آٹھواں باب

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
آٹھواں باب
۴۳۴
اسلام اور ملکیت زمین
کیاز مین صرف بٹائی پر دی جاسکتی ہے یالگان پر بھی دی
جا سکتی ہے اور کیا اس کے لئے کوئی حد بندی مقرر ہے؟
یہ ثابت کر چکنے کے بعد کہ اسلام میں بڑی زمینوں کی ملکیت بھی جائز ہے اب میں یہ بتانا
چاہتا ہوں کہ جس کے پاس بڑی زمین ہو چونکہ وہ خود کاشت نہیں کر سکتا اور اُسے لازماً زمین
دوسروں کو دینی پڑے گی تا کہ وہ اس کی طرف سے کاشت کریں اس کے لئے آیا اسلام نے کوئی
قاعدہ مقرر کیا ہے یا مختلف طریقوں کو جائز رکھا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اسلام کے رُو سے
زمین کو کاشت پر دینے کی کئی جائز صورتیں پائی جاتی ہیں ۔
اول زمین کو بٹائی پر دینا ۔
دوم زمین کولگان پر دینا۔
سوم زمین اپنے بھائیوں کی امداد کے لئے مفت دینا۔
پہلی صورت یعنی بٹائی پر دینے کے متعلق پہلے مختلف ابواب میں احادیث نقل کی جا چکی ہیں
اور بتایا جا چکا ہے کہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زمین اس طرح پر یہودیوں کو
کاشت کے لئے دی تھی ۔ اسی بارہ میں بعض اور احادیث اور اقوال بھی نقل کئے جاتے ہیں ۔
محلی ابن حزم جلد ۸ کتاب احکام المزارعہ میں لکھا ہے ۔ ان اخر فعل رسول الله الله
الى ان مات كان اعطاء الارض بنصف ما يخرج منها من الزرع و من الثمر ففعله
عليه السلام في خيبر هو الناسخ يعنى امام ابن حزم ( جو حدیث میں اتنا بڑا پا یہ رکھتے ہیں کہ
ان کو چھوٹا احمد بن حنبل کہا جاتا ہے ) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا آخری فعل جو وفات تک
جاری رہا یہ تھا کہ آپ پیداوار کی نصفا نصف بٹائی پر زمین مزارع کو دیا کرتے تھے اور کھجوروں کا
باغ بھی پیداوار کی نصفا نصف بٹائی پر دیا کرتے تھے ۔ پس چونکہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۳۵
اسلام اور ملکیت زمین
آخری فیصلہ تھا جو آپ نے خیبر میں نافذ کیا اور آپ کی وفات تک اس پر عمل کیا گیا اس لئے اگر
کوئی حدیث اس کے خلاف ہے تو یہ فیصلہ اور یہ عمل اُس کو منسوخ کرتا ہے ۔
خلفاء اور صحابہ کا عمل بھی اسی کے مطابق تھا۔ چنانچہ حضرت عمرؓ نے اپنے زمانہ خلافت میں
زمین بٹائی پر دینے کا کام جاری رکھا تھا ۔ چنانچہ فتح الباری شرح صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ
حضرت عمرؓ نے جب یمن سے یہودیوں اور عیسائیوں کو نکال دیا تو اُن کی زمینیں لوگوں کو ٹھیکہ پر
دیں اور شرط یہ کی کہ اگر وہ تمام قسم کے اخراجات خود برداشت کریں تو دو تہائی اُن کا اور حکومت
کا ایک ثلث حصہ ہوگا اور اگر عمر یعنی حکومت بیج اپنے پاس ۔ س سے دیں تو نصف عمر ا یعنی حکومت کو ملے
گا اور نصف مزارعین کو ملے گا۔ بعض روایتوں سے پتہ لگتا ہے کہ بعض جگہ پر اس میں کسی قدر
تبدیلی بھی ہوئی اور اس ہوئی اور اس طرح بھی مقاطعہ دیا گیا کہ اگر ا کہ اگر بیج ، بیل اور سامان کاشت حضرت عمر یعنی
