گیارھواں باب
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
گیارھواں باب
۴۹۵
اسلام اور ملکیت زمین
سندھ زمیندارہ کمیٹی اور مسلم لیگ کی زمیندارہ کمیٹیوں کی
رپورٹوں کی بعض خامیوں پر عقلی بحث
مرکزی مسلم لیگ زراعتی کمیٹی نے جو رپورٹ مسلم لیگ ورکنگ کمیٹی کے پاس کی ہے اُس کا
جو خلاصہ میں نے اخباروں میں پڑھا ہے اُس میں علاوہ اُن دینی خامیوں کے جن میں سے بعض
کا میں اوپر ذکر کر چکا ہوں مجھے عقلی طور پر بھی ایک خامی نظر آتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اُس میں
وقف جائیدادوں کا کوئی ذکر نہیں حالانکہ فرض کریں کہ اسلام افراد کے پاس جائیدادیں جائز نہ
بھی سمجھتا ہو تو بھی وقف تو اسلام کا ایک ضروری حصہ ہے اور افراد کی تعلیمی اور تربیتی اور مذہبی
جد و جہد کے لئے اور اُن کے اندر ترقی کی روح قائم رکھنے کے لئے اور ملکی خدمت کا جذبہ
پیدا کرنے کے لئے اسلام نے وقف کا اصول تسلیم فرمایا ہے۔ شروع اسلام سے برابر وقف
ہوتے چلے آئیں ہیں۔ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے ماتحت صحابہؓ نے وقف
کئے اور حضرت طلحہ انصاری اور حضرت عمر خلیفہ دوم نے اس میں حصہ لیا۔ اگر وقف کی
جائیدادیں بھی چھین کر لوگوں میں تقسیم کر دی جائیں تو قطع نظر اس کے کہ ایسا کرنا شریعت کے
خلاف ہوگا ۔ قومی روح کے بھی خلاف ہوگا ۔ اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ملک میں ایک
TOTALITARIAN یعنی حاوی گل حکومت ) حکومت مانعہ کافہ ) ہو جس کے باہر کوئی
جد و جہد باقی نہ رہے ۔ حالانکہ جہاں ملک کی ترقی کے لئے اتحاد ضروری ہے، جہاں ملک کی ترقی
کے لئے حکومتی کاموں کے لئے ایک مرکزی نقطہ کی ضرورت ہے وہاں افراد میں ترقی کی رُوح
کو زندہ رکھنے اور بیداری کے جذبات کو اُبھارنے کے لئے انفرادی اور آزاد اجتماعی جدو جہد کا
قائم رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔
رض
جو لوگ کمیونسٹ خیالات کے ساتھ اتحاد رکھتے ہیں لیکن ابھی کمیونسٹ نہیں ہوئے اُن کا
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۹۶
اسلام اور ملکیت زمین
آخری نقطہ یہی ہوتا کہ گو ہم کمیونسٹ خیالات سے متاثر ہیں لیکن ہم اُن کی TOTALITARIAN
یعنی حاوی کل حکومت کے مخالف ہیں ۔ اس نظام کے ساتھ انسان کی آزادی ضمیر اور ترقی کی
خواہش بالکل کچلی جاتی ہے اور وہ ایک آلہء بے جان ہو کر رہ جاتا ہے۔ کوئی عقلمند شخص بھی دنیا
میں ایسا نہیں جو اس نکتہ میں کمیونسٹ اصول کے ساتھ متفق ہونے کے بعد کمیونزم سے باہر رہا ہو ۔
جب کوئی شخص اس نکتہ کو تسلیم کر لیتا ہے تو لا زما پکا کمیونسٹ ہو جاتا ہے کیونکہ کمیونزم کے خلاف
انسانی دماغ کے جہاد کی آخری خندق یہی ہے ۔ اس مورچہ میں کھڑے ہو کر اُسی وقت انسان
کمیونزم سے جنگ کرتا ہے جب باقی سارے مورچے کھو چکا ہوتا ہے۔ پس وقف اور آزاد
اجتماعی کوشش انسانی دماغ کی آزادی کا اُس کی ترقی کے لئے جدو جہد کا آخری سہارا ہے ۔ اگر
یہ سہارا بھی کسی قانون کے ماتحت اُڑا دیا جائے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ملک میں کوئی بھی
آزاد جد و جہد ترقی کے لئے باقی نہ رہے۔ سوال یہ نہیں ہوتا کہ حکومت کے موجودہ افراد کس حد
تک قابلِ اعتبار ہیں بلکہ سوال یہ ہوا کرتا ہے کہ آیا اس بات کا کوئی ضامن موجود ہے کہ ہمیشہ ہی
قابل اعتبار لوگ بر سر اقتدار آتے رہیں گے؟ اور سوال یہ ہوا کرتا ہے کہ موجودہ برسراقتدار
لوگوں کے مرجانے یا کسی حادثہ کا شکار ہو جانے یا بیکار ہو جانے یا کسی بات سے خفا ہو کر خود
حکومت سے علیحدہ ہو جانے یا کسی سبب سے جو غلط ہو یا درست ملک کے لوگوں کے ان کو حکومت
سے الگ کر دینے کے بعد ملک کے آزا دلوگوں میں سے کوئی طبقہ ایسا بھی ہوگا جو اُن کی جگہ لے
