چوتھا باب

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۱۷
اسلام اور ملکیت زمین
چوتھا باب
اسلام نے زمین کی ملکیت کا حق کن کن اصول پر دیا ہے؟
یہ ثابت کر چکنے کے بعد کہ اسلام میں زمین کی ملکیت جائز ہے اور یہ ثابت کرنے کے بعد
کہ زمین کی ملکیت اُسی حد تک جائز ہے جس حد تک کہ اموال تجارت یا پیشوں یا نوکریوں کی
آمد نیوں کی ملکیت جائز ہے یعنی جو حق ایک پیشہ ور کو اپنے پیشہ کے متعلق ہے، ایک تاجر کو اپنی
تجارت کے متعلق ہے، ایک صناع کو اپنی صنعت کے متعلق ہے وہی حق ایک زمیندار کو اپنی زمین
کے متعلق ہے اور جن معنوں میں کہ زمین خدا تعالیٰ کی ملکیت ہے اُنہی معنوں میں اموال تجارت
اور صنعت و حرفت سے تیار کئے ہوئے اموال اور پیشوں سے حاصل کئے ہوئے مال اور
نوکریوں سے حاصل کئے ہوئے مال بھی خدا تعالیٰ کی ملکیت میں شامل ہیں ۔ اور زمینوں کے
متعلق وہی قوانین بنائے جاسکتے ہیں جو ان دوسری چیزوں کے متعلق بنائے جاتے ہیں ان
دونوں میں کوئی امتیاز نہیں کیا جا سکتا ۔ اب میں یہ بتاتا ہوں کہ اسلام نے زمین کی ملکیت کن کن
بنیادوں پر تسلیم کی ہے ۔ سو یا د رکھنا چاہئے کہ اسلام میں ملکیت کی وجوہ مندرجہ ذیل ہیں :۔
اول ورثہ دوم خرید سوم ہبہ چہارم کسی ایسی چیز پر قبضہ جولا وارث ہو اور جس پر قبضہ
کرنا شریعت کے رو سے جائز ہو۔
ورثہ کا ثبوت تو قرآن شریف سے ثابت ہے ۔ قرآن شریف میں اولاد کو والد کی جائداد کا
وارث قرار دیا گیا ہے پس جس کے والد کے پاس کوئی جائداد تھی اُس کی اولا داس کی مالک ہے
اور ویسی ہی مالک ہے جیسا کہ باپ مالک تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل نے یہ بات کے
بھی بلا اختلاف ثابت کر دی ہے کہ جاہلیت کی ملکیتیں اسلام میں بھی جائز ملکیتیں سمجھی جائیں گی
اسی طرح جاہلیت کے قبضے اسلام میں بھی جائز سمجھے جائیں گے۔ چنانچہ عرب میں جو لوگ
مسلمان ہوئے وہ جن زمینوں پر قابض تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان زمینوں پر
قابض رہنے دیا سوائے اس کے کہ وہ زمینیں جنگی قانون کے ماتحت ضبط ہوئی ہوں ۔