حکومت دے تو حکومت کو دو تہائی اور مزارع کو ایک تہائی ملے گا۔ اور اگر یہ چیزیں مزارع دیں
تو پھر آدھا حکومت کا ہوگا اور آدھا اُن لوگوں کا ہوگا ۔ ۲۵
اسی طرح بخاری باب المزارعہ میں یہ حدیث درج ہے ۔ قال قيس بن مسلم عن ابی
جعفر قال ما بالمدينة اهل بيت هجرة الا يزرعون على الثلث والربع و زارع على
وسعد بن مالک و عبدالله بن مسعود و عمرو بن عبدالعزيز والقاسم و عروة بن
زبیر و آل ابی بکر و ال عمر وال على و ابن سیرین و قال عبد الرحمن بن الاسود
كنت اشارک عبدالرحمن بن يزيد في الزرع - یعنی ابی جعفر کی روایت ہے کہ مدینہ کے
مہاجرین کا ایک خاندان بھی نہیں تھا جو تیسرے یا چوتھے حصہ کی بٹائی پر زراعت نہیں کرتا تھا۔
چنانچہ حضرت علیؓ اور سعد بن مالک اور عبداللہ بن مسعود اور عمر و بن عبدالعزیز اور قاسم اور عروہ
بن زبیر اور خاندان حضرت ابوبکر اور خاندان حضرت عمرؓ اور خاندانِ حضرت علیؓ اور رت علیؓ اور مشہور تابعی
ابن سیرین یہ سب کے سب زمین بٹائی پر دیا کرتے تھے ۔ عبدالرحمن بن الاسود کہتے ہیں کہ میں
بھی عبد الرحمن بن یزید کے ساتھ مل کر یہ کام کیا کرتا تھا۔
اس حدیث پر علامہ ابن حجر اپنی کتاب فتح الباری جلد ۵ صفحہ ے میں یہ نوٹ لکھتے ہیں کہ امام
بخاری نے یہ روایت نقل کر کے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ بٹائی پر زمین دینے کے جواز میں کسی

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۳۶
اسلام اور ملکیت زمین
صحابی کو اختلاف نہیں خصوصاً مہاجر ، اہلِ مدینہ تمام کے تمام اس بات پر متفق ہیں ۔
اسی طرح ایک روایت میں خالد حذاء یمنی کہتے ہیں کہ میں ایک دفعہ حضرت مجاہد کے پاس
بیٹھا تھا ( یہ ایک بہت بڑے فقیہہ اور مفسر قرآن تابعی تھے ) کہ حضرت مجاہد نے رافع بن خدیج
کی روایت بیان کی جو زمین کو مقاطعہ پر دینے کے خلاف ہے۔ اس مجلس میں طاؤس بھی بیٹھے
ہوئے تھے ( یہ بھی بہت بڑے تابعی اور مفسر گزرے ہیں ۔ ) انہوں نے جب یہ روایت سنی تو
اپنے سینہ پر زور سے ہاتھ مارا اور کہا کہ قدم علينا معاذ اليمن وكان يعطى الارض على
الثلث والربع فنحن نعمل به الى اليوم " یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
ہمارے پاس آپ کی طرف سے گورنر مقرر ہو کر حضرت معاذ صحابی یمن میں تشریف لائے اور
آپ زمین تیسرے یا چوتھے حصہ پر بٹائی پر لوگوں کو دیا کرتے تھے ہم بھی اسی طرح بٹائی پر لوگوں
کو زمین دیتے رہے اور آج تک دیتے ہیں اس لئے ہم اس دوسری حدیث کی صحت کو تسلیم نہیں
کرتے ۔
حضرت طاؤس کو حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کے اس فیصلہ پر اتنا اصرار تھا کہ نسائی میں عمر و بن دینار
سے روایت لکھی ہے کہ طاؤس کہتے تھے اصل طریقہ زمین کو کاشت کے لئے دینے کا بٹائی ہی ہے
کسی رقم کے بدلہ پر زمین دینا نا پسند دیدہ ہے ( اس بارہ میں تفصیل آگے آئے گی ۔ )
بخاری کتاب المزارعہ میں حضرت ابوہریرہ سے ایک راویت آتی ہے کہ انصار رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور غرض کیا کہ ہمارے باغات ہم میں اور مہاجرین