سکے؟ اور کوئی طبقہ ایسا بھی ہو گا جس نے آزاد فکر اور غور کے بعد ترقی کے لئے مزید راہیں سوچی
ہوں گی ؟ یہ امر کبھی بھی حاصل نہیں ہو سکتا جب تک ملک کے مختلف افراد اپنے اپنے نقطۂ نگاہ کے
ما تحت آزاد وقفوں اور چندوں کے ذریعہ سے ملک کی ترقی کے متعلق نئے نئے تجارب نہ کرتے
رہے ہوں ۔ پس وقف کے معاملہ پر مرکزی مسلم لیگ زمیندارہ کمیٹی کا روشنی نہ ڈالنا عقلاً ایک
ڈائسقم ہے، جیسا کہ شرعاً ایک ناجائز فعل ہے۔ اوقاف ہے۔ اوقاف کے ٹوٹ جانے کے بعد جو
قانون کا لازمی نتیجہ ہے جس کا خلاصہ میں نے پڑھا ہے یقیناً کمیونزم کا مقابلہ کرنے کی کوئی رُوح
ملک میں باقی نہیں رہے گی اور ملک کا نوجوان جس کی عادت غور کرنے کی ہوگی نہ کہ صرف
کتابیں پڑھنے اور اُن پر ایمان لانے کی اس نتیجہ پر پہنچ جائے گا کہ میرے ملک نے کمیونزم کے
بہت بڑا
جو اس
انوار العلوم جلد ۲۱
آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔
۴۹۷
اسلام اور ملکیت زمین
دوسر اعقلی اور خلاف عدل نقص اس میں یہ ہے کہ اس رپورٹ نے جہاں منڈی سے بہت
کم قیمتوں پر زائد زمینوں کی ضبطی کی سفارش کی ہے وہاں اُس نے اِس امر کا بالکل خیال نہیں کیا
کہ اس وقت ملک کی لاکھوں ایکڑ زمین ایسی ہے جو لوگوں نے اپنے باپ دادوں سے ورثہ میں
نہیں پائی بلکہ خود انہوں نے حکومت سے یا زیادہ سے زیادہ اُن کے باپ نے حکومت سے قیمت
دے کر خریدی ہے ۔ قطع نظر اس کے کہ علمائے اسلام کا فتویٰ یہ ہے جیسا کہ میں کتاب کے
صفحہ ۱۸۲ پر لکھ آیا ہوں کہ حکومت کی فروخت کردہ زمین نہ صرف یہ کہ کلی طور پر اس کے اختیار
سے
ہے بلکہ وہ زائد ٹیکس سے بھی آزاد ہو جاتی ہے۔ عقل او
باہر چلی جاتی ہے
اور انصاف بھی اس بات
کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی شخص آج سو روپے پر ایک چیز فروخت کر کے دوسرے دن انصاف
کے نام پر بیس روپیہ پر وہ چیز واپس لے لے ۔ اوّل تو مالک زمین کی بتائی ہوئی قیمت پر زمین کا
لینا درست ہو سکتا ہے لیکن انصاف کا ادنیٰ درجہ یہ ہوگا کہ جو قیمت زمین کی حکومت نے خود وصول
کی ہے کم سے کم اُس قیمت پر تو زمین واپس لے ۔ گو اسلام کی رُو سے یہ بھی نا جائز ہوگا ۔ فقہ
حنفیہ میں یہ لکھا ہے الاصل انه متی ملک انسان شيئا ملكا تاما بسبب من الاسباب
السابقة لا يجوزان ينتزع منه ماملكه الا برضاه ولكن قد توجد دواع۔۔۔۔۔۔۔ وهذه
الدواعي تنحصر في الحالتين ۔۔۔۔۔۔۔ الأولى ان يكون المالك مدينا دينا واجب
الاداء وامتنع عن ادائه امتناعا ادى الى رفع الدائن امره الى القاضي وقال الامام
ابوحنيفه لا يجوز الحجر على المدين ولا بيع املاكه جبرا لان في ذلك اهداما
لادمييه۔۔۔۔۔۔ الحالة الثـانـي ان يكون الملك محتاجــا اليــه للمنافع العامة
كحفر الانهار۔۔۔۔۔۔ ولم يقبل المالك مختار بالثمن الذي يتفق عليه مع الحكومة
يحكم القاضي بنزع ملكيتها جبرا عنه في مقابلة ثمن يقدره الخبراء العادلون ۱۵
یعنی اصل حکم تو یہ ہے کہ جب کوئی انسان کسی چیز کا پورا مالک ہو جائے اُن ذرائع سے جن کا ذکر
ہم اُوپر کر چکے ہیں ( یعنی ورثہ ، ہبہ ، وقف ، خرید ، لاوارثی جگہ پر قبضه با اجازت حکومت یا
بچشم پوشی حکومت ) تو اُس سے اُس کی ملکیت کا اُس کی مرضی کے بغیر چھین لینا ہرگز جائز نہیں
انوار العلوم جلد ۲۱
۴۹۸
اسلام اور ملکیت زمین
لیکن بعض دفعہ ایسے امور پیدا ہوتے ہیں کہ جن کی وجہ سے اس قاعدہ میں کچھ استشنیٰ کرنا پڑتا
ہے اور یہ وجوہات دو حالتوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ پہلی حالت تو یہ ہوتی ہے کہ کسی چیز کے مالک
نے ایسا قرضہ دینا ہو جس کا ادا کرنا ضروری ہو اور وہ اُس کی ادائیگی سے انکار کر دے اور اُس کا
قرض خواہ قاضی کے پاس اُس کا معاملہ لے جائے ۔ لیکن امام ابو حنیفہ نے اس صورت میں بھی
