علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب (فرمودہ ۸ مئی ۱۹۵۰ء احاطہ جامعة المبشرین ربوہ)
انوارالعلوم (جلد 21)
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۳۷
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
فرموده ۸ مئی ۱۹۵۰ احاطه جامعة المبشرين ربوه )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
”ہمارے ہاں ایسے مواقع پر عموماً تین تقریروں کا رواج ہے ۔ ایک تقریر داعی جماعتوں یا
داعی جماعت کی طرف سے ہوتی ہے۔ دوسری تقریر آنے والے صاحب کی طرف سے ہوتی ہے
اور تیسری تقریر سے متعلق مجھ سے امید کی جاتی ہے کہ میں آخر میں اپنے خیالات کا اظہار کروں
لیکن آج چونکہ میں ہی داعی ہوں اور پہلے اور پیچھے کی تقریریں کچھ بے معنی سی ہو کر رہ جاتی ہیں
اور پھر مدعووین اتنے ہیں کہ ایک ہی قسم کے خیالات کے تکرار سے بدمزگی پیدا ہونے کا احتمال
ہو سکتا ہے اس لئے اس عام طریق کے خلاف میں نے یہی پسند کیا کہ صرف میں ہی اپنے
خیالات کو ظاہر کر دوں ۔
جہاں تک دعوت کرنے والوں کا یہ طریق ہے کہ وہ آنے والے کو خوش آمدید کہتے ہیں
یا جہاں تک آنے والوں کا یہ طریق ہے کہ وہ دعوت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ محض
ایک رسمی بات ہے ۔ یہ صاف بات ہے کہ دعوت کرنے والا بھی دعوت کرے گا جب وہ خوش
ہو گا اگر وہ خوش نہیں ہو گا تو دعوت کیوں کرے گا ۔ پھر یہ بھی صاف بات ہے کہ جب کوئی شخص
دعوت کرے گا تو کھانے پینے کی چیزیں بھی رکھے گا اور دوسرا شخص بہر حال ممنون ہوگا۔ یہ تو نہیں
ہو سکتا کہ ایک شخص دعوت کرے اور دوسرا شکر یہ بھی ادا نہ کرے۔ پس یہ طبعی تقاضے ہیں جن کو
قدرتی طور پر انسان ہمیشہ ظاہر کرتا رہتا ہے لیکن ہم جب اس قسم کی تقاریب میں دوسروں کو
شریک کرتے ہیں تو ہماری کچھ اور غرض ہوتی ہے اور وہ غرض یہ ہے کہ ایسے مواقع پر جب آنے
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۳۸
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
والوں کا اعزاز کیا جاتا ہے تو دوسرے نو جوانوں کے دلوں میں بھی یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ یہ
ایک اچھا کام ہے جس میں ہمیں بھی حصہ لینا چاہئے ۔ جب وہ دیکھتے ہیں کہ فلاں مبلغ جا رہا ہے
یا آ رہا ہے اور اُس کے لئے نعرے لگ رہے ہیں مرحبا اور تحسین کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں تو
نو جوان طبیعتیں جو ان باتوں سے بڑی جلدی متاثر ہوتی ہیں فوراً یہ خیال کرنے لگ جاتیں ہیں
کہ اوہو! ہم تو محروم ہی رہ گئے ۔ اگر ہم جاتے تو ہمارے لئے بھی نعرے لگتے اور ہمیں بھی
مَرْحَبًا اور جَزَاكَ الله کہا جاتا ۔ ان کا دماغ ابھی اتنا پختہ نہیں ہوتا کہ وہ اس فعل کے روحانی
نتائج پر نظر ڈال سکیں لیکن نعروں اور مرحبا اور تحسین کی آوازوں کا ان پر گہرا اثر ہوتا ہے اور یہ
نعرے انہیں دینی خدمت کی طرف زیادہ سے زیادہ مائل کرتے چلے جاتے ہیں ۔ پس اِن
دعوتوں سے ایک تو ہماری یہ غرض ہوتی ہے کہ نو جوانوں کے دلوں میں تحریک پیدا ہو اور وہ بھی
اپنے آپ کو خدمت دین کیلئے پیش کریں ۔ تم اسے نفسانیت کہہ لو مگر چونکہ اس سے ہماری ذات
کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ خدا اور خدا کے دین کو فائدہ پہنچتا ہے اس لئے یہ کوئی بُری چیز نہیں ۔
در حقیقت ہمارا یہ طریق ایسا ہی ہوتا ہے جیسے شکاری مچھلی کے شکار کے لئے کنڈی ڈالتا ہے تو
اس کے ساتھ آٹا بھی لگا دیتا ہے تا کہ مچھلی آئے اور پھنس جائے اس طرح یہ بھی نو جوانوں کو پھانسنے
کا ایک ذریعہ ہوتا ہے مگر چونکہ وہ دین کیلئے پھانسے جاتے ہیں ، خدا اور اُس کے رسول صلی اللہ
علیہ وسلم کیلئے پھانسے جاتے ہیں اس لئے خواہ ننگے الفاظ میں اسے مچھلی کے شکار سے مشابہت
دے لو بہر حال یہ شکار مبارک ہے کیونکہ یہ شکار اپنے لئے نہیں کیا جاتا اپنے عزیزوں کے لئے