میں آدھے آدھے بانٹ دیئے جائیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں ۔ پھر فرمایا یہ
صورت ہو سکتی ہے وہ لوگ محنت کریں اور پھل میں تمہارے ساتھ شریک ہو جائیں ۔ انصار نے
کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! ہم نے آپ کا ارشا د سنا اور ہم ایسا ہی کریں گے ۔
ائمہ اہل بیت کا بھی یہی تعامل رہا ہے اور اسی کے مطابق ان کا فتویٰ تھا۔ چنانچہ حضرت
امام ابو عبد اللہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا گندم کی معین مقدار پر زمین کا ٹھیکہ مت لیا کرو
بلکہ نصف پیداوار یا تہائی پیداوار یا چوتھائی پیداوار یا پانچویں حصہ کی پیداوار پر ٹھیکہ لیا کرو۔
اس میں کوئی حرج نہیں ( فروع الکافی جلد ۲ صفحہ ۱۰۲ یہ کتاب شیعوں کی کتب میں حدیث بخاری کا

انوار العلوم جلد ۲۱
درجہ رکھتی ہے )
۴۳۷
اسلام اور ملکیت زمین
اسی طرح حضرت امام ابو عبداللہ سے یعقوب بن شعیب روایت کرتے ہیں کہ میں نے
آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ میری جان آپ پر قربان ہو آپ کا کیا فتویٰ ہے اُس زمین کے
بارہ میں جو مجھے بادشاہ سے ملے پھر میں اُس کو آگے مقاطعہ پر دے دوں اور یہ شرط کروں کہ جو
کچھ اس میں سے نکلے ، سلطنت کا حق دینے کے بعد جو بچے گا اُس میں سے نصف یا ثلث میرا ہوگا
آیا یہ جائز ہے؟ حضرت امام نے فرمایا ۔ اس میں کوئی حرج نہیں میں بھی اسی طرح اپنی زمینوں
کے متعلق کیا کرتا ہوں ۔ ۴۹
اسی طرح ابراہیم کرخی بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام ابو عبد اللہ سے پوچھا کہ میں اگر کسی
ذمی کے ساتھ یہ معاہدہ کروں کہ زمین اور بیج اور بیل میرے ہے رے ہونگے اور ذمی کے ذمہ زمین کی
نگہداشت اور پانی دینا اور ہل چلانا اور گڈائی وغیرہ کرنا ہوگا یہاں تک کہ گندم یا جو پک جائیں
پھر جو فصل پیدا ہو اُس میں سے حکومت کا خرچ ادا کرنے کے بعد جو بچے اُس میں سے وہ ذمی
مزارع تو تیسرا حصہ لے اور باقی دو حصے میرے ہوں تو کیا یہ جائز ہے؟ حضرت امام ابو عبد الله
نے فرمایا ۔ اس میں کوئی حرج نہیں ۔ ۵۰
ائمہ اہل السنت واہل حدیث اور دیگر علماء کا بھی یہی فیصلہ ہے چنانچہ امام نووی شرح مسلم
کی جلد ۲ صفحہ ۱۴ پر لکھتے ہیں کہ قال ابن ابی لیلی و ابویوسف و محمد وسائر الكوفيين
وفقهاء المحدثين واحمد وابن خزيمة وابن شريح وآخرون تجوز المساقاة
والمزارعة مجتمعتين و يجوز كل واحد منهما منفردةً یعنی ابن ابی لیلئے اور ابو یوسف
اور محمد اور کوفہ کے دوسرے تمام علماء اور محدثین میں سے سب بڑے بڑے فقہاء اور امام احمد اور
شافعیوں میں سے ابن خزیمہ اور ابن شریح اور اور بہت سے علماء باغ اور اس کی زمین کو اکٹھا
ٹھیکے پر لینا یا دینا یا زمین کو الگ ٹھیکے پر دینا اور باغ کو الگ ٹھیکے پر دینا جائز سمجھتے ہیں ۔
اسی صفحہ پر اُن کا یہ قول بھی درج ہے کہ ابن شریح اور ابن خزیمہ اور ان کے سوا ہمارے
