ساتواں باب

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
ساتواں باب
۴۳۱
اسلام اور ملکیت زمین
کیا زمین کا خود کاشت کرنا ضروری ہے یا اُسے آگے لگان
پر بھی دیا جا سکتا ہے؟
اوپر کے باب میں یہ بتایا گیا ہے کہ اسلامی شرع کے رُو سے ایک شخص زمین کے بڑے
ٹکڑے کا بھی مالک ہو سکتا ہے ۔ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ اس بڑے ٹکڑے کو کیا کرے گا ؟
آخر کوئی شخص اتنے بڑے ٹکڑے کو خود کاشت نہیں کر سکتا ۔ یہی صورت ہو سکتی ہے کہ وہ دوسروں کو
ملازم رکھ کر کاشت کروائے یا دوسرے لوگوں کو حصہ پر یا لگان پر کاشت کرنے کے لئے اپنی
طرف سے زمین دے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اسلام کی رُو سے یہ جائز ہے کہ انسان اپنی زمین
پر خود تو کاشت نہ کرے لیکن دوسروں سے کاشت کروا کے ان سے حصہ لے لے؟ اس کا جواب
یہ ہے کہ ہاں یہ جائز ہے اور خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا ہے۔ مسلمانوں میں
اختلاف کی بنیا د شیعہ سنی سے پڑتی ہے۔ تیسری پارٹی خوارج کی ان کے بعد آئی ۔ شیعوں کو سارا
غصہ یہی ہے کہ حضرت ابو بکر نے باغ فدک کی جائیداد جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اور آپ
کے خاندان کے خرچ کے لئے مخصوص تھی اُسے آپ کا ترکہ قرار نہ دے کر حسب شریعت تقسیم نہ
کیا۔ اس جھگڑے سے تو ہمیں بحث نہیں کیونکہ اس جگہ پر ہم زمین کے متعلق گفتگو کر رہے ہیں مگر
سوال یہ ہے کہ وہ زمین خواہ وقف تھی خواہ مملوکہ تھی اور خواہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اموال باقی مسلمانوں کی طرح ورثہ میں تقسیم ورثہ میں تقسیم ہو سکتے تھے یا آپ کے بعض ارشادات کے مطابق
تقسیم نہیں ہو سکتے تھے ، کیا اس کی کاشت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود کیا کرتے تھے یا آپ
کے خاندان کے لوگ کیا کرتے تھے؟ زمین تو خیبر میں تھی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ
کے خاندان کے تمام مرد افراد مدینہ منورہ میں رہتے تھے وہ اس زمین کو کاشت کر ہی نہیں سکتے
تھے۔ بہر حال دوسرے لوگ ہی اس کی کاشت کرتے ہونگے ۔ پس خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

انوار العلوم جلد ۲۱
لدمه
اسلام اور ملکیت زمین
کے خاندان کا گزارہ ایک ایسی زمین پر تھا جو آگے مقاطعہ پر دی ہوئی تھی اور جو آمد رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جیسے مطہر وجود کے لئے پاک تھی وہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کے لئے کیوں
پاک نہیں؟ بہر حال آپ کے فعل نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ اسلام کے رُو سے ما لک زمین
کا اپنی زمین دوسرے کو مقاطعہ پر دے دینا بالکل جائز اور درست ہے۔ یہ جو کچھ میں نے کہا
ہے ایسا واضح معاملہ ہے کہ اس کا کوئی عقلمند انسان انکار نہیں کر سکتا لیکن میں مزید ثبوت کے طور پر
بعض احادیث اور روایات بھی اس کی تائید میں پیش کرتا ہوں ۔
-
بخاری میں لکھا ہے۔ عن ابن عمر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اعطى
خيبر اليهود على ان يعملوها ويزرعوها ولهم شطر ما خرج منها ۲۴ یعنی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی زمین پر جو آپ نے اپنے لئے اور اپنے صحابہؓ کیلئے اور بیت المال
کے لئے تقسیم کر دی تھی یہودیوں کو اس شرط پر دے دی کہ وہ اس پر کام کریں اور اس میں
زراعت کریں اور جو پیدا وار ہو اُس کا نصف اُن کو دیا جائے ۔
اہلِ شیعہ کی احادیث میں بھی اس مسئلہ کی تصدیق آتی ہے۔ چنانچہ فروع الکافی جلد ۲ صفحہ
۱۰۳ پر یہ روایت درج ہے کہ
عن يعقوب بن شعيب عن ابي عبد الله عليه السلام قال سألت عن الرجل
يكون له الارض من ارض الخراج فيدفعه الى الرجل على ان يعمرها ويصلحها
ويودى خراجها وماكان من فضل فهو بينهما قال لاباس وسالته عن المزارعة فقال
النفقة منك والارض لصالحبها فما اخرج الله منها من شيىء قسم على شرط
و كذلك اعطى رسول الله صلى الله عليه وسلم خيبر حين اتوه فاعطاهم اياها
على ان يعمروها ولهم النصف مما اخرجت يعني يعقوب بن شعیب فرماتے ہیں کہ میں
نے امام ابو عبد اللہ علیہ السلام سے پوچھا کہ اگر کسی شخص کے پاس خراجی زمین میں سے کچھ حصہ
زمین کا ہو تو کیا اُس کے لئے جائز ہے کہ وہ کسی اور شخص کو وہ زمین دے دے تا کہ وہ اس میں
کاشت کرے اور اس کو سنوارے اور گورنمنٹ کا خراج اس میں سے ادا کرے اور خراج کے بعد
جو کچھ بیچ رہے اُسے زمین دینے والے کے ساتھ آدھا آدھا بانٹ لے؟ امام ابو عبداللہ نے

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۳۳
اسلام اور ملکیت زمین
فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں وہ ایسا کر سکتا ہے۔ پھر وہ کہتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ کیا کسی
سے زمین مقاطعہ پر لے کر اُس میں کھیتی کرنا جائز ہے؟ فرمایا ہاں خرچ تمہارا ہوگا ، زمین اُس کی
ہو گی ۔ تم دونوں اس کے حصہ دار ہو گے ۔ پھر جو کچھ اس زمین میں سے پیدا ہوگا وہ مقاطعہ کی
شرطوں کے مطابق تقسیم ہو جائے گا۔ اور فرمایا کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تو اس طرح
کرتے تھے۔ جب خیبر کے یہودی آپ کے پاس آئے تو آپ نے خیبر کی زمینیں جو مسلمانوں
میں تقسیم ہو چکی تھیں ، وہ اُن کو اس شرط پر دلوا دیں کہ وہ اس میں کھیتی باڑی کریں گے اور آدھا
حصہ مسلمانوں کو مل جائے گا اور آدھا حصہ اُن کو مل جائے گا۔
ان روایتوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اسلام کے احکام کے رُو سے اگر کوئی شخص بوجہ
بیماری یا غیر حاضری اپنی تھوڑی سی زمین کو خود کاشت نہ کر سکے یا بڑی زمین کو خود آباد نہ کر سکے تو
وہ اپنی زمین بٹائی پر دوسرے لوگوں کو دے سکتا ہے۔ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا
اور صحابہؓ نے ایسا کیا اور دوسروں کو ایسا کرنے کا مشورہ دیا۔ پس بٹائی پر زمین کا دینا اسلام کی رو
سے ہرگز نا جائز نہیں ۔

10 von 10 heute frei