اُس کی جائیداد کو جبراً فروخت کر کے قرضہ ادا کرنا نا جائز قرار دیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ اگر یہ
جائز قرار دیا جائے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ انسان کو اس کے انسانی حقوق سے محروم کر دیا
جائے ( گویا امام ابو حنیفہ کے نزدیک کسی چیز کے مالک سے اُس کی مملوکہ چیز کا لے لینا خواہ
حکومت ہی ایسا کرے یا حج کے حکم سے ہی ایسا کیا جائے اس لئے درست نہیں کہ یہ انسانیت کے
حقوق کے منافی ہے ۔ لیکن جیسا کہ اوپر کی عبارت سے ظاہر ہے امام ابو حنیفہ کے علاوہ بعض
دوسرے علماء اس کو جائز قرار دے دیتے )
دوسری صورت یہ ہے کہ بادشاہ ملک کے عام لوگوں کے فائدہ کے لئے جیسے نہروں کا
کھودنا ہے زمین لینے پر مجبور ہو اور مالک زمین حکومت کے ساتھ کسی قیمت پر بھی فیصلہ کرنے پر
راضی نہ ہوتا ہو۔ تب معاملہ حکومت کو عدالت کے سامنے لے جانا چاہئے ۔ تب عدالت ماہر
لوگوں کے فیصلہ کے مطابق جو اس زمین کی رائج الوقت قیمت مقرر کریں اس مالک سے زمین کو
جبراً چھین کر حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
اس حوالہ سے ثابت ہے کہ فقہاء حنفیہ کے نزدیک ( اور اس بارہ میں اُنہی کے فتوے موجود
ہیں کیونکہ حکومت حنفیوں کے ہاتھ میں رہی ہے ) کسی کی زمین کا چھینا حکومت کے لئے جائز
نہیں ۔ ہاں اگر ملک کی اجتماعی ضرورتوں کے لئے جیسے نہریں یا سڑکیں یا ریلیں وغیرہ ہیں
زمینوں کی ضرورت ہو تو پھر ایسی قیمت پر زمینداروں سے حکومت زمین خرید سکتی ہے جس پر اُس
کا اور زمیندار کا باہم سمجھوتہ ہو جائے ۔ اگر کسی وجہ سے سمجھوتہ نہ ہو سکے تو پھر حکومت کو عدالت مقررہ
کے پاس معاملہ لے جانا ہوگا جو ماہرینِ فن کی ایک کمیٹی مقرر کرے گی جو رائج الوقت قیمت
لگائے گی ۔ اور اُس قیمت پر زمین جبراً خریدنے کا حق حکومت کو دے گی ۔ بغیر عدالت کی
اجازت کے اور عدالت کی مقرر کردہ قیمت ادا کرنے کے حکومت جبراً کوئی زمین کسی فرد کی جو
انوار العلوم جلد ۲۱
اُس کے ماتحت رہتا ہو نہیں لے سکتی ۔
۴۹۹
اسلام اور ملکیت زمین
میں یہ نہیں کہتا کہ ہماری حکومت یا دنیا کی کوئی حکومت اس فیصلہ پر عمل کرے یہ تو حکام کا
کام ہے کہ وہ اپنے لئے قانون تجویز کریں ۔ میں صرف یہ کہتا ہوں کہ اسلام یا فقہ حنفیہ کے نام پر
وہ یہ کام نہ کریں کیونکہ انسان جس چیز کا نام لیتا ہے ذمہ داری اس کی طرف منتقل ہو جاتی ہے۔
اگر وہ اسلام یا فقہ حنفیہ کا نام لیں گے تو اس فعل کا جو بھی نتیجہ نکلے گا وہ اسلام اور فقہ حنفیہ کی طرف
منسوب ہوگا ۔ اور یہ یقینی بات ہے کہ آج اگر کمیونزم کے زور کی وجہ سے اس قسم کی باتیں پسند کی
جاتی ہیں تو وہ دن آنے والا ہے اور ضرور آنے والا ہے جب ان باتوں کو انصاف محض کی وجہ
سے برا قرار دیا جائے گا اور کمیونزم کا نظام کلی طور پر بدل دیا جائے گا۔ اُس وقت ایک مسلمان
کے لئے یہ بات دنیا کے سامنے پیش کرنی بڑی مشکل ہو جائے گی کہ وہ بات جو اسلام کے نام پر
پیش کی گئی تھی درحقیقت وہ اسلام نے نہیں سکھائی تھی بلکہ کمیونزم کی بعض تعلیموں کو اسلام کا نام
دے دیا گیا تھا۔ گذشتہ زمانوں میں ایسی غلطیاں بعض مسلمانوں نے کی ہیں اور آج ہمیں اُن کا
خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ہمیں اسلامی تعلیم کو وقتی ضرورتوں اور وقتی تقاضوں سے بالکل آزاد رکھنا
چاہیے ۔ ہمیں ہر نئی تحریک جو کہ دنیا میں پسندیدہ اور مرعوب عام ہو جائے اُس کو اسلام کا نام
دے کر کل اسلام کے لئے اعتراضات کے دروازے نہیں کھولنے چاہئیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ اس وقت کمیونزم کا خوف دنیا پر طاری ہو رہا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ وہ
بڑی بڑی حکومتیں بھی جو اس وقت کمیونزم کا مقابلہ کرنے کا دعویٰ کر رہی ہیں اُن کے دل اندر
سے کھوکھلے ہو رہے ہیں ۔ اُردو زبان کا یہ مشہور مقولہ ہے کہ :۔