نہیں کیا جاتا بلکہ خدا اور اُس کے رسول کے لئے کیا جاتا ہے ۔ دوسرا فائدہ اُس سے یہ ہوتا ہے
کہ ہمیں آنے والوں اور جانے والوں کے لئے بعض خیالات جو مستقل حیثیت رکھتے ہیں ان
کے اظہار کا موقع مل جاتا ہے۔ انسانی دماغ کو خدا تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ اسے نیا مضمون
نکالنے کے لئے کسی نئے محرک کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک با مذاق انسان جو ہنسی اور مزاح کی
طرف اپنا میلان رکھتا ہے وہ بھی ہر وقت ہنسی اور مزاح کی باتیں نہیں کرتا بلکہ ان باتوں کے لئے
اسے بھی کسی محرک کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک شاعر جو شعر کہنے کا عادی ہے وہ بھی ہر وقت شعر
نہیں کہہ سکتا بلکہ اسے بھی کسی محرک کی ضرورت ہوتی ہے۔ برسات کا موسم ہوتا ہے، آسمان
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۳۹
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
پر بادل آئے ہوئے ہوتے ہیں ، ٹھنڈی ہوا چل رہی ہوتی ہے تو اُس کے جسم میں حرکت اور خون
میں تازگی پیدا ہو جاتی ہے اور اُس کی طبیعت شعر کہنے کی طرف مائل ہو جاتی ہے۔ یا چمن میں
گئے اور فوارے چلتے دیکھے تو طبیعت جس ڈگر پر چل رہی تھی اس سے بدل گئی اور شعر کی طرف
مائل ہو گئی ۔ یا چاندنی رات ہے، میدان میں سیر کے لئے نکلے تو چاند کی چاندنی سے متاثر ہوئے
اور شعر کہنے لگ گئے ۔ یا صبح کے وقت ٹھنڈی ہوا سے آنکھ کھل گئی دیکھا تو نیند پوری ہو چکی تھی اور
طبیعت میں میں شگفتگی تھی اُس وقت صبح کی ٹھنڈی ہوا نے تحریک پیدا کر دی اور شعر گوئی کی طرف
طبیعت کا میلان ہو گیا ۔ تو کوئی نہ کوئی ذریعہ ہوتا ہے انسان اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔
اگر وہ ذرائع اچھے ہوں اور طبیعت بھی اچھی ہو تو اچھے نتائج پیدا ہوتے ہیں اور اگر ذرائع اچھے
نہ ہوں یا طبیعت اچھی نہ ہو تو خوشگوار نتائج پیدا نہیں ہو سکتے ۔
شاہ عالم بادشاہ سودا سے اپنے شعر درست کروایا کرتے تھے ایک دفعہ بادشاہ نے اپنی ایک
غزل سودا کو اصلاح کے لئے دی مگر ایک ہفتہ گزر گیا اور اُنہوں نے نظم واپس نہ کی ۔ بادشاہ نے
پوچھا تو اُنہوں نے کہا کہ طبیعت حاضر نہیں ۔ اس پر پھر ایک ہفتہ گزر گیا۔ اگلے ہفتہ اُنہوں نے
دوبارہ دریافت کروایا تو سودا نے پھر یہی جواب دیا کہ طبیعت حاضر نہیں مجبوراً بادشاہ نے ایک
اور ہفتہ انتظار کیا اور خیال کیا کہ شاید اب غزل واپس آ جائے گی ۔ مگر پھر بھی نظم واپس نہ آئی اور
جب بادشاہ نے پوچھا تو انہوں نے پھر یہی جواب دیا کہ طبیعت حاضر نہیں ۔ اس پر بادشاہ کو غصہ
آیا اور اُس نے کہا کہ آپ کی طبیعت بھی عجیب ہے کہ حاضر ہونے میں ہی نہیں آتی ہم تو پاخانہ
بیٹھے بیٹھے دو غزلیں کہہ دیا کرتے ہیں ۔ سودا تیز طبیعت انسان تھے اُنہوں نے کہا حضور ! ان
میں سے بو بھی تو ویسی ہی آتی ہے۔ معلوم ہوتا ہے بادشاہ کو قبض کی بیماری ہو گی اور چونکہ ایسا
انسان بیٹھے بیٹھے مختلف خیالات میں مبتلا رہتا ہے اسی قسم کے خیالات اسے بھی سوجھتے ہوں گے
اور وہ وقت گزارنے کے لئے غزل کہنے لگ جاتا ہو گا مگر یہ ظاہر بات ہے کہ جب محرک بُرا ہو گا
تو نتیجہ بھی بُرا ہوگا ۔ وہ شخص جس کو شعر کہنے کی تحریک فوارے کرتے ہیں یا چاندنی راتیں کرتی ہیں
یا برسات کا موسم کرتا ہے یا باغ کا نظارہ کرتا ہے اور وہ شخص جسے شعر کہنے کی تحریک قبض کرتی ہے
ان دونوں کے شعر کبھی برابر نہیں ہو سکتے کیونکہ ایک کا محرک اور ہے اور دوسرے کا محرک اور
انوار العلوم جلد ۲۱
ولد۔
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
ہے۔ پس سودا نے جو کچھ کہا ٹھیک کہا مگر پھر ڈر کر بادشاہ کی ملازمت چھوڑ کر چلے گئے ۔ تو
خیالات کے اظہار کے بھی بعض مواقع ہوتے ہیں اور ان کے خیالات کے اظہار کے لئے بعض
محرکات کی ضرورت ہوتی ہے ۔
