پانچواں باب
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
پانچواں باب
۴۲۱
اسلام اور ملکیت زمین
کیا جا گیرداری اسلام میں جائز ہے؟
میں نے اوپر کی فصل میں یہ بات بیان کی ہے کہ زمینوں کی ملکیت جائز ذرائع سے افراد
کے لئے جائز ہے۔ یہاں شاید کسی کو یہ دھوکا لگے کہ اس اوپر کی فصل کے ماتحت جاگیرداری بھی
جائز ہے۔ سو یا د رہے یہ درست نہیں ۔ جاگیر داری اور زمینداری میں ایک فرق ہوتا ہے۔
زمینداری اِسے کہتے ہیں کہ ایک شخص زمین کا مالک ہوتا ہے لیکن حکومت یا پبلک کے حقوق کو
پوری طرح ادا کرتا ہے اور جاگیرداری اِسے کہتے ہیں کہ حکومت یا پبلک کا حق کلی طور پر یا جزوی
طور پر اُسے معاف ہو جاتا ہے۔ مثلاً زمیندار با وجود زمین کا مالک ہونے کے حکومت کی طرف
سے مقرر کردہ معاملہ یا آبیانہ جسے اسلامی اصطلاح میں عشر یا خراج یا زکوۃ کہتے ہیں ادا کرتا
رہتا ہے لیکن جاگیردار کو تو کلی طور پر خراج یا عشر یا زکوۃ معاف ہوتی ہے یا اس کا ایک حصہ
معاف ہوتا ہے اور وہ گویا ملک کی ذمہ داریوں کے ادا کرنے میں دوسری رعایا کے ساتھ شریک
نہیں ہوتا ۔ ملک کے امن ، ملک کے عدل و انصاف، ملک کی حفاظت ، ملک کے دفاع اور
ملک کی حکومت کے چلانے کے لئے ایک غریب سے غریب آدمی کچھ نہ کچھ زکوۃ یا ٹیکس دے
رہا ہوتا ہے لیکن یہ شخص ان تمام انتظامات سے فائدہ تو اُٹھا رہا ہوتا ہے لیکن ان کا بوجھ اُٹھانے
میں شریک نہیں ہوتا ۔ یہ چیز قطعی طور پر حرام ہے اور کسی حکومت کو زکوۃ یا عشر کے معاف کر دینے
کا حق نہیں حتی کہ بانی اسلام بھی ایسا نہیں کر سکتے تھے کیونکہ یہ حق خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ ہے اور
خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ حق کو کوئی انسان معاف نہیں کر سکتا ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سب سے پہلا معاملہ یہی مسلمانوں کو پیش
آیا۔ آپ کی وفات کے بعد عرب کے قبائل نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا تھا اور کہہ دیا تھا کہ
یہ حق صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تک تھا اس کے بعد نہیں ۔ صحابہ نے ان لوگوں کو
سمجھایا کہ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زکوۃ وصول نہیں کی جائے گی تو حکومت چلے گی
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۲۲
اسلام اور ملکیت زمین
کس طرح ؟ اگر ایسا کیا جائے تو اسلامی نظام درہم برہم ہو جائے گا لیکن نو مسلم قبائیلیوں کی سمجھ
میں یہ بات نہ آئی اور اُنہوں نے اصرار کیا کہ ہم زکوۃ نہیں دیں گے ۔ یا دوسرے لفظوں میں یہ
کہ ان کو جا گیر دار سمجھ لیا جائے ۔ جب حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے حکام کے
نام ہدایتیں جاری کی گئیں کہ زکوۃ باقاعدہ وصول کی جائے اور کسی کو معاف نہ کی جائے تو ملک
نے بیک وقت بغاوت کر دی اور مختلف قبائل مدینہ پر حملہ کرنے کے لئے اپنے گھروں سے روانہ
ہو گئے ۔ یہ وقت اسلام کے لئے نہایت نازک تھا۔ سوائے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ اور ایک دو
اور ایسی جگہوں کے تمام کا تمام عرب باغی ہو گیا ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا بہادر آدمی
بھی اس موقع پر گھبرا گیا اور اُنہوں نے دوسرے صحابہؓ سے مشورہ کر کے حضرت ابو بکر سے یہ