شافعی مذہب کے دوسرے بڑے علماء کی بھی یہی رائے ہے اور یہی پسندیدہ فیصلہ ہے اور اسی پر
ہمارا عمل ہے ۔ پھر امام نووی کی یہ رائے بھی اسی صفحہ پر درج ہے کہ تمام ملکوں کے مسلمان اور

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۳۸
اسلام اور ملکیت زمین
تمام پچھلے زمانوں کے مسلمان زمین کو بٹائی پر دینے کے طریقہ پر عمل کرتے رہے ہیں ۔
امام ابو یوسف جو امام ابو حنیفہ کے شاگردوں میں سے سب سے بڑے پایہ کے سمجھے
جاتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ هذا احسن ما سمعنا في ذالك والله اعلم وهو الماخوذ
به عندنا اه یعنی بٹائی پر زمین دینے کا جو طریق ہے اس کے جائز ہونے کے متعلق جو روایتیں
ہیں وہ نہایت ہی ثابت شدہ روایتیں ہیں ۔ باقی حقیقی علم خدا تعالیٰ کو ہے مگر ہم لوگ تو اسی فتوی پر پر
عمل کرتے ہیں ۔
اسی طرح امام نووی سے ان کی شرح مسلم کی جلد ۲ صفحہ ۱۲ پر یہ روایت درج ہے کہ مالکیوں
میں سے ایک بڑی جماعت کا یہ فتویٰ ہے کہ زمین کو بٹائی پر دینا تیسرے حصہ پر یا چوتھے حصہ پر یا
اور کسی طریق پر جس کا باہم فیصلہ ہو جائے جائز ہے۔
الآثار
سابق بڑے ائمہ میں سے صرف امام ابو حنیفہ ہیں جو اس کو نا جائز سمجھتے ہیں ۔ اُن کا یہ عقیدہ
تھا کہ صرف نقدی پر زمین دی جاسکتی ہے ، بٹائی پر زمین نہیں دی جاسکتی ۔ امام ابو حنیفہ کا یہ فتوی
امام نووی کی شرح مسلم جلد ۲ صفحہ ۱۴ جلد ۲ صفحہ ۱۴ پر درج ہے ۔ اور علامہ طحاوی کی کتاب شرح معانی الا
جلد ۴ صفحہ ۱۳۰ پر بھی یہ فتوی درج ہے۔ اس کتاب میں یہ فتویٰ اِن الفاظ میں درج ہے ۔ لا یجوز
المساقاة ولا المزارعة الا بالدراهم والدنا نير وما اشبهما من العروض ۔ یعنی باغوں
کا ٹھیکہ پر دینا یا زمین کا ٹھیکہ پر دینا صرف روپے سونے کے لگان کے بالمقابل جائز ہے ،غلہ کی
بٹائی پر جائز نہیں ۔
علامہ ابن قیم جوا اہلِ حدیث اور اور صو صوفیاء دونوں میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے
ہیں اعلام الموقعین جلد ۲ صفحہ ۱۲۶ پر فرماتے ہیں ۔ المزارعة الطريقة المشروعة التي فعلها
رسول الله الله حتى كانها راى عين واتفق عليه الصحابة وصح فعلها عن الخلفاء
الراشيدين لايشك فيها كما حكاه البخارى ۵۲ یعنی زمین کا بٹائی پر دینا ایک شرعی
طریقہ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہے اور اس حد تک ثابت ہے کہ گویا
ہم نے اپنی آنکھوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ عمل کرتے دیکھ لیا ہے۔ اور صحابہ نے بھی
اس پر اتفاق کیا ہے اور خلفائے راشدین کا عمل بھی اس پر ثابت ہے جس میں کوئی شک کی

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۳۹
اسلام اور ملکیت زمین
گنجائش نہیں ۔ اور امام بخاری نے ایسا ہی روایت کیا ہے ۔
شاہ ولی اللہ صاحب کا بھی یہی مذہب تھا چنانچہ حجۃ اللہ البالغہ کی جلد ۲ صفحہ ۱۰۷ ، ۱۰۸ پر یہ
عبارت درج ہے ۔ المساقاة ان تكون اصول اشجر لرجل فيكفي مؤونتها الاخر
على ان تكون الثمر بينهما والمزارعة ان تكون الارض والبذر لواحد والعمل