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۱۸
اسلام اور ملکیت زمین
دوسری صورت خرید کی ہے ۔ خرید کا ثبوت بھی صحابہ کے طریق سے ثابت ہے بلکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود مسجد اور اپنے مکانوں کے لئے مدینہ کے لوگوں سے زمین
خریدی۔ یہ امر ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ مکہ سے مدینہ کی طرف
ہجرت کر کے گئے تھے۔ مدینہ میں ان لوگوں کی کوئی جائدادیں نہیں تھیں ۔ مدینہ میں جا کر جو ان
لوگوں نے گھر بنائے وہ وہیں کے لوگوں سے زمینیں خرید کر بنائے تھے ۔ چنانچہ یہ مشہور حدیث
ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کچھ عرصہ تک مدینہ کے باہر ٹھہر کر مدینہ منورہ میں داخل
ہوئے تو آپ نے فرمایا جہاں میری اونٹنی ٹھہرے گی وہاں میں اپنا گھر بناؤں گا۔ مدینہ کے
لوگوں نے اپنے گھروں میں سے نکل نکل کر اصرار کیا کہ اُن کے گھروں میں آپ ٹھہریں مگر آپ
نے اسے تسلیم نہ کیا ۔ آخر جس جگہ پر آپ کی اونٹنی ٹھہری اُس جگہ کو آپ نے مسجد کے لئے اور
اپنے مکانوں کے لئے پسند فرمایا۔ وہ دو یتیموں کی زمین تھی یتیموں کے وارثوں نے وہ زمین
مفت دینی چاہی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پسند نہ فرمایا بلکہ فرمایا کہ واجبی قیمت پر
اس کو فروخت کر دو ۔ سے اس جگہ پر بعد میں مسجد اور آپ کے اہلِ بیت کے گھر بنے ۔ پس زمین
کی بیچ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے عمل اور طریق سے ثابت ہے۔
تیسرا طریقہ ملکیت کا ہبہ ہے یعنی کوئی شخص کسی شخص کو یا کسی قوم کو یا کسی جماعت کو اپنا مال
ہبہ کے طور پر بخش دے تب اُس شخص کو یا اُس گروہ کو اُس زمین پر اُس حد تک مالکانہ حقوق
حاصل ہونگے جس حد تک کہ ہبہ کرنے والے شخص نے ان کو حق دیا ہے ۔ اگر اُس نے پورے
مالکانہ حقوق بخش دیئے ہیں تو جو حق کسی کامل مالک کو حاصل ہوتے ہیں وہ سب اُن لوگوں کو
حاصل ہونگے جن کے نام زمین ہبہ کی گئی ہے اور اگر کسی شرط کے ساتھ ملکیت منتقل کی گئی ہو تو
جس حد تک پابندی لگائی گئی ہے اس کے بعد باقی حق اُن کو حاصل ہونگے ۔ اس قسم کے ہے
احادیث سے دونوں طرح کے ثابت ہیں ۔ بے شرط بھی اور شرط کے ساتھ بھی ۔ بے شرط ہبہ کی
مثال وہ زمینیں ہیں جو قرآنی حکم کے ماتحت مالِ غنیمت کے طور پر صحابہ میں تقسیم کی گئیں جس کی
مشہور مثال خیبر کی زمین ہے۔ اس کے علاوہ انفرادی مثالیں بھی بہت سی پائی جاتی ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی زمینوں میں سے جو فوری طور پر صحابہ میں تقسیم نہیں کی گئیں

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۱۹
اسلام اور ملکیت زمین
اپنی مرضی سے یا صحابہؓ کے مانگنے پر اُن کو زمینیں عطا فرمائیں ۔ چنانچہ کنز العمال میں بیہقی کے
حوالہ سے لکھا ہے۔
-
عن عبدالله بن ابي بكر قال جاء بلال بن الحارث المزني الى رسول الله الله
فاستقطع ارضا عريضة طويلة فقطعها _ اس
یعنی عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بلال بن حارث رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور درخواست کی کہ زمین کا ایک بہت لمبا اور چوڑا قطعہ اُن
کے نام ہبہ کر دیا جائے ۔ اُن کی اس درخواست کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منظور فرمایا اور
ایک بہت بڑا ٹکڑہ جو شاید بیسیوں مربع میل کا تھا اُن کو ہبہ کر دیا۔
چوتھی صورت یعنی ایسی جگہ پر قبضہ کر لینا جس پر کسی اور کا قبضہ نہ ہو اور اُس پر قبضہ کرنا
شریعت کے رو سے جائز ہو۔ اس کی مثال کے طور پر میں یہ حدیث پیش کرتا ہوں ۔
بخاری میں لکھا ہے کتاب المزارعة باب من احيا ارضامو انا ۔ حضرت عائشہ رضی
اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا مـن اعــمــر ارضا ليست لاحد
فهوا حق ۔ جس نے کسی ایسی زمین کو آباد کر دیا جو کسی کی نہیں وہ اُس کا حقدار ہے ۔
اسی طرح بخاری کی اسی کتاب اور اِسی باب میں یہ درج ہے کہ قال عمر من احيا
ارضا ميتة فهى له - حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو شخص کسی ایسی لاوارث زمین پر
قابض ہو گیا جس کا کوئی مالک نہیں وہ اُسی کو ملے گی ۔
یہ بات پہلے بیان ہو چکی ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک ایسا قبضہ اُسی صورت
میں جائز ہوگا جبکہ امام کی طرف سے اس کی اجازت دی جائے کیونکہ لاوارث زمین در حقیقت
حکومت کی ہوتی ہے پس امام ابو حنیفہ کے نزدیک چونکہ حکومت اُس کی مالک ہے حکومت کی
اجازت کے بعد اُس پر قبضہ کرنا چاہیے یونہی نہیں ۔ باقی آئمہ کے نزدیک چونکہ حکومت اُس کو
کام میں نہیں لا رہی اور در حقیقت مالک افراد ہیں حکومت صرف مختار کار ہے اس لئے اگر افراد
میں سے کوئی شخص ایسی زمین پر بقد رضرورت قبضہ کرلے تو وہ جائز ہوگا ۔
میری غرض ان حوالوں کو نقل کرنے سے یہ ہے کہ ہر مسلمان جو نسلاً کسی زمین کا وارث ۔
چلا