درخواست کی کہ سر دست لوگوں کو زکوۃ معاف کر دی جائے ۔ آہستہ آہستہ جب یہ لوگ اسلام
میں پکے ہو جائیں گے تو آپ ہی آپ زکوۃ دینے لگ جائیں گے اور ساتھ ہی اُنہوں نے کہا
کہ مدینہ کے چند ہزار آدمی سارے عرب کا مقابلہ کر ہی کس طرح سکتے ہیں ۔ ہیں ہیں ہزار کا
لشکر ایک ایک طرف سے چلا آ رہا ہے اگر یہ لوگ مدینہ تک پہنچ گئے تو مدینہ کی اینٹ سے اینٹ
بجادیں گے ۔ مگر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کی ساری بات سن کر فر ما یا عمر ! زکوۃ خدا
کا حق ہے میں اسے معاف کرنے کی طاقت نہیں پاتا۔ خدا کی قسم ! میں خدا کے اس حق کے لینے
کے لئے لڑوں گا اور اگر صحابہؓ بھی میرا ساتھ چھوڑ دیں تو میں اکیلا ان لوگوں سے جنگ کروں
گا ۔ خدا کی قسم ! اگر یہ لوگ مدینہ میں گھس آئیں اور ازواج نبی کی لاشیں گلیوں میں کتے گھسیٹتے
پھریں تب بھی میں ان لوگوں سے نہیں ڈروں گا اور اُس وقت تک ان سے جنگ جاری رکھوں گا
جب تک کہ زکوۃ کی وہ چھوٹی رسی جو اونٹ کا گھٹنا باندھنے کے کام آتی ہے اور جسے یہ لوگ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ادا کرتے تھے اب بھی ادا نہ کریں گے ۔۲ سے حضرت
عمرؓ فرماتے ہیں کہ یہ باتیں سن کر میرا دل دہل گیا اور میں نے سمجھا کہ واقعہ میں یہی شخص اس
بات کا مستحق تھا کہ رسول کریم ﷺ کے بعد اسلام کی باگ ڈور اس کے ہاتھ میں دی جاتی ۔
صلى الله
عل
یہ وہ فیصلہ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اسلام کے پہلے خلیفہ نے کیا
اور صحابہؓ با وجود خطرات کو دیکھنے کے اس فیصلہ کو ماننے پر مجبور ہو گئے اور خدا تعالیٰ نے بھی
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۲۳
اسلام اور ملکیت زمین
آسمانی شہادتوں سے اس فیصلہ کی سچائی کو ثابت کر دیا ۔ اکثر حصہ مسلمانوں کا اسامہ بن زید کے
ماتحت شام کی جنگ کے لئے بھجوا دیا گیا تھا اور مٹھی بھر صحابہ باقی رہ گئے تھے ۔ دشمن اتنی تعداد میں
تھا اور اتنا طاقتور تھا کہ باقی ماندہ صحابہؓ ان کے اونٹوں کے پاؤں تلے روندے جا سکتے تھے لیکن
جس طرح اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی تھی ، اُسی طرح ان ایام میں اُس
نے حضرت ابوبکر کی بھی مدد کی ۔ اس لئے کہ ابوبکر ایک ایسے مسئلہ کی تائید کے لئے کھڑے
ہوئے جو اسلام کے پانچ ارکان میں شامل ہے اور خدا تعالیٰ نے صحابہ کو وہ قوت بازو بخشی اور
وہ عزم عطا فرمایا کہ باوجود اس کے کہ بعض دفعہ ہزاروں ہزار آدمی کے لشکر کے سامنے وہ
پہاڑی کنکروں کی طرح ادھر اُدھر بکھر جاتے تھے مگر پھر ان کے قدم مضبوط ہو جاتے تھے، ان کو
پھر اکٹھا ہو جانے کی توفیق مل جاتی تھی اور شیروں کی طرح وہ دشمنوں کے ٹڈی دل لشکروں پر پھر
جاپڑتے تھے۔ جہاں تک لشکروں کا سوال ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی اتنی
کم تعداد کے صحابہ کو اتنے بڑے لشکروں کا مقابلہ کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن نہ صحابہ نے اس کمی
کو محسوس کیا اور نہ خدا تعالیٰ نے اس کمی کے بدنتائج پیدا ہونے دیئے ۔ آخر مدینہ سے چند منزل
کے فاصلہ پر سب سے بڑے باغی لشکر کو جس میں بعض روایتوں کے مطابق کوئی ایک لاکھ کے
قریب سپاہی تھا ، صرف دو ہزار صحابہ نے شکست دی ۔ وہ دانوں کی طرح بھن گئے ، وہ قیمے کی