والبقر من الآخر والمخابرة ان تكون الارض لواحد والبذرو البقر والعمل من
الاخر ونوع اخر ان يكون العمل من احدهما والباقى من الاخر ۔۔۔۔۔۔۔ وكان وجوه
التابعين يتعاملون بالمزارعة ويدل على الجواز حديث معاملة اهل خيبر - ۵۳
شاہ ولی اللہ صاحب فرماتے ہیں کہ مساقاة کا لفظ جو حدیثوں میں آتا ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ
درخت کسی شخص کی ملکیت ہوں اور اُن کو پانی دینے کا کام یا دوسری خدمات کسی اور شخص کے سپرد
ہوں اس شرط پر کہ پھل وہ آپس میں بانٹ لیں گے ۔ اور مزارعت یہ ہے کہ زمین اور بیج ایک کا
ہو اور محنت اور جانور وغیرہ دوسرے کے ہوں اور پھر فصل آپس میں بانٹ لی جائے ۔ اور
مخابرت یہ ہے کہ زمین ایک کی ہو اور پیج اور جانور اور محنت دوسرے کی ہو۔ اور ایک قسم اور بھی
ہوتی ہے کہ صرف محنت ایک شخص کی ہو اور باقی سب اخراجات اور زمین دوسرے کے ہوں ۔
تابعیوں میں سے جو بڑے بڑے تابعی تھے وہ لوگ او پر جو مزارعت کی قسم لکھی ہے اُس پر عمل کیا
کرتے تھے اور اہلِ خیبر سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو معاملہ کیا اُس سے بھی اس کی
تصدیق ہوتی ہے ۔
اوپر کی روایات سے ثابت ہے کہ غیر مشروط طور پر صرف امام ابو حنیفہ کے نزدیک ہی بٹائی
نا جائز ہے باقی سب نے یا تو کلی طور پر اس کو جائز رکھا ہے یا مقید طور پر اس کو جائز رکھا ہے ۔
میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ صرف امام ابو حنیفہ ہی ہیں جو کلی طور پر بٹائی کے خلاف ہیں اور یہ
بھی واضح کر چکا ہوں کہ امام ابو یوسف اور امام محمد اُن کے دونوں بڑے شاگرد اُن کے اِس
فتویٰ کو تسلیم نہیں کرتے ۔ چنانچہ اس کی سند میں علامہ نووی کا یہ حوالہ پیش ہے وہ فرماتے ہیں
المزارعة مختلف فيها عند الحنفية فابو حنيفة يقول انها لا تجوز الا بالذهب
والورق وابويوسف و محمد يقولان بجوازها مطلقا وقولهما هوا لمفتى به

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۴۰
اسلام اور ملکیت زمین
فيالمذهب لان فيه توسعة على الناس ۵۴ یعنی حنفیوں کے نزدیک زمین ٹھیکہ پر دینے کے
متعلق اختلاف ہے۔ امام ابو حنیفہ کے نزدیک چاندی اور سونے کے سوا اور کسی رنگ میں
مقاطعہ پر نہیں دی جاسکتی لیکن امام ابو یوسف اور امام محمد ان کے دونوں شاگرد کہتے ہیں کہ
مقاطعہ پر دینا کلی طور پر جائز ہے اور انہی دونوں کے قول کے مطابق حنفیوں میں فتوی دیا جاتا
ہے کیونکہ اس میں لوگوں کے لئے زیادہ سہولت ہے ۔
امام ابو حنیفہ نے خیبر کی روایت کی یہ توجیہہ کی ہے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان
تھا ۵۵ لیکن ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم احسان کے طور پر بھی کوئی ناجائز فعل تو نہیں
کر سکتے تھے جو چیز منع تھی وہ ہر ایک کے لئے منع تھی ۔
دوسری توجیہہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے یہ مروی ہے کہ شاید امام کو بیت المال اور
لوگوں کے درمیان معاملات طے کرنے میں خاص حق حاصل ہونگے جو دوسرے لوگوں کو باہم
معاملات میں حاصل نہیں ۔ ۵۶
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ حضرت امام ابو حنیفہ کو خود بھی تسلی نہیں کہ اصل وجہ کیا تھی کیونکہ
وہ خود بھی تردد ظاہر کرتے ہیں کہ شاید یہ وجہ ہو یا یہ وجہ ہو۔ اور شاید کے ساتھ تو کوئی نص صریح
باطل نہیں ہو سکتی ۔ ایک طرف نص ہے اور ایک طرف قیاس ۔ یہی وجہ تھی کہ اُن کے دونوں چوٹی
کے شاگرد اس فتوی میں اُن کے خلاف تھے ۔
-
یہ بھی غور طلب بات ہے کہ بٹائی کا طریق کیوں ناپسندیدہ ہے۔ اس کے ناپسندیدہ ہونے
کی وجہ یہی بیان کی جاتی ہے کہ اس سے کسان کو نقصان پہنچتا ہے ۔ اگر یہ وجہ صحیح ہو تو یہ کس طرح
درست ہو سکتا ہے کہ حکومت کے لئے تو یہ جائز ہو کہ وہ کسان کو نقصان پہنچائے لیکن عوام الناس کو کو
جائز نہ ہو کہ وہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچائیں ۔ اگر اس سے کسان کو نقصان پہنچتا ہے اور اسی
وجہ سے شریعت نے اس کو منع فرمایا ہے تو حکومت زیادہ حقدار ہے کہ وہ رعایا کے ساتھ احسان
کرے اور اس بات کی زیادہ پابند ہے کہ رعایا کو نقصان نہ پہنچنے دے۔ پس اگر بٹائی کے
نا درست ہونے کی جو وجہ بتائی جاتی ہے وہ درست ہے تو پھر عوام الناس کے لئے خواہ بٹائی جائز
ہوتی حکومت کے لئے بالکل ناجائز ہونی چاہیے تھی کیونکہ وہ عوام الناس کے حقوق کی محافظ ہے۔

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۴۱
اسلام اور ملکیت زمین
اس کی حیثیت بھائی بھائی کی نہیں بلکہ اُس کی حیثیت ایک مختار کار کی ہے ۔ پس رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا زمین بٹائی پر دینا ثابت کرتا ہے کہ یہ وجہ درست نہیں ہے۔ اسی طرح یہ امر
بھی سوچنے کے قابل ہے کہ خیبر کی زمین سب کی سب حکومت کی نہ تھی بلکہ اس کا نصف صحابہ میں
تقسیم ہو گیا تھا۔ پس اس زمین کا بٹائی پر دینا بتا تا ہے کہ حکومت کے علاوہ عوام بھی بٹائی پر زمین
تقسم
دے سکتے ہیں ۔
بٹائی کے متعلق جو بعض اختلافات پائے جاتے ہیں اُن میں سے بعض یہ ہیں :۔
حنابلہ کہتے ہیں کہ بٹائی جائز تو ہے مگر بہتر یہ ہے کہ بیچ کی ذمہ داری مالک پر ڈالی جائے
یعنی وہ بیج کا دینا ما لک پر واجب تو نہیں سمجھتے لیکن اس بات کو پسندیدہ سمجھتے ہیں کہ مالک یہ
ذمہ داری لے ۔ ۵۷
مالکیوں کا یہ خیال ہے کہ ہر رنگ میں یہ بات جائز ہے مگر خود امام مالک فرماتے ہیں کہ مجھے
یہ بات نا پسند ہے کہ اُسی زمین کا نکلا ہوا غلہ بٹائی میں دیا جائے ۔ امام مالک کے بعض اقوال میں
یہ بھی ہے کہ غلہ کے بدلہ میں خواہ وہ اُس زمین میں سے نہ بھی نکلا ہو بٹائی نہ کی جائے ۔ لیکن اُن
کے شاگردوں میں سے بعض کا قول یہ ہے کہ نہیں نہ صرف بٹائی جائز ہے بلکہ اُس غلہ کے ساتھ
بھی بٹائی جائز ہے جو اُس زمین سے پیدا ہوا ہو ۔ ۵۸
شافعیہ میں بھی اسی طرز پر اختلاف ہے بعض اس کو ناجائز قرار دیتے ہیں بعض باغ اور
زمین کو اکٹھا دینا جائز سمجھتے ہیں اور بعض مطلق زمین کو دینا جائز سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۵۹