اس وقت بیسیوں مبلغ بیرونی ممالک میں کام کر رہے ہیں اور ان سے بعض دفعہ اپنے
کاموں میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں۔ رپورٹیں آتی ہیں ہم انہیں پڑھتے ہیں تو ہم ان پر ایک آدھ
نوٹ دے دیتے ہیں اور بات ختم ہو جاتی ہے۔ یہ نہیں ہوتا کہ میں اس وقت تقریر شروع کر
دوں ۔ پھر چند دنوں کے بعد ان کی طرف سے دوسری رپوٹ آتی ہے اور ہمیں کوئی اور غلطی نظر
آتی ہے جس کی طرف انہیں اختصار کے ساتھ توجہ دلائی جاتی ہے اور بات ختم ہو جاتی ہے لیکن
ایسے مواقع پر جب مبلغین سامنے موجود ہوں اور محرک نظر آ رہا ہو تو ہمیں بھی اپنے دل کی
بھڑاس نکالنے کا موقع مل جاتا ہے اور کئی مضامین کسی محرک کے نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک
بیان نہیں ہوئے ہوتے اس طرح بیان ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو فائدہ پہنچ جاتا ہے۔
پس ایک طرف نوجوانوں کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلانا اور انہیں تحریک کرنا کہ وہ
و ہی طریق اختیار کریں جس پر ان کے پہلے بھائی چل چکے ہیں اور دوسری طرف آنے والوں کو
توجہ دلانا کہ وہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں اور اپنے کاموں میں مزید تقویت پیدا کریں، اپنے
اندر جرات اور بہادری کا مادہ پیدا کریں اور غور اور فکر سے کام لینے کی عادت ڈالا سے کام لینے کی عادت ڈالیں ۔ یہ
مقاصد ہیں جن کے ماتحت اس قسم کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں ۔ ادھر جو کا رکن ان سے کام ماتحت ۔ کا
لے رہے ہیں ان کے فرائض کی طرف بھی اس موقع پر انہیں توجہ دلا دی جاتی ہے اور اس طرح
کام لینے والوں اور کام کرنے والوں دونوں کی اصلاح ہو جاتی ہے۔
یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے وہ اتنی نوعیتوں کا حامل ہے اور اتنا
پھیلاؤ اپنے اندر رکھتا ہے کہ جب تک ہمارا دماغ اس کام کا ہر وقت جائزہ نہ لیتا رہے ، نہ وہ
پوری طرح ہمارے ذہنوں میں آسکتا ہے اور نہ ہم اس کے لئے تیاری کر سکتے ہیں ۔ یہ ظاہر ہے
کہ ہماری جماعت کی بنیاد ایک مامور کے ہاتھ سے رکھی گئی ہے ہماری جماعت کوئی سوسائٹی
نہیں جسے عام سوسائٹیوں کے طریق پر چلایا جائے ۔ یہ ایک مذہب ہے اور مذہب بھی ایسا جس
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۴۱
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
ب کیا ہوتی
کا لوگوں کو سمجھانا بڑا مشکل ہے۔ مذہب کا کسی دوسرے کو سمجھا نا یوں بھی بڑا مشکل کام ہوتا ہے مگر
دوسرے مذاہب میں اور اسلام اور احمدیت میں ایک فرق ہے جس کی وجہ سے ہماری مشکلات
ان سے بہت زیادہ ہیں ۔ دنیا میں جب پہلا نبی آیا تو اُس کا کام بڑا مشکل تھا کیونکہ لوگوں کے
سامنے نبوت کی پہلے کوئی نظیر موجود نہیں تھی ۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ الہام کیا ہوتا ہے ، نبوت کیا
ہوتی ہے، خدا تعالیٰ سے تعلق کے کیا معنی ہوتے ہیں ، لوگوں کا اس پر ایمان لانا کیوں ضروری
ہوتا ہے مگر جب اُس کی اُمت قائم ہوگئی تو اگلے نبی کا کام نسبتاً آسان ہو گیا ۔ پھر تیسرا نبی آیا تو
اس کا کام کام اور بھی آسان ہو گیا کیونکہ لوگ جانتے تھے کہ الہام کیا ہوتا ہے، کتاب کیا
ہے، نبوت کیا ہوتی ہے صرف ان کی طرف سے یہ سوال اُٹھنے لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں کسی
نبوت کی کیا ضرورت ہے یا ہم میں ایسے کو نسے نقائص ہیں جن کی وجہ سے تم ہماری اصلاح کے
لئے کھڑے ہوئے ہو۔ اس طرح سوالات محدود ہوتے چلے جاتے ہیں اور مشکلات کم ہوتی
جاتی ہیں۔ لیکن اس کے خلاف ہمارے زمانہ میں یہ ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے کہ پہلے نبی جو
آتے رہے وہ تو یہ کہتے تھے کہ پہلی شریعت منسوخ ہو گئی ہے یا ہم نے براہ راست نبوت حاصل
کی ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ آپ کوئی نئی