طرح اُڑ گئے لیکن اُن کا قدم پیچھے نہ ہٹا اور اُسی وقت اُن کی تلواریں ٹھہریں جبکہ مسیلمہ کذاب
مارا گیا اور باقی لشکر تتر بتر ہو گیا ۔
یہ واقعات بتاتے ہیں کہ آسمان سے خدا تعالیٰ نے کہا کہ جو کچھ ابو بکر نے کیا ٹھیک کیا ۔ اگر
زکوۃ کا معاف کرنا کسی حکومت کے اختیار میں ہوتا تو ایسے نازک حالات میں ابو بکر ضرور زکوۃ
معاف کر دیتے ۔ لیکن اُنہوں نے زکوٰۃ معاف نہیں کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ اگر دشمن
مسلمانوں پر غالب آ کر مدینہ میں گھس آئے اور ازواج النبیؐ کی لاشوں کی ٹانگیں پکڑ کر کتے
مدینہ کی گلیوں میں گھسیٹتے پھریں تب بھی وہ زکوۃ معاف نہیں کریں گے ۔ یہ بات ثابت کرتی ہے
کہ کوئی حکومت خواہ مذہبی ہو یا سیاسی اِس چیز کو معاف نہیں کر سکتی ۔ میں حیران ہوں کہ مسلمانوں
میں یہ جہالت کس طرح آگئی کہ انہوں نے عشر اور خراج معاف کرنے شروع کر دیئے اور
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۲۴
اسلام اور ملکیت زمین
جاگیرداری سسٹم قائم کر دیا۔ جاگیرداری سسٹم کے تو یقیناً یہ معنی ہیں کہ مالک خدا نہیں بلکہ
حکومت ہے اور وہ جس کو چاہتی ہے اپنے بندوں کا مالک بنا دیتی ہے ۔
غرض جاگیرداری سسٹم قطعاً اسلام کے خلاف ہے اور نہ صرف اسلام کے خلاف ہے بلکہ
اسلام کے پنچ ارکان کے خلاف ہے وہ پانچ حکم جن میں سے ایک حکم توڑنے سے بھی انسان قطعی
کافر ہو جاتا ہے ان میں سے ایک ہے۔ پس میں مسلمان جاگیرداروں سے کہوں گا کہ حکومت
کے کہنے پر نہیں خدا اور رسول کے کہنے پر وہ اپنی جاگیریں چھوڑ دیں۔ عُشر کو یا خراج کو کوئی
معاف نہیں کر سکتا۔ اسلام میں عشر وصول نہ کرنے کی صرف ایک ہی مثال پائی جاتی ہے اور وہ
بطور سزا کے ہے۔ ایک شخص نے عشر کے ادا کرنے میں تنگی محسوس کی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ آئندہ اس شخص سے زکوۃ وصول نہ کی جائے ۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم فوت ہو گئے وہ شخص اپنی زکوۃ لے کر جو ہزاروں ہزار روپیہ کی قیمت کی تھی حضرت ابو بکر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عاجزانہ طور پر درخواست کی کہ زکوۃ مجھ سے
وصول کی جائے ۔ لیکن وہ ابو بکر جس نے مرتدین عرب کے مقابلہ میں یہ کہا تھا کہ اگر زکوۃ کی
ایک چھوٹی سی رستی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ادا کی جاتی تھی تو وہ بھی میں لے کر چھوڑوں گا
اُسی ابو بکر نے اُس شخص کو یہ جواب دیا کہ جس زکوۃ کو خدا کے رسول نے وصول نہیں کیا ابو بکر
اُس کو وصول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ روایتوں میں آتا ہے کہ وہ شخص ہر سال زکوۃ لاتا
تھا۔ اُس سال کی بھی اور پچھلے سالوں کی بھی اور اصرار کرتا تھا کہ اُس سے زکوۃ وصول کی جائے
مگر حضرت ابوبکر اُس کی زکوۃ کورڈ کر دیتے تھے اور وہ اپنی بدبختی پر خون کے آنسو بہاتا ہوا
مثالی طور پر نہیں عملی طور پر روتا ہوا واپس چلا جاتا تھا ۔
اس ایک جاگیرداری کی مثال کے سوا قرونِ اولیٰ میں جاگیرداری کی کوئی مثال نہیں ملتی
مگر یہ کتنی ذلت والی اور کتنی دکھ والی جاگیرداری تھی ۔ وہ کمزور انسان ، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے حکم کو رد کر دینے والا انسان اس زکوۃ کی معافی کو لعنت سمجھتا تھا اور اس لعنت کے داغ
کو اپنے ماتھے پر سے دھونا چاہتا تھا۔ کیا آج کا جاگیردار مسلمان اس لعنت کو اپنی اولادوں کی
طرف منتقل کرنا چاہتا ہے؟ یہ تو کوئی سوال ہی نہیں کہ حکومت کوئی ایسا قانون پاس کرتی ہے یا
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۲۵
اسلام اور ملکیت زمین
نہیں ایک مسلمان کی حیثیت سے جاگیردار کو چاہیے کہ حکومت اگر زور بھی دے کہ تو یہ رقم اپنے
پاس رکھ لے تو وہ کہے کہ میں یہ رقم رکھنے کے لئے ہرگز تیار نہیں ۔ یہ تو میرے ایمان کا دیوالہ
نکالنے والی بات ہے، یہ تو مجھے کافروں میں شامل کرنے والی رقم ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنی جائدادیں صحابہ کو ہبہ کی تھیں اُن سب کے اوپر آپ
نے زکوۃ کو قائم رکھا تھا۔ چنانچہ سنن ابوداؤد میں آتا ہے ۔
صلى الله عن بشير بن يسار عن رجال من اصحاب النبي ادركهم يذكرون عن
رسول الله صلى الله عليه وسلم حين ظهر على خيبر قسمها على ستة وثلاثين
سهما ـ جمع كل سهم مائة سهم فجعل ذالك كله للمسلمين فكان في ذالك
النصف سهام المسلمين وسهم رسول الله صلى الله عليه وسلم معها وجعل
النصف الآخر لمن ينزل به من الوفود والا مور و نوائب الناس یعنی بشیر بن بیسار
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت سے صحابہؓ سے جن سے اُن کو ملاقات کا موقع ملا ہے یہ
روایت سنی ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر پر فتح پائی تو آپ نے خیبر کی ساری
زمین چھتیس حصوں میں تقسیم کر دی ۔ ہر حصہ ایک حصہ ایک سو حصص کا تھا۔ گویا کل تین ہزار چھ سو حصہ مقرر
کیا گیا۔ ان حصوں میں سے نصف یعنی اٹھارہ سو حصے تو آپ نے مسلمانوں میں تقسیم کر دیئے
میں خود آپ کا بھی حصہ شامل تھا اور باقی نصف آپ ۔ پ نے اس بات کے ۔ کے لئے محفوظ کر دیا کہ
جن میں
غریبوں کی مشکلات اور حکومت کی ضروریات پر اس کی آمد خرچ ہو ۔
اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی نصف زمین صحابہ
میں بانٹ دی تھی ۔ اب ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ کیا اس نصف زمین پر سے عشر وصول ہوتا تھا یا
نہیں ؟ سو اس کے متعلق ابو داؤد میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن رواحہ کو خیبر کی طرف بھیجا کرتے تھے اور وہ وہاں جا کر کھجوروں
کے درختوں کے پھلوں کی قیمت کا اندازہ لگاتے تھے پیشتر اس کے کہ لوگ اُس میں سے کچھ
کھائیں۔ پھر وہ یہودیوں کو موقع دیا کرتے تھے کہ خواہ وہ اس اندازہ کو قبول کر کے اپنا حق مزارعہ
رکھ کر ان کو دے دیں یا وہ اس اندازہ کو رڈ کر دیں تو ابن رواحہ اپنے اندازہ کے مطابق ان کو
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۲۶
اسلام اور ملکیت زمین
حصہ دے کر باقی اپنے پاس رکھ لیں ۔ ۳۴ یہ وہی طریقہ ہے جسے کنکوت کہتے ہیں ۔ حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ وہ اس لئے ایسا کرتے تھے کہ پھلوں کے کھائے جانے سے پہلے
زکوٰۃ کا اندازہ ہو جائے جس کے معنی یہ ہیں کہ خیبر کے عطیات پر بھی زکوۃ واجب ہوتی تھی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہؓ سے زیادہ کون جاگیرداری کا مستحق تھا۔ مگر رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ اپنے لئے جاگیرداری کو قبول کیا اور نہ صحابہ کیلئے جاگیرداری پسند
کی بلکہ زکوۃ کا حق سب سے وصول کیا ۔