نواں باب

انوارالعلوم (جلد 21)

انوار العلوم جلد ۲۱
نواں باب
۴۴۳
اسلام اور ملکیت زمین
کیا حکومت کسی کے مال پر جس میں زمین بھی شامل ہے
جبراً قبضہ کر سکتی ہے؟
آجکل بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ بے شک ایک انسان اس قدر زمین کا مالک بھی ہو سکتا ہے
کہ جس کو وہ خود کاشت نہ کر سکتا ہو اور مقاطعہ پر بھی دے سکتا ہے لیکن اگر کسی وقت حکومت
مصلحت ملکی کے مطابق چاہے تو اُس سے وہ زمین ضبط بھی کر سکتی ہے۔ لیکن یہ بات درست
نہیں ۔ اسلام کی رو سے ایسا کرنا ویسا ہی غصب ہو گا جیسا کوئی غیر حاکم کسی دوسرے کی زمین
چھین لے۔ پہلی دلیل تو اس کی یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اور تمام مسلمانوں
کے استعمال میں آنے والی مسجد کے لئے مدینہ میں زمین خریدنی چاہی ۔ بحق حکومت آپ نے
ضبط کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔ دوسرے اِس بارہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اور کئی
احادیث بھی مروی ہیں جن سے زمین کا ضبط کرنا نا جائز ثابت ہوتا ہے ۔ رافع بن خدیج جن کی
روایت پر آجکل بہت کچھ مدار رکھا جاتا ہے ان سے کتب احادیث میں ایک روایت ان الفاظ
میں آتی ہے ۔ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من زرع بارض قوم بغير اذنهم
فليس له من الزرع شيى وله نفقته ال یعنی جو شخص کسی زمین پر زمین کے مالک کی اجازت
کے بغیر کاشت کرے اُس کو فصل کا کوئی حصہ نہیں ملے گا ۔ صرف اُس کا جو خرچ ہے وہ اُس کو دلوایا
جائے گا ۔
اسی طرح سعد بن زید سے روایت ہے کہ قال رسول الله الله من اخذ شبرا من
ارض بغير حق طوقه من سبع ارضین ۱۲، جو شخص کسی کی زمین بغیر حق کے لے لے تو سات
زمینوں کا طوق اُس کی گردن میں ڈالا جائے گا۔
ائمہ اسلام نے اس بارہ میں یہ لکھا ہے کہ وہ آباد زمین جس کا مالک معلوم ہو بادشاہ کو اُس

انوار العلوم جلد ۲۱
マママ
اسلام اور ملکیت زمین
میں کسی قسم کا دخل دینے کا حق نہیں ۔ سوائے زکوۃ وغیرہ کی وصولی کے جو اُس زمین پر
مقرر ہے ۔ ۱۳
حضرت عمر بن عبدالعزیز کے متعلق لکھا ہے کہ انہوں نے اپنے لڑ کے عبدالمالک سے پوچھا
کہ میری حکومت سے پہلے جو خلفاء نے بعض لوگوں کی زمینیں چھین لی تھیں ان کے متعلق لوگ
مطالبہ کرتے ہیں تمہاری اس بارہ میں کیا رائے ہے؟ انہوں نے کہا کہ آپ فوراً یہ زمینیں واپس
کریں ورنہ جن لوگوں نے ان پر پہلے خلفاء کے احکام کے ماتحت قبضہ کیا ہوا ہے آپ بھی ان
کے گناہ میں شریک ہونگے ۔ اس پر حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فوراً ان جائدادوں کو واپس
کرنے کا حکم جاری فرما دیا ۔ ۶۴
رد المختار شامی جو حنفیوں کی نہایت ہی مستند کتاب ہے اس کی جلد ۵ صفحہ ۳۵۵ پر لکھا ہے کہ
ملک الظا ہر بیبرس(YA BAYBARS جو مصر کا بادشاہ تھا اُس نے احکام جاری کئے کہ ہر
زمیندار ثبوت پیش کرے کہ جو زمین اُس کے پاس ہے وہ اُس کی ملکیت ہے۔ اگر وہ ایسا نہ کر سکا
تو وہ زمین اُس سے چھین لی جائے گی ۔ اس پر شیخ الاسلام امام نووی کھڑے ہوئے اور آپ نے
فرمایا کہ یہ فیصلہ بالکل جاہلا نہ ہے اور محض بغض پر مبنی ہے اور یہ کہ مسلمانوں کے علماء میں سے کسی
ایک کے نزدیک بھی ایسا کرنا جائز نہیں بلکہ جس کی ملکیت میں کوئی زمین ہو وہی اُس کا مالک
ہے۔ اُس کا قبضہ ہی اُس کے مالک ہونے کا ثبوت ہے اور کسی کے لئے جائز نہیں کہ اُس پر کوئی
اعتراض کرے اور نہ یہ کہ اُس سے ثبوت طلب کرے کہ کسی زمانہ میں یہ زمین تمہارے پاس کس
طرح آئی تھی ( کیونکہ یہ مقدمہ اُس شخص کی طرف سے ہو سکتا ہے جسے اُس کا اصل مالک ہونے
کا دعوی ہو نہ کہ حکومت کی طرف سے ۔ ) امام نووی بادشاہ کو برابر اس بارہ میں ملامت کرتے
رہے اور وعظ ونصیحتیں کرتے رہے یہاں تک کہ اُس نے اس حکم کو واپس لے لیا ۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق ایک روایت میں آتا ہے کہ جب انہوں نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ارشاد کے ماتحت یہودیوں اور عیسائیوں کو یمن سے نکالا تو آپ نے
اُن کی زمینیں ضبط نہیں کیں بلکہ اُن کی زمینیں خریدیں ۔ ۱۵
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اس مسئلہ میں اتنے متشدد تھے کہ جب اُنہیں معلوم ہوا کہ بغداد

انوار العلوم جلد ۲۱
لدلد
اسلام اور ملکیت زمین
جس زمین پر آباد کیا گیا ہے وہ دوسرے لوگوں کی ملکیت تھی اور حکومت نے ضبط کی تھی اور اس کی
مناسب قیمت ادا نہیں کی تھی تو آپ نے اپنی وفات کے وقت یہ وصیت کی کہ جو قبرستان اس
زمین میں واقع ہے مجھے اُس میں دفن نہ کیا جائے کیونکہ میں اُس زمین میں دفن ہونا نا جائز سمجھتا
ہوں جو بغیر مناسب قیمت دینے کے حکومت نے ضبط کر لی ہو۔ چنانچہ آپ کی وصیت کے مطابق
آپ کو بغداد کے قبرستان سے باہر کے علاقہ میں دفن کیا گیا ۔ آپ کے وقت کا خلیفہ منصور عباسی
خود بھی آپ کا جنازہ پڑھنے کیلئے گیا اور اُس نے آپ کا جنازہ پڑھا۔ جب بعد میں اُسے آپ کی
وصیت سنائی گئی تو اُس نے جھنجھلا کر کہا کہ اس شخص نے زندگی میں بھی مجھے ستایا اور مرتے ہوئے
بھی مجھے دکھ دے گیا ۔ ۲۶
اسی طرح امام ابو یوسف جو امام ابو حنیفہ کے چوٹی کے شاگر د سمجھے جاتے تھے اور سب سے
پہلے شیخ الاسلام تھے وہ تحریر فرماتے ہیں کہ جو زمین بھی سواد کے علاقہ (یعنی عراق ) میں سے
خلفائے اربعہ نے کسی کو دی ہو بعد میں آنے والے خلفاء میں سے کسی کا حق نہیں کہ اُس زمین کو
واپس لے سکے یا اُس شخص سے واپس لے سکے جس نے اُس کو خریدا ہو یا اُس کو ورثہ میں پایا
ہو۔ اور جو زمین اس طرح بادشاہ کسی کے ہاتھ سے لے کر کسی اور کو دے دے اُس کی حالت
ویسی ہی ہو گی جیسے کوئی شخص ایک کا حق پر ا لیتا ہے اور دوسرے کو دے دیتا ہے اور یہ بات کسی
بادشاہ کے لئے جائز نہیں ۔ اسی طرح کسی بادشاہ کے لئے جائز نہیں کہ وہ ایک مسلمان سے کوئی
چیز لے کر دوسرے مسلمان کو دے دے ۔ اور نہ یہ جائز ہے کہ کسی غیر مسلم رعایا سے کوئی چیز چھین
کر کسی دوسرے کو دے دے۔ اور کوئی چیز کسی کے ہاتھ سے بغیر حق کے نہیں لی جاسکتی ۔ اور حق
کی تعریف علماء نے یہ کی ہے کہ جو چیز ورثہ سے ملے یا ہبہ سے ملے یا خریدی جائے یا وقف کی
صورت میں کوئی چیز کسی کے سپرد کی جائے یا نص احکام شرعیہ کے ماتحت اُس پر قبضہ کیا جائے ۔
جیسے زکوۃ ، عشر یالا وارثی وغیرہ۔ ان پانچ صورتوں کے علاوہ کوئی چیز کسی شخص سے دوسرے کی
طرف منتقل نہیں ہو سکتی ۔

10 von 10 heute frei