زبان خلق کو نقاره
خدا
سمجھو
یعنی جب دنیا میں لوگ کثرت سے ایک آواز اُٹھانے لگتے ہیں تو قلوب مرعوب ہو جاتے
ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ الہی فیصلہ ہے اور اسی طرح ہو کر رہے گا حالانکہ وہ آواز محض ایک رو
ہوتی ہے جیسے بہاؤ کی طرف پانی بہتا ہے لیکن ہمیشہ بہاؤ کی طرف بہنے دینا کوئی عقلمندی نہیں
ہوتی ۔ جن لوگوں نے یہ کہا کہ پانی بہاؤ کی طرف بہا کرتا ہے اُن کے ملک اُجڑتے رہے لیکن
جنہوں نے یہ کہا کہ بے شک پانی بہاؤ کی طرف بہتا ہے لیکن بہاؤ کا بنانا بھی خدا تعالیٰ نے
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۰۰
اسلام اور ملکیت زمین
انسان کے اختیار میں رکھا ہے آؤ ہم نئے بہاؤ بنائیں ۔ اُنہوں نے نہریں بنائیں اور نالے
بنائے اور ویران ملکوں کو آباد کر دیا۔ پس کوئی شخص میری بات سنے یا نہ سنے۔ میں یہ صاف کہہ
دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں کمیونزم کے خوف کی وجہ سے کوئی بات نہیں کہنی چاہئے ۔ اگر کمیونزم اچھی
چیز ہے تو اُس سے خوف کے کوئی معنی نہیں ہمیں شوق سے اس کو قبول کرنا چاہئے اور اس کے
خلاف سب باتوں کو چھوڑ دینا چاہئے ۔ خواہ مذہب کے نام پر کوئی بات کہی جاتی ہو یا کسی اور نام
پر ۔ جو بات ٹھیک ہے وہ بہر حال ٹھیک ہے لیکن اگر کمیونزم غلط ہے تو محض اس وجہ سے کہ وہ ایک
نئی تعلیم پیش کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوام الناس اُس کی طرف بھاگے جارہے ہیں ہمارا اُس کو
قبول کر لینا خودکشی کے مترادف ہوگا اور ہمیں بہادروں کی صف میں نہیں بلکہ بزدلوں کی صف
میں کھڑا کرے گا۔
اسلام عیسائیت کی طرح ایسا مذہب نہیں جس نے یہ کہہ دیا ہو کہ شریعت ایک لعنت ہے اور
صرف چند اصول بتا دیئے ہوں ۔ قرآن کریم اور اسلام نے صرف اصول ہی نہیں بتائے انہوں
نے فروغ بھی بتائے ہیں اور دنیا کے تمام مسائل قرآن کریم اور احادیث میں موجود ہیں یا ایسی
نصوص موجود ہیں جن سے اُن کے متعلق قواعد اخذ کئے جاسکتے لیکن نص کے لئے ضروری ہوتا
ہے کہ سنت اُس کی تصدیق کرے ۔ پس ہم یہ نہیں کر سکتے کہ قرآن شریف کی بعض آیتوں کو لے
لیں اور قطع نظر اس کے کہ قرآن اور حدیث میں اس کی تفصیل کس طرح بیان کی گئی ہیں آپ ہی
آپ اُن سے مسائل اخذ کرنے لگ جائیں بلکہ ہمیں اُن کی تفصیلات کو بھی دیکھنا پڑے گا۔ آج
کا تعلیم یافتہ آدمی اس بات سے ڈرتا ہے کہ وہ دنیا کو کیا کہے کہ اسلام نے غریبوں کے اُبھار نے
کے لئے کیا کیا ہے ۔ اُس کو اسلام پر عدم تدبر کی وجہ سے اور کوئی رستہ نظر نہیں آتا صرف وہی
رستہ نظر آتا ہے جسے کمیونزم نے پیش کیا ہے۔ یعنی جن کے پاس ہے اُن سے چھین لو اور جن کے
پاس نہیں ہے اُن کو دے دو ۔ حالانکہ کمیونزم کی بنیاد مادیات پر ہے اور اسلام کی بنیا د روحانیات
پر اور علم غیب پر ہے۔ کمیونزم نہیں جانتی کہ دنیا کے اندر کیا کیا قو تیں چھپی ہوئی ہیں لیکن اسلام کا
خدا جانتا ہے کہ اُس نے انسانوں کے فائدہ کے لئے کیا کچھ اِس دنیا میں بھر رکھا ہے ۔ ہم غلط
طریقے اختیار کر کے یقیناً اسلام کو بدنام کرتے اور اپنے بھائیوں کو مصیبت میں ڈالنے کا موجب
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۰۱
اسلام اور ملکیت زمین
ہو جاتے ہیں لیکن صحیح طریقے اختیار کر کے ہم اس الزام سے بری اور پاک ہو جاتے ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ کمیونزم اس اصول سے شروع ہوتی ہے کہ دنیا میں تمام انسان برابر ہیں
اس لئے جن کے پاس کچھ زیادہ ہے ان سے چھین کر غریبوں کو دے دینا چاہیے بلکہ اگر موقع ہو تو
جن کے پاس پہلے کچھ تھا اُن کے پاس اب کچھ بھی رہنے نہیں دینا چاہیے۔ اس عقیدہ کی بنیاداس
بات سے شروع ہوتی ہے کہ کمیونسٹ دنیا کے ذرائع کو محدود قرار دیتا ہے۔ کمیونسٹ اصول سیاسیات