امام شافعی کے نزدیک بھی ایسی زمین جس میں کچھ درخت ہوں بٹائی پر دی جاسکتی ہے ورنہ
نہیں ۔ گو امام ابو حنیفہ کے نزدیک مطلقاً بٹائی نا جائز ہے اور امام شافعی اور امام مالک کے
نزد یک مشروط طور پر جائز ہے اور امام احمد حنبل اور امام بخاری اور امام مسلم اور علامہ ابن حزم
اور تمام اہلِ حدیث اور حضرت امام ابو حنیفہ کے دونوں بڑے شاگرد اور شافعیوں کے تمام
بڑے علماء اور مالکیوں میں سے بھی ایک بڑا حصہ مزارعت کو مطلقاً جائز سمجھتا ہے ۔ حضرت عمر بن
عبدالعزیز جن کو گو یا خلافت کا دوبارہ احیاء کرنے والا سمجھا جاتا تھا وہ بھی غلہ کی بٹائی کے طریق
کو جائز سمجھتے تھے۔ چنانچہ ملکی شرح محلی کتاب المزارعہ میں لکھا ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے

انوار العلوم جلد ۲۱
۴۴۲
اسلام اور ملکیت زمین
اپنے گورنروں کو لکھا کہ تمام افتاده زمین مقاطعہ پر دے دو۔ چوتھے حصہ پر لگ جائے تو چوتھے
حصہ پر لگا دو، تیسرے حصہ پر لگ جائے تو تیسرے حصہ پر لگا دو، پانچویں حصہ پر لگ جائے تو
پانچویں حصہ پر لگا دو۔ یہاں تک کہ اگر کوئی شخص زمین کاشت کرنے والا نہ ملے تو اگر کوئی
دسواں حصہ دے کر ہی کاشت کرنے پر راضی ہو جائے تو دسویں حصہ پر ہی زمین دے دو لیکن
زمین کو خالی نہ چھوڑو۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء اور آپ کے
صحابہؓ سے عملاً یہ بات ثابت ہے کہ انہوں نے غلہ کی بٹائی پر زمین مقاطعہ پر دی ۔
رض
اب رہا دوسرا طریق یعنی نقدی پر زمین کا دینا سو جیسا کہ بتایا جا چکا ہے امام ابو حنیفہ کے
نزدیک تو در حقیقت یہی صورت جائز ہے، بٹائی جائز نہیں ۔ اور طاؤس کے نزدیک بٹائی ہی جائز
ہے روپیہ پر دینا مکروہ ہے۔ بہر حال اس امر کی تائید میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
احادیث موجود ہیں چنانچہ رافع بن خدیج کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔ زمین تین طرح پر کاشت کی جاسکتی ہے۔ ایک تو اس طرح کہ کوئی شخص خود ز مین کاشت
کرے ۔ دوسرے اس طرح کہ کسی اور نے اُس کو زمین دی ہو اور وہ کاشت کرے۔ تیسرے
اس طرح کہ زمین چاندی اور سونے کے بدلہ میں مقاطعہ پر لے کر کاشت کی جائے ۔
فتح الباری جلد ۵ صفحہ ۱۷ پر لکھا ہے کہ قد اطلق ابن المنذر ان الصحابة اجمعوا على
جواز كراء الارض بالذهب والفضة۔۔۔۔۔۔۔ و نقل ابن بطال اتفاق فقهاء الامصار عليه
یعنی ابن المنذر نے قطعی طور پر لکھا ہے کہ صحابہؓ اس امر پر متفق تھے کہ سونے اور چاندی کے بدلہ
میں زمین مقاطعہ پر دینی جائز ہے۔ اور ابن بطال نے بھی لکھا ہے کہ تمام مختلف ممالک کے
علمائے اسلام اس بات پر متفق ہیں کہ سونے چاندی کے بدلہ میں زمین مقاطعہ پر دینی جائز
ہے۔ باقی رہا کسی کو کسی کو زمین مفت بلا مبادلہ کاشت پر دینا سوا سو اس کے متعلق کسی کو شبہ ہی نہیں ۔
ہو
سکتا یہ احسان ہے اور احسان کو اسلام رو نہیں کرتا۔

10 von 10 heute frei