تیسرا باب
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۱۱
اسلام اور ملکیت زمین
تیسرا باب
زمین کی ملکیت کو اسلام نے جن معنوں میں تسلیم کیا ہے
اُن کے رُو سے وہ زمین کے مالک کو کیا کیا حق دیتا ہے؟
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ جو کچھ قرآن کریم اور احادیث سے معلوم ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ
شریعت زمین کے مالک کو ویسے ہی تمام حقوق دیتی ہے جیسا کہ وہ کارخانوں کے مالک کو دیتی
ہے یا تجارتی کوٹھیوں کے مالکوں کو دیتی ہے یا کانوں کے مالکوں کو دیتی ہے یا جڑی بوٹیوں یا
جنگلوں کے خرید نے والوں کو دیتی ہے اس میں اسلام کوئی فرق نہیں کرتا ۔ ان تمام قسم کی ملکیتیوں
کے متعلق اسلام کی طرف سے مندرجہ ذیل قیو د عا ئد ہیں :۔
اول: اصل مالک خدا ہے ۔ اُس کی ملکیت بہر حال قائم رہے گی یعنی خدا تعالیٰ جتنا چاہے
فرد واحد کی ملکیت کو مقید کر سکتا ہے ۔
دوم: کوئی ملکیت ایسی شکل میں نہیں آسکتی کہ وہ ملکیت اپنی ذات میں دوسروں کے حقوق
پر اثر انداز ہو ۔ مثلاً زمین کی ملکیت کو لے لو۔ کوئی شخص پانی کو زمین پر چلنے سے نہیں روک سکتا،
افراد کو جائز طور پر زمین پر چلنے سے روک نہیں سکتا ۔ جائز طور پر چلنے کے معنی یہ ہیں کہ جو
پگڈنڈیاں بنائی جائیں اُن پر چلنے سے روک نہیں سکتا یا بغیر نقصان کے کھیتوں میں سے چلنے
والے کو روک نہیں سکتا ۔ یہ مراد نہیں کہ کوئی شخص زبر دستی کسی کے کھیت کو تباہ کرنا چاہے تو وہ اُس کو
بھی روک نہیں سکتا ۔ کوئی شخص غیر محدود زمانہ تک زمین کو اُفتادہ نہیں رکھ سکتا۔ اگر زمین پر کام
کرنے والے لوگ موجود ہیں تو وہ کام میں آنی چاہئے ۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے۔
المسلمون شركاء في الماء والكلاء والنار ، یعنی لوگوں کو حق نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو
پانی سے روکیں یا خودرو گھاس سے کسی کو روکیں یا آگ لینے سے کسی کو روکیں ۔ پس جائز نہیں
ہو گا کہ اگر کسی کی زمین میں چشمہ ہو تو وہ وہاں سے پانی لینے سے لوگوں کو رو کے یا خودرو گھاس
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۱۲
اسلام اور ملکیت زمین
ہو تو وہ اُس کے کھانے سے دوسروں کے جانوروں کو منع کرے یا وہ آگ جلائے تو دوسرے لوگوں
کو آگ لینے سے منع کرے۔ اسی طرح علامہ ابن قدامہ اپنی کتاب مغنی میں تحریر فرماتے ہیں ۔
المعادن الظاهرة وهى التي يوصل مافيها من غير موونة ينتابها الناس وينتفعون
بها كالـمـلـح والـمـاء والـكـبـريـت والقير والمومياء والنفت والكحل والياقوت
ومقاطع الطين واشباه ذلك ۔۔۔۔۔ لا تملك بالا حياء ولا يجوز اقطاعها لاحد من
الناس ولا احتجار هادون المسلمين لان فيه ضررا بالمسلمين وتضييقا عليهم 19
یعنی وہ کا نیں جن کو کھود کر اور تکلیف سے نکالنا نہیں پڑتا بلکہ وہ سطح زمین پر یا اس کے قریب
ہوتی ہیں اور عوام الناس اُن کو کام میں لاتے اور فائدہ اُٹھاتے ہیں ۔ جیسے نمک اور پانی اور
گندھک اور کول تا را در مومیائی اور مٹی کا تیل اور سرمہ اور یا قوت اور مٹی لینے کی جگہیں اور اسی
قسم کی چیزیں خواہ کوئی اس زمین پر جائز قبضہ کرے جس میں وہ پائی جاتی ہیں تب بھی یہ اشیاء
اُس کی ملکیت نہیں ہوں گی اور کسی بادشاہ کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان چیزوں کو کسی ایک شخص کے حق
میں دے دے یا حکما اُن کا استعمال مسلمانوں کے لئے روک دے کیونکہ اس میں مسلمانوں کے
لئے نقصان اور تنگی ہے۔
اسی طرح علامہ ابن قدامه معنی جلد ۴ صفحہ ۳۸۶ میں تحریر فرماتے ہیں :۔
وكذا لا يجوز احياء ماتعلق به حق العامة كما في النهر والطريق یعنی اسی طرح
