چھٹا باب
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
چھٹا باب
۴۲۷
اسلام اور ملکیت زمین
کیا زمین کے بڑے بڑے ٹکڑوں کی ملکیت بھی
جاگیرداری کی طرح ممنوع ہے؟
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ نہیں ۔ اسلام میں زمین کے بڑے بڑے ٹکڑوں کا مالک ہونا
بھی جائز ہے اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کا مالک ہونا بھی جائز ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حصہ میں جو خیبر کی زمین آئی تھی وہ اتنی بڑی تھی کہ کان ينفق
منها وياكل و يعود على فقراء بني هاشم ويزوج ايمهم ۳۵ یعنی رسول کریم صلی الله
علیہ وسلم اس زمین کی آمد میں سے اپنے اخراجات اور اپنے 9 گھروں کے اخراجات بھی نکالتے
تھے اور بنو ہاشم کے غرباء پر بھی اسے خرچ کرتے تھے اور بنو ہاشم کی بیواؤں کے نکاح بھی اس
روپیہ سے کرتے تھے۔
اس طرح حدیث میں آتا ہے ۔ قـد سـال يـمـيم الدارى رسول الله الله ان يقطعه
عيون البلد الذي كان منه بالشام قبل سے یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تمیم داری
رضی اللہ عنہ نے سوال کیا کہ آپ شام کی بعض نہروں کی زمین اُن کو عطا فرمادیں اور آپ نے
اُن کو وہ زمین عطا فرمادی ۔
اس طرح روایت ہے کہ حضرت عمر و بن عاص کا طائف میں انگوروں کا ایک باغ تھا جس
میں دس لاکھ لکڑی سہارے کی لگی ہوئی تھی ۳۷ اگر ایک ایک انگور کے سہارے کے لئے دس دس
لکڑیاں بھی سمجھی جائیں تو ایک لاکھ درخت بنتا ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ سو ایکڑ سے بڑا بنتا او
باغ تھا۔ باغ کے ایک ایکڑ کی آمدن دس ایکڑ زرعی زمین سے زیادہ ہوتی ہے گویا ایک ہزار ایکٹر
ایکٹر کی ملکیت اُن کے پاس تھی ۔
۔
كتاب الخراج صفحه ۳۵ پر شیخ الاسلام امام ابو یوسف شاگرد حضرت امام ابو حنیفہ فرماتے
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۲۸
اسلام اور ملکیت زمین
صلى الله
ہیں کہ حدثني بعض اشياخي من اهل المدينة قال اقطع رسول الله ﷺ بلال ابن
الحارث المزني ما بين البحر والصخر ۳۸ یعنی رسول کریم ﷺ نے بلال بن حارث حار کو
سمندر اور پہاڑ کے درمیان کا علاقہ سارے کا سارا بخش دیا۔ اس واقعہ کو سنن ابو داؤد باب
اقطاع الارضین صفحہ ۴۳۵ پر یوں بیان کیا گیا ہے کہ عمر و بن عوف روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال بن حارث المزنی کو سمندر سے لے کر مدینہ کے قریب کے پہاڑ قدس
تک تمام کا نہیں اور تمام اونچے ٹیلوں والی زمینیں اور تمام نشیب والی زمینیں عطا فرمادی تھیں لیکن
یہ شرط لگا دی تھی کہ اس علاقہ میں اگر کسی مسلمان کی زمین ہو تو وہ تم کو نہیں ملے گی اور ان الفاظ
میں آپ نے اُن کو ہبہ نامہ عطا فرمایا تھا۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
هذا ما اعطى محمد رسول الله لال له بلال ابن الحارث المزني اعطاه معادن
القبلية من القدس جلسيها و غوريها وحيث يصلح الزرع ولم يعطه حق مسلم ۳۹
یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلال بن حارث کو یہ پروانہ دیتے ہیں کہ آپ نے ان کو قبلیہ کی
کانیں خواہ وہ اونچی جگہوں پر ہوں یا نیچی جگہوں پر ہوں اور قدس پہاڑ کے پرے جتنی زمین
زراعت کے قابل ہے سب کی سب بخش دی ہے ۔
یہ زمین اتنی بڑی تھی کہ باوجود اس کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کی فتوحات
سے مسلمانوں کے پاس بہت مال آگیا تھا پھر بھی بلال اُن کو آباد نہیں کر سکے اور اس بارہ میں
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ایک قدم اُٹھانا پڑا جس کا ذکر ایک اگلے باب میں آئے گا۔
كنز العمال جلد ۲ صفحہ ۱۹۰ پرسنن بیہقی کے حوالے سے یہ روایت لکھی ہے کہ عن عبدالله
بن الحسن ان عليا سال عمر بن الخطاب فاقطعه ينبع ۔ یعنی عبداللہ بن حسن رضی اللہ عنہ
روایت کرتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے خواہش کی کہ وہ انہیں کچھ زمین
ہبہ کریں ۔ اس پر انہوں نے ینبع قصبہ سارے کا سارا اُن کے نام لکھ دیا۔
ينبع ایک قصبہ ہے جو مدینہ منورہ کا بندرگاہ بھی ہے اس لحاظ سے اسے خاص اہمیت حاصل
ہے۔ یہ ظاہر بات ہے کہ اس قصبہ کے ساتھ پانچ سات ہزار ایکڑ زمین تو ضرور ہوگی بلکہ اس
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۲۹
اسلام اور ملکیت زمین
سے بھی زیادہ زمین ہوگی ۔
اسی طرح حدیث میں آتا ہے : ۔ قد اقطع رسول الله الله الزبير بن العوام ركض
فرسه من موات النقيح فاجراه ثم رمى بسوطه رغبة في الزيادة فقال رسول
الله اعطوه منتهی سوطه ۲۰ سنن ابو داؤد میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے یہ
روایت اس طرح درج ہے کہ اقطع الزبیر حضر فرسه فاجرئ فرسه حتى قام ثم رمى
بسوطه فقال اعطوه من حيث بلغت السوط اسے یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت زبیر کو سرکاری زمینوں میں سے ایک اتنا بڑا ٹکڑا عطا فر ۔ بڑا ٹکڑا عطا فرمایا جس میں کہ حضرت زبیر کا
گھوڑا وڑا آخری سانس تک دوڑ سکے ۔ حضرت زبیر کا گھوڑا جس جگہ پر جا کر کھڑا ہوا وہاں
انہوں نے اپنا کوڑا بڑے زور سے اور پرے پھینکا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا
کہ نہ صرف اس حد تک زمین اُن کو دی جائے جہاں اُن کا گھوڑا جا کر کھڑا ہو گیا تھا بلکہ جہاں
اُن کا کوڑا گرا تھا اُس حد تک ان کو زمین دی جائے ۔ ہمارے ملک کا گھوڑا بھی میلوں میل دوڑ
سکتا ہے اور عرب کا گھوڑا تو بہت زیادہ تیز ہوتا ہے اگر چار پانچ میل بھی گھوڑے کی دوڑ رکھی
جائے تو ہیں ہزار ایکڑ کے قریب زمین بنتی ہے ۔
سے
امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ کتاب الخراج کے صفحہ ۳۴ پر لکھتے ہیں اقطع رسول الله الله
الزبير ارضا فيها۔۔۔۔۔۔۔ نخل من اموال بنی نضیر و ذکر انها كانت ارضا يقال له
الجرف ۲ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کو ایک زمین کا ٹکڑا بخشا جس میں
کھجور کے درخت بھی لگے ہوئے تھے اور وہ کسی وقت یہودی قبیلہ بنو نضیر کی ملکیت میں سے تھا
اور اُس کو جرف کہتے تھے یعنی وہ ایک مستقل گاؤں تھا ۔ جب ہم پہلی حدیثوں سے اس حدیث کو
ملائیں تو اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ رسول رسول اللہ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کو اُس وقت اور اوپر
والی زمین بخشی جبکہ وہ پہلے سے ایک گاؤں کے مالک تھے جس میں کھجور کے باغ بھی تھے۔
کتاب الخراج کے صفحہ ۳۵ پر امام ابو یوسف علیہ الرحمۃ ایک اور روایت بھی درج فرماتے
ہیں جو یہ ہے ۔ عن ابي رافع قال اعطاهم النبى صلى الله عليه وسلم ارضا فعجز وا
عن عمارتها فباعوها في زمن عمر ابن الخطاب رضى الله عنه بثمانية الاف دينارا
انوار العلوم جلد ۲۱
لدامه ۔
اسلام اور ملکیت زمین
او بشـــمان مائة الف درهم ۲۳ یعنی حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ کے
خاندان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بہت بڑی زمین دی ۔اُس کی وسعت کی وجہ سے
ان کا خاندان اسے آباد کرنے سے قاصر رہا۔ آخر انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ
میں وہ زمین آٹھ ہزار دینار پر جو آٹھ لاکھ درہم کے برابر ہوتا ہے فروخت کر دی ۔ درہم کی
قیمت ہمارے زمانہ کے سکوں کے لحاظ سے ساڑھے تین آنہ بنتی ہے وہ چاندی کا سکہ ہوتا تھا اور
دینا رسونے کا سکہ ہوتا تھا ۔ پس حساب کے رو سے اگر آٹھ لاکھ درہم کو روپوں میں تبدیل کیا
جائے تو قریباً دولاکھ روپے ہوتے ہیں ۔ چونکہ اُس وقت سکہ کی قیمت زیادہ گراں ہوتی تھی اور
اب سکہ کی قیمت اُس زمانہ سے پندرہ میں گنا گر گئی ہے اس لئے یہ رقم اس زمانہ کے لحاظ سے
پندرہ بیس لاکھ سے کم نہیں بنتی ۔
اوپر کے حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ رسول کر ہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے صحابہ
نے بڑی بڑی زمینداریاں بعض افراد کو بخشی تھیں ۔ جن میں سے بعض پندرہ پندرہ ، بیس بیس ،
تھیں تھیں ہزار ایکڑ پر مشتمل تھیں اور جن میں سے ایک کی قیمت جو بڑی زمینداریوں میں سے
نہیں تھی۔
تھی موجودہ زمانہ کے روپیہ کے لحاظ سے ظ سے پندرہ بیس لاکھ روپے کی تھی ۔