دوسرا باب
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۱ ۲
۴۰۹
اسلام اور ملکیت زمین
دوسرا باب
کیاز مین کو اسلام نے فرد واحد کی ملکیت ان معنوں میں
قرار دیا ہے جن معنوں میں کہ دوسری چیزوں کی ملکیت
ہوتی ہے؟
اِس سوال کا جواب یہ ہے کہ جو آیات او پر لکھی گئی ہیں ان میں زمین اور غیر زمین میں کوئی
فرق نہیں کیا گیا ۔ ان آیات میں صاف بتا دیا گیا ہے کہ ہر چیز خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہے اس لئے
ہر مخلوق خدا تعالیٰ کی ملک ہے۔ پھر یہ بتایا گیا ہے کہ زمین کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہر چیز
اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے بخشی ہے ۔ اوپر کی آیت میں جو ارض کا لفظ
ہے اُس سے مراد کھیتی نہیں بلکہ کرہ ارض ہے اور اُس میں سے نکلی ہوئی چیز کے معنی سبزی،
تر کاری یا غلہ نہیں بلکہ کرہ ارض کے اوپر یا نیچے ہر ایسی چیز جس پر انسان قبضہ کر سکتا ہے مراد
ہے۔ بلکہ اس زمین سے نکلی ہوئی چیزوں سے جو چیز آگے بنائی جائے وہ بھی مراد ہے کیونکہ کسی
کی دی ہوئی لکڑی سے ، کسی کے دیئے ہوئے ہتھیاروں کی مدد سے، کسی کے دیئے ہوئے ہاتھ اور
دماغ کے ذریعہ سے جو چیز بنے گی اُس کا مالک بھی وہی ہوگا جس کی لکڑی تھی ، جس کے ہتھیار
تھے ، جس نے ہاتھ اور دماغ بنایا تھا۔ پس خدا تعالیٰ صرف کھیتوں ہی کا مالک نہیں بلکہ خدا تعالیٰ
روئی کا بھی مالک ہے ، لکڑی کا بھی مالک ہے، لوہے کا بھی مالک ہے، جڑی بوٹیوں کا بھی مالک
ہے، جنگل کے پتھروں کا بھی مالک ہے ، اُس کی ریت کا بھی مالک ہے اور جب اُس نے ان
چیزوں کی ملکیت تمام بنی نوع انسان کو مشترکہ طور پر عطا فرمائی تو صرف کھیتوں ہی کی ملکیت تمام
انسانوں کو عطا نہیں فرمائی بلکہ دریاؤں کی ملکیت بھی تمام بنی نوع انسان کو عطا فرمائی ۔ پہاڑوں
اور اُن کی برفوں اور اُن کے درختوں اور اُن کے پھولوں اور اُن کی بوٹیوں اور اُن کے اندر
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۱۰
اسلام اور ملکیت زمین
مالک
چھپی ہوئی کوئلہ کی کانوں ، سیسہ کی کانوں ، تانبے کی کانوں ، ہیرے اور جواہرات کی کانوں اور
اسی طرح زمین کے صحراؤں، پانی کے نیچے کی مچھلیوں ، ہوا کے پرندوں اور تمام باقی چیزوں کی
ملکیت بھی عطا فرمائی ۔ بنی نوع انسان مشترک طور پر صرف کھیتی ہی کے مالک نہیں بلکہ پرندوں
کے بھی مالک ہیں ۔ تمام ان دواؤں کے بھی مالک ہیں جو کہ بوٹیوں سے تیار کی جاتی ہیں ، تمام
ان مشینوں کے بھی مالک ہیں جو کہ لوہے سے بنائی جاتی ہیں ۔ تمام ان اشیاء کے بھی مالک ہیں
جو خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ لکڑیوں سے بنائی جاتی ہیں ۔ غرض دنیا میں جس چیز پر کوئی قبضہ کر سکتا
جس چیز کی کوئی قیمت پڑسکتی ہے ایسی ہر چیز کے تمام بنی نوع انسان مشترک طور پر ما
ہیں ۔ آگے خاص حالات میں اس مشترک ملکیت کو مقید کر دیا گیا ہے اور ایک خاص دائرہ میں
شخصی ملکیت کو بھی تسلیم کر لیا گیا ہے لیکن قرآن شریف کی کسی آیت اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی کسی حدیث میں کارخانوں میں بننے والی چیزوں یا زمین کے اندر سے نکالی جانے
والی چیزوں یا جنگل میں اُگنے والی چیزوں یا تجارت سے حاصل ہونے والے مالوں یا دریاؤں
کے نیچے سے نکلنے والی چیزوں اور کھیتوں کی ملکیت میں کوئی فرق نہیں کیا گیا ۔ خدا تعالیٰ یکساں
مالک ہے کھیتوں کا بھی ، پہاڑوں کا بھی ، دریاؤں کا بھی ، کارخانوں کا بھی اور تمام بنی نوع
انسان یکساں مالک ہیں ان تمام چیزوں کے۔ اور فرد ان چیزوں میں سے جتنے حصہ کا مالک
ہے اُس کو ایک ہی قسم کے حقوق حاصل ہیں خواہ وہ کھیتی کا مالک ہو، خواہ کارخانے کا مالک ہو یا
کانوں کا مالک ہو یا تجارتی گوداموں کا مالک ہو یا گورنمنٹ سے حاصل ہونے والی تنخواہ کا
مالک ہو۔