شخصی ملکیت نہروں اور راستوں پر بھی تسلیم نہیں کی جاسکتی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مذکورہ بالا فیصلہ اور اس کے بعد علمائے اسلام کے اُس
فیصلہ سے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کی تشریح میں ہے اور خالی عقلی بناء پر نہیں کیا
گیا، یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی ملکیت محدود ہے اور بعض امور میں پبلک کے حق میں اُس کو
اپنی ملکیت چھوڑنی پڑے گی ۔ مثلاً اگر کوئی پہاڑی نالہ کسی کی زمین پر سے گذرتا ہے تو اُس کے
یانی کی ملکیت اُس کی نہیں ہوگی فوراً پبلک کی ملکیت ہو جائے گی ۔ یا حکومت کی ملکیت ہو جائے
گی ۔ اسی طرح کوئی شاہراہ بھی اگر کسی کی ملکیت میں سے گزرتا ہے تو وہ اُس کی ملکیت نہیں ہو
سکے گا بلکہ پبلک کا ہو جائے گا ۔ اسی طرح کا نیں وغیرہ جو سطح زمین پر ہیں اور اُن کے لئے گہری
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۱۳
اسلام اور ملکیت زمین
کھدائی نہیں کرنی پڑتی وہ بھی پبلک کی ملکیت ہوں گی گو حکومت ان کی منتظم اور نگران ہو گی مگر
حکومت بھی اُن کانوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں کی روزانہ ضرورتوں سے اُن کو محروم
نہیں کر سکتی ۔ ہاں جتنا حصہ تجارتی ہوگا وہ حکومت کے قبضہ میں ہوگا ۔ اسی اصل کے ماتحت ہم یہ
قانون نکالیں گے کہ اگر کوئی انسان ایسی فصل ہوئے جو صحت کے لئے مضر ہو یا اُس کے پھول اور
کیڑے اُڑ کر ارد گرد کی فصلوں کو نقصان پہنچائیں اور اُن کی حیثیت کو ادنی بنادیں تو حکومت
ایسے احکام جاری کر سکتی ہے جن کے رُو سے وہ لوگوں کو اس قسم کی فصل بونے سے روک دے۔
مثلاً جس علاقہ میں عام طور پر امریکن کپاس بوئی جاتی ہے اگر اُس علاقہ میں دیسی کپاس بوئی
جائے تو اُس کی وجہ سے امریکن کپاس کی قسم کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور بعد میں اُس کے امتزاج
کی وجہ سے باقی لوگوں کی کپاس کی قیمتیں بھی گر جاتی ہیں۔ ایسی صورت میں حکومت کو یقیناً
اختیار حاصل ہے کہ وہ مندرجہ بالا حدیث اور ائمہ کے استدلال پر قیاس کرتے ہوئے حکم دے
دے کہ اس علاقہ میں فلاں چیز کا بونا چونکہ لوگوں کے لئے مضر ہے اس لئے اُس کو نہ بویا جائے ۔
لیکن حکومت یہ نہیں کہہ سکتی کہ چونکہ اس شخص کی ملکیت دوسرے لوگوں کے لئے مضر ہے اس لئے
اس کو ملکیت سے محروم کر دیا جائے کیونکہ ملکیت اپنی ذات میں ضرر نہیں پہنچاتی جس طرح کہ غلط
کاشت اپنی جگہ میں دوسروں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
اس حد تک تو میں نے یہ بتایا ہے کہ مالک زمین کے حقوق کہاں تک محدود ہیں ۔ اب میں
یہ بتاتا ہوں کہ زمین کے مالک کے حقوق کس حد تک قرآن کریم اور احادیث اور صحابہ ء کرام
اور ائمہ عظام کے فتووں یا عمل سے ثابت ہیں ۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ سورہ بقرہ میں حضرت آدم علیہ السلام کی نسبت فرماتا ہے کہ ہم
نے اُن کو کہا ۔ اُشكُن انتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ " اے آدم تو اور تیری بیوی دونوں اس
باغ میں رہو۔ اس آیت سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ انسان زمین کا مالک ہو سکتا ہے کیونکہ
اللہ تعالیٰ نے آدم اور اُن کی بیوی کو ایک باغ کا مالک بنایا۔ اور یہ ظاہر ہے کہ جس شخص کو کسی جگہ
پر رہنے کا اختیار دیا جائے گا دوسروں کو اُس جگہ پر جانے کا اختیار باقی نہیں رہے گا ۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایک کافر اور ایک مؤمن کی گفتگو ان الفاظ میں بیان
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۱۴