میں در حقیقت وہی مقام رکھتا ہے جو حیوانیات میں ضبط تولید اور عِلمُ الاغْذیه کے فلسفوں کو
حاصل ہے۔ اِن دونوں قسم کے فلسفیوں کے نزدیک بھی چونکہ انسان دنیا میں زیادہ ہو گئے ہیں
اور مقدار پیداوار اس نسبت سے بڑھ نہیں سکتی اس لئے انسانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی اولاد کو
محدود کریں ۔ کچھ تو شادیاں دیر کے بعد کریں ۔ کچھ ایسے طریقے اختیار کریں کہ اولا د زیادہ پیدا
نہ ہو ۔ کمیونزم نے سیاسیات میں اسی فلسفہ کو یہ شکل دے دی ہے کہ چونکہ دنیا کی مقدار آمد کم ہے
اور انسان زیادہ ہیں جن کے پاس کچھ زیادہ نظر آتا ہے اُن سے چھین کر اُن لوگوں میں بانٹ دینا
چاہئے جن کے پاس روپیہ کم ہے۔ لیکن اسلام نہ ضبط تولید کی تائید میں ہے اور نہ قلتِ پیداوار کی
تائید میں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بصراحت اس کو لغو قرار دیا ہے اور قرآن کریم نے
اشارۃ القص سے اس کورڈ کیا ہے ۔ بظاہر اس موقع پر بھی اعتراض ہوتا ہے کہ پھر دنیا کیا کرے
گی ؟ نسلیں بڑھتی چلی جائیں گی اور غذائیں کم ہوں گی پھر کیا ہوگا ؟ اُس طرح جس طرح ن ؟
کمیونسٹ خیالات سے متاثر انسان کہتا ہے کہ غریب تو مر رہے ہیں تو پھر ہوگا کیا ؟
ان دونوں سوالوں کا جواب قرآن کریم میں بھی موجود ہے اور انسانی تجربہ میں بھی موجود
ہے مگر میں اصولی اور تفصیلی بحث اس جگہ پر نہیں کر سکتا کیونکہ میں کمیونزم کے متعلق کتاب نہیں لکھ
رہا۔ صرف اتنی بات اس جگہ پر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اسلام اس بات کا مدعی ہے کہ اگر انسان
خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے قانون پر چلے تو خدا تعالیٰ اُس کے لئے ترقی کے نئے راستے کھول
دیتا ہے اور یہ کہ دنیا کی بہتری محض قانون کے ذریعہ سے نہیں ہو سکتی بلکہ انسان کے دماغ کی
تربیت کے ذریعہ سے ہو سکتی ہے۔ تجربہ اس اصول کے اعلیٰ ہونے پر شاہد ہے۔ مغرب قانون
کے ذریعہ حکومت کر رہا ہے لیکن باوجود اس کے کہ ظاہر میں اُس کی حالت اچھی نظر آتی ہے وہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۰۲
اسلام اور ملکیت زمین
امن اور انصاف کے قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا کیونکہ قانون کے بنانے اور قانون کے
چلانے میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ انسان قانون سے امن نہیں پاتا بلکہ انسان اُس صحیح روح
سے امن پاتا ہے جو قانون کو چلاتی ہے۔ اچھے سے اچھا قانون ارادۂ اصلاح کے بغیر لعنت بن
۔ انجیل
جاتا ہے اور بُرے سے بُرا قانون اراداہ اصلاح کے ساتھ کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچاد دیتا ہے ۔ا
میں جو یہ آتا ہے کہ مسیح نے کہا کہ شریعت ایک لعنت ہے تو درحقیقت اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ
خدا کی شریعت ایک لعنت ہے بلکہ اس کے یہی معنی تھے کہ خدا تعالیٰ کی شریعت کو چھوڑ کر جو لوگ
دنیا میں اپنے قانون جاری کریں گے وہ انسانوں کے لئے لعنت بن جائیں گے۔ مسیح نے خدائی
الہام سے اُس زمانہ کی مسیحی دنیا کا نقشہ معلوم کر لیا اور اُنہیں نظر آگیا کہ قانون محض کے نام پر
حکومت کی جائے گی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو چھوڑ دیا جائے گا ۔ پس اُنہوں نے کہا کہ قانون
ایک لعنت ہے۔ مگر مسیحی آباء نے اُس کا ترجمہ یہ کر دیا کہ شریعت ایک لعنت ہے۔ حالانکہ مسیح
خود کہتا ہے کہ میں پہلی شریعتوں کو بدلنے نہیں آیا بلکہ اُن کو قائم کرنے کے لئے آیا ہوں ۔ اور خود
کہتا ہے کہ قیامت تک ( یعنی بنی اسرائیل کی روحانی قیامت تک جو بعثت محمد یہ کے وقت تک
مقدر تھی ) شریعت کا ایک شوشہ بھی نہیں بدلے گا ۔
بعض باتیں جو زمیندارہ کی اصلاح کے متعلق ہیں اُن کو میں اس کے بعد دوسرے باب
میں درج کروں گا ۔ اس جگہ پر میں صرف یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ :۔
اوّل: جو اصلاحات تجویز کی گئی ہیں اُن سے کمیونزم کا خطرہ دُور نہیں ہوگا بلکہ بڑھ جائے گا
اور امن قائم نہیں ہو گا بلکہ مٹ جائے گا ۔ بعض غیر ملک جنہوں نے زمینداری میں اصلاح کی
ہے اُن کی نقل ہمارا ملک نہیں کر سکتا اس لئے کہ اُن ملکوں میں زمین زیادہ ہے اور آدمی کم ۔ بڑی
زمینداریوں کو لوگوں میں تقسیم کرنے کے نتیجہ میں چھوٹے زمینداروں کو اتنی بڑی زمینیں مل گئی
ہیں جن سے اُن کا گزارہ چل سکتا ہے لیکن ہمارے ملک میں حالات مختلف ہیں ۔ مغربی پنجاب
میں بڑے زمینداروں کے پاس صرف ۱/۴ فیصدی زمین ہے۔ اگر زمین تمام زمینداروں میں
برابر تقسیم کر دی جائے تو کسی صورت میں بھی ایک ایکڑ فی زمیندار سے زیادہ نہیں دی جائے گی
اور ظاہر ہے کہ ایک ایکڑ فی فرد پر ہرگز گزارہ نہیں چل سکتا ۔ آجکل پیداوار کی جو قیمت ہے وہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۰۳
اسلام اور ملکیت زمین
معمول سے چار گنے زیادہ ہے اس لئے اُس پر قیاس کرنا بالکل غلط ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں
مغربی پنجاب میں گندم کی قیمت میں روپے من سے گرکر سات سو روپے من پر آ گئی ہے ۔ اگر یہ
بھی سمجھ لیا جائے کہ اس سے نصف تک قیمت جائے گی زیادہ نہیں گرے گی (حالانکہ پہلی جنگ
عظیم کے بعد گندم کی قیمت ایک روپیہ چار آنے من پر آ گئی تھی ) تو بھی موجودہ قیمت بہت گر
جائے گی ۔ اسی طرح اگر کپاس کی قیمت موجودہ سے نصف پر جا کر ٹھہر جائے تو ایک مربع کا
مالک ( یعنی چار آدمی کا خاندان سمجھ کر فی فرد چھ ایکڑ نہری زمین کا مالک ) اڑتالیس من کپاس
اور ۸۰ من گندم کا مالک ہو سکے گا یا آئندہ قیمت کے رُو سے ساڑھے سات سو روپیہ سالانہ کا
مالک اس میں سے وہ اوسطاً ڈیڑھ سو روپیہ گورنمنٹ کو خراج دے گا ( سندھ میں اس سے دُگنا )
اور سو روپیہ اُس کے آلات زراعت وغیرہ کے لئے سمجھنے چاہئیں اور سو روپے جانوروں کے
اخراجات کے لئے چار سو روپیہ باقی رہ گیا ۔ گویا ایک مربع کا مالک صرف تینتیس ۳۳ روپیہ
مہینہ کمائے گا لیکن چونکہ زائد فصلیں بھی ہوتی ہیں اس لئے ۳۳ کی بجائے یہ سمجھنا چاہیئے کہ ایک
مربع کا مالک کوئی ساٹھ روپے ماہوار کمائے گا۔ لیکن مجوزہ تقسیم کے بعد جوز مین فی خاندان ملے
گی اُس کا مالک صرف پندرہ روپیہ مہینہ کمائے گا ۔ کیا کوئی شخص یہ تسلیم کر سکتا ہے کہ اس سے ملک
میں امن قائم ہو جائے گا ؟ اس کے تو صرف یہ معنی ہیں کہ زمینداروں کا کچھ حصہ جو پہلے شورش
نہیں کرتا تھا اور اپنے ارد گرد کے زمینداروں اور رشتہ داروں کو بھی شورش سے روکتا تھا وہ بھی
شورش میں شامل ہو جائے گا ۔ گورنمنٹ کی لیبر کمیٹیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پچاس روپے کم سے
کم ماہوار مزدوری ہونی چاہئے ۔ کوئی شخص بھی مغربی پنجاب کی زمین کو برابر تقسیم کر کے مجھے بتا
دے کہ کیا پچاس روپیہ ماہوار ہر زمیندار کو مل سکے گا ؟ بلکہ میں کہتا ہوں اس آمد کو آدھی کر کے ہی
کوئی شخص ثابت کر دے کہ پچیس روپیہ ماہوار ہر زمیندار کومل سکے گا ؟ پس اس تقسیم کی وجہ سے
فساد بڑھے گا گھٹے گا نہیں کیونکہ کسانوں میں سے بھی اکثر زمینداروں کے رشتہ دار ہیں ۔ وہی
چھوٹا زمیندار جو آج زمین کی تقسیم کا حامی ہے کل تقسیم ہونے کے بعد وہ اُس زمین کے متعلق تو
خوش ہوگا جو اُس کو دوسرے زمیندار سے چھین کر دی جائے گی لیکن دوسرے گاؤں کے اپنے
رشته دار زمیندار کی تائید میں ایجی ٹیشن کرے گا جس کی زمین چھینی گئی ہوگی ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۰۴
اسلام اور ملکیت زمین
دوم : زمیندار طبقہ کی کوئی نمائندگی حکومت میں باقی نہیں رہے گی کیونکہ زمینداروں میں
