام اور ملکیت زمین
مناسب سمجھوتہ مالک اور نیا قبضہ کر نیوالے لوگوں میں کروادے۔
میری دلیل اس بارہ میں یہ ہے کہ بلال بن حارث مزنی کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف سے جو زمین ملی تھی جب وہ اُس کو آباد نہ کر سکے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اُن سے وہ
زمین چھینی نہیں بلکہ اُنہیں بلا کر سمجھایا اور آخر ان کی اس شرط کو قبول کر لیا کہ میں زمین تو چھوڑتا
ہوں لیکن اس زمین کی کانیں سب میری ملکیت ہونگی ۔ کہ اس حدیث سے یہ نتیجہ نکلا کہ حکومت
کی اپنی عطا کردہ اُفتادہ زمین کو بھی حکومت ملک کی اقتصادی حالت کے درست کرنے کے لئے
واپس تو لے سکتی ہے لیکن اُسے مالکوں سے معاہدہ کرنا پڑے گا جبرا ایسی زمین حاصل نہیں کر سکتی ۔
ملکیت زمین کے متعلق آئمہ اہل تشیع کا بھی وہی خیال ہے جو اہل السنت کا ہے۔ چنانچہ
فروع الکافی جلد ۲ صفحه ۱۰۸ میں جو اہل تشیع کے نزدیک حدیث کی ویسی ہی مستند کتاب ہے جیسی
اہل السنت کے نزدیک بخاری اور مسلم ہیں یہ حدیث آتی ہے کہ عن معاوية بن وهب قال
سمعت ابا عبد الله يقول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان الارض لله ولمن عمرها یعنی معاویہ بن وہب
کہتے ہیں یعنی امام ابو عبد اللہ علیہ اسلام سے سنا کہ زمین کا اول مالک اللہ ہے اور اس کے بعد وہ
شخص مالک ہے جس نے اُسے آباد کیا ہے۔ پس اس سوال کے متعلق کہ آیا افراد زمین کے مالک
ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ تمام مسلمان فرقے متفق ہیں اور اُن کا یہ فیصلہ ہے کہ افراد زمین کے مالک
ہو سکتے ہیں مگر وہ ملکیت اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاصل ہو گی کیونکہ اصل مالک وہ ہے ۔
اب سوال یہ رہ جاتا ہے کہ جب زمین اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے تو کیا حکومت کو جو خدا تعالیٰ
کی ظل ہے اس بات کا اختیار حاصل نہیں کہ وہ ملکیت زمین کے متعلق کوئی نیا قانون جاری
کر دے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں ۔ ظلی حکام کی حکومت اُس طرح محدود ہوتی ہے جس طرح
ظلی مالک کی ملکیت محدود ہوتی ہے ۔ خدا تعالیٰ اور اُس کے رسول نے جہاں ظلی مالکوں کے لئے
کچھ قیود مقرر کی ہیں وہاں ظلی حاکموں کے لئے بھی اُس نے کچھ قیود مقرر کر دی ہیں اور وہ قیود
یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول اور السَّابِقُونَ الْاَوَّلُونَ کے فیصلہ کے خلاف کوئی نیا
قانون جاری نہیں کیا جا سکتا اور زمین کا معاملہ ایسا ہے جس کے متعلق خدا تعالیٰ کا فیصلہ بھی موجود
ہے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ بھی موجود ہے اور خلفائے اربعہ اور ائمہ صحابہ کا فیصلہ بھی

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۰۸
اسلام اور ملکیت زمین
رض
موجود ہے۔ اس صورت میں کسی حکومت کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ظل اللہ قرار دے
کر کوئی نیا قانون بنادے۔ وہ ان امور میں بے شک نئے قانون بنا سکتی ہے جن کے متعلق خدا
اور اس کا رسول اور السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ صحابہ خاموش ہیں لیکن ان امور کے متعلق وہ کوئی نیا
قانون نہیں بنا سکتی جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے کوئی روشنی ڈالی ہے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کے صحابہؓ کے سامنے وہ معاملات پیش ہوئے ہیں اور اُنہوں نے اُن کے متعلق اصولی یا
جزوی فیصلے کئے ہیں ۔ اگر ظلی حکام کو یہ اختیار حاصل ہو کہ وہ خدا اور اُس کے رسول اور
اکثریت صحابہ کے فیصلوں کو رڈ کر کے کوئی نیا فیصلہ جاری کر دیں تو پھر ظلی مالکوں کو بھی حق ہے کہ
وہ اُن تمام حد بندیوں اور قیود کا انکار کر دیں جو خدا اور رسول اور صحابہ کرام کی طرف سے اُن پر
عائد ہیں ۔ ظل بہر حال اصل کے تابع ہوتا ہے وہ حاکم ہو یا ما لک اُس کی حکومت بھی محدود ہے
اور اُس کی مالکیت بھی محدود ہے۔ یہ میں آگے چل کر تفصیل سے بیان کروں گا کہ اِس بارہ میں
خدا اور اُس کے رسول اور اکثریت صحابہ نے کیا فیصلہ کیا ہے ۔

10 von 10 heute frei