اسلام اور ملکیت زمین
فرماتا ہے۔ ولو لا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ إِنْ تَرَنِ
أنَا أَقَلَّ مِنْكَ مَالًا وَوَلَدًا فَعَسَى رَبِّي أَن يُؤْتِينِ خَيْرًا مِّن جَنَّتِكَ وَ يُرْسِلُ
عَلَيْهَا حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًا زَلَقَالَ یعنی مؤمن کافر سے کہتا ہے کہ
جب تو اپنے باغ میں داخل ہوتا ہے تو تو یہ کیوں نہیں کہتا کہ خدا تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے اللہ
تعالٰی کے سوا کسی کو کوئی طاقت حاصل نہیں ہے اور تو مجھ پر فخر جتاتا ہے کہ تیرے پاس مجھ سے
زیادہ مال ہے اور تیری اولاد مجھ سے زیادہ ہے۔ پس تو یا د رکھ کہ اللہ تعالیٰ فیصلہ کر چکا ہے کہ وہ
مجھے تیرے باغ سے بڑا باغ دے اور تیرے باغ پر آسمان پر سے ایک کنکروں والی آاندھی چلا
دے اور تیرا باغ اُجڑی ہوئی زمین ہو کر رہ جائے ۔ گو یہ ایک مثال ہے لیکن اس سے یہ اصول
ثابت ہو جاتا ہے کہ انسان بڑے بڑے باغوں کا بھی مالک ہو سکتا ہے اور باغ اور زمین میں
کوئی فرق نہیں کیونکہ باغ زمین کے ساتھ وابسطہ ہوتا ہے۔
اسی طرح سورہ ابراہیم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ گذشتہ انبیاء کی قوموں نے جب اُن کو
دکھ دیا اور اُن کو دھمکی دی کہ وہ اُنہیں ملک سے نکال دیں گے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں کو الہام
کیا کہ ولتُسْكِنَنَّكُمُ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِهِمْ " ہم اپنی ذات ہی کی قسم کھا کر کہتے
ہیں کہ ہم تم کو اس زمین میں بسا دیں گے ۔ اس آیت میں خدا تعالیٰ نے اُن لوگوں کے زمین
میں بسانے کو اپنی طرف منسوب کیا ہے اور جب ہم پہلی تاریخوں کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں
معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلی اُمتوں میں فرد واحد کی ملکیت کو تسلیم کیا گیا
تھا۔ پس ہم بسا دیں گے“ کے الفاظ نے اس ملکیت کو نہ صرف جائز قرارد با ئز قرار دیا ہے بلکہ اس بات
کا بھی اظہار فرمایا ہے کہ وہ ملکیت خدا تعالیٰ کے قانون کے مطابق تھی اور خدا تعالیٰ کی عطا کی
ہوئی تھی ۔
اسی طرح سورہ بنی اسرائیل کے بارہویں رکوع میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے بنی اسرائیل
سے فرمایا کہ ارضِ مقدس میں بس جاؤ ۔ ۲۳ اِس بسنے کو بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف منسوب
فرمایا ہے۔ اور جب ہم بائبل سے اس بسنے کی کیفیت معلوم کرتے ہیں تو اس میں زمین کی
انفرادی ملکیت کا ثبوت ملتا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
لدان
اسلام اور ملکیت زمین
خلاصہ یہ کہ قرآن کریم کی مختلف آیات سے زمینوں اور باغوں کی انفرادی ملکیت کا
استدلال ہوتا ہے۔ احادیث بھی اس استدلال کی مؤید ہیں ۔ چنانچہ سنن ابوداؤ د باب ۲ فی
اقطاع الارضین کے نیچے صفحہ ۴۳۷ پر لکھا ہے ۔ عن اسمر بن مضرس قال اتيت النبي ﷺ
فبايعته فقال من سبق الى مالم يسبق اليه مسلم فهوله ۲۴ یعنی حضرت اسمر فرماتے ہیں
میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے آپ کی بیعت کی ۔ اُس وقت میں نے سُنا
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے کہ جس زمین پر کسی مسلمان کا قبضہ نہیں جو مسلمان
بھی اُس پر قبضہ کرے وہ اُسی کی ملکیت ہو جائیگی ۔
اسی طرح بخاری کتاب المزارعہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ من اعمر ارضا لیست لاحد فهوا حق ۔ ۲۵ جو شخص کسی ایسی
زمین پر قابض ہو جائے جو کسی اور کی نہیں تو وہی اُس کا جائز مالک ہوگا ۔ اِس حدیث سے ثابت