سے کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہوگا جو باوقار زندگی شہر میں بسر کر سکے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ غیر زمیندار
زمینداروں کے ووٹ خریدیں گے اور ہمارے ملک کا الیکشن تمسخر بن کر رہ جائے گا اور زمیندار
کی کوئی نمائندگی حکومت میں باقی نہیں رہے گی ۔
سوم : یا یہ ہوگا کہ جو حکومت برسراقتدار آئے گی زمیندار کا ووٹ اُس کے قبضہ میں ہوگا اور
حکومت جبری کا طریق ہمارے ملک میں رائج ہو جائے گا ۔ مزید خرابی یہ ہوگی کہ کیسی ہی جبری
حکومت ہو وہ کبھی نہ کبھی بدلتی ہے۔ جب بھی کوئی نئی حکومت آئے گی اگر زمیندارہ بغاوت کے
بغیر وہ آئی تو وہ زمینداروں کو مزید کچلے گی اس لئے کہ وہ پہلی حکومت کی تائید میں تھے حالانکہ اُن
کی پہلی تائید جبری ہو گی طوعی نہیں ۔
چہارم: میرے اپنے نزدیک تو اگلی نسل میں ہی زمیندار خود ہی فساد کے لئے کھڑا ہو جائے
گا بلکہ شاید اس سے بھی پہلے ۔ میں اگلی نسل اس لئے کہتا ہوں کہ جب زمین تقسیم کر دی گئی تو
آئندہ نسل میں زمین کم سے کم دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی اور آدھا آدھا ایکڑ فی کس رہ
جائے گی اور زمیندار کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ حکومت کے خلاف سازشوں کو قبول کرنے
کے لئے بالکل تیار ہو جائے گا ۔ اگر کہا جائے کہ اب موجودہ حالات میں ایسا کیوں نہیں ہوتا ؟ تو
اس کا جواب یہ ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت والوں نے اپنے اوپر زمین دلانے کی ذمہ داری
نہیں لی ہوئی ۔ یہ ذمہ داری انہوں نے قانونِ قدرت پر چھوڑی ہوئی ہے جو کہ طبعی طریقہ ہے ۔
جب ایک دفعہ قانونِ قدرت کی ذمہ داری انہوں نے اپنے اوپر لے لی تو زمیندار ہمیشہ اُن
سے مطالبہ کرے گا کہ تم اب اپنی ذمہ داری کو پورا کرو۔ سب سے زیادہ کمیونزم زمیندارہ
اصلاح پر زور دیتی ہے اور سب سے زیادہ بغاوت روس میں زمیندار ہی کر رہے ہیں اور اس کی
یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اپنے ذمہ ایک ایسی بات لے لی ہے کہ جو خدا تعالیٰ نے کسی کے اختیار
میں رکھی ہی نہیں اپنے اختیار میں رکھی ہے۔ اگر ایک ڈاکٹر ایک بیماری کے متعلق کہتا ہے کہ اس کا
کوئی علاج میرے پاس نہیں اس کا علاج خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور پھر وہ کسی ایسے مریض
کا علاج کرتا ہے تو مریض سمجھتا ہے کہ ذمہ داری مجھ پر ہے ڈاکٹر پر نہیں ۔ اگر مریض کسی قدر
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۰۵
اسلام اور ملکیت زمین
افاقہ پالیتا ہے تو وہ ڈاکٹر کا شکر گزار ہوتا ہے اور اگر مر جاتا ہے تو اُس کے رشتہ دار کہتے ہیں کہ
صاحب ! ڈاکٹر نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اس کا علاج میرے بس کی بات نہیں ۔ لیکن اگر ڈاکٹر
یہ کہہ کر کام کرتا ہے کہ اس مریض کا علاج میں خوب جانتا ہوں اور ایسے مرض کو میں عمدگی سے
دور کر سکتا ہوں اور پھر اُس کے ہاتھ سے وہ مریض مرجاتا ہے تو سارے لوگ شور مچاتے ہیں کہ
یہ بڑا دھو کے باز اور فریبی ہے۔ پس یہ تقسیم ایک ایسی ذمہ داری حکومت پر عائد کر دے گی جو
آئندہ حکومت کو متواتر مصیبتوں میں مبتلا رکھے گی ۔
پنجم : مگر دور جانے کی ضرورت نہیں میں تو کہتا ہوں کہ ابھی سے کمیونزم کے ایجنٹ جو
ہمارے ملک میں کثرت سے پائے جاتے ہیں ایک نئے رنگ میں ایجی ٹیشن شروع کر دیں گے۔
جب قلیل ترین مقدا ترین مقدار زمین زمینداروں کے پاس تقسیم کر دی گئی اور یہ تسلیم کر لیا گیا کہ زمیندار کو
گزارہ کے قابل رقبہ دینا حکومت کے ذمہ ہے خواہ ملک کے جائز حالات اس کی اجازت دیتے
ہوں یا نہ دیتے ہوں تو فوراً کمیونسٹ اس بات سے فائدہ اُٹھا کر زمینداروں میں یہ تحریک شروع
کر دیں گے کہ دیکھو بھائی ! تمہاری جائیدا داتنی تھوڑی ہے کہ اس کی آمد تمہارے گزارہ کے لئے
کافی نہیں اس لئے گورنمنٹ کو چھوٹے زمینداروں سے کوئی معاملہ وصول نہیں کرنا چاہئے ۔
جب سب زمیندار ہی چھوٹے ہو جائیں گے اور اُنہیں سمجھانے اور روکنے والا کوئی حصہ اُن کی
اپنی قوم کا اُن میں نہیں ہوگا تو لازماً یہ تحریک آگ کی طرح زمینداروں میں پھیل جائے گی اور گا تو از ما یہ تحریک میں او
اس ایجی ٹیشن کا جواب پھر حکومت کے پاس کوئی نہیں ہوگا ۔ اگر حکومت اس ایجی ٹیشن کے آگے
دب جائے گی تب بھی وہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال دے گی اور اگر نہیں دبے گی تب بھی وہ
اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال دے گی ۔ کیونکہ ۸۰ فیصدی ملک کی آبادی کمیونزم کی گود میں
جا پڑے گی ۔
ہر ایک شخص اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ کمیونسٹ ایجنٹ زمیندار کو آرام نہیں پہنچانا چاہتا۔ وہ تو
ان باتوں کی جستجو میں رہتا ہے کہ جس سے ملک کے ایک طبقہ میں حکومت کے خلاف جوش پیدا کیا
جا سکے ۔ پس یہ کبھی نہیں ہوگا کہ اس قسم کی اصلاح یا میرے نزد یک خرابی پیدا کرنے کے بعد
کمیونسٹ خوش ہو جائیں گے اور گورنمنٹ کے ممنون ہوں گے اور آئندہ اپنی کوششیں چھوڑ دیں
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۰۶
اسلام اور ملکیت زمین
گے بلکہ وہ ایک دوسرے کو کہیں گے کہ ہم نے ایک مورچہ فتح کر لیا اب دوسرے مورچہ کو فتح
کرنا ہمارے لئے پہلے سے زیادہ آسان ہے۔ اب بڑا زمیندار درمیان میں سے ہٹ گیا اب
چھوٹے زمیندار کو سمجھانے والا اُس کا کوئی آدمی نہیں رہا بلکہ وہ خود بھی حکومت کے خلاف مشتعل
ہے آؤ اب ہم اُس کو معاملہ اور آبیانہ کے خلاف اکسائیں تا کہ حکومت کا معاملہ یا اُس کی طاقت
دونوں میں سے ایک چیز برباد ہو جائے یا دونوں ہی برباد ہو جائیں ۔ اُس وقت واپس لوٹنا
حکومت کے لئے نہایت ہی مشکل ہوگا ۔
اگر فرض کرو حکومت اُن کا معاملہ بھی معاف کر دے تو پھر بھی کمیونسٹ ایجنٹ یہ شور مچائے گا
کہ اشیائے خوردنی کی قیمت بڑھائی جائے تاکہ زمیندار کی حالت اچھی ہو یا گورنمنٹ اپنے
پاس سے اُن کے لئے وظائف مقرر کرے۔ غرض یہ قدم بوجہ اس کے کہ غیر طبعی ہے اور بوجہ اس
کے انسان یہ قدم اُٹھا کے وہ چیز اپنے ہاتھ میں لیتا ہے جو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے
حکومت کو سخت مشکلات میں ڈال دے گا اور آئندہ بے چینی کا دروازہ کھل جائے گا۔ پس میرے
نزدیک صحیح طریقہ یہی ہے کہ جو چیز خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے وہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ
میں ہی رہنے دی جائے اور صرف وہی حصہ اپنے ہاتھ لیا جائے جو خدا تعالیٰ نے انسان کے ہاتھ
میں رکھا ہے اور جو آج سے پچاس سال بعد بھی اُس کے ہاتھ میں ہوگا اور سو سال کے بعد بھی
اُس کے ہاتھ میں ہوگا ۔ آسمانی آفات کو انسان نہیں دور کر سکتے آسمانی آفات جب نازل ہوتی
ہیں جن میں سے ایک آبادی کا بہت بڑھ جانا اور پیداوار کا نسبتی طور پر کم ہو جانا بھی ہے تو اُس
وقت آسمانی تدبیروں کے ماتحت ہی انسان اپنے آپ کو حالات کے مطابق بناتا ہے۔ کبھی
ہجرت، کبھی جنگ اور کبھی کوئی اور تدبیر آسمان سے تجویز کی جاتی ہے اور پھر دنیا اپنے آپ کو ایسا
محسوس کرتی ہے جیسا کہ ہر چول اپنی اپنی جگہ پر ٹک گئی ہے مگر کچھ عرصہ کے بعد پھر کوئی نیا تغیر پیدا
ہوتا ہے اور اس طرح دنیا شروع سے چلی آئی ہے اور آخر تک چلی جائے گی ۔ انگلستان ن پر وہ
وقت آیا ہوا ہے اور باوجود اس کی ساری تدبیروں کے جو کمیونزم سے مستعار لی جا رہی ہیں مگر
ساتھ ساتھ کمیونزم کو گالیاں بھی دی جا رہی ہیں اُس کا قدم نیچے کی طرف جا رہا ہے اس لئے کہ
اُن کاموں کو حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا ہے جو اُس کے ذمہ نہیں ہیں اور جن کے متعلق پہلے