شریعت نہیں لائے ، نہ ہی آپ نے براہ راست نبوت کا مقام حاصل کیا ہے بلکہ قرآن کریم اور
اسلام کے احکام ہمیشہ کے لئے واجب العمل رہیں گے مگر اس کے باوجود لوگوں کیلئے ضروری
ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائیں ۔ یہ چیز ایسی ہے جس کا سمجھنا ان کے لئے
بڑا مشکل ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دنیا میں مبعوث ہو کر یہ نہیں
فرمایا کہ میں قرآن کریم کو بدلنے آیا ہوں ، آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی تعلیم کو بدلنے آیا ہوں بلکہ آپ نے یہ فرمایا کہ میں تمہیں بدلنے کے لئے آیا ہوں ۔ اور یہ
ایک ایسی بات ہے جس کو سن کر کئی لوگ کہہ دیتے ہیں کہ جب مرزا صاحب کوئی نئی چیز نہیں لائے
تو ہم انہیں مانے کیوں؟ میں نے دیکھا ہے کئی لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا مرزا صاحب کا کوئی نیا کلمہ
ہے؟ میں کہتا ہوں نہیں ۔ وہ کہتے ہیں کیا آپ نئی شریعت لائے ہیں؟ میں کہتا ہوں نہیں ۔ وہ کہتے
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۴۲
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
ہیں کیا آپ اسلام میں کوئی تبدیلی کرنے کے لئے آئے ہیں؟ میں کہتا ہوں نہیں ۔ اس پر وہ
عجیب قسم کی مسکراہٹ ظاہر کر کے کہتے ہیں کہ پھر ہم آپ پر کیوں ایمان لا لائیں ۔ یہ ایک ایسی
مشکل ہے جس کا مقابلہ کرنا ہماری جماعت کا فرض ہے۔ پس پہلے لوگوں کی مشکلات اور رنگ کی
تھیں اور ہماری مشکلات اور رنگ کی ہیں ، اُن کے سامنے اور سوالات تھے اور ہمارے سامنے
اور سوالات ہیں ۔
پھر بڑی دقت یہ ہے کہ اس وقت دنیا میں ایسی قو میں غالب ہیں جن کی اسلام کے ساتھ ایسی
شدید دشمنی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم یہود کو اسلام کا
شدید ترین دشمن پاؤ گے لیکن اس زمانہ میں اسلام کا شدید ترین دشمن عیسائی ہے۔ اگر یہودی دشمنی
کرتا ہے تو وہ بھی عیسائی کی مدد سے ہی کرتا ہے۔ جب امریکہ کی مدد اس کے پیچھے ہوتی ہے جب
فرانس اور دوسرے ممالک کی تو ہیں عرب ممالک کا رُخ کر لیتی ہیں تو عرب جانتا ہے کہ اب
سوائے مونچھیں نیچی کر لینے کے میرے لئے اور کوئی چارہ نہیں ۔ غرض ہمارے لئے قدم قدم پر
مشکلات ہیں اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہماری کامیابی کے راستہ میں جو چیز سب سے زیادہ
حائل ہے وہ یہ ہے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ آپ
کوئی نئی چیز نہیں لائے۔ آپ اسلام کو ہی دوبارہ دنیا میں قائم کرنے کیلئے مبعوث ہوئے
ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ہماری طرف سے کوئی نئی چیز پیش کی جاتی تب بھی لوگ مخالفت ہ ہیں کہ اگر ہماری طرف سے کوئی ئی چیز پیش کی جا
ہمارے ملک میں قصہ مشہور ہے ایک مالدار شخص تھا اُس کی یہ عادت تھی کہ ادھر شادی کرتا
اور اُدھر چند دنوں کے بعد ہی کوئی بہانہ بنا کر عورت کو طلاق دے دیتا اور اُس کے زیورات اور
کپڑے وغیرہ خود رکھ لیتا۔ بہانے بنانے تو کوئی مشکل ہی نہیں ہوتے کسی کو کسی بہانہ پر اور کسی کو
کسی وجہ سے طلاق دے دیتا ۔ اس طرح اس نے یکے بعد دیگرے کئی عورتوں کو طلاق دی ۔ آخر
ایک ہوشیار لڑکی کی اُس سے شادی ہو گئی۔ اُس نے کوشش کی کہ کوئی بہانہ ملے تو اسے طلاق
دے دوں مگر وہ کوئی موقع پیدا نہ ہونے دیتی ۔ خود ہی کھانا پکاتی ، خود ہی کپڑے وغیرہ دھوتی اور
خود ہی گھر کے تمام کام کرتی ۔ جب کئی دن گزر گئے اور طلاق دینے کا اُسے بہا نہ نہ مل سکا تو تنگ
کرتے کیونکہ لوگوں کی مخالفت کیلئے کوئی نہ کوئی بہانہ چاہئے جو اُ نہیں مل جاتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۲۱
لدله
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
آکر ایک دن وہ باورچی خانہ چلا گیا ۔ اس کی بیوی روٹیاں پکا رہی تھی اس نے جوتی اپنے ہاتھ
میں پکڑ لی اور کہنے لگا کمبخت ! تو روٹی تو ہاتھ سے پکاتی ہے تیری کہنیاں کیوں ہلتی ہیں اور اسے
زدوکوب کرنا شروع کر دیا۔ لڑکی کہنے لگی میں آپ کی لونڈی ہوں آپ جتنا چاہیں مجھے مار لیں
مگر اس وقت آپ اپنی طبیعت کو کیوں خراب کرتے ہیں کھانے کا وقت قریب ہے آپ پہلے
کھانا کھا لیں اور جتنا چاہیں مجھے مار لیں ۔ میں آخر یہیں ہوں کہیں چلی تو نہیں جاؤں گی ۔ اس
نے بھی سمجھا بات درست ہے۔ چنانچہ اُس نے بیوی کو چھوڑ دیا۔ جب وہ کھانا کھانے بیٹھا تو
ابھی اس نے ایک دو لقمے ہی منہ میں ڈالے تھے کہ بیوی نے اُس بڑھے کی ڈاڑھی پکڑ لی اور
کہنے لگی کمبخت ! کھانا تو تو منہ سے کھاتا ہے تیری ڈاڑھی کیوں ہلتی ہے ۔ پس مخالفت کا بہانہ بنانا
کوئی مشکل چیز نہیں ۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام آئے تو لوگوں نے اور بہانہ بنالیا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام آئے تو
لوگوں نے اور بہانہ بنالیا ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام آئے اور انہوں نے کہا تلوار چلاؤ تو لوگوں
نے کہہ دیا کہ یہ نبی کیسا ہے یہ تو لڑائی کی تعلیم دیتا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام آئے تو اُنہوں
نے کہا کہ اگر کوئی شخص تیرے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تو اپنا دوسرا گال بھی اُس کی طرف پھیر اُ
دے۔ اس پر لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ بھی کوئی تعلیم ہے کیا اس طرح دنیا میں گزارہ ہو
سکتا ہے؟ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور آپ نے فرمایا کہ موقع محل کے مطابق کبھی سختی
کرو اور کبھی نرمی ۔ اس پر لوگوں نے کہا یہ تو دونوں مذہبوں سے گیا یہ نہ موسیٰ کے راستہ پر ہے ۔ نے یہ
اور نہ عیسی کے راستہ پر۔ اس کی تعلیم ہم کیوں مانیں؟ غرض لوگ ہمیشہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا لینے
کے عادی ہوتے ہیں ۔
پس اگر ہماری طرف سے کوئی جدید چیز پیش کی جاتی تب بھی لوگوں کی مخالفت ضرور ہوتی
مگر آجکل جو اعتراض شدت سے کیا جاتا ہے وہ یہی ہے کہ جب حضرت مرزا صاحب کوئی نئی چیز
نہیں لائے تو ہم آپ پر کیوں ایمان لائیں؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ
مرزا صاحب نے نیا کلمہ بنا لیا ہے یا ان کا نیا قرآن ہے مگر تعلیم یافتہ طبقہ جانتا ہے کہ یہ ساری
باتیں جھوٹی ہیں ۔ وہ جانتا ہے کہ ہم ختم نبوت کا انکار نہیں کرتے ، وہ جانتا ہے کہ ہم مرزا صاحب
انوار العلوم جلد ۲۱
لدلد
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خادم سمجھتے ہیں، وہ جانتا ہے کہ تبلیغ اسلام اس وقت صرف ہم
لوگ ہی کر رہے ہیں ، وہ جانتا ہے کہ معترض پاگل ہیں وہ جھوٹ بولتے اور لوگوں کو دھوکا دیتے
ہیں ۔ مگر وہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ جب تم قرآن کو ہی پیش کرتے ہو، جب تم حدیثوں کو ہی منواتے
ہو ، جب تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام پر ہی عمل کرتے ہو تو ہم مرزا صاحب پر کیوں
ایمان لائیں؟ اور در حقیقت یہی وہ اعتراض ہے جس کو اس زمانہ میں حل کرنے کی ضرورت
ہے۔ ورنہ مخالف لوگ تو جو کچھ کہتے ہیں وہ محض جھوٹ ہوتا ہے اور تعلیم یافتہ طبقہ اس حقیقت کو
خوب سمجھتا ہے۔ مخالف اگر ہمارے خلاف شور مچاتے ہیں تو محض اس لئے کہ اس مخالفت کے
نتیجہ میں اُن کا اعزاز بڑھ جاتا ہے اور لوگ اُن کی تعریفیں کرنے لگ جاتے ہیں ورنہ جس دن
احمدیت کو کامیابی حاصل ہوئی تم دیکھو گے کہ اُس دن وہ بھی ادھر آجائیں گے ۔
میں ابھی بچہ تھا کہ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ کبڈی کا میچ ہو رہا ہے ۔ جس میں
ایک طرف احمدی ہیں اور دوسری طرف غیر احمدی ۔ غیر احمدیوں میں مولوی محمد حسین بٹالوی بھی
شامل ہیں ۔ احمدی جب کبڈی کے لئے جاتے ہیں تو غیر احمدیوں کو ہاتھ لگا کر آجاتے ہیں اور وہ
سب مرتے چلے جاتے ہیں ۔ یعنی جس کو ہاتھ لگ جاتا ہے اُسے بٹھا دیا جاتا ہے یہاں تک
ہوتے ہوتے صرف مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی پیچھے رہ گئے ۔ جب انہوں نے دیکھا کہ اب
میں ہی اکیلا رہ گیا ہوں اور میرے سارے ساتھی بیٹھ چکے ہیں تو جس طرح بچے بعض دفعہ دیوار
کیساتھ منہ لگا کر آہستہ آہستہ چلنا شروع کر دیتے ہیں اسی طرح انہوں نے بھی قریب کی ایک
دیوار کے ساتھ منہ لگا کر ادھر بڑھنا شروع کیا ۔ جب وہ لکیر پر پہنچے تو کہنے لگے اب تو سارے
ہی ادھر آگئے ہیں لو میں بھی آجاتا ہوں اور یہ کہہ کر وہ بھی ہماری طرف آ گئے ۔ اس رویا میں
مخالفین کی حالت کا یہی نقشہ کھینچا گیا ہے۔ پہلے وہ مخالفت کرتے ہیں مگر جب وہ دیکھتے ہیں کہ
سب لوگ مانتے چلے جا رہے ہیں تو وہ بھی آکر شامل ہو جاتے ہیں ۔
بہر حال وہ وقت جو اس وقت ہمیں پیش آ رہی ہے پہلے زمانہ میں مسیحیوں کو بھی پیش آئی
تھی ۔ حضرت مسیح آئے اور اُنہوں نے کہا یہ مت سمجھو کہ میں تو رات یا نبیوں کے صحیفوں کو منسوخ
کرنے آیا ہوں ۔ منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں لیے اس پر یہودی مفکرین نے یہ
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۴۵
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
سوال اُٹھایا کہ اگر آپ اُنہی چیزوں کو قائم کرنے کے لئے آئے ہیں جو ہمارے پاس پہلے سے
موجود ہیں تو پھر ہم آپ پر کیوں ایمان لائیں؟ جیسے اس زمانہ میں کہا جاتا ہے کہ جب مرزا
صاحب انہی چیزوں کو قائم کرنے کے لئے آئے ہیں جو اسلام میں پائی جاتی ہیں تو ہم آپ کو
کیوں مانیں ؟ ۔ اگر کہو کہ بعض عقائد میں تبدیلی پیدا ہو چکی تھی جن کی اصلاح ضروری تھی تو اس
غرض کے لئے ہمارے مولوی کافی تھے مرزا صاحب پر ایمان لانا کہاں سے نکل آیا۔ یہی
سوالات مسیحیوں کے سامنے آئے اب بجائے اِس کے کہ وہ اس لڑائی کو صبر اور استقلال اور
دعاؤں سے فتح کرتے کچھ مدت کے بعد کمزور عیسائیوں نے گھبرا کر یہ کہنا شروع کر دیا کہ مسیح
خدا کا بیٹا تھا وہ دنیا کے گناہوں کا کفارہ ہو گیا ۔ اُس نے یہ نظریہ پیش کیا تھا کہ شریعت لعنت
ہے۔ جب اس طرح ایک نئی چیز لوگوں کے سامنے پیش کی گئی تو لوگوں نے عیسائیت میں داخل
ہونا شروع کر دیا۔
یہی خطرہ ہمارے سامنے ہے۔ ہماری کامیابی میں بھی سب سے بڑی مشکل لوگوں کا یہی
سوال ہے کہ حضرت مرزا صاحب کیا لائے؟ اگر تو ہم نے استقلال سے کام لیا تو آہستہ آہستہ ہم
اس لڑائی کو اِنْشَاءَ اللهِ فتح کر لیں گے لیکن اگر ہم نے بھی گھبرا کر کوئی غلط قدم اُٹھا لیا تو لوگ
بے شک ہمارے اندر داخل ہو جائیں گے مگر ہم ایک نئی عیسائیت کی بنیا د رکھنے والے بن جائیں
گے۔ پس یہ بھی ایک بڑی کٹھن منزل ہے جس کو ہم نے صبر اور استقلال اور دعاؤں سے طے
کرنا ہے۔ اور یہ مشکل ایسی ہی ہے جیسے سانپ کے منہ میں چھپکلی ، اُگل دے تو کوڑھی ہو جائے
اور نکلے تو مر جائے ۔ اگر ہم ان مشکلات کو قائم رہنے دیتے ہیں تو کامیابی کا حصول مشکل نظر
آتا ہے اور اگر ہم اپنا پینترا بدل دیتے ہیں تو آپ بھی بے دین ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو
بھی بے دین کرتے ہیں ۔ پس ہمیں بہت زیادہ غور و فکر اور ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت
ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اسلام کو ایسے رنگ میں قائم کریں کہ نہ اسلام بدلے نہ اس کی
تعلیموں میں کوئی تغیر ہوا اور نہ رسوا نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت اور آپ کے درجہ میں کوئی
فرق آئے ۔ یہ ایک بہت ہی مشکل کام ہے جس کے لئے ہمیں پہلوں سے بہت زیادہ ہوشیار اور
بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۴۶
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
وہ قومیں جن کو جلد ترقی اور پھر حکومت مل جاتی ہے وہ پھر بھی حکومت کے سہارے ان