ہے کہ جو زمین آپ کے زمانہ میں کسی کی مملو کہ تھی آپ نے اُس کی ملکیت کو جائز قرار دیا ہے اور
مسلمانوں کو یہ نصیحت کی ہے کہ ایسی زمینوں پر قبضہ کرو جن کے دوسرے مالک نہیں ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے مطابق حضرت عمرؓ سے بھی ایک اثر ثابت ہے اور وہ یہ ہے
کہ قال عمر من احيا ارضا ميتة فهى له ٢٦ جو شخص کسی ایسی زمین پر قبضہ کرے جس پر کوئی
مسلمان قابض نہیں تو وہ اُس کا مالک قرار دیا جائے گا۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ارضِ موات جس پر قبضہ کرنا جائز رکھا گیا ہے وہ کیا چیز ہے؟
اور آیا اُس پر قبضہ کرنے کی کوئی شرائط بھی ہیں یا نہیں ؟ سو اس کا جواب یہ ہے کہ ارضِ موات
سے مراد سرکاری زمینیں ہیں نہ کہ افراد کی زمینیں اور نہ وہ زمینیں جو کہ شہروں اور قصبات کے
ارد گرد ہوتی ہیں اور زمینداروں کی مشترک ملکیت ہوتی ہیں ۔ اُنہیں کاشت میں نہیں لایا جاتا مگر
وہ چراگاہوں کے طور پر، کھیل کے میدانوں کے طور پر، یا سوختنی لکڑیوں کے جنگلوں کے طور پر
استعمال ہوتی ہیں ۔ چنانچہ کتاب بدائع الفقة الحنفیہ میں لکھا ہے الاراضي في الاصل
نوعان ارض مملوكة وارض مباحة غير مملوكة والمملوكة نوعان عامرة
وخرابوالمباحة نوعان ايضا ـ نـوع هـو مـن مـرافـق البلدة محتطبا لهم و مرعى
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۱۶
اسلام اور ملکیت زمین
لمواشيهم ونوع ليس من مرافقها وهو مسمى بالموات کے یعنی زمین در حقیقت دو قسم
کی ہوتی ہے ایک مملوکہ اور ایک غیر مملوکہ ۔ مملوکہ بھی آگے دو قسم کی ہوتی ہے آباد اور غیر آباد ۔
اور غیر مملوکہ بھی دو قسم کی ہوتی ہے ایک وہ جو کہ شہروں کے پاس ہوا اور شہری لوگ اُس سے فائدہ
اُٹھاتے ہوں یا اُس سے لکڑیاں لیتے ہوں یا اُن کے جانور اُس سے فائدہ اُٹھاتے ہوں اور
ایک غیر مملو کہ وہ ہوتی ہے جو شہروں سے دور ہوتی ہے اور لوگ اُس سے فائدہ نہیں اُٹھاتے اور
اُسی کو موات کہتے ہیں ۔
امام ابو یوسف فرماتے ہیں کہ الموات كل ارض اذا وقف على ادنا ها من العامر
مناد باعلى صوته لم يسمع اقرب الناس اليها في العامر ۲۸ یعنی موات وہ زمین ہے کہ
اُس کا جو حصہ شہر سے قریب ترین ہو اُس پر کھڑے ہو کر اگر کوئی اونچی آواز والا آدمی نہایت بلند
آواز سے بولے تو شہر میں سے جو حصہ اس جانب سب سے قریب ہے وہاں کے لوگ بھی اُس
کی آواز نہ سن سکیں ۔
۔
ان حوالوں سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مملوکہ زمین تو کسی صورت میں بھی موات نہیں کہلاتی اور
غیر مملوکہ زمین بھی اُسی وقت موات کہلاتی ہے جس پر قبضہ کر لینے کا افراد کو حق دیا گیا ہے یا لوگوں
میں تقسیم کرنے کا حق دیا گیا ہے جبکہ وہ زمین شہروں سے اتنے فاصلہ پر ہو کہ شہر کی ضرورتوں کو
اُس کے تقسیم کر دینے سے نقصان نہ پہنچتا ہو۔ گو یا حنفی علماء کے نزدیک افراد کا قبضہ کر لینا تو الگ
رہا حکومت بھی ایسی زمین کو تقسیم نہیں کر سکتی جس کا آزاد چھوڑ نا کسی شہر یا قصبہ کیلئے ضروری ہو ۔
اور حضرت امام ابو حنیفہ کے نزدیک تو فرد کسی صورت میں بھی ایسی غیر مملوکہ اور سرکاری
زمین پر بغیر حکومت کی اجازت کے قبضہ نہیں کر سکتا۔ چنانچہ حضرت امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں ۔
لا يجوز احياء الارض الا باذن الا الامام لقوله ل ليس لاحد الا ماطابت به نفس
امامه ۲۹ یعنی لاوارث اور غیر مملوکہ زمین پر قبضہ کرنا بھی بغیر حکومت کی اجازت کے جائز نہیں
کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی سرکاری چیز کا مالک نہیں ہو سکتا
جب تک کہ امام خوشی سے اُس کو بخش نہ دے۔