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۲۰
اسلام اور ملکیت زمین
آ رہا ہے اور اُس پر اس کا قبضہ ہے یا جس نے وہ زمین خریدی ہے یا جس کو وہ زمین ہبہ میں ملی
ہے یا جس نے کسی افتادہ زمین پر کہ جو کسی کی ملکیت نہیں تھی قبضہ کر لیا ہے اسلامی شریعت کے رُو
سے وہ شخص اُس کا مالک تصور کیا جائے گا ویسا ہی مالک جیسا کہ کارخانہ کا مالک اُس کا مالک ہے
یا تجارتی دکان کا مالک اُس کا مالک ہے یا ملازمت سے حاصل ہونے والے روپے کا مالک اُس
کا مالک ہے۔ ہاں اگر ان چار ذرائع کے سوا کسی اور نا جائز ذریعہ سے کسی نے کوئی زمین دبالی
ہو تو حکومت کا حق ہے کہ اُس کو واپس لے۔ لیکن اوپر کے بیان کردہ چار ذرائع کے لحاظ سے اگر
کوئی شخص کسی زمین کا مالک ہے تو یہ کہہ کر کہ زمین کا مالک اللہ تعالیٰ ہے اُس پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا
کیونکہ اللہ تعالی زمین کا ہی مالک نہیں وہ نوکریوں کا بھی مالک ہے۔ تجارتوں کا بھی مالک ہے،
صنعت و حرفت کا بھی مالک ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کی ملکیت کی وجہ سے زمینوں پر قبضہ کرنا جائز ہے تو
اللہ تعالیٰ کی ملکیت کی وجہ سے تجارتوں پر بھی ، صنعت و حرفت پر بھی اور ملازمتوں پر بھی قبضہ کرنا
چاہیے، بلکہ افراد کی جانیں بھی خدا تعالیٰ کی ملکیت ہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ کی ملکیت کے یہ معنی ہیں
کہ حکومت اپنے آپ کو ظل اللہ قرار دے کر جس چیز پر چاہے قبضہ کرلے تو پھر حکومت کو لوگوں کی
جانوں پر بھی قبضہ حاصل ہونا چاہئے ۔ حکومت کو اختیار حاصل ہونا چاہئے کہ جس کو چاہے جس
کام پر لگا دے اور کھانا کپڑا دے دے کوئی تنخواہ وغیرہ مقرر نہ کرے جیسا کہ غلاموں کے ساتھ
کیا جاتا ہے لیکن یہ امر سوائے بالشوزم کے اور کہیں جائز نہیں سمجھا جاتا۔

10 von 10 heute frei