مشکلات کا ایک حد تک مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن ہماری ترقی بتدریج اور آہستگی کے ساتھ مقدر ہے
پس جب ہماری فتح نے دیر سے آنا ہے اور آہستہ آہستہ آنا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آئندہ
نسلوں کی درستی کریں اور انہیں پہلوں سے زیادہ ہوشیار اور پہلوں سے زیادہ کارآمد وجود
بنائیں ۔ جب فتح جلدی آجائے تو انسان خیال کر سکتا ہے کہ اگلی نسل کی حکومت کے ماتحت خود
بخود نگرانی ہوتی رہے گی لیکن جب فتح آہستہ آہستہ آنے والی ہوا اور انسان جانتا ہو کہ میں مر گیا تو
میری آئندہ نسل بھی اسی طرح مخالفین کے نرغہ میں گھری ہوگی جس طرح میں گھرا ہوا ہوں تو
اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ آئندہ نسل کی درستی کا خاص طور پر فکر کرے اور چونکہ ہمارے سامنے
یہی خطرہ ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کے معیار اخلاق اور ان کے
معیا ر دین اور ان کے معیار تقوی کو زیادہ سے زیادہ بلند ترین اور ان کے اندر پہلوں سے زیادہ
احساس قربانی پیدا کریں تا کہ اسلام دشمن پر غالب آئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام
اس دنیا میں ہمیشہ کیلئے قائم ہو جائے ۔
اس وقت ہمارے مشن قریباً ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ امر جہاں ہماری عظمت
کا موجب ہے وہاں ایک رنگ میں ہمارے لئے خطرہ کا موجب بھی بن رہا ہے کیونکہ ہمارا
مرکز کمزور ہے اور بیرونی ممالک میں جماعتیں ترقی کر رہی ہیں۔ اگر مرکز میں ہماری تعداد
زیادہ ہوتی اور ہمارے اندر اتنی طاقت ہوتی کہ ہم بیرونی ممالک کے بوجھ کو برداشت کر سکتے
تو یہ ترقی یقیناً ہماری عظمت کا موجب ہوتی ۔ مگر اس وقت حالت یہ ہے کہ مرکز طاقتور نہیں
اور ہر جگہ کے لوگ چلا رہے ہیں کہ مرکز ہماری مدد کرے ۔ پس بجائے اِس کے کہ یہ وسعت
ہماری طاقت کا موجب ہوتی وہ ہماری کمزوری کا موجب بن رہی ہے۔
وو
ہٹلر نے اپنے ابتدائی زمانہ میں ایک کتاب لکھی تھی جس کا نام میری ”’ جد و جہد تھا۔ اس
کتاب میں اس نے یہ بحث کی ہے کہ عمارت کی اونچائی کا انحصار اُس کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اگر
بنیاد چوڑی اور مضبوط ہو تو اوپر کے حصہ کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ لیکن اگر بنیاد چھوٹی یا کمزور ہو گی تو
وہ عمارت ہر وقت خطرہ میں گھری رہے گی اور پھر وہ زیادہ اونچی بھی نہیں جا سکے گی ۔ اس اصول
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۴۷
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
کے ماتحت اُس نے لکھا کہ جرمن قوم کی ترقی کے لئے بھی ضروری ہے کہ اس کی بیس (BASE)
مضبوط ہو پھر وہ جتنا پھیلے گی اُتنی ہی مضبوط ہو گی لیکن اگر میں (BASE ) مضبوط نہیں ہوگی
تو اس کا پھیلاؤ اُس کے تنزل کا موجب بن جائے گا ۔ یہ ایک دُنیوی مثال ہے مگر الہی سلسلے بھی
اس قانون سے مستثنیٰ نہیں ہیں ۔
اس وقت حالت یہ ہے کہ بیرونی جماعتوں کو ہم پوری طرح سنبھال نہیں سکتے ۔ ہمارے
آفس اُن کی پوری طرح نگرانی نہیں کر سکتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کے نظم میں فرق آجاتا ہے اور
بعض دفعہ ان کی طرف سے احکام کی پوری فرمانبرداری نہیں ہوتی یا فرمانبرداری تو ہوتی ہے مگر
ناقص ہوتی ہے، اس طرح بعض دفعہ ترقی کے مواقع نکلتے ہیں تو ہم ان سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔
مثلاً کسی جگہ سو یا پچاس مبلغوں کی ضرورت ہوتی ہے مگر ہم بچھوا نہیں سکتے ۔ یا مبلغ تو ہوتا ہے مگر
لٹریچر کی اشاعت اور سفروں وغیرہ کے لئے اس کے پاس روپیہ نہیں ہوتا ۔ مثلاً امریکہ میں ہی
اگر ہم دس مبلغ رکھیں تو چونکہ وہ بہت مہنگا ملک ہے ان کے آنے جانے کے اخراجات، وہاں کی
رہائش کے اخراجات اور سفروں اور لٹریچر وغیرہ کے لئے ہی دولاکھ روپیہ سالانہ کی ضرورت
ہے مگر ہمارے پاس اتنا روپیہ نہیں ۔ اور اگر ہم اتنار و پیہ صرف ایک مشن کو دے دیں تو باقی سب
کام بند ہو جائیں گے ۔ یا فرض کروکسی غیر ملک میں ہم دینیات کا سکول نہیں کھول سکتے تو کم از کم
ہمارے پاس اتنا روپیہ تو ہونا چاہئے کہ ہم وہاں سے لوگوں کو بلا کر تعلیم دے سکیں اور اگر ہم ایسا
نہیں کر سکتے تو لازماً ہماری ترقی میں نقص واقع ہو جائیگا ۔
غرض ہمارے مشنوں کی وسعت ہمارے لئے ایک رنگ میں کمزوری کا موجب بن رہی
ہے اس کمزوری کو دور کرنے کا طریق یہ ہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں جماعت کو بڑھایا
جائے اور تبلیغ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ کی جائے اور ایسے مبلغین پیدا کئے جائیں جو موجودہ
ضرورتوں کو سمجھنے والے اور نئے زاویوں اور نئے نقطۂ نگاہ سے موجودہ مسائل پر گہری نظر رکھنے
والے ہوں ۔
اب زمانہ بدل چکا ہے، خیالات تبدیل ہو چکے ہیں ، نئی پود نئے زاویہ نگاہ سے دیکھنے کی
عادی ہے، وہ نئے انداز اور نئے پہلوؤں سے مسائل پر غور و فکر کرتی ہے مگر ہمارے بعض علماء
انوار العلوم جلد ۲۱
۵۴۸
علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب
ابھی تک ضَرَبَ يَضْرِبُ کی گردانوں میں ہی پھنسے ہوئے ہیں اور وہ مسائل جن کو آج دنیا
سننے کے لئے بھی تیار نہیں اُنہی کو بار بار پیش کرنے کے عادی ہیں ۔ ہمارے علماء اُٹھیں گے اور
وفات مسیح کا مسئلہ پیش کر دیں گے حالانکہ اُن کا مخاطب بعض دفعہ ایسا شخص ہے جو مسیح کو نبی بھی
نہیں مانتا ۔ ہمارا مبلغ کہتا ہے عیسی" مر گیا ہے اور وہ کہتا ہے کہ میں تو اُسے نبی بھی نہیں مانتا تم مجھے
کیا کہہ رہے ہو۔ وہ حیران ہوتا ہے کہ میں کیا پوچھتا ہوں اور یہ کیا کہتا ہے ۔ وہ سوال کرتا ہے کہ
تم نے میری مادی ترقی کے لئے کیا کیا ہے میں چاہتا ہوں کہ میں ویسا ہی معزز بن جاؤں جیسے
ایک امریکن معزز ہے یا ایک فرانسیسی معزز ہے اور یہ میری امنگیں ہیں ۔ تم مجھے بتاؤ کہ تم نے
مجھے ایک امریکن یا ایک انگریز جیسا معزز اور طاقتور بنانے کیلئے کیا کیا ہے۔ جب تک ہم اُس
کے اس زاویہ نگاہ کو غلط ثابت نہ کر دیں، جب تک ہم اسکے خیالات کی روکو اور طرف نہ پھیر
دیں اُس وقت تک ہمارا صرف وفات مسیح اور ختم نبوت کی بحثیں کرنا بالکل فضول ہے ۔ لیکن اگر
ہمارا عالم ان باتوں کو جانتا ہی نہیں تو وہ ان سوالات کو سن کر زیادہ سے زیادہ یہی کہہ دیگا کہ
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کیسے بیہودہ خیالات ہیں مگر ان خیالات کی اصلاح اور درستی کے لئے
وہ کوئی کوشش کر ہی نہیں سکتا کیونکہ اُس نے ان باتوں پر کبھی غور ہی نہیں کیا ۔
اسی طرح موجودہ زمانہ میں سب سے زیادہ شور اقتصادی مشکلات کی وجہ سے برپا ہے۔
لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی بھوک دُور ہو ، اُن کی غربت دور ہو، اُن کے اقتصادی حالات اچھے
ہوں اور وہ بھی دنیا میں باعزت زندگی بسر کرنے کے قابل ہوں اور چونکہ ان کے کانوں میں
بار بار ڈالا جاتا ہے کہ کمیونزم ہی دنیا کی بھوک کا علاج ہے اس لئے وہ بھی کمیونزم کا
شکار ہو جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید یہی ہمارے دُکھوں کا علاج ہو ۔ اس فتنہ کا مقابلہ کرنا اس
وقت ہماری جماعت کا اہم ترین فرض ہے۔ کچھ مسلمانوں نے تو یہ کہہ کر چھٹی حاصل کر لی ہے کہ
کمیونزم عین اسلام ہے اُنہیں اِس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ اسلام زندہ رہتا ہے یا مرتا ہے وہ
صرف اپنی جان بچانا چاہتے ہیں اور اپنی جان کے بچاؤ کا طریق اُنہوں نے یہی سوچ رکھا ہے
کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کمیونزم اور اسلام دونوں ایک ہی چیز ہیں ۔ گویا ان کی مثال بالکل ویسی ہی
ہے جیسے ہندوؤں نے پہلے بدھ مذہب کی شدید مخالفت کی مگر آخر میں آکر کہہ دیا کہ بدھ ہمارا