پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 22)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل واحسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کی حقائق و معارف
سے پُر سلسلہ تصانیف الموسوم ” انوار العلوم کی تئیسویں جلد احباب جماعت کی خدمت
میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے ۔ وَمَا تَوْفِيقَنَا إِلَّا بِاللهِ الْعَزِيز -
انوار العلوم کی تنیسویں جلد حضرت مصلح موعود کی 15 اپریل 1952 ء تا نومبر
1953ء کی 22 مختلف تقاریر وتحریرات پر مشتمل ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پسر موعود کی عظیم الشان پیشگوئی
سے نوازا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مہتم بالشان پیش خبری کو اپنے ایک اشتہار
20 فروری 1885ء میں شائع فرمایا ۔ اس پیشگوئی میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل
ایک پسر عطا ہونے کی خبر اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی ۔ اس موعود بیٹے کی علامات میں
یہ بھی بیان کیا گیا تھا کہ وہ سخت ذہین و فہم ہو گا ، علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا ،
کلام اللہ کا مرتبہ اس کے ذریعہ ظاہر ہو گا اور قو میں اُس سے برکت پائیں گی !
پسر موعود و مصلح موعود کے بارہ میں پیشگوئی اور اُس میں بیان فرمودہ غیر معمولی
علامات کا شاندار ظهور حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی کے بابرکت
وجود میں ہوا جو صرف 25 سال سال کی عمر میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی وفات کے بعد
مسند خلافت پر متمکن ہوئے ۔

حضرت مصلح موعود تمام عمر علوم ظاہری و باطنی ، اپنی ذہانت و فطانت اور اپنی خداداد
صلاحیتوں اور استعدادوں سے نہ صرف احباب جماعت کو مستفیض کرتے رہے بلکہ آپ
کی قائدانہ صلاحیتوں اور فکری استعدادوں سے دوسروں نے بھی فائدہ اُٹھایا اور قو میں
آپ سے برکت پاتی رہیں ۔ قرآن کریم کے گہرے علوم و معارف آپ کو عطا کئے گئے ۔
آپ نے ساری عمر خدمتِ قرآن میں صرف کر کے کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر کیا اور
یہ مرتبہ اس شان سے ظاہر ہوا کہ جماعت کے شدید معاند بھی آپ کے علم قرآن کی
تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور اُنہوں نے بر ملا کہا کہ تم مرزا محمود کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ
اس کے پاس قرآن ہے۔
انوار العلوم کی تئیسویں جلد میں شامل تقاریر و تحریرات اہم جماعتی مواقع پر کی گئی
ہیں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ اور تاریخ احمدیت کا ایک قیمتی سرمایہ ہے ۔
اس عرصہ کے دوران حضرت مصلح موعود نے خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے 1950ء،
1951ء کے اجتماعات سے متعدد خطابات فرمائے اور خدام کو مختلف حوالوں سے قیمتی
نصائح سے نوازا اور مجلس کے کاموں میں اُن کی راہنمائی فرمائی۔ اسی عرصہ میں جماعت
احمد یہ کے ۲ جلسہ ہائے سالانہ 1950ء اور 1951ء منعقد ہوئے ۔ ان جلسوں کے مواقع
پر حضور نے تینوں دن خطابات فرمائے اور خواتین کو بھی اپنے کلمات طیبات سے نوازا۔ یہ
سب خطابات اس کتاب کی زینت ہیں ۔
27 دسمبر 1950ء کی جلسہ سالانہ کی تقریر بہت اہم مضامین پر مشتمل ہے۔ اس میں
حضور نے متفرق امور کے بیان کے علاوہ جماعت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
پر جو مختلف الزامات لگائے جاتے ہیں اُن کا بڑی تفصیل سے رڈ فرمایا ہے ۔ باؤنڈری کمیشن
میں جماعت احمدیہ کا علیحدہ میمورنڈم پیش کرنے کے مسئلہ پر بھی حضور نے سیر حاصل بحث
فرمائی ہے۔ اسی طرح پاکستان کے بنانے میں جماعت احمدیہ کی جو خدمات ہیں اُن کا بھی
تفصیل سے ذکر فرمایا ہے۔ اس تقریر کا بہت سا مواد غیر مطبوعہ ہے جو پہلی دفعہ شائع کیا
جا رہا ہے۔

جلسہ سالانہ 1950ء ، 1951ء کے اختتامی خطابات کا موضوع ”سیر روحانی“
ہے۔ یہ سلسلہ خطابات حضور نے نے قبل ازیں 1938ء میں شروع کیا تھا۔ اس کی کی دو دو تقاریر
اس جلد میں شامل ہیں۔ یہ دونوں تقاریر بھی غیر معمولی علم و معرفت کے مضامین پر مشتمل
ہیں ۔
نے
حضور نے 26 نومبر 1950ء کو پہلی بار اپنے اُستاد محترم حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل
کے وطن بھیرہ کا سفر اختیار فرمایا ۔ اس موقع پر آپ نے جو معرکۃ الآراء خطاب فرمایا وہ
بھی بہت اثر انگیز ، پُر معارف اور لطیف مضامین پر مشتمل ہے اور اس جلد میں شاملِ اشاعت
ہے۔ خدام الاحمدیہ کی سالانہ تربیتی کلاسز کے مواقع پر حضور کے دو اہم خطابات بھی اس
جلد میں شامل ہیں ۔
جلد ھذا میں شامل تقاریر و تحریرات حضرت مصلح موعود کی ولولہ انگیز قیادت اور آپ
کے تجر علمی کی آئینہ دار ہیں ۔ ان تحریرات کے مطالعہ سے جہاں ایمان ترقی کرتا ۔
ہے
اور علم و معرفت میں اضافہ ہوتا ہے وہاں اس کے مطالعہ سے تاریخ احمدیت اور
تاریخ اقوام عالم سے بھی آگاہی ملتی ہے۔ یہ پُر شوکت تقاریر اور ولولہ انگیز خطابات یقیناً
احباب جماعت کے ازدیاد علم اور ازدیاد ایمان کا موجب ہوں گے ۔ اِنْشَاءَ الله
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان
سلسلہ نے اس اہم اور تاریخی کام کی تدوین و اشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی
ہے۔
1
نے مسودات
کی ترتیب و اصلاح اور ابتدائی پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے
خدمات سرانجام دی ہیں ۔
صاحب مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش و ترتیب ، مسودات کی نظر ثانی ،

اعراب کی درستگی ، RECHECKING اور متعد دمتفرق امور کے سلسلہ میں دلی بشاشت
اور لگن سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ تعارف کتب مکر
ما تحریر کردہ ہے ۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۔
خاکساران سب احباب کا ممنون احسان اور شکر گزار ہے۔ نیز دُعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ
ان سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے ، اپنی بے انتہاء رحمتوں اور
فضلوں سے نوازے اور ہمیں ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے اور حضرت
مصلح موعود کے علمی فیضان کو احباب